عؔلی خان

محفلین
عؔلی خان ورورہ تہ خو خفہ شوی۔۔۔ دا سہ وشو؟
تحریر میں چوں کہ کسی کے رویہ کا صحیح اندازہ لگانا مشکل ہے اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ شاید آپ نے میرے لکھے کو ایک الگ مفہوم میں لے لیا۔ میں نے آپ کی بات تردید کی ہے مگرکسی جارحانہ یا طنزیہ انداز میں نہیں بلکہ دوستانہ انداز میں۔ اور نہ میں نے کہیں یہ کہا ہےکہ کسی انگریز نے تاریخ میں پختونوں کے بارے میں کچھ بہت ہی بہترین راہ اپنائی ہے۔ بلکہ میرا مقصد صرف یہ تھا کہ جس کتاب کا ذکر میں نے کیا اور جس کا ذکر آپ نے ان دونوں میں بہر حال فرق بہت واضح ہے۔ چوں کہ آپ نے میری ذکر کردہ کتاب شاید ابھی نہیں پڑھی اس وجہ سے آپ یہ سمجھے کہ شاید میں آپ کو غلط ثابت کرنے پر تلا ہوا ہوں۔ ہرگز ایسی کوئی بات نہیں۔ آپ شاید یقین نہ کریں مگر میرے دل میں آپ کے لیے پہلے بھی اور اب بھی تسلسل کے ساتھ وہی جذبات اور تمنائیں ہیں جن کا ذکر میں نے اپنے پہلے مراسلے میں کیا ہے۔

امید ہے آپ اب مراسلہ نمبر 34 کو ایک محبت بھرے پیغام کی صورت میں پڑھیں گے۔ انجانے میں دل دُکھائی پر بے حد معذرت۔

ڈیرہ مننہ او جزاک اللہ- :)
 
عؔلی خان

محفلین
میں نے سيد بہادرشاه ظفر کاکا خيل کی پشتو کتاب، "پشتانہ دہ تاریخ پہ رنڑا کے" میں سے پشتون قبائل کی تاریخ کا حصہ (بہت معذرت کہ میں پوری کتاب اسکین نہیں کر سکتا کیونکہ اس کتاب کے 1399 صفحات ہیں جن کو اسکین کرنے کے لیے بہت وقت درکار ہوگا جو کہ امریکہ جیسے ملک میں ایک نایاب چیز ہے۔) اسکین کر کےمندرجہ بالا گوگل ڈرائیو پر سب کے استفادہ کے لیے اپلوڈ کردیا ہے- جزاک اللہ - :)
 
آخری تدوین:

آصف اثر

معطل
میں نے سيد بہادرشاه ظفر کاکا خيل کی پشتو کتاب، "پشتانہ دہ تاریخ پہ رنڑا کے" میں سے پشتون قبائل کی تاریخ اور شجرہ نسب کا حصہ (بہت معذرت کہ میں پوری کتاب اسکین نہیں کر سکتا کیونکہ اس کتاب کے 1399 صفحات ہیں جن کو اسکین کرنے کے لیے بہت وقت درکار ہوگا جو کہ امریکہ جیسے ملک میں ایک نایاب چیز ہے۔) اسکین کر کےمندرجہ بالا گوگل ڈرائیو پر سب کے استفادہ کے لیے اپلوڈ کردیا ہے- جزاک اللہ - :)
علی خان بھائی، اگر شجرۂ نسب کو پورا ہی اسکین کردیں تو اس سے (باقی کتاب کی بنسبت)تمام پشتون فائدہ اٹھاسکیں گے۔کیوں کہ جب بھی کوئی اس طرح کی کتاب کا مطالعہ کرتا ہے ، وہ سب سے پہلے اپنا شجرہ ہی نکالتا ہے۔ ۔۔ آپ کے لیے تکلیف کا مؤجب ہوگا(جس پر میں پہلے سے دلی معذرت چاہتا ہوں) مگر اس سے فائدہ بہت پہنچے گا۔
 
آصف اثر ورورہ! آپ پہلے جو میں نے اپلوڈ کیا ہے اس کو ڈاونلوڈ کرکے دیکھو تو سہی۔ انشاءاللہ آپ خوش ہو جاؤ گے۔ جزاک اللہ- :)
 
