آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

شہزاد وحید

محفلین
دیوتا کی میں نے بلامبالغہ کوئی 320 یا 330 کے قریب تو "اقساط" پڑھی ہوں گی:)
اب آپ کہیں گے کہ یہ کیسے ممکن ہے کیونکہ اتنی تو میری عمر بھی نہیںo_O
تو اس کا جواب یہ ہے کہ میں نے اپنے شہر کے سب کباڑیوں سے پرانے رسالے لے کے پڑھے تھے:rolleyes:
کسی سسپنس کو لینے کا میرا ایک ہی "کرائیٹیریا" ہوتا تھا۔دیوتا کی قسط کے پہلے صفے کو پڑھ کر جان لیتا تھا کہ یہ رسالہ پہلے لیا ہے یا نہیں:)
ابھی بھی 50 حصے پڑے ہیں ہارڈ ڈسک پر۔موقع ہی نہیں ملتا۔صرف شروع کے دو حصے پڑھے تھے:(
شکاری بھی پڑی ہے ہارڈ ڈسک پر اور نروان کی تلاش+نروان کی واپسی بھی:)
میری سب سے طویل پڑھی ہوئی سیریل "تاون" ہے۔17 حصے ہیں اس کے۔کوئی دس دن لگا کے پڑھی تھی میں نے:)
یار گوجرانوالہ میں ایک عاد پرانی لائبریریاں موجود ہیں جہاں یہ سب سلسلے مکمل موجود ہیں، اس لیئے مجھے کبھی ڈھونڈ ڈھونڈ کر پڑھنے کی ضرورت نہیں پڑھی تھی بلکہ باقاعدہ ایک فہرست سے منتخب کر کے پڑھتا تھا۔ بلکہ میں نے اپنی بھی ایک فہرست بنا رکھی ہے کہ جو جو کتابیں پڑھ چکا ہوں میں۔ کبھی کھول کر دیکھوں تو ان سلسلوں کا نام پڑھ کر پرانا دور یاد آجاتا ہے۔ بے حد شوق سے پڑھتا تھا میں۔ بازی گر، نروان کی تلاش، شکاری، سرکش، مجاہد، دہشت گرد، کمانڈو، عاطون، صدیوں کا بیٹا، ہمزاد، پائل، باغی، جن زاد، چھلاوہ اور پتہ نہیں کون کون سے، فہرست بہت لمبی ہے۔
میری امی پڑھا کرتی تھیں "صدیوں کا بیٹا"
پھر اس کی کوئی پانچ چھ اقساط پرانے جاسوسی میں پڑھیں۔
ایک بات بتاؤں میں آپ کو؟
میں نے 72 کا ایک جاسوسی بھی پڑھا ہے
اور 73 کا سسپنس بھی
اور "اقابلہ" کی ایک قسط والا "سب رنگ" بھی۔جو کہ "بازی گر" سے بھی پہلے کی بات ہے۔یعنی 74 سے پہلے کی
یہ تو ایک اور خطاب ہو گیا اپنا۔"محفلی جن":devil3:
ہمارے یہاں سنیارے والا بازار میں جمعہ کے روز چھٹی ہوتی ہے تو کسی زمانہ میں پرانی کتابوں کا ایک بازار لگا کرتا تھا، اب تو میونسپلٹی والوں نے اٹھوا دیا وہاں سے، سنا ہے کسی قتل کا معاملہ ہو گیا تھا۔ وہاں تو خزانہ ہوا کرتا تھا پرانے رسالوں، ڈائجسٹوں کا۔ 72 اور 74 کا کیا 60 کی دہائی کا بھی مل جاتا تھا اور ایسی اچھی حالت میں کی میں سوچتا تھا کہ یہ اب تک سلامت کیسے ہے۔ خود میرے پاس کبھی 1988 سے لیکر 2004 تک کے تعلیم و تربیت، بچوں کی دنیا، پیغام، نونہال موجود تھے، جو میں نے سستے داموں بیچ دئے تھے ایک اولڈ بک شاپ پر۔ نشانی کے طور پر 1988 کا ایک تعلیم و تربیت پڑا اب جس پر کسی دور میں ہر انسانی تصویر کی، یعنی مونث کی بھی، داڑھی بنا رکھی ہے میں نے۔ داڑھی سے یاد آیا، میں ایک اسلامی سکول میں پڑھا ہوں تو انگریزی کی کتاب پر ایک تصویر تھی کہ جس میں ایک آدمی کسی بچے کی جھک کر بات سن رہا ہے تو میں نے اس آدمی کی داڑھی بنائی اور اور اس بچے کے ہاتھ میں پکڑا دی، یوں لگ رہا تھا جیسے اس بچے نے داڑھی سے پکڑ کر اس آدمی کو جھکایا ہو۔ استاد صاحب کو کسی دشمن نے شکایت لگا دی کی شہزاد نے اپنی کتاب پر ایسا منظر پیش کر رکھا ہے، تو اس دن بانس والے ڈنڈے سے میری خوب خاطر تواضع ہوئی تھی۔ ابھی پچھلے ہفتے امی کے لیئے ڈائجسٹ وغیرہ خرید رہا تھا تو ایک دکان پر1974 کا پاکیزہ پڑا دیکھا تو لے آیا۔ اس زمانے کی ہالی وڈ ہیروئن بنی ہے اس پر۔
 
