نور اللغات الفاظ ٹائپنگ

عائشہ عزیز

لائبریرین
تم فوراً سے پیشتر جلد چہارم پر قبضہ کر لو۔۔۔ کسی کو پتا لگنے سے پہلے :laughing:
اوکے بھیا
کوئی حصہ چہارم کو ہاتھ نہ لگائے اب :)

بھیا کوئی ڈیڈ لائن تو نہیں ہے ناں اس کے لیے۔ دراصل میرے دو پیپر رہتے ہیں سوموار سے اسے شروع کر دوں گی انشاء اللہ
 
وہ احباب جو کسی کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیں ان کے لیے ایک تجویز ہے۔ اگر وہ وائس چیٹ یا ٹیلیفونک رابطے میں رہ سکتے ہوں تو ان میں سی ایک اسکین صفحات کو دیکھ کر الفاظ اور صفحہ نمبر بولتا جائے (جہاں ضرورت محسوس ہو وہاں ہجے بھی بتائیں) اور دوسرا ٹائپ کرتا جائے۔ تکمیل کے بعد جس نے ٹائپ کیا ہے وہ اسکین صفحات کو دیکھ کر الفاظ اور صفحہ نمبر بولنا شروع کرے اور جو پہلے ڈکٹیٹ کروا رہے تھے وہ لکھی ہوئی فہرست کی پروف ریڈنگ کریں۔ اس طریقہ کار سے خاصہ معیاری کام بہت ہی کم وقت میں ہو جاتا ہے اور غلطیوں کا امکان بہت کم ہوتا ہے۔ یہ طریقہ کار آزمودہ ہے اور خاص کر ڈکشنری کے لیے اس لیے بھی مفید ہے کیوں کہ محض الفاظ کی ٹائپمنگ کرتے ہوئے صفحات بہت جلدی جلدی پلٹنے ہوں گے اور ٹائپ کرنے والا خود یہ کام کرے تو خاصی کوفت ہو گی۔ :) :) :)
 
نایاب

لائبریرین
یعنی اب جلد اول محب علوی کر رہے ہیں اور جلد دوم شمشاد بھائی۔
نایاب بھائی! آپ جلد سوم لے سکتے ہیں۔

جی ۔ ان شاءاللہ جلد سوم ڈاون لوڈ کر ٹائپنگ شروع ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت شکریہ شمشاد بھائی!
یقیناً آپ کا نام تو سب سے پہلے ذہن میں آتا ہے اردو ٹائپنگ کا جب بھی ذکر ہو۔ :)

صرف اصل الفاظ ہی کرنے ہیں مثلاً یہ صفحہ دیکھیےگا۔۔۔ اس صفحے کے صرف تین الفاظ لکھنے ہیں اور صفحہ نمبر لکھنا ہے:
BookReaderImages.php

مائکرو سافٹ ایکسل میں دو کالم یوں بنیں گے:
آبستنی 20
آبلہ 20
آبنوس 20

چاروں جلدوں میں کل ملا کر بھی الفاظ کی تعداد شاید پچاس ہزار سے تجاوز نہ کر پائے۔

ایک سے زائد اراکین بھی یقیناً کر سکتے ہیں۔۔۔ لیکن چونکہ ایک جلد میں کل الفاظ کی تعداد ہی اتنی زیادہ نہیں لہٰذا اگر ایک ہی رکن ایک جلد لے لے تو زیادہ بہتر ہے۔

صرف الفاظ لکھ کر آگے صفحہ نمبر دے دینا ہے ۔ معنی اور تشریح نہیں لکھنی ۔۔۔۔۔۔۔؟
 
ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں۔۔۔ یہ آپ کے امتحان کے سلسلے میں نہیں تھا بلکہ مراد تھی کہ یار زندہ ڈکشنریاں باقی۔۔۔ ابھی بہت سی ڈکشنریاں باقی ہیں مثلاً فرہنگ آصفیہ، فیروز اللغات، امیر اللغات، وغیرہ وغیرہ
لہٰذا آپ پہلے 20 تاریخ کے امتحان سے بخیر و خوبی فراغت پا لیں پھر ڈکشنریاں بہت۔ :)

تے فیر ٹھیک اے۔ :roll:
 
