ظفری

لائبریرین
تمام خاص و عام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ابھی ابھی ہمیں مقدس بٹیا رانی کی ای میل موصول ہوئی ہے اور انھوں نے سبھی کو سلام کہا ہے نیز کہا ہے کہ وہ محفل اور محفلین کو بے حد یاد کر رہی ہیں۔ :) :) :)

مقدس بٹیا ہم بھی آپ کو بے حد یاد کر رہے ہیں اور امید و دعا کرتے ہیں کہ آپ جلدی ہی اپنی ذات سے محفل کی رونقوں میں اضافہ فرمائیں گی۔۔۔ ان شاء اللہ! :) :) :)
وعلیکم السلام ۔ بہت اچھی خبر ہے ۔ ہماری طرف سے بھی انہیں رمضان اور عید کی پیشگی مبارکباد دے دیجیئے گا ۔ اللہ ان کو بمعہِ اہل خانہ اپنی امان میں رکھے ۔ آمین
 
ظفری

لائبریرین
مجھے شک تھا کہ کہیں آپ نے چھپ کر شادی تو نہیں کی :)
شادی چھپ کر نہیں کی جاتی ۔ بلکہ وہ شادی ہی نہیں ہوتی جو چھپ کر کی جائے ۔ شادی تو بذاتِ خود ایک اعلان ہوتا ہے کہ بندہ اور بندی عقد ثانی میں منسلک ہو رہے ہیں ۔ چھپ کر شادی کیا ہوتی ہے ۔ آج تک سمجھ نہیں آیا ۔
 
جیہ

اس میں سنجیدہ ہونے کی کیا بات تھی؟
 
ظفری

لائبریرین
اس میں سنجیدہ ہونے کی کیا بات تھی؟
ہاہاہا ۔۔۔۔ شادی کا مسئلہ ہے اور سنجیدہ نہ ہوں ۔ یہ کیسے ممکن ہے ۔
ویسے بھی شمشاد بھائی کے شادی دفتر کے چکر لگا لگا کر جوتے گھس گئے ہیں ۔ مجال ہے کہ ان کے کان پر جوں رینگی ہو ۔
 
ملائکہ

محفلین
بجلی اور گیس کی کیا صورتحال ہے؟ گھر میں خورد و نوش کے سامان اضافی بیٹریاں وغیرہ وافر مقدار میں ہیں؟
جی بھائی ہمارے علاقے میں تو سب ٹھیک ہے اللہ کا شکر ہے ۔۔۔ جنریٹر بھی موجود ہے۔۔ گیس کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔۔ بس جن لوگوں کے گھروں میں پانی گھس گیا ہے انکی تو بنیادیں بھی کھوکھی ہوجائیں گی۔۔۔
 
واقعی بدترین صورتحال ہے ۔ اللہ اپنا رحم کرے ۔ آمین
 
جیہ

لائبریرین
ہاہاہا ۔۔۔ ۔ شادی کا مسئلہ ہے اور سنجیدہ نہ ہوں ۔ یہ کیسے ممکن ہے ۔
ویسے بھی شمشاد بھائی کے شادی دفتر کے چکر لگا لگا کر جوتے گھس گئے ہیں ۔ مجال ہے کہ ان کے کان پر جون رینگی ہو ۔
فکر ناٹ۔ میں جلد ہی شادی دفتر جا چارج لینے والی ہوں
 
ہاہاہا ۔۔۔ ۔ شادی کا مسئلہ ہے اور سنجیدہ نہ ہوں ۔ یہ کیسے ممکن ہے ۔
ویسے بھی شمشاد بھائی کے شادی دفتر کے چکر لگا لگا کر جوتے گھس گئے ہیں ۔ مجال ہے کہ ان کے کان پر جوں رینگی ہو ۔
خالی ہاتھ جاتے ہیں آپ وہاں، کبھی کوئی نذرانہ، کوئی فیس وغیرہ بھی دے دیتے تو کب کا کام ہو گیا ہوتا۔ شمشاد بھائی کے پاس کوئی ماہ رخوں کی کمی ہے؟ :) :) :)
 
ملائکہ

محفلین
واقعی بدترین صورتحال ہے ۔ اللہ اپنا رحم کرے ۔ آمین
اصل میں کراچی میں ہر چیز پر سیاست ہوتی ہے اور اب اس بارش پر بھی سیاست ہورہی ہے۔۔۔ بارش ہوئی ہے زیادہ لیکن اتنی زیادہ بھی نہیں ہوئی جتنا بڑا سیلاب آگیا ہے کیونکہ کوئی انتظام کیا ہی نہیں گیا۔۔۔ پیشین گوئی بھی پہلے کردی گئی تھی کہ بارش ہوگی۔۔۔ حد تو یہ ہے کہ پوری رات گزر جانے کے بعد بھی ایڈمینسٹیٹر کراچی کو رین ایمرجینسی پلان کے بارے میں کچھ معلوم نہیں تھا۔۔۔۔ صرف سیاست چل رہی ہے۔۔۔ فوج یا فلاحی ادراے ہی کام کرتے نظر آرہے ہیں
 
Top