آصف اثر

معطل
جی میں نے دیکھ لیا۔ واقعی اہم مقامات چُنے ہیں آپ نے۔ میں نے صرف اس وجہ سے تمام شجرے کو اپلوڈ کرنے کا ذکر کیا کہ آپ نے "شجرہ نسب کا حصہ" کے الفاظ استعمال کیے تھے۔ جس کے باعث مجھے لگا شاید آپ نے پورا اپلوڈ نہ کیا ہو۔
ڈیرہ ڈیرہ مننہ۔
 
آپ مندرجہ بالا گوگل ڈرائیو پر جاکر بابا قیس عبدالرشید کی مکمل فیملی ٹری، اس فائل (پشتو) کو اور اس فائل کو ڈاؤنلوڈ کر کے دیکھو- شکریہ- :)
 
آصف اثر

معطل
علی خان ورورہ، ستاسو سره جے آر ايم پشتو ليکبڼه (فونټ) په کمپيوتر کې لګيدلې؟
 
آخری تدوین:

آصف اثر

معطل
ان خواتین و حضرات کے لیے جو پختونوں کی تاریخ پڑھنے میں یا پشتو سیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، میں نے اس گوگل ڈرائیو پر ان کی سہولت کے لیے کچھ انتہائی اہم کتابیں اپلوڈ کردی ہیں۔

تواریخِ حافظ رحمت خانی- افغان قبائل اور ان کی تاریخ – تالیف : پیر معظم شاہ – ترتیب و حواشی: خان روشن خان

تاریخِ حیاتِ افغانی - محمد حیات خان

تذکرہ – پٹھانوں کی اصلیت اور ان کی تاریخ – خان روشن خان

بابائے قوم شیخ ملی – خان روشن خان

ملکہء سوات – خان روشن خان

افغانوں کی نسلی تاریخ – خان روشن خان

یوسف زئی قوم کی سرگزشت – خان روشن خان

A Dictionary of the Pathan Tribes of the North West Frontier India - 1910

The Pathans - 550 BC to AD 1957 - by Olaf Caroes

Pashto-English Dictionary

Pashto Phonetic Keyboard

میں انشااللہ مزید کتابیں اپلوڈ کرتا رہوں گا۔

شکریہ اور جزاک اللہ- :)

علی خان وروہ،
کیا نعمت اللہ ہروی کی کتاب " تاریخِ خان جہانی" اب دستیاب نہیں؟
اگر ہے تو اسے بھی اپلوڈ کردیجیے۔ اتنی پرانی کتاب کو اس فہرست میں ہونا چاہیے۔ جواب کا انتظار رہے گا۔
شکریہ۔
 
جیہ

لائبریرین
محمود بھائی ایک زبان سیکھنا کل وقتی کام ہے کتابوں سے یا آن لائن کلاسز سے سیکھنا میرے خیال میں وقت کا ضیاع ہے۔ اور خاص کر پشتو جو بر صغیر کے تمام زبانوں سے یکسر الگ ہے حتی کہ اس کا گرامر فارسی جو کہ پشتو کی (سوتیلی) بہن ہے، سے بھی جدا ہے۔ اس کے قواعد اب تک مرتب کئے نہیں جا سکے ہیں اور نہ ہی کئے جاسکتے ہیں کیوں کہ مختلف الفاظ و تراکیب کے لئے مختلف قواعد ہیں ۔
میں یہ نہیں کہتی کہ آپ سیکھ نہیں سکتے مگر اگر آپ کتابوں سے سیکھنا چاہتے ہیں تو مثلا ایک سال لگ سکتا ہے تو پشتون ماحول میں یہ کام آپ صرف 3 مہینوں میں کر سکتے ہیں۔

میرے پاس خیال بخاری کی ایک نایاب کتاب ہے "د پشتو صرف و نحو" ۔ یہ کتاب پشتو میں ہے ورنہ میں آپ کو اس کی فوٹوکاپیاں بھیج دیتی
 
