الف نظامی

لائبریرین
سائنسی لغت کے لیے الفاظ اکٹھا کرنے کی غرض سے آج اپنی کتابوں کے سٹور کو کھنگال رہا تھا کہ Bsc کی Mathimatical Method ریاضیاتی طریقے ڈاکٹر محمد یوسف کی اردو میں مل گئی۔ یہ مرکزی اردو بورڈ نے چھاپی تھی 1972 میں۔
04ku5.jpg

اسی کتاب کا ایک صفحہ ۔ فوریئر سلسلہ پر

03hh9.jpg
 
نبیل

تکنیکی معاون
زبردست نطامی۔ میری مانو تو اس کتاب کو بھی برقیانے کے لیے تیار کر دو، یعنی اس کے صفحات کو سکین کر دو۔ اور اس طرح کی اور کتابین ملتی ہیں تو انہیں بھی سکین کر لو۔ اس فورم اور لائبریری سائٹ دونوں پر ریاضی کی مساوات کو ظاہر کرنے کی سپورٹ موجود ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
جی نبیل برقیانے کا مشورہ اچھا ہے۔ میں کوشش کرتا ہوں اس کا عکس لے کر یہاں منسلک کرسکوں۔
مرکزی اردو بورڈ لاہور نے بی ایس سی کی سطح کی تقریبا تمام کتب اردو میں شائع کی تھیں۔ لاہور میں پرانی کتابوں میں سے مل سکتی ہیں۔ اگر کسی صاحب کے پاس ایسی اردو کتب ہیں تو براہ کرم مطلع کریں۔
 
پہلوان

محفلین
ریاضیاتی فارمولے

جناب الف نظامی صاحب!
السلام علیکم!
جنابَ من یہ آپ نے کمال کی شے تلاش کرلی ہے ازراہَ کرم ایسی چیزوں کو فورآ اپ لوڈ کرنی چاہےء وقت کی یہی ضرورت ہے۔
شکریہ
 
اسد

محفلین
مجھے یاد پڑتا ہے کہ میں نے حال ہی میں احسان دانش کی مرتب کردہ، اردو سائنس بورڈ کی کوئی کتاب دیکھی تھی. دوبارہ ان جگہوں پر جا کر دیکھوں گا.

ڈاکٹر جمیل جالبی نے دو جلدوں میں مختلف ذرائع سے حاصل شدہ، اصطلاحاتِ جامعہ عثمانیہ مرتب کی تھی. یہ انگلش سے اردو لغت کی صورت میں ہے. میرے پاس ایک جلد تو ہے دوسری تلاش کرنی پڑے گی. اگر اس پر کام ہو سکتا ہے تو اسے سکین کروں.
 
اسد

محفلین
الف نظامی صاحب، کیا آپ ایک پوسٹ میں لغت سے متعلق پروجیکٹ کی موجودہ صورتِ حال کے بارے میں تفصیلات مہیا کر سکیں گے؟

اگر ایسا ہو جائے تو لوگوں کو درجنوں پوسٹس نہ پڑھنی پڑیں گی. (میری طرح)
اگر اس پوسٹ کو چسپاں کر دیا جائے تو بہتر ہو گا. اور اس میں لغت سے متعلق ڈاؤن لوڈز کے لنک بھی فراہم کر دیئے جائیں تو بہت اچھا ہو گا.

میں “اصطلاحاتِ جامعہ عثمانیہ” اگلے ہفتے سے سکین کرنا شروع کر دوں گا، اس وقت تک دوسری جلد بھی مل جائے گی. احسان دانش کی مرتب کردہ، اردو سائنس بورڈ کی کتاب کا نام “مترادفاتِ اردو” یا “اردو مترادفات” ہے اور امید ہے کہ وہ بھی مل جائے گی. شاید تھیسارس کے لئے استعمال ہو سکے.
 
الف نظامی

لائبریرین
الف نظامی صاحب، کیا آپ ایک پوسٹ میں لغت سے متعلق پروجیکٹ کی موجودہ صورتِ حال کے بارے میں تفصیلات مہیا کر سکیں گے؟
اسد کافی عرصہ سے لغت پر کام بند ہے۔ آپ کی پوسٹ کے بعد اب دوبارہ کام شروع کر رہا ہوں۔ جلد مطلع کروں گا۔
 
اسد

محفلین
اسد کافی عرصہ سے لغت پر کام بند ہے۔ آپ کی پوسٹ کے بعد اب دوبارہ کام شروع کر رہا ہوں۔ جلد مطلع کروں گا۔
جب تک زبانوں میں تبدیلی بند نہ ہو لغت کا کام بند نہیں ہو سکتا. :)
میرا مقصد یہ ہے کچھ آئیڈیاز ملیں تو اس حساب/نظر سے لائبریریوں کو دیکھا جائے. میں شاید کتابیں سکین کرنے کے علاوہ بہت کم عملی مدد کر سکتا ہوں، لیکن مفت کے مشورے بہت دے سکتا ہوں.

