مبارکباد تعبیر کا جنم دن

الف عین

لائبریرین
مبارک ہو تعبیر، دیکھو آج 2 اپریل کو مبارکباد دے رہا ہوں تاکہ کچھ غلط فہمی کسی کو نہ ہو!!
تمہارے لئے ڈھیر سی دعائیں
 

وجی

لائبریرین
چلیں جناب ہم بابا جی کی تقلید کرتے ہوئے آج 2 اپریل کو ہی مبارک باد دے دیتے ہیں

مائی تعبیر آپکو بہت بہت مبارک ہو
اللہ آپکو خوش و خرم رکھیں آمین ثم آمین
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
سالگرہ بہت بہت بہت مبارک ہو اپیا۔۔۔!
دعا ہے کہ آپ کا ہرلمحہ صحت عافیت سکون اور محبتوں کے سائے میں
پروان چڑھے ۔۔۔
آمین۔۔۔۔!
happy-bday-sister1.gif
br_3.gif
card-for-sister-07.jpg
card-for-sister-10.jpg
1001.jpg
sis_4.gif
 

تعبیر

محفلین
السلام علیکم قارئین، ناظرین اور حاضرین!
آج جو خبر میں آپ کو دینے جارہا ہوں، یہ ایک بریکنگ نیوز ہے کیونکہ آج سے پہلے کسی کو بھی اس کے بارے میں علم نہیں تھا اور میں نے اپنے انتہائی باوثوق ذرائع سے یہ خبر حاصل کی ہے۔
:eek:o_O:confused: :eek:o_O:confused: :eek:o_O:confused: :eek:o_O:confused: :eek:o_O:confused:
وعلیکم السلام
یہ تھریڈ دیکھ کر جو پہلا جملہ میرے ذہن میں آیا کہ وہ یہ کہ وائے دس کولاوری ڈی؟ :ROFLMAO:
یہ تو واقعی وہ نیوز ہے جسے میں اب بریک کرنے لگی ہوں :p

آپ کے باوثوق ذرائع کا کیا ہی کہنا وہ آپ کے اسٹائل میں کہوں تو سبحان اللہ​

تو خواتین و حضرات، خبر کچھ یوں ہے کہ آج محفل کی ہر دلعزیز شخصیت اور تصویروں والے سیکشن کی روحِ رواں تعبیر کا جنم دن ہے!
پہلی خبر کی طرح یہ بھی ایک ایسی ہی خبر ۔​
میرا برتھ سرٹیفکیٹ میرے پیدا ہوتے ہی گم ہو گیا تھا۔اچھااااااا تو وہ آپ کو ملا ہے۔​
اب میں یہ بھی نہیں کہ سکتی کہ میں تو ہوڑے تک جمی ای نئیں کیوں کہ میں نے لاہور دیکھ رکھا ہے۔ :p
آج تک اس ہستی نے اپنی زندگی کا یہ اہم ترین دن سب سے چھپائے رکھا مگر محفل کی خفیہ ایجنسی کے کارندوں نے انتہائی جانفشانی سے دن رات کام کرتے ہوئے بالآخر اس دن کا کھوج لگا ہی لیا!
اور آپ کی اس انتہائی جانفشانی سے متاثر ہو کر یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ آج سے یہ ایجنسی آپ کی ہوئی اور آپ اس کے مالک ہوئے۔

بس جی بس، اب زیادہ تالیاں نہ بجائیں اور تعبیر کو اس اہم دن پر مبارک باد پیش کریں اور دعائیں تو آپ دیں گے سو ان کے بارے میں مجھے کہنے کی ضرورت نہیں!
اس اہم دن پر آپ کچھ روشنی ڈالنا پسند کریں گے پلیززز؟


سب سے پہلے تو میں خود مبارکباد دے لوں۔ تعبیر، میری طرف سے آپ کو دل کی گہرائیوں سے جنم دن کی بہت بہت مبارکباد!
میری طرف سے آپ کے لئے یہ پھولوں کا تحفہ۔
مفت کی چیزیں تو مجھے ویسے ہی بہت پسند ہیں اور مجھ پر سوٹ بھی بہت کرتی ہیں :p
مجھے جو بائے ون یٹ ون فری میں وہ فری والا زیادہ پسند آتا ہے ویسے بھی سو مفت ہاتھ آئے تو برا کیا ہے ۔
سو ڈھیروں ڈھیر شکریہ
ارے بابا یہ میرا جنم دن نہیں ہے البتہ مرن دن ہو سکتا ہے۔ :p


