آٹھویں سالگرہ محفلین سے اجتماعی جبری انٹرویو

میرا ذکر خیر بھی آیا ۔۔۔ اس کا مطلب ہے میں قابل ذکر گنا جانے لگا ہوں اردو محفل میں ۔۔۔ اللہ ، ’’صاحبِ دھاگہ‘‘ کو اپنے اردگرد مزید دھاگے لپیٹنے کی توفیق دے ۔۔۔ بس کسی دن پتنگ باندھ لی تو آپ آسمانوں کی سیر بھی فرما سکیں گے بغیر ٹکٹ کے ۔۔۔ مفت کا نظارہ، مفت کی چھلانگ اور مفت کی چیخیں ہوں گی ۔۔۔ نیچے ایک عدد جالی کا انتظام کر لیں گے تو بڑی سہولت ہوجائے گی آپ کو ۔۔۔ ۔ واللہ اعلم بالصواب ۔۔۔

آپ کا یہ مراسلہ ”میرا“ سے ”بالصواب“ تک کئی بار پڑھا ، مگر سمجھ میں نہیں آیا کہ یہ طنز ہے یا مزاح۔ اگر مزاح ہے تو خوش رہیے اور اگر طنز ہے تو خوش رہنے دیجیے۔:)
 
خود کردہ را علاجے نیست۔ بھگتو جی ہن، علامہ صاحب! :LOL:

جیسے حکم استاد جی کا۔:)
بس یہ سوچ کر یہ اعلان لگادیا کہ جن احبابِ محفل سے بہت زیادہ تعلق ہے اس طرح کے تاگوں میں وہ اپنا نام نہ پاکر رنجیدۂ خاطر ہوجاتے ہیں۔
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
آپ کا یہ مراسلہ ”میرا“ سے ”بالصواب“ تک کئی بار پڑھا ، مگر سمجھ میں نہیں آیا کہ یہ طنز ہے یا مزاح۔ اگر مزاح ہے تو خوش رہیے اور اگر طنز ہے تو خوش رہنے دیجیے۔:)
یہ دعائے خیر تھی آپ کے لیے اور اس دعائے خیر کے ساتھ ساتھ کچھ احتیاطی تدابیر بھی دی گئی تھیں آپ کی حفاظت کو پیش نظر رکھتے ہوئے ۔۔۔ کیونکہ بعض اوقات ہماری دعائے خیر خطرناک ہوجاتی ہے ۔۔۔ اس مزاح نگاری کی کوشش پرہم امید کر رہے تھے کہ آپ کوئی مسکت جواب مرحمت فرما سکیں گے ۔۔۔۔
 
Top