میں اس وقت بہتر طور پر اس کام میں شامل ہو سکتا ہوں جب مجھے علم ہو کہ کس قسم کا ڈیٹا (اردو الفاظ) اکھٹا کیا جا چکا ہے، اور کس قسم کا ابھی رہتا ہے. اور اس کام کے لئے کون کون سے اطلاقیے استعمال ہوئے ہیں.
 
الف نظامی

لائبریرین
جب تک زبانوں میں تبدیلی بند نہ ہو لغت کا کام بند نہیں ہو سکتا. :)
میرا مقصد یہ ہے کچھ آئیڈیاز ملیں تو اس حساب/نظر سے لائبریریوں کو دیکھا جائے. میں شاید کتابیں سکین کرنے کے علاوہ بہت کم عملی مدد کر سکتا ہوں، لیکن مفت کے مشورے بہت دے سکتا ہوں.
موجود:
لغت کے لیے کافی انگریزی سے اردو مواد موجود ہے جو اس xml مسل کی شکل میں ہے جسے اردو محفل کے رکن جواد نے مہیا کیا ہے۔
ضرورت ہے!
مواد برائے سائنسی لغت
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین

الف نظامی

لائبریرین
بہت عمدہ کام ہے۔ اس طرح کی کتابیں سکین کر کے بہت بڑا کام کیا جا سکتا۔
میرے پاس اس سلسلے میں اردو، ریاضی، سائنس سمیت کئی کتب ہیں لیکن مسئلہ سکین کرنے کا آتا ہے کہ سکینر دستیاب نہیں ہے۔
براہ کرم اگر ممکن ہو تو ان کتب کی فہرست مہیا کیجیے۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
براہ کرم اگر ممکن ہو تو ان کتب کی فہرست مہیا کیجیے۔
میں ایک اندازہ لگا سکتا ہوں کہ درست طور پہ تو اس وقت نام یاد نہیں آ رہے۔
میرے پاس 10 سے 20 سال پرانے مختلف انٹر کی اردو کی کتب ہیں، اس کے علاوہ ایف سی میں کیمسٹری کی انگلش کتاب کا اردو ترجمہ دستیاب ہوا تھا بہت مشکل سے۔ اور 40 سے 45 سال پرانا "سیارہ ڈائجسٹ" کا "قرآن نمبر" ہے، تقریبا اتنا ہی پرانا ایک میگزین ہے "قائد اعظمؒ کی وفات کے متعلق"۔ کافی مشاہیر کی تحاریر، خطوط اور تصاویر شامل ہیں۔ اس کے لئے باقی یاد نہیں آ رہی۔
 
نوشاب

محفلین
سائنسی لغت کے لیے الفاظ اکٹھا کرنے کی غرض سے آج اپنی کتابوں کے سٹور کو کھنگال رہا تھا کہ Bsc کی Mathimatical Method ریاضیاتی طریقے ڈاکٹر محمد یوسف کی اردو میں مل گئی۔ یہ مرکزی اردو بورڈ نے چھاپی تھی 1972 میں۔
04ku5.jpg

اسی کتاب کا ایک صفحہ ۔ فوریئر سلسلہ پر

03hh9.jpg
کیا اس کو سکین کر کے اردو ویب پر اپلوڈ نہیں کیا جاسکتا۔
 
ایم اے راجا

محفلین
الف نظامی صاحب، کیا آپ ایک پوسٹ میں لغت سے متعلق پروجیکٹ کی موجودہ صورتِ حال کے بارے میں تفصیلات مہیا کر سکیں گے؟

اگر ایسا ہو جائے تو لوگوں کو درجنوں پوسٹس نہ پڑھنی پڑیں گی. (میری طرح)
اگر اس پوسٹ کو چسپاں کر دیا جائے تو بہتر ہو گا. اور اس میں لغت سے متعلق ڈاؤن لوڈز کے لنک بھی فراہم کر دیئے جائیں تو بہت اچھا ہو گا.

میں “اصطلاحاتِ جامعہ عثمانیہ” اگلے ہفتے سے سکین کرنا شروع کر دوں گا، اس وقت تک دوسری جلد بھی مل جائے گی. احسان دانش کی مرتب کردہ، اردو سائنس بورڈ کی کتاب کا نام “مترادفاتِ اردو” یا “اردو مترادفات” ہے اور امید ہے کہ وہ بھی مل جائے گی. شاید تھیسارس کے لئے استعمال ہو سکے.
احسان دانش کی اردو مترادفات کی مجھے ضرورت ہے ایک دوست کو دینی ہے کیا کہیں سےای بک مل سکتی ڈائونلوڈ کرنے کے لیئے۔
 
Top