ایم کیو ایم کا مینڈیٹ پسند نہیں تو کراچی کو پاکستان سے الگ کردیا جائے، الطاف حسین

حسان خان

لائبریرین
کراچی: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ اگر اسٹیبلشمنٹ اور حکومتوں کو ایم کیو ایم کا مینڈیٹ پسند نہیں تو کراچی کو پاکستان سے الگ کردیا جائے۔
لندن سے کراچی میں کارکنان اور عوام سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ کراچی کے عوام میں نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور اگر اس کو نہ روکا گیا تو اس کی آگ پورے ملک میں پھیل سکتی ہے۔ انہوں نے تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف ایم کیو ایم کے خلاف نفرت پیدا کرنے کے لئے دھاندلی کا جھوٹا پروپیگنڈا کررہی ہے، اگر ایم کیو ایم نے کراچی میں دھاندلی کی تو سونامی کا طوفان پنجاب میں کہاں ختم ہوگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دھاندلی کا الزام لگانے والوں کے پاس کوئی ثبوت ہے تو پیش کریں ورنہ میں اپنے ساتھیوں کی مٹھی کھولنے والا ہوں جس کے بعد حالات میری گرفت سے نکل جائیں گے۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ اگر تحریک انصاف کے لوگوں کو گالی دینے آتی ہے تو گالی میں دے سکتا ہوں لیکن مجھے گالی دینے کی تربیت نہیں دی گئی۔
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد نے کہا کہ ایم کیو ایم نے پورے ملک سے انتخابات میں حصہ لیا اور یہ قابل تحسین بات ہے کہ لوگ خطرات کے باوجود ووٹ ڈالنے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو انتخابی مہم نہ چلانی دی گئی اور ہمارے ہزاروں ساتھیوں کو شہید اور معذور کیا گیا لیکن اس کے باوجود ہم اپنے جمہوری حق سے پیچھے نہیں ہٹے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے بغیر پیپلز پارٹی جمہوریت کا ایک سال بھی مکمل نہ کرسکتی۔

ربط
 

سویدا

محفلین
جتنا بھی مہذب بننے یا حقیقت چھپانے کی کوشش کی جائے بالآخر سچ آشکارا ہو ہی جاتا ہے
انتہائی غیر مہذب اور بازاری زبان میں تقریر سننے میں آئی
 

عسکری

معطل
ھھھھھھھھھھ موٹے کو غصہ اس بات کا ہے کہ اب کراچی مین بھی اس کے خلاف ریلیاں نکلی ہیں یہ بالکل ایسا ہے جیسے اس کے گھر کے پچھواڑے آگ آ پہنچی ہے :grin:
 

آبی ٹوکول

محفلین
دیکھتے ہیں کہ الطاف حسین کی ان بے ہودہ بھڑکوں پر ہمارا نام نہاد آزاد میڈیا کس قدر نوٹس لیتا ہے اور کونسے کونسے اینکر پرسن کی غیرت اور جذبہ پیشہ ورانہ صحافت جاگتا ہے
 

آبی ٹوکول

محفلین
متحدہ نے آج برگروں سے بھی دشمنی مول لی۔ :D
چلو اس سے کم ازکم ان لوگوں کے بے ہودہ پروپیگنڈہ کا تو خاتمہ ہوا کہ جو الطاف اور عمران دوستی کا بے جا ڈھنڈورا پیٹ رہے تھے اور ساتھ ہی نام نہاد میڈیا کی بے بے حیائی کا بھی
 
بات صاف اور سیدھی سی یہ ہے کہ ان انتخابات میں پی ایم ایل این کو وفاق میں اور پی پی پی کو سندھ میں سادھ اکثریت حاصل ہو گئی ہے یعنی متحدہ یا کسی اور کی خوشامد کی ضرورت نا مرکز میں نا صوبے میں۔۔۔ اور پھر جب روزی پر لات پڑتی ہے تو تکلیف تو ہوتی ہے۔۔ دوسری بات اب دیکھنا یہ ہے کہ زور زبردستی یا لاٹھی گولی کی سرکار کب تک متحدہ کراچی میں چلاتی ہے۔۔۔ اور عوام کب تک برداشت کرتے ہیں۔۔
 