شہزاد وحید

محفلین
یعنی کہ آپ نے اتنی سی عمر میں مجھ سے کئی گنا زیادہ کہانیاں پڑھ لی ہیں۔:) مجھے قسط وار کہانیاں ویسے پسند نہیں ہوتیں کہ بندہ انتظار کی سولی پہ ٹنگا رہتا ہے۔ صدیوں کا بیٹا اپنے انوکھے خیال کی وجہ سے تجسس کو تسکین دینے کے لئے دماغ پر سوار تھی۔ انہی دنوں میں جاسوسی میں ایک قسط وار کہانی سرکش آتی تھی اس کی کیوں کہ پہلی دو اقساط پڑھ لی تھیں تو پھر دلچسپی میں اسے بھی ڈھونڈ ڈھونڈ کر قسطیں مکمل کیں۔ ان دو کے علاوہ جس قسط وار کہانی میں دلچسپی لی وہ نئے افق میں چھپنے والی سرفروش تھی۔ یہ سب پرانے ڈائجسٹوں کو خرید خرید کر پڑھی تھی۔ بس ان تین کے علاوہ کبھی قسط وار کہانی میں دل نہیں لگا۔ اصل میں بچپن میں کہانیاں ڈھونڈنا اور پرانی کتابوں کے ٹھیلوں کو کھنگالنا ایک دلچسپی کا مشغلہ تھا۔ اب تو جاسوسی وغیرہ پڑھنا سب چھوڑ ہی چکا ہوں کبھی کہیں سے بغیر کوشش کے ہاتھ لگ جائے تو نظر ڈال لیتا ہوں۔ صدیوں کا بیٹا کے دوسرے حصے میں دلچسپی کی وجہ پہلے حصے کا سسپنس سے بھرپور اختتام تھا۔ اسی لئے آج ڈاون لوڈ کرکے صبح سے وہی پڑھ رہا تھا اور بڑا اچھا لگا کہ ایم اے راحت نے اس حصے کے شروع کے صفحات میں کنگ کانگ کو بڑے سسپنس کے ساتھ فلمایا ہے۔:)
یار آپ لوگ سکرین پر کیسے پڑھ لیتے ہو کتابیں؟ اس معاملے میں تو میں کتاب کا ہی حامی ہوں۔ اور ڈائجسٹوں میں ڈھونڈ ڈھونڈ کر پڑھنے کی کیا ضرورت جب ہر سلسلہ مکمل کتابی صورت میں دستیاب ہوتا ہے۔
 
سرکش تو مجھے بھی بہت پسند تھی
ویسے تب ہی سے میری ایک فینٹسی ہے کہ اگر سرکش پر کوئی فلم یا ٹی وی سیریل بنتا تو اس میں شبیر جان کو افضل کا کردار دینا چاہیے۔کیا خیال ہے آپ کا؟؟
یہ سرفروش اظہر کلیم کی تھی نا۔وہی جس میں ہیرو پرانے زمانے میں کمپیوٹر کی مدد سے بھیجا جاتا ہے؟؟
آوارہ گرد پڑھی تھی آپ نے؟؟
 
بس پڑھ ہی لیتے ہیں یار
جب کوئی سیریل چل رہا ہو تو اس وقت تو قسط ہی پڑھنی پڑتی ہے نا
 
