ملائکہ

محفلین
وعلیکم السلام!
کیسی ہیں ملائکہ بٹیا اور بٹیا رانی کے شہر کا موسم کیسا ہے؟ :) :) :)
وعلیکم السلام بھتیجی ۔ کیسی ہیں آپ ؟
میں ٹھیک ہوں۔۔ آج صبح بھی ہلکی بارش ہوئی تھی لیکن دوپہر میں تیز دھوپ نکل گئی تھی۔۔۔ ہماری طرف تو نا ہی پانی جمع ہے نا بجلی کا مسئلہ ہے اب۔۔۔ لیکن ویسے کراچی کے اچھے اچھے علاقے بھی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں بہت برے حالات ہیں:(:(
51fe437092cae.jpg

flood-water1.jpg
 

ظفری

لائبریرین
تو اب آپ پاکستان نہیں آئیں گے بھیا؟ اور آپ کی فیملی بھی پاکستان میں نہیں رہتی؟
پاکستان تو میں آتا رہتا ہوں۔ مگرسب یہیں رہتے ہیں ۔ بس ایک چھوٹا بھائی ہے وہاں جو اپنی فیملی کیساتھ پاکستان میں رہتا ہے ۔ البتہ امی کا دل یہاں نہیں لگتا ۔ وہ ہر چھ ماہ میں پاکستان کا چکر لگاتیں رہتیں ہیں ۔
 
تمام خاص و عام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ابھی ابھی ہمیں مقدس بٹیا رانی کی ای میل موصول ہوئی ہے اور انھوں نے سبھی کو سلام کہا ہے نیز کہا ہے کہ وہ محفل اور محفلین کو بے حد یاد کر رہی ہیں۔ :) :) :)

مقدس بٹیا ہم بھی آپ کو بے حد یاد کر رہے ہیں اور امید و دعا کرتے ہیں کہ آپ جلدی ہی اپنی ذات سے محفل کی رونقوں میں اضافہ فرمائیں گی۔۔۔ ان شاء اللہ! :) :) :)
 
Top