کوٹلی لوہاراں مغربی، ضلع سیالکوٹ۔

قیصرانی

لائبریرین
مجھے لگا کہ ایسا صرف قادیانیوں اور مرزائی یا آغا خانیوں میں ہوتا ہو گا اور مجھے تو اتنے فقے بھی نہیں معلوم تھے سچی
بچپن میں صرف شیعہ اور سنی سنتے تھے بس
پھر تو سب کی اذانیں بھی الگ الگ ہونگی؟؟؟
مجھے سچ میں سمجھ نہیں آتا کہ نبی کے زمانے میں بلکہ خلفائے کرام کے زمانے میں بھی ایسا نہیں تھا پھر ہم فقوں میں کیسے تقسیم ہو گئے اور ہم کیوں پابند ہیں کسی ایک فقے کی پیروی کرنے پر جبکہ ہمارے نبی نے تو ہر طریقہ اپنایا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تو نہیں کہا تھا مجھے اس طرح فالو کرنے والے یہ ہونگے اور اس طرح فالو کرنے والے وہ
اذان عموماً ایک ہی ہوتی ہے یا تھوڑا بہت فرق ہوتا ہے۔ لیکن ایک کی اذان ختم ہوتی ہے تو دوسرے کی شروع ہو جاتی ہے :) اصل بہار تب دکھائی دیتی ہے جب کوئی "مذہبی" جلسہ ہو رہا ہو
 

شمشاد

لائبریرین
فقہ جعفریہ کی اذان میں کئی کلمات زیادہ ہیں۔

دیگر فرقوں کی اذانوں کے اوقات میں خاصا فرق ہے۔
فجر کی اذانیں تقریباً پون گھنٹہ سنائی دیتی ہیں۔

یہاں سعودی عرب میں ایک شہر میں ایک ہی وقت میں تمام مسجدوں میں اذانیں ہو رہی ہوتی ہیں۔ حتیٰ کہ ریڈیو ٹی وی پر بھی وہی وقت ہوتا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
میں اپنی ذاتی رائے میں اس بات کو برا نہیں سمجھتا کہ اذان دراصل نماز کی طرف بلاوا ہے، چاہے وہ اذان کی شکل میں ہو، چاہے وہ موبائل فون پر لگے الارم کی شکل میں ہو، آن لائن کلینڈر کا ریمائنڈر ہو یا جو بھی ہو، اگر مقصد نماز کی طرف بلاوا ہے تو اس کی اجازت ہونی چاہیئے۔ تاہم اگر بنیادی مقصد ہی تفریق پیدا کرنا ہے تو پھر بات غلط ہے
 

شمشاد

لائبریرین
منصور بھائی اذان وقت مقررہ پر ہی دی جانی چاہیے اور قرآن میں ارشاد ہوتا ہے کہ نماز مقررہ وقت پر ہی ادا کرنی چاہیے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
منصور بھائی اذان وقت مقررہ پر ہی دی جانی چاہیے اور قرآن میں ارشاد ہوتا ہے کہ نماز مقررہ وقت پر ہی ادا کرنی چاہیے۔
جی۔ میں اس نکتہ نظر سے بات کر رہا ہوں کہ جہاں میں رہتا ہوں، وہاں اذان کا کوئی سلسلہ نہیں۔ اس لئے اذان کا کام اگر میرے فون پر بجنے والی اذان یا پھر الارم دے دیتا ہے تو میں اسے قبول کر لیتا ہوں

دوسرا اذان اور نماز کا وقت کوئی فکس نہیں کہ ٹھیک اتنے بج کر اتنے منٹ پر نماز ہو جانی چاہیئے۔ نماز کا وقت دورانیہ کی شکل میں ہے نا؟ یعنی اس کے دوران کسی بھی وقت پڑھی جا سکتی ہے۔ تاہم جب باجماعت ہوگی نماز تو ظاہر ہے کہ اس کا وقت مقرر ہے اور اگر انفرادی طور پر پڑھنی ہے تو پھر اور بات ہے
 