رانا

محفلین
یار آپ لوگ سکرین پر کیسے پڑھ لیتے ہو کتابیں؟ اس معاملے میں تو میں کتاب کا ہی حامی ہوں۔ اور ڈائجسٹوں میں ڈھونڈ ڈھونڈ کر پڑھنے کی کیا ضرورت جب ہر سلسلہ مکمل کتابی صورت میں دستیاب ہوتا ہے۔
درست کہہ رہے ہیں اسکرین پر پڑھنا مجھے مشکل لگتا ہے۔ لیکن کوئی دلچسپ چیز ہو تو گزارا کرنا پڑتا ہے۔:) کئی کتابیں ڈاون لوڈ کرکے رکھی ہوئی ہیں لیکن اسکرین پر پڑھنے والی مشکل ہے جس کی وجہ سے بہت کم پڑھ پایا ہوں۔ اب کچھ عرصے سے صرف کتابیں پڑھنے کے لئے ایک عدد ٹیبلٹ لینے کا ارادہ ہے۔ پہلے اسمارٹ فون کا ارادہ تھا لیکن پھر سوچا کہ فون تو سادہ بھی وہی کام کرے گا پیسے خرچنے ہیں تو ٹیبلٹ پر خرچیں گے کچھ فائدہ تو ہو۔
 
رانا

محفلین
سرکش تو مجھے بھی بہت پسند تھی
ویسے تب ہی سے میری ایک فینٹسی ہے کہ اگر سرکش پر کوئی فلم یا ٹی وی سیریل بنتا تو اس میں شبیر جان کو افضل کا کردار دینا چاہیے۔کیا خیال ہے آپ کا؟؟
خیال برا نہیں ہے۔ شبیر جان باقی تو ہر طرح سے اس کردار پر فٹ بیٹھتا ہے بس ایک مسئلہ ہے کہ کیا وہ سرپٹ دوڑتے ہوئے گھوڑے کی گردن توڑ سکے گا؟:)

یہ سرفروش اظہر کلیم کی تھی نا۔وہی جس میں ہیرو پرانے زمانے میں کمپیوٹر کی مدد سے بھیجا جاتا ہے؟؟
آوارہ گرد پڑھی تھی آپ نے؟؟
سرفروش کے رائٹر کا نام تو یاد نہیں لیکن ہے وہی کہ ہیرو کو پرانے زمانے میں ٹائم مشین کی مدد سے بھیجا جاتا ہے اور اسی خیال کی وجہ سے اچھی لگتی تھی۔
آوارہ گرد نہیں پڑھی۔
 
قیصرانی

لائبریرین
دیوتا کی میں نے بلامبالغہ کوئی 320 یا 330 کے قریب تو "اقساط" پڑھی ہوں گی:)
اب آپ کہیں گے کہ یہ کیسے ممکن ہے کیونکہ اتنی تو میری عمر بھی نہیںo_O
تو اس کا جواب یہ ہے کہ میں نے اپنے شہر کے سب کباڑیوں سے پرانے رسالے لے کے پڑھے تھے:rolleyes:
کسی سسپنس کو لینے کا میرا ایک ہی "کرائیٹیریا" ہوتا تھا۔دیوتا کی قسط کے پہلے صفے کو پڑھ کر جان لیتا تھا کہ یہ رسالہ پہلے لیا ہے یا نہیں:)
ابھی بھی 50 حصے پڑے ہیں ہارڈ ڈسک پر۔موقع ہی نہیں ملتا۔صرف شروع کے دو حصے پڑھے تھے:(
شکاری بھی پڑی ہے ہارڈ ڈسک پر اور نروان کی تلاش+نروان کی واپسی بھی:)
میری سب سے طویل پڑھی ہوئی سیریل "تاون" ہے۔17 حصے ہیں اس کے۔کوئی دس دن لگا کے پڑھی تھی میں نے:)
پچاس سے آگے کتنے حصے ہیں؟
 
حسان خان

لائبریرین
کل میرے ایک دوست نے قرۃ العین حیدر کے دو سفرنامے کوہِ دماوند اور گلگشت دیے ہیں۔ اول الذکر ایران کے بارے میں، جبکہ موخر الذکر سابقہ سوویت اشتراک کے بارے میں ہے۔ حجم کے لحاظ سے دونوں بہت چھوٹی کتب ہیں، اس لیے وقت نکال کر اب سب سے پہلے یہ کتب ختم کروں گا۔
 
