اشتیاق احمد خالق انسپکٹر جمشید سیریز

میں بچپن سے اشتیاق احمد کا بہت بڑا پرستار ہوں اور لڑکپن میں ہی عمران سیریز کے کسی پرستار سے کسی بحث میں خود سے عہد کیا تھا کہ ہمیشہ اشتیاق احمد کا پرستار رہوں گا شاید اسی وجہ سے عمران سیریز کا زیادہ چسکا نہ لگ سکا اور میں اشتیاق احمد کے ناولوں کا ہی دیوانہ رہا۔ کئی برس پہلے شاید اشتیاق احمد نے لکھنا چھوڑ دیا تھا اور ان کے ناول مارکیٹ میں ملنا بند ہو گئے تھے۔ کئی دفعہ تلاش بھی کیا مگر کچھ نہ ملا اور یہ سراغ بھی نہیں ملتا تھا کہ وہ کہاں ہیں اور کیوں نہیں لکھ رہے۔ چند دھاگے اردو محفل پر بھی اشتیاق احمد کے متعلق ہیں جس میں اندازوں کی بنیاد پر کئی قیاس آرائیاں کی گئیں جو قارئین کی اشتیاق احمد سے محبت کا ثبوت ہیں۔

اب مجھے جیو ٹی وی کے ایک پروگرام کی ویڈیو ملی ہے جس میں کراچی ایکسپو سنٹر میں اشتیاق احمد سے ایک انٹر ویو موجود ہے اور اٹلانٹس پبلکیشن کی طرف سے ان کے ناولوں کا دوبارہ اجرا شامل ہے۔

فیس بک پر ایک صفحہ بنایا گیا ہے جس پر اشتیاق احمد کے نئے ناولوں کے بارے میں اطلاعات اور کچھ اقتباسات پیش کیے جاتے ہیں۔

انسپکٹر جمشید سیریز

اشتیاق احمد نے 800 سے زائد بچوں کے ناول لکھے ہیں اور ضخیم ترین خاص نمبر لکھنے کا بھی اعزاز انہیں حاصل ہے۔

Atlantis publications والوں کا ارادہ ہے کہ ان کی چند کتابوں کا انگریزی ترجمہ بھی شائع کیا جائے۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
محب بھیا اشتیاق احمد اب ایک "بچوں کا اسلام" نامی رسالہ کے مدیر ہیں۔ وہاں پر ان کے ناولز بھی قسط وار شائع ہوتے ہیں ابھی کچھ دن پہلے سنڈے ایکسپریکس میں ان کا انٹرویو بھی آیا تھا۔
اور اس رسالہ کے دو باتیں بالکل کہانیوں کی دو باتیں جیسی ہوتی ہیں :)
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
اشتیاق صاحب کے پرستاروں میں شامل ہیں ہم بھی۔۔ :) اور یہ ڈیلی موشن والا کام اچھا کیا محب بھائی۔ :)

بالکل سب سے بڑا خاص نمبر "غار کا سمندر" لکھنے کا اعزاز اشتیاق احمد صاحب کو ہی حاصل ہے۔ بچوں کے لیے لکھا گیا یہ سب سے بڑا ناول ہے۔ جو 1979صفحات پر مشتمل ہے۔
 
زبردست یہ بھول گیا تھا مجھے حالانکہ اس دن بتایا بھی تھا مگر کیا کروں اپنی یاداشت کا :)۔

میرے خیال سے اب سب لوگوں کو ڈیلی موشن کو پوری سنجیدگی سے اپنانا چاہیے کیونکہ ایک ہی ذریعہ پر انحصار تو ویسے بھی کمپیوٹر سائنس میں برا سمجھا جاتا ہے۔ :)

یاہو نے بھی اب ڈیلی موشن میں خاصی سرمایہ کاری کی ہے اس لیے امید ہے کہ یہ پلیٹ فارم مستقبل میں مزید بہتر ہوگا۔
 
ڈیلی موشن مجھے پسند نہیں۔۔۔ یاہو کی سرمایہ کاری کے بعد شائد اس میں کچھ بہتری آجائے۔۔ لیکن صرف پاکستان میں یوٹیوب بند ہونے سے کسی کو بھی فرق نہیں پڑتا۔۔ پاکستان میں اس شعبہ سے منسلک ہزاروں لاکھوں افراد کو اک ایسا پلیٹ فارم بنا لینا چاہیے جو بہت عمدہ نہ صحیح لیکن عمومی سروس تو مہیا کر سکے۔ :)
 
بات تو صحیح ہے مگر ویڈیو پلیٹ فارم مہیا کرنا اتنا سہل اور کم خرچ نہیں ، جب تک کوئی اور پلیٹ فارم میسر نہ ہو ، کسی دوسرے پر اتفاق کرنا ہوگا اور میرے خیال سے ڈیلی موشن ہی بہتر رہے گا۔
 
یہ بات درست ہے۔۔ مگر کوئی امیر آدمی اس کو پراجیکٹ بنا کر کام کرے تو ذریعہ آمدن بھی تو بہرحال رہے گا۔۔ :)
 
رانا

محفلین
اشتیاق صاحب کے پرستاروں میں شامل ہیں ہم بھی۔۔ :) اور یہ ڈیلی موشن والا کام اچھا کیا محب بھائی۔ :)

بالکل سب سے بڑا خاص نمبر "غار کا سمندر" لکھنے کا اعزاز اشتیاق احمد صاحب کو ہی حاصل ہے۔ بچوں کے لیے لکھا گیا یہ سب سے بڑا ناول ہے۔ جو 1979صفحات پر مشتمل ہے۔
یہ "غار کا سمندر" کہیں آن لائن دستیاب ہے ڈاون لوڈنگ کے لئے؟ یا کوئی اور ایسا ہی مشہور خاص نمبر؟
 
پردیسی

محفلین
اشتیاق احمد کے ناول تو اکا دکا ہی پڑھے۔۔البتہ جاسوسی ،مختلف ڈائجسٹ اور اردو ادب سے متعلق بہت سا مواد پڑھتے رہے۔اب جبکہ کبھی کوئی جاسوسی ناول دیکھنے کا اتفاق ہوتا ہے تو ہنسی آتی ہے کہ دیکھو لکھاری نے کیسی کیسی چولیں ماری ہوئی ہیں ۔۔:LOL:
 
محب بھیا اشتیاق احمد اب ایک "بچوں کا اسلام" نامہ رسالہ کے مدیر ہیں۔ وہاں پر ان کے ناولز بھی قسط وار شائع ہوتے ہیں ابھی کچھ دن پہلے سنڈے ایکسپریکس میں ان کا انٹرویو بھی آیا تھا۔
اور اس رسالہ کے دو باتیں بالکل کہانیوں کی دو باتیں جیسی ہوتی ہیں :)

یہ معلومات میں اضافہ کیا ہے عائشہ عزیز ، شاید پہلے بھی بتایا تھا ۔

میں نے جو دیکھا ہے اس کے مطابق اٹلانٹس پبلکیشنز کے لیے لکھ رہے ہیں اور نیا ناول آ رہا ہے "بے تکی واردات"۔

یہ رسالہ جس کا بتایا ہے کیا عام دستیاب ہے ؟
 
جی بھیا شاید اسلام اخبار کے ساتھ آتا ہے۔
 
Top