عمر سیف

محفلین
تصویری دھاگہ ہے جناب ، یہاں مذہبی گفتگو سے پرہیز کی جا سکتی ہے۔ شمشاد قیصرانی
ایک پورا سیکشن موجود ہے ایسی گفتگو کے لیے۔
رہی بات فرقوں کی تو میں اس بات کی زندہ مثال ہوں کہ مجھے مسجد میں نماز اس لیے نہیں پڑھنے دی گئی کہ میں اس عقدے کے نقتہِ نظر کے مطابق نماز نہیں پڑھتا تھا۔ اور یہ تب کی بات ہے جب میں ان مسالک کے بارے الف بے بھی نہیں جانتا تھا۔ خیر۔۔۔۔
 
سنتے تھے کہ مسجد اللہ کا گھر ہے۔ ہم ایسے نامراد نکلے کے نعوذ باللہ اللہ کو گھر سے باہر نکال کر خود اپنی ملکیت کی تختیاں لگا لیں ہیں کہ یہ مسجد فلاں "نا"اہل کی ہے
کیا خوب بات کہی ہے آپ نے قیصرانی بھائی۔
عمر سیف بھائی۔بہت پیاری تصاویر ہیں۔ شكراً۔
 
واہہہہہہہ محترم ضبط بھائی خوب سیر کروائی ۔
تصویریں دیکھتا گیا ۔ اور دس سال پرانا اک سفر یاد آتا گیا ۔
شاید اسی کوٹلی سے گزر کر " لوہسر کلاں " نامی اک گاؤں میں جانا ہوا تھا ۔
ضبط بھائی!!!!!
اوہ !!!!!
تو اتنا ضبط کرنے کے بعد یہ عمر سیف کہلائے ہیں.
 
تصویری دھاگہ ہے جناب ، یہاں مذہبی گفتگو سے پرہیز کی جا سکتی ہے۔ شمشاد قیصرانی
ایک پورا سیکشن موجود ہے ایسی گفتگو کے لیے۔
رہی بات فرقوں کی تو میں اس بات کی زندہ مثال ہوں کہ مجھے مسجد میں نماز اس لیے نہیں پڑھنے دی گئی کہ میں اس عقدے کے نقتہِ نظر کے مطابق نماز نہیں پڑھتا تھا۔ اور یہ تب کی بات ہے جب میں ان مسالک کے بارے الف بے بھی نہیں جانتا تھا۔ خیر۔۔۔ ۔
میں گردوارے کے علاوہ باقی ہر جگہ جا چکا ہوں عبادت یا دعا کی غرض سے دوستوں ساتھیوں کے ساتھ، مساجد (دیوبند، بریلوی، اہلحدیث وغیرہ)، امام بارگاہ، یہاں تک کہ ایک جگہ تو ہم اور قادیانی بھی ایک ہی جگہ نماز پڑھتے تھے، گرجا گھر، اور ہندؤں کی عبادت میں بھی شامل ہوا جو کہ ایک گھر نما مندر میں ادا کی جاتی تھی.
 

عمر سیف

محفلین
میں گردوارے کے علاوہ باقی ہر جگہ جا چکا ہوں عبادت یا دعا کی غرض سے دوستوں ساتھیوں کے ساتھ، مساجد (دیوبند، بریلوی، اہلحدیث وغیرہ)، امام بارگاہ، یہاں تک کہ ایک جگہ تو ہم اور قادیانی بھی ایک ہی جگہ نماز پڑھتے تھے، گرجا گھر، اور ہندؤں کی عبادت میں بھی شامل ہوا جو کہ ایک گھر نما مندر میں ادا کی جاتی تھی.
میں اب تک گرودوارے اور قادیانی مسجد نہیں گیا.
 
Top