صرف الفاظ لکھ کر آگے صفحہ نمبر دے دینا ہے ۔ معنی اور تشریح نہیں لکھنی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔؟
جی ہاں، فی الحال محض الفاظ اور ان کا صفحہ نمبر لکھنا ہے، معانی و تشریح وغیرہ کی باری چند ماہ بعد آئے گی ان شاء اللہ۔ اور اس کا طریقہ کار بھی مختلف ہوگا۔ :) :) :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
وہ احباب جو کسی کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیں ان کے لیے ایک تجویز ہے۔ اگر وہ وائس چیٹ یا ٹیلیفونک رابطے میں رہ سکتے ہوں تو ان میں سی ایک اسکین صفحات کو دیکھ کر الفاظ اور صفحہ نمبر بولتا جائے (جہاں ضرورت محسوس ہو وہاں ہجے بھی بتائیں) اور دوسرا ٹائپ کرتا جائے۔ تکمیل کے بعد جس نے ٹائپ کیا ہے وہ اسکین صفحات کو دیکھ کر الفاظ اور صفحہ نمبر بولنا شروع کرے اور جو پہلے ڈکٹیٹ کروا رہے تھے وہ لکھی ہوئی فہرست کی پروف ریڈنگ کریں۔ اس طریقہ کار سے خاصہ معیاری کام بہت ہی کم وقت میں ہو جاتا ہے اور غلطیوں کا امکان بہت کم ہوتا ہے۔ یہ طریقہ کار آزمودہ ہے اور خاص کر ڈکشنری کے لیے اس لیے بھی مفید ہے کیوں کہ محض الفاظ کی ٹائپمنگ کرتے ہوئے صفحات بہت جلدی جلدی پلٹنے ہوں گے اور ٹائپ کرنے والا خود یہ کام کرے تو خاصی کوفت ہو گی۔ :) :) :)
مجھے یہ طریقہ کار (کار کا رستہ) پسند آیا :)
 
اگر ایک سے زائد الفاظ یکے بعد دیگرے ایسے آتے ہیں جو حروف کے اعتبار سے یکساں ہیں لیکن ان میں اعراب کا فرق ہے مثلاً "اِدھر" "اُدھر" تو ان کو بغیر اعراب لگائے صرف ایک دفعہ لکھا جانا چاہیے اور ان میں جو پہلا لفظ ہے اسی کا صفحہ نمبر درج کیا جانا چاہیے۔ :) :) :)
 
شمشاد

لائبریرین
فاتح بھائی نمونے کے طور پر تین صفحے ٹائپ کیے ہیں۔ ایک نظر دیکھ لیں، تاکہ کام میں اگر کوئی تبدیلی کرنی ہے تب بھی، یا کام جاری رکھنا ہے تب بھی۔
 
Attachments

  • noor lugat.ZIP
    2.8 KB · مناظر: 24

فاتح

لائبریرین
فاتح بھائی نمونے کے طور پر تین صفحے ٹائپ کیے ہیں۔ ایک نظر دیکھ لیں، تاکہ کام میں اگر کوئی تبدیلی کرنی ہے تب بھی، یا کام جاری رکھنا ہے تب بھی۔
شمشاد بھائی! آپ کی اس نمونہ فائل سے ہمیں اس نور اللغات ڈکشنری کے فارمیٹ کو سمجھنے میں بہت مدد ملی ہے اور یہ معلوم ہوا کہ صرف بولڈ (یعنی اصل) الفاظ لکھنے سے بہت سے ضمنی الفاظ چھوٹ جائیں گے مثلاً اصل لفظ "پا" کے ضمن میں "پا انداز" اور "پا بہ جولاں" جیسے اہم الفاظ ٹائپ ہونے سے رہ جائیں گے۔
لہٰذا نہ صرف بولڈ (اصل) بلکہ وہ تمام الفاظ اور محاورے یا ضرب الامثال بھی ٹائپ کرنا ہوں گے جو زیر خط یا نشان زد ہیں یعنی وہ الفاظ یا محاورے جن کے اوپر لائن لگی ہوئی ہے۔
ابن سعید بھائی اور ہم نے مل کر انھی تین صفحات کو بطور نمونہ ٹائپ کیا ہے جن کے الفاظ آپ نے ٹائپ کیے تھے۔ فائل منسلک ہے۔
اس فائل کے فارمیٹ کے مطابق، پہلے کالم میں الفاظ کی فہرست ہے۔۔۔ دوسرے کالم میں صفحہ نمبر درج ہے یعنی نور اللغات کے کس صفحے پر وہ لفظ یا محاورہ موجود ہے جب کہ ایک اضافی کالم بھی بنایا گیا ہے جس میں یہ واضح کیا جائے گا کہ آیا یہ اصل لفظ (بولڈ) ہے یا ضمنی (زیر خط)۔۔۔ ضمنی لفظ یا محاورے کے سامنے کالم میں کچھ نہیں لکھا جائے ا جب کہ اصل لفظ (بولڈ) کے آگے ایک الف (ا) لگا دیا جائے گا جو اس بات کی نشانی ہو گی کہ یہ اصل لفظ ہے اور باقی تمام الفاظ ضمنی تصور کیے جائیں گے۔
 
Attachments

  • noorullughat-sample.xlsx
    10.4 KB · مناظر: 34

اب راہ دکھی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت شکریہ
 
فاتح

لائبریرین
اب نئے طریقے سے ٹائپ کرنے میں تو خاصہ وقت درکار ہو گا۔
جی بالکل! ابھی ہم محب علوی کے ساتھ مل کے الفاظ ٹائپ کروا رہے تھے تو تقریباً فی صفحہ ایک منٹ لگا اور وہ بھی یوں کہ ایک شخص الفاظ تلاش کر کر کے بولتا جاتا تھا اور دوسرا لکھتا جاتا تھا۔
اصل کام الفاظ ڈھونڈنے کا ہے اس نور اللغات میں :)
 
Top