آٹھویں سالگرہ محفلین سے اجتماعی جبری انٹرویو

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
تمام محفلین اور منتظمین حضرات و خواتین سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ اسٹیج کی طرف متوجہ ہوجائیں۔
آج ہم آپ سے اجتماعی انٹرویو لیں گے۔
ہم محفل سے متعلق سوالات کریں گے ، جوابات آپ دیں گے۔
آپ میں سے کون جواب دے گا یہ ہم طے نہیں کرتے ، بل کہ جس سوال کا جواب جسے معلوم ہو وہ مائیک ہاتھ میں لے کر جواب دے سکتا ہے۔
سب سے پہلا سوال:
اردو محفل فورم کو آپ نے کیسا پایا؟

علم و ادب کے اس سمندر میں غرق ہونے میں بہت لطف آیا۔ ادب دوستی تو سدا سے واجبی سی تھی۔ کوئی خاص دعوا نہ تھا کبھی اور نہ ہے۔ لیکن محفل کے ادب دوست ماحول میں یہ بات ضرور سمجھ میں آگئی کہ یہاں تشنہ کوئی نہیں رہ سکتا۔ یہ اک ایسا سمندر ہے کہ ہر کوئی اپنے ظرف کے مطابق اس میں سے بھرتا چلا جاتا ہے۔
صاحبو! اس محفلِ صفا میں ایک برس بیت گیا۔ نہ جانے کیسے کیسے خاطرات جمع ہو گئے ان ۳۶۵ دنوں میں۔ بہرکیف جیسی بھی گزری، بھلی گزری، بری گزری اس پر حرف نہیں۔
quote]
اردو محفل از دی بیسٹ پلیس آن انٹرنیٹ! :)
اس کی اہمیت اردو کی ترویج کے لیے سنگِ میل نہیں بلکہ ایک منزل کے جیسی ہے۔ اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک احسان ہے۔
یہ فورم جسے آپ اور میں محفل کا نام دیتے ہیں، بنیادی طور پر ایک ویب سائٹ ہی نہیں بلکہ خیالات، تاثرات اور معلومات کا ایک ایسا ٹھاٹھیں مارتا سمندر ہے جس کی وسعت کا اندازہ شاید ہی کسی کو ہوسکے۔
بے زبانی کو زباں بخشنے والی محفل۔


دوسرا سوال:
کیا یہ بات درست ہے کہ اس محفل پر آنے کے بعد دوسری سائٹس پر آپ کی فعالیت متاثر ہوگئی؟
بھول گیا ہوں بُک فیس ، چھُٹ گیا ٹوئٹر بھی
چڑھا ہے محفل کا اتنا بُخار، میں تو بھول ہی گیا


تیسرا سوال:
آپ نے یہاں کیا سیکھا؟
میرا ذوقِ شاعری یہاں بہت پروان چڑھا ہے، جس میں اساتذہ اور احباب کا خاصا کردار ہے۔
اچھے دوستوں سے انسان بہت کچھ سیکھتا ہے میں نے بھی بہت کچھ سیکھا اور انشاء اللہ سیکھتی رہوں گی۔۔!
پہلے تو میں حیراں ہوا کہ ایسے ایسے!شعرا و نثر نگار موجود ہیں ! اور ہم یونہی غافل پڑے رہے!لیکن اب یہ احساس ختم ہوتا جارہا ہے کہ سبھی لوگوں نےخاکسار کو اس کی اوقات سے زیادہ عزت دی ہے!بس اسی محبت کی دین ہے کہ مجھ جیسا گنوار بھی دو چار حروف جوڑ لیتا ہے۔


چوتھا سوال:
اردو محفل پر کوئی شعر کہیں۔
آتے ہیں سبھی جاتا کوئی نہیں ،ہاں کوئی بھی نہیں
محفل سے ہوجاتا ہے ایسا پیار، میں تو بھول ہی گیا

نہ کر حجازؔ نہ کر، تھک گیا رقیم مگر،
رقم ہوئی نہ تری داستان اے محفل
اس کا ہر دھاگا کمال
ہر لڑی اس کی کھری
ہوا دل شاد اور آباد میرا بزم میں آ کر ۔۔۔
کہ اس محفل کا ہر اک رکن اچھا لکھنے والا ہے
سجائی دل کی محفل اور بنایا اردو محفل کو
یہاں جو شخص آتا ہے ہمیشہ مسکراتا ہے


پانچواں سوال:
اردو محفل فورم کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کریں۔
ہمیں فورم کا نشہ ہوگیا ہے۔ ہمیں فورم کا نشہ ہوگیا ہے۔ ہمیں نشہ ہوگیا ہے۔ ہمیں۔۔۔ ۔۔۔ ۔
ہماری خوش بختی ہے کہ اس خوب صورت اور پر رونق محفل کا حصہ ہیں۔
مجھے بہت عرصہ نہیں ہوا محفل پر لیکن ایسا لگتا ہے جیسے اردو محفل سے شناسائی بہت پرانی ہے ۔۔!
اردو محفل اردو محفل ہے
اردو محفل کا تو نام ہی کافی ہے :)
بہت سوچنے کے بعد ایک ہی جملہ ذہن میں آیا ہے
"کچھ اور چاہئے وسعت مرے بیاں کے لئے"
اردو زبان کے تحفظ کا ایک اعلیٰ ادارہ
اس محفل میں بیٹھ کر دیکھو زندگی کتنی خوبصورت ہے
اس نیٹ محفل میں، کوئی نہیں ’محفل‘ سا ۔۔۔ محفل سا ہو تو سامنے آئے