نمرہ

محفلین
سٹیفن ہاکنگ کی A Brief History of Time۔ دلچسپ ہے مگر اتنی سادہ نہیں جتنی پاپولر سائنس پر لکھنے والے بعض دوسرے مصنفین کی کتابیں ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ H. P Lovecraft کی کہانی At the Mountains of Madness بھی جاری ہے۔ یہ سائنس فکشن اور ہارر کے بیچ کی چیز ہے۔ انداز تحریر ایڈگر ایلن پو سے ملتا جلتا ہے۔ جتنی کہانی ابھی تک میں نے پڑھی ہے، اس میں کسی خوفناک چیز سے ڈرایا جا رہا ہے مگر وہ ابھی تک آئی نہیں ہے، سو اس کا انتظار ہو رہا ہے۔ پھر بھی اچھی کتاب ہے۔
 
میں نے یہ کتاب شروع کر رکھی ہے لیکن میں ذاتی طور پر کارل ساگان کا فین ہوں۔ ان کا طرز تحریر میرے جیسے کم علم کے لئے بہت سلیس اور سہل ہے۔ ہاکنگ کا طرز تحریر مجھے کافی پریشان کرتا ہے۔ تاہم اس کی تحریر میں کافی روانی ہے :)
 
کارل ساگان کی ایک کتاب پڑھنی شروع کی تھی میں نے، مگر اس میں توہمات وغیرہ کا کافی طویل ذکر تھا تو ادھوری چھوڑ دی۔ اب کوئی اور دیکھوں گی۔ ویسے مجھے سب سے اچھا Brian Greene کا انداز لگتا ہے، آسانی سے سمجھ میں آ جاتا ہے اور دلچسپی بھی برقرار رہتی ہے۔
 
ساگان کو اگر آپ پڑھنا چاہیں تو میں کاسموس ریفر کروں گا۔ اس کتاب سے آپ کو ساگان کے اسلوبِ تحریر کا پتہ چل جاتا ہے
آپ نے ساگان کی کتاب بروکاز برین پڑھی؟
ساگان کی معلومات آج کے دور کے حساب سے کافی نامکمل ہیں لیکن اُس وقت کے اعتبار سے اس کا شاید ہی کوئی مقابلہ کر سکے :)
 
رانا

محفلین
زیادہ تر شکاریات اور سائنس سے متعلق کتب ہیں۔ چند کتب جو مکمل ہو گئی تھیں جیسے کماؤں کے آدم خور وغیرہ، وہ تو محفل پر بھی لگا چکا ہوں۔ دیگر چونکہ کافی کتب بیک وقت شروع ہیں تو کچھ کہہ نہیں سکتا کہ کب تک تیار ہوں گی :)
قیصرانی بھائی اگر کارل ساگان کی کسی کتاب کا اردو ترجمہ کریں یا ملے تو مجھے ضرور بتائیے گا۔
 
نمرہ

محفلین
ساگان کو اگر آپ پڑھنا چاہیں تو میں کاسموس ریفر کروں گا۔ اس کتاب سے آپ کو ساگان کے اسلوبِ تحریر کا پتہ چل جاتا ہے
آپ نے ساگان کی کتاب بروکاز برین پڑھی؟
ساگان کی معلومات آج کے دور کے حساب سے کافی نامکمل ہیں لیکن اُس وقت کے اعتبار سے اس کا شاید ہی کوئی مقابلہ کر سکے :)
جی نہیں، ابھی تک پڑھنے کا تفاق نہیں ہوا مگر بروکاز برین کافی اچھی لگ رہی ہے، پہلے یہ دیکھوں گی۔
 
قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی بھائی اگر کارل ساگان کی کسی کتاب کا اردو ترجمہ کریں یا ملے تو مجھے ضرور بتائیے گا۔
ویسے اگر ایک بار ہمت کر کے آپ پڑھنا شروع کر دیں تو اس کی زبان بہت سادہ اور سلیس ہے۔ اگر ہو سکے تو کتاب کو خرید کر کنڈل کے ایپ پر پڑھیں۔ جہاں لفظ سمجھ نہ آیا، اس لفظ کو سلیکٹ کرتے ہی اس کے معنی سامنے :)
 
Top