عؔلی خان

محفلین
علی خان وروہ،
کیا نعمت اللہ ہروی کی کتاب " تاریخِ خان جہانی" اب دستیاب نہیں؟
اگر ہے تو اسے بھی اپلوڈ کردیجیے۔ اتنی پرانی کتاب کو اس فہرست میں ہونا چاہیے۔ جواب کا انتظار رہے گا۔
شکریہ۔

اصل کتاب فارسی میں لکھی گئی تھی - اس کتاب کا اردو ترجمہ آپ کو پاکستان میں کسی بھی اچھے اور معیاری کتب فروش ( مثلا ً "دانش"، پشاور) سے با آسانی مل جائے گا۔ اسی کتاب کا انگریزی ترجمہمندرجہ بالا گوگل ڈرائیو پر موجود ہے ۔ کسی ایسی کتاب کو، جس کے صفحات 1000 سے بھی زیادہ ہوں، صفحہ بہ صفحہ اسکین کرنا آسان نہیں ہوتا۔ اسی لیے میں صرف نایاب کتابوں پر ہی توجہ دیتا ہوں۔ معذرت اور جزاک اللہ- :)

9328336468_0e563d8de0_c.jpg
 
آخری تدوین:

عؔلی خان

محفلین
میں پشتو سیکھنا چاہتا ہوں۔۔پشتو سے بالکل نابلد فرد کیلئے کس کتاب سے آغاز کرنا بہتر ہوگا؟

میں جیہ جی کی بات سے اتفاق کرتا ہوں- آپ مندرجہ بالا گوگل ڈرائیو میں دیکھیں اس میں آپ کو پشتو سیکھنے کے لیے انگریزی اور اردو میں مکمل کتابیں مل جائیں گی۔ شکریہ- :)
 
آصف اثر

معطل

آصف اثر

معطل
محمود بھائی ایک زبان سیکھنا کل وقتی کام ہے کتابوں سے یا آن لائن کلاسز سے سیکھنا میرے خیال میں وقت کا ضیاع ہے۔ اور خاص کر پشتو جو بر صغیر کے تمام زبانوں سے یکسر الگ ہے حتی کہ اس کا گرامر فارسی جو کہ پشتو کی (سوتیلی) بہن ہے، سے بھی جدا ہے۔ اس کے قواعد اب تک مرتب کئے نہیں جا سکے ہیں اور نہ ہی کئے جاسکتے ہیں کیوں کہ مختلف الفاظ و تراکیب کے لئے مختلف قواعد ہیں ۔
میں یہ نہیں کہتی کہ آپ سیکھ نہیں سکتے مگر اگر آپ کتابوں سے سیکھنا چاہتے ہیں تو مثلا ایک سال لگ سکتا ہے تو پشتون ماحول میں یہ کام آپ صرف 3 مہینوں میں کر سکتے ہیں۔

میرے پاس خیال بخاری کی ایک نایاب کتاب ہے "د پشتو صرف و نحو" ۔ یہ کتاب پشتو میں ہے ورنہ میں آپ کو اس کی فوٹوکاپیاں بھیج دیتی
اس نایاب کتاب سے کسی دوسرے کو فیض یاب کرنے کا گناہ کہیں سرزد نہ ہوجائے۔ الماری میں رکھ دیں، کیا فائدہ ہوگا جو کسی دوسرے کا بھلا ہوجائے۔
 
روزالی صاحب محفل میں خوش آمدید۔
دلچسپی لینے کے لیے شکرگزار ہیں۔ کیا آپ اپنا اور اپنی لائبریری کا تعارف کرانا پسند کریں گے؟
خوش آمدید کے کلمات کا شکریہ۔میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں ہوتا ہوں۔ اور یہ کتاب فیصل مسجد کی حدود میں واقع ڈاکٹر محمد حمید اللہ لائبریری میں موجود ہے۔
 
آصف اثر

معطل
خوش آمدید کے کلمات کا شکریہ۔میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں ہوتا ہوں۔ اور یہ کتاب فیصل مسجد کی حدود میں واقع ڈاکٹر محمد حمید اللہ لائبریری میں موجود ہے۔
کیا اس لائبریری میں پشتو سے متعلق دیگر مواد بھی دستیاب ہے؟
 
Top