ویب ڈیزائن اینڈ ڈیویلپمنٹ کورس (اردو زبان میں)

منا پہلوان

محفلین
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
معزز دوستو، چونکہ تمام اردو فورمز کا بنیادی مقصد اردو زبان کی ترویج و ترقی کے ساتھ ساتھ علومِ عصریہ کی اردو زبان میں عام فہم طریقے پر تعلیم و تعلم اور ترسیلِ معلومات بھی ہے چنانچہ اسی ضمن میں ہماری اردو کے فورم پر ہم ایک زبردست قسم کا ویب ڈیزائننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کورس شروع کرنے جارہے ہیں
ان شاء اللہ عزوجل اس کورس میں آپ کو اردو زبان میں بے شمار نئی معلومات ملیں گی
کورس کے اہم مندرجات مندرجہ ذیل ہیں
ایچ ٹی ایم ایل 5
سی ایس ایس 3
جاوا سکرپٹ
جےکیوری
پی ایچ پی

چنانچہ اس سلسلے کے حصہ اول (جو کہ HTML5 پر مشتمل ہے) کا آغاز کردیا گیا ہے
کورس کے حصہ اول کا تعارف اور اس کا طریقہ کار آپ اس لڑی میں ملاحظہ کرسکتے ہیں

ہماری اردو کے فورم پر بعض تکنیکی اور انتظامی امور کی وجہ سے عارضی طور پرمہمان صرفصفحہ اول یا مہمان خانہ تک رسائی پاسکتےہیں اس لئے کورس میں شمولیت کے لئے آپ کو پہلےفورم میں شمولیت اختیار کرنی پڑے گی

آئیے ہمارے سنگ آپ بھی اس کورس میں شریک ہوں اور علم کو پھیلانے کا ذریعہ بنیں
اس شعبے کے ماہر حضرات سے بھی التماس ہے کہ وہ بھی ہماری راہنمائی فرماکر اپنا حصہ شامل فرمائیں

؏ صلائے عام ہے یارانِ نکتہ داں کے لئے
 
اوشو

لائبریرین
امید ہے احباب استفادہ حاصل فرمائیں گے اور رہنمائی و تجاویز سے بھی نوازیں گے۔
اللہ کریم جزائے خیر عطا فرمائیں۔
آمین
ٹیگ نامہ تو لگادیں جن کے پاس ہو :)
 
بھلکڑ

لائبریرین
محسن بھائی جان میں نے رجسٹر کیا کوئی بھی دھاگہ کھولو تو ایرر ٹائپ چیز آرہی ہےِ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:mad3:
 
بھلکڑ

لائبریرین
اس میں معلوماتی کیا ہے؟:eek:
بابے ہو گئے ہیں نہیں سمجھ آتی ۔۔۔۔:cautious:۔۔۔۔۔بجائے سمجھانے کے طنز کرتا ہے۔۔۔۔۔۔:lol:
 
جی بھائی ہر پیج کھولنے پر یہی ایرر آتا ہے
فورم کو تو بطور "گیسٹ" بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
پوسٹ کرنے کے لیے رجسٹر ہونا پڑتا ہے
رجسٹریشن ای میل کے لنک پر کلک کرنے کے بعد یہ پیغام ملا تھا کہ رجسٹریشن مکمل ہو گئی ہے؟؟؟
تھوڑی دیر پہلے میں وہاں گیا تو تلمیذ انکل بھی وہاں رجسٹر ہو چکے تھے
ان سے پوچھتے ہیں کہ انہیں تو ایسا ایرر نہیں ملا۔
 
محمداحمد

جی وہاں ایرر آ رہا ہے۔شاید وہاں مہمانوں کو یہ پوسٹ دیکھنے کی اجازت نہیں ہے۔ میری ہماری اردو پر کافی پرانی "آئی ڈی" ہے آج پاسورڈ ری کور کروایا ہے۔
 
تلمیذ

لائبریرین
ٹیگ کرنے کا شکریہ
بالکل، یہی ایرر میرے پاس بھی آ رہا ہے اور جہاں تک میرا خیال ہے کہ یہ رجسٹریشن کے بعد اس ای میل ،جس میں دئیے ہوئے لنک پر کلک کرکے تصدیق کیا جاتا ہے، کے موصول نہ ہونے کی وجہ سے ہے۔ مجھے ابھی تک ایسی کوئی ای میل موصول نہیں ہوئی۔
 
میں نے وہاں یہی پوسٹ کوٹ کرکے پوسٹ کر دی ہے
 
Top