کوٹلی لوہاراں مغربی، ضلع سیالکوٹ۔

عمر سیف

محفلین
میری پیدائش کوٹلی لوہاراں کی تو نہیں پر میرے دادا اور اُن کے عزیز و اقارب یہیں بڑے ہوئے۔ سن 95 میں بحرین سے جب واپسی ہوئی تب تب سے ان تک اسی گاؤں میں رہ رہے ہیں۔
کوٹلی لوہاراں سیالکوٹ ہیڈمرالہ روڈ پر تقریبا 10 کلومیٹر پہ واقع ہے۔ چوک کے مشرقی طرف کوٹلی لوہاراں مشرقی(چڑدی کوٹلی، اس لیے کہ سورج مشرق سے طلوع ہوتا ہے) اور مغربی طرف کوٹلی لوہاراں مغربی(لیندی کوٹلی، کیونکہ سورج مغرب کی طرف غروب ہوتا ہے)ہے۔
نام لوہاراں اس لیے مشہور ہے کہ یہاں کسی زمانے میں اکثر افراد لوہے کے کام سے منسلک تھے(اب بھی ہیں)۔ تب لینڈ مائن مشینز، ہائیڈرالک جیکس پاک فوج کے لیے ایف-86 انجن کی مینٹینس کے لیے آلات بنائے جاتے تھے۔ یہ سب کام تو وقت کے ساتھ ساتھ ختم ہوتے گئے (شاید بہت کم لوگ کر رہے ہوں اب بھی) پر اُن کی جگہ سرجیکل کے آلات نے لے لی۔ زیادہ لوگ اسی کام سے وابستہ ہیں۔ اس کے علاوہ لوہے کی گرلز، دروازے کھڑکیاں یہ سب بھی یہاں بنائے جاتے ہیں۔
کوٹلی لوہاراں کے چند محلوں کے نام درج کر رہا ہوں:
محلہ بُلووال، محلہ نکھوال،محلہ کویاں، نئی آبادی، چھوٹا بازار، بڑا بازار، محلہ بوچڑ ان کے علاوہ کوئی رہ گئے ہیں تو میری غلطی ہے۔
مشہور خاندانوں میں:
سڈل، بونس، چنڈیسر، مولوی(مَلوانا)،بھٹی، کالسن، گنگی، صندل۔
اگر میں یہ کہوں کہ کوٹلی کے ہر گھر سے کم سے کم ایک بندہ بیرونِ ملک مقیم ہے تو غلط نہ ہوگا۔ کیونکہ ایسا ہی ہے۔ زیادہ لوگ مشرقِ وسطی اور یوکے میں مقیم ہیں، ان کے علاوہ ایک فیملی افریقہ والے بھی ہیں (معلوم نہیں کیوں)۔
مشہور شخصیات بہت ہیں لمبی لسٹ بن جائے گی۔
چند تصاویر شئیر کر رہا ہوں جو میں نے نہیں چند دوست احباب نے اپنے اپنے فیسبکی پر لگائی ہوئی ہیں، ان سب کا مشکور ہوں۔

باقی اب محفلیں انجوائے کریں میرا گاؤں "کوٹلی لوہاراں مغربی"۔
 

عمر سیف

محفلین
کوٹلی لوہاراں گوگل میپ سے کلپ ۔۔
Kotliloharan.jpg
 

عمر سیف

محفلین
ٹبہ (کبھی مکمل ہوا کرتا تھا پھر کچھ چول لوگوں نے وہاں سے مٹی بیچنا شروع کر دی یہ حالت ہے کہ ایک طرف سے پہاڑی نما ہے اور دوسری طرف سے ایسا)
64863402.jpg
64861524.jpg

64863409.jpg
 

عمر سیف

محفلین
یہ گلی مسجد رسول کو جاتی ہے محلہ نکھوال ہے۔ اور جاوید پینٹر بہت مشہور ہے وہاں :D
51377763.jpg


یہ نعیم بھٹی سٹریٹ ہے، محلہ بلووال۔
51195292.jpg
 

عمر سیف

محفلین
کوٹلی میں چار مختلف جگہ پہ موبائل ٹاورز بھی لگے ہیں، کسی کو راستہ سمجھانے کے بہت کام آتے ہیں۔ یہ جاز یاں جیز ٹاور ہے کوٹلی شیرپور روڈ پہ، بٹوں کے فلیٹس کے اوپر۔
51195013.jpg

سامنے جیز ٹاور
51195000.jpg
 

عمر سیف

محفلین
کوٹلی کھنہ روڈ۔
51194753.jpg

بائیں جانب جہاں سر سید سکول کا بورڈ ہے اس کے ساتھ جامع مسجد اہلحدیث ہے اور یہ گلی میرے گھر کو بھی جاتی ہے۔
51194730.jpg
 

عمر سیف

محفلین
محلہ بلووال پرانےاڈے کی طرف ۔ دائیں جانب جو براؤں رنگ کے دروازے ہیں تین چار یہ میرے بڑے ماموں کا کارخانہ ہے۔ سرجیکل کا۔
51194531.jpg

محلہ بلوال
51194696.jpg
 
Top