چھٹا سوال:
میرے(محمد اسامہ سرسری) بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟
محمد اسامہ سرسری بھائی نے تو محفل کا کوئی کونہ نہیں چھوڑا۔
اردو محفل پر دو اچھے شاعروں کا اضافہ
ادبی ذوق رکھنے والوں کے لئے باعثِ انبساط ہے
خوش رہیں محمد اسامہ سَرسَری اور کاشف عمران
اللہ کلام میں مزید روانی اور شگفتگی عطا فرمائے آمین
سدا اہلِ محفل کی چاہت رہو تم
محمد اسامہ سلامت رہو تم
اسامہ سرسری کی مزاحیہ شاعری مجھے زیادہ پسند ہے۔
مفرس بھی معرب بھی وہ ہیں خوب
مؤرد سرسری سے ہیں اُسامہ
IMG_20130704_181535.jpg

ساتواں اور آخری سوال:
اگر آپ سے اس محفل کے لیے دعا کرنے کی درخواست کی جائے تو آپ اسے کیا دعا دیں گے؟

اللہ تعالی اس محفل کی رونق میں مزید اضافہ فرمائے۔ آمین۔
میری دعا ہے کہ تمام اراکین اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے اردو کی مثبت ترقی میں اپنا اپنا حصہ ڈالیں
اللہ کرے سدا سجی رہے یہ محفل اردو آمین
دعا ہے کہ اردو محفل کا سفر یونہی جاری و ساری رہے ، سب محبت سے اردو کی ترویج کے لئے کام کرتے رہیں گے آمین :)
اللہ تعالیٰ اردو محفل کو اسی طرح قائم رکھے اور کامیابیاں عطا فرماتا رہے آمین
میری دعا ہے کہ وہ وقت بھی آئے جب محفل کی سینچری مکمل ہو کارواں چلتا رہے۔۔۔ آمین
دعا ہے کہ سدا مہکتی چہکتی رہے یہ محفل اردو ۔ آمین
 

بھلکڑ

لائبریرین
زبردست!!!!!
بڑا محنت طلب کام ہے!!!!!! اور آپ تو ٹھہرے محنتی!!!!!
خاکسار کے جواب اپنے جبری انٹرویو میں شامل کرنے کئے شکر گزار ہوں !!!!!!
:) :):)
 

نایاب

لائبریرین
محترم سرسری بھائی
سدا خوش ہنستے مسکراتے رہیں آمین
بلا شبہ اراکین اور محفل اردو سے بے پناہ محبت و چاہت کا عکاس ہے یہ آپ کا یہ دھاگہ ۔۔۔۔۔
 
جبری انٹرویو سے متعلق ایک ضروری اعلان:
جن حضرات کے جواب اس میں شامل نہیں ان سے معذرت خواہ ہوں کہ متعلقہ اقتباسات حاصل کرنے میں میں نے اپنی سی کوشش کی ہے اور یہ کتنا مشکل کام ہے یہ مجھے آج ہی پتا چلا ہے۔:):):):)
 

زبیر مرزا

محفلین
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاۃ
واہ جناب چھاگئے آپ تو منفرداورمحنت طلب کام سرانجام دیا ہے آپ نے اور ایسا گلدستہ تیار کیا ہے کہ جواب نہیں اس کی دلکشی کا
 
محترم سرسری بھائی
سدا خوش ہنستے مسکراتے رہیں آمین
بلا شبہ اراکین اور محفل اردو سے بے پناہ محبت و چاہت کا عکاس ہے یہ آپ کا یہ دھاگہ ۔۔۔ ۔۔

قابل احترام نایاب صاحب!
آپ نے اس دھاگے کو پسند کیا یہ آپ کی محبت ہے۔
اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔:)
 
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاۃ
واہ جناب چھاگئے آپ تو منفرداورمحنت طلب کام سرانجام دیا ہے آپ نے اور ایسا گلدستہ تیار کیا ہے کہ جواب نہیں اس کی دلکشی کا

بہت شکریہ زبیر مرزا صاحب!
آپ حوصلہ افزائی پر دل سے ممنون ہوں۔
اللہ خوش رکھے۔:)
 

ماہا عطا

محفلین
یہ کون جوگنگ اور باکسنگ کر رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کہیں ایک روزہ رکھ کے ہی حال برا تو نہیں ہو گیا نا۔۔۔۔۔۔۔:rollingonthefloor:
 
یہ کون جوگنگ اور باکسنگ کر رہا ہے۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
کہیں ایک روزہ رکھ کے ہی حال برا تو نہیں ہو گیا نا۔۔۔ ۔۔۔ ۔:rollingonthefloor:

ہم تو مست ہیں لیکن آج روزہ روزہ لگ گیا تھا ۔افطار کے بعد بہت نیند آ رہی تھی ۔لیکن اب تو غائب ہے ۔:)
 
Top