اللہ کرے کہ یہ دن آپ کے لئے بےشمار خوشیاں، راحتیں اور آسانیاں لے کر آئے اور آپ کی زندگی ہمیشہ تازہ پھولوں کی طرح مہکتی رہے، آمین!
جزاک اللہ خیر
ارے بابا صرف یہی دن کیوں؟ سب دن کیوں نہیں؟
تھینکس اے ملین عافی :) :rose:
اب بتا بھی دو کہ یہ سب کیا ہے اور کیوں ہے؟
ویسے اس بات پر بات چیت بند کر دوں آپ سے؟ کیا خیال ہے؟
 

تعبیر

محفلین
ارے واہ! تعبیر آپی کا جنم دن ہے،پھر تو جشن منانا بنتا ہے:party:
جنم دن تو نہیں البتہ مرن دن ہو سکتا ہے ویسے :)
جشن میرے بغیر ہی منا لیا o_O

شکریہ مزے کا تھا
شو شویٹ
شکریہ محسن جیتے رہیے ۔
 

تعبیر

محفلین
نہ، نہ سر۔ تعبیر کو تو ابھی اس دھاگے کا پتہ بھی نہیں بلکہ وہ آئیں گی تو دھاگہ دیکھنے کے بعد پتہ نہیں میرا کیا حال کریں گی! :noxxx:
آپ ملیں نا ذرا ذاتی پیغام میں وہاں سوچتی ہوں کہ آک کا کیا حال کیا جائے ۔
ویسے بہت بگڑے بچے بنتے جا رہے ہیں آپ :beating:
 

تعبیر

محفلین
ارے واہ بٹ جی
بہت خوب کام کیا(y)

تعبیر
آپ کو سالگرہ بہت بہت مبارک ہو
خوش رہیں آباد رہیں ہمیشہ :):party::birthdaycake::birthday:

بٹ کے کام ہی ایسے ہوتے ہیں کہ اکثر واہ کے بجائے آہ ہی نکلتی ہے :ROFLMAO:
جس کے نام میں ہی if اور but ہو پھر آپ خود ہی سمجھ جائیں کہ اس کے کام کیسے ہونگے :p
آپ بھی ہمیشہ خوش رہیں اور آباد رہیں ۔:)
 

تعبیر

محفلین
تعبیر بیٹا بہت بہت مبارک ہو ، اللہ کریم آپ کو بے انتہا خوشیاں اور سعادتیں عطا فرمائے (آمین)
یہ آپ عاطف سے پوچھیں کہ یہ کس تعبیر کا جنم دن منا رہے تھے بھلا؟
ارے آپ مجھے تعبیر کہیں نا پلیز یا پھر پہلے کی طرح بہن کہیں کہ ابھی کہاں آپ اتنے بوڑھے ہوئے ہیں بھلا۔
اور مجھے آپ سے آج کے دن کے لیے ہی نہیں بلکہ روز اور ہمیشہ دعائیں چاہیں وہ بھی ڈھیر ساری :)
آپ بھی ہمیشہ خوش رہیں اور آباد رہیں صحت اور تندرستی کے ساتھ :)
 

تعبیر

محفلین
ہماری طرف سے بھی سالگرہ کی بہت مبارکباد
بہت بہت شکریہ بھائی
آپ سے کبھی ڈاریکٹ بات بھی نہیں ہوئی پھر بھی آپ نے مبارک باد دی اس کے لیے شکریہ بہت بہت :)
اب یہ سوچنے والی بات ہے کہ یہ آپ نے اپنے دوست عاطف کی وجہ سے مبارک باد دی ہے یا میری اپنی بھی کوئی پہچان ہے :p
شکریہ بہت بہت لیکن یہ آپ کے دوست کی ایک شرارت تھی بس ۔
 
Top