کراچی اور حیدر آباد میں انتخابی ڈھونگ عوام سے سنگین مذاق ہے، معراج الہدیٰ
پاکستان | May 12, 2013
کراچی (وقائع نگار)جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کراچی میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے،خون خرابہ سے بچنے کیلیے انتخابات کا بائیکاٹ کرنے پر مجبور ہوئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں بات چیت کے دوران کیا۔ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی تمام تحفظات اور احتجاج کے باوجود جمہوریت پر یقین رکھتے ہوئے انتخابات کے عمل میں شامل ہوئی مگر بدقسمتی سے 11مئی کو الیکشن کے نام پرجس طرح ڈھونگ ہوا ہے وہ کراچی وحیدرآباد کے عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔ انہوں نے مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کی کامیابی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت میں تحریک انصاف نے قوم کو متحد کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں جماعت اسلامی کے صوبائی امیر نے کہا کہ مثبت تبدیلی کیلیے مثبت قوتوں کے ساتھ جماعت اسلامی مل کر چلنے کیلیے تیار ہے۔ کراچی میں بدترین دھاندلی کیخلاف اور کراچی کو یرغمال قوتوں سے نجات دلانے کیلیے دیگر تمام جماعتوں سے مشاورت کے ساتھ پرامن آئینی وقانونی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کو آزادانہ طور پر اپنی رائے دینے کا حق دیا جائے، صاف وشفاف انتخابات کے نتیجے میں جو بھی پارٹی جیتے جماعت اسلامی اس کا بھرپور خیرمقدم کرے گی۔
 

یوسف-2

محفلین
5-13-2013_146158_1.gif

Link
 
ایم کیو ایم موقع کی تلاش میں تھی کہ اپنا غم و غصہ کس طرح نکالے ، کیونکہ انکو اس انتخاب میں کئی ایک خفت کا سامنا کرنا پڑا جن میں سے انکا یہ دعویٰ کہ وہ کراچی سے لیکر کشمیر تک ملک کی دوسری بڑی جماعت ہے
دوسری تو کیا وہ تیسری پر بھی نہ رہے۔۔۔:LOL:

نیز بڑی مشکل سے انہوں نے کراچی میں اپنی جیسی دہشتگرد جماعت اے این پی کو برداشت کیا تھا کہ پی ٹی آئی نے آکر جلتی پر تیل کا کام کیا

خود کش دہشتگرد جماعت تحریک طالبان کو رونا ایم کیو ایم اس لیے روتی ہے کہ انکے اور طالبان کے درمیان اندرونی سیٹنگ کا پردہ فاش نہ ہو ، تحریک طالبان والے کراچی میں ایم کیو ایم کے مقاصد کو پورا کرنے آئے ہیں
چنانچہ دونوں کے مقاصد ایک ہیں وہ ہے پاکستان دشمن یعنی اینٹی پاکستان
اور اس مقصد کے لیے کراچی کو پاکستان الگ کرنا ہے

ایم کیو ایم موقع کی تلاش میں تھی سو وہ اب اس انتخابات میں دھاندھلی کا رونا رو کر اپنے مزموم مقاصد کی طرف جارہے ہیں
لندن کی کالی ماتا کی گز بھر لمبی اور خون آشام زبان کسی طوفان کا پیش خیمہ ہے کتنی غلاظت بکی ہے اس نے کل
 
پاکستان کی سالمیت کے خلاف چلنے والی زبان چاہے وہ کوئی بھی ہو گدی سے کھینچ لی جائے گی اور لندن پہنچنا کچھ مشکل نہیں ہے ۔ اب وہ زمانہ نہیں رہا کہ بندہ لندن میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف بیان دے اور اس کا کوئی کچھ نہ کر سکے ۔ بس چند دن صبر ۔ ویسے بھی کل تک بیان کی وضاحتیں آنی شروع ہو جانی ہیں
 
پاکستان کی سالمیت کے خلاف چلنے والی زبان چاہے وہ کوئی بھی ہو گدی سے کھینچ لی جائے گی اور لندن پہنچنا کچھ مشکل نہیں ہے ۔ اب وہ زمانہ نہیں رہا کہ بندہ لندن میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف بیان دے اور اس کا کوئی کچھ نہ کر سکے ۔ بس چند دن صبر ۔ ویسے بھی کل تک بیان کی وضاحتیں آنی شروع ہو جانی ہیں
جن کی گود میں بیٹھ کر ایسی باتاں کر رہے ہیں پیر صاحب وہ ان تک ہاتھ پہنچنے نہیں دیتے۔۔۔ جس دن پیر صاحب انکی Foreign Policyمیں مس فٹ ہوگئے اس دن پیر صاحب بھی بینظیر بھٹو کی طرح زندہ یا امر ہو جائیں گے۔۔۔ :cool:
 
Top