تعارف کچھ اپنے بارے میں ۔۔۔۔۔

عینی شاہ

محفلین

آدم کا بیٹا

محفلین

مقدس

لائبریرین
چلیں ٹھیک ہے، میں ٹینشن نہیں لیتا۔
بلکہ آپ کے اصرار پر میں یہ بھی مان لیتا ہوں کہ حَسن اور حُسن اصل میں ایک ہی تصویر کے دو رخ ہیں۔ :laughing:
دیکھا !
آپ کے دل میں بھی یہی بات تھی بھیا
میرے کہنے سے آپ مان گئے۔۔۔ لولززززز
کیونکہ جب ہم خود دل سے کسی بات کو نہیں مانتے تب تک ہم ایگری ہی نہیں کرتے :rollingonthefloor:
 
عینی شاہ

محفلین
ویسے عموما آدم کی بیٹیاں بہت باتونی اور "کیا کیا نہ کہوں" کی مصداق ہوتی ہیں ۔ اور آپ ہیں کہ "اب میں کیا کہوں" پر بریک لگ'ی ہے ۔ :laugh1:
بلکل نہیں میں تو بلکل بھی نہیں بولتی :cautious: مجھے بولنے ہی نہیں دیتا کوئی :biggrin:
ویسے کم تو آدم ابو کے بیٹے بھی نہیں ہوتے:rollingonthefloor:
 
آدم کا بیٹا

محفلین
دیکھا !
آپ کے دل میں بھی یہی بات تھی بھیا
میرے کہنے سے آپ مان گئے۔۔۔ لولززززز
کیونکہ جب ہم خود دل سے کسی بات کو نہیں مانتے تب تک ہم ایگری ہی نہیں کرتے :rollingonthefloor:
میں تو محض آپ کا دل رکھنے کی وجہ سے اس بات پر ایمان لے آیا ۔ :laughing:
اور آپ میرے خلوص کا مزاق اڑا رہی ہیں۔۔۔۔۔ :cry2:
 
اور آپ میرے خلوص کا مزاق اڑا رہی ہیں۔۔۔ ۔۔ :cry2:
شکر کیجئے کہ ’’مزاق‘‘ ہی اڑا رہی ہیں، مذاق نہیں اڑا رہیں۔

مجھے بولنے ہی نہیں دیتا کوئی​
اچھا ہے نا، ’’بولنے ہی نہیں دیتا‘‘ پر یہ حال ہے کہ بولنے پر آئیں تو انہیں خود پتہ نہیں چلتا کہ کیا کچھ بول گئی ہیں۔
اتنی ’’سختی‘‘ کے باوجود مجھے دھمکیاں دے رہی ہیں کہ ’’ٹھہریں ذرا، آ لینے دیں‘‘
ارے ہم نہیں ڈرتے کسی سے، وہ :bee: مادام ہمیں کاٹ لیں گی کیا!؟ مجھ سے پہلے عینی شاہ کو ڈنک ماریں گی!
 
ہااااااااااااااااااااااااااا انکل بری بات :cautious:
 
چاہے بقیہ آدھی بات کو صحیح مان لینے کے نتیجے میں آدم کا بیٹا کی آدھی جان بھی چلی جائے ؟؟؟ :)

اپنا طریقۂ ’’واردات‘‘ یہی ