ابوشامل

محفلین
ہا ہا ہا! ویسے اس میں تھوڑا الزام اساتذہ اور پورے تعلیمی نظام پر بھی آنا چاہیے جس نے ریاضی اور سائنس جیسے مضامین کو مشکل بنا رکھا ہے۔ کہیں زیادہ بہتر اور دلچسپ طریقے موجود ہیں جو ہمارے یہاں عمل میں نہیں لائے جاتے کیوں کہ نظام میں تبدیلی کا خاطر خواہ حوصلہ نہیں ہوتا لوگوں میں۔ :) :) :)
صد فی صد درست فرمایا، بالکل یہی حال تھا۔
 
ابوشامل

محفلین
کرک نامہ کو پرنٹ میڈیا کی کتنی اٹینشن مل رہی ہے، کبھی اس بات کا جائزہ لینے کی کوشش کی آپ نے؟ :) :) :)
’مال مفت دل بے رحم‘ والا معاملہ ہو رہا تھا، بارہا توجہ دلانے پر کچھ حالات قابو میں آئے ہیں۔ بہرحال، یہاں اردو صحافت کا کوئی پرسان حال نہیں، انگریزی میں جہاں زبان و بیان کو اہمیت دی جاتی ہے اور صحافی اچھی خبریں بنانے کی کوشش کرتے ہیں، اردو میں بس ’چالو‘ کام ہے، یعنی کہ ضروری نہيں کہ خبر اچھی ہو، بس خبر ہونی چاہیے۔ اخبارات کا حال آپ ملاحظہ کرتے ہوں گے۔ اس حالت میں کرک نامہ کو کون پوچھے گا؟ بہرحال، اس بات کی خوشی ہے کہ اب رسپانس بہت اچھا مل رہا ہے۔ بلکہ انگلش کا رسپانس بھی بہت زبردست آیا ہے، ابھی اس کو ایک مہینہ بھی نہیں ہوا۔
ویسے آپ کی رہنمائی کی ضرورت ہے تکنیکی حوالوں سے۔ اور آپ کو پتہ ہے میں رہنمائی کسے کہتا ہوں؟ :) یعنی کہ مشورہ بھی دیں اور ساتھ میں اس کو عملی جامہ بھی پہنا کر دیں :ROFLMAO:
 
لوگوں قابو میں رکھنے کے لیے جہد مسلسل کرنی ہوگی اور ان کی نکیل کو تنگ رکھنا ہوگا ورنہ ذرا ڈھیل دیکھی نہیں کہ ہمارا اقدار سے عاری معاشرہ کسی بھی قسم کی بد دیانتی سے عار نہیں برتے گا۔ جس طرح اچھا مواد پیش کرنا ایک مشکل کام ہے اسی طرح اپنے کام کو کما حقہ انصاف د حق دلانا بھی مشکل ہے اور دونوں محاذوں پر بر وقت چوکس رہنا بے حد ضروری ہے۔ :) :) :)
ہمارے لائق جب بھی کوئی خدمت ہو تو ہم حکم کی بجا آؤری سے سرتابی کی مجال نہیں رکھتے، ۔۔۔ بشرط دستیابی فرصت! :) :) :)
اور کم از کم دعاؤں اور مشوروں کے لیے تو حاضر ہی رہیں گے۔ :) :) :)
 
ارے، ذرہ نوازی ہے آپ کی۔ فی الحال دعاؤں میں یاد رکھیے۔ پھر آپ سے دوا بھی کرواتے ہیں :)
 
ابھی مونیٹائزیشن کی کوئی سبیل نہیں بنی؟ ویسے اگر کوئی صورت بنے بھی تو مواد اور اشتہار کے نسبتی توازن کا خیال رکھیے گا تاکہ اشتہارات صارفین کے لیے پریشان کن نہ ہوں اور ان کے راستے میں نہ آئیں۔ دوم یہ کہ اگر موبائل اور ٹیبلیٹ وغیرہ کے صارفین بڑھ رہے ہوں تو کوئی ریسپانسیو تھیم زیر استعمال لانے پر غور کیجیے۔ :) :) :)
 
ہائے اللہ بھیا جی! آپ کی نظر میرے سموسوں پر ہے۔ کچھ تو خیال کریں میرا کل کا واحد ناشتہ اور لنچ وہی سموسے تھے جن کا واسطہ آپ نے دے دیا :p
لنچ ۔۔ اور ۔۔ ناشہ
سموسوں سے واسطہ

نظر لگے ہماری شونا پری کے دشمنوں کے کھانوں پر! :) :) :)
 
ابوشامل

محفلین
ابھی مونیٹائزیشن کی کوئی سبیل نہیں بنی؟ ویسے اگر کوئی صورت بنے بھی تو مواد اور اشتہار کے نسبتی توازن کا خیال رکھیے گا تاکہ اشتہارات صارفین کے لیے پریشان کن نہ ہوں اور ان کے راستے میں نہ آئیں۔ دوم یہ کہ اگر موبائل اور ٹیبلیٹ وغیرہ کے صارفین بڑھ رہے ہوں تو کوئی ریسپانسیو تھیم زیر استعمال لانے پر غور کیجیے۔ :) :) :)
فی الحال تو ایسی کوئی سبیل نہیں. یہ چیز میرے ذہن میں بالکل موجود ہے. ویسے موجودہ تھیم کو رسپانسو بنانے کا کیا طریقہ ہے؟
 
در اصل ریسپانسیو تھیم بنانا قدرے وقت طلب کام ہے۔ مختصراً یوں سمجھ لیں کہ سی ایس ایس کے نئے قوانین میں ایک چیز میڈیا کوئیری کے نام سے جانی جاتی ہے۔ اس کی بدولت براؤزر کی چوڑائی اور اونچائی وغیرہ کی بنیاد پر کنڈیشنل سی ایس ایس رول لکھے جاتے ہیں جو تبھی فعال ہوتے ہیں جب کسی متعینہ لمبائی چوڑائی کے حدود میں داخل ہوں یا ان سے باہر نکلیں۔ یوں آپ ایسا کر سکتے ہیں کہ اسکرین رئیل اسٹیٹ کو ذہن میں رکھ کر غیر ضروری چیزوں کو چھپا دیں، بعض ضروری چیزوں کو اوپر تلے کر دیں، مواد کا فونٹ وغیرہ تبدیل کر دیں، سطروں کا درمیانی فاصلہ کم زیادہ کر دیں۔ نیویگیشن کو ایکسپینڈ و کولیپس کرنے کا ٹوگل سوئیچ لگا دیں وغیرہ۔ :) :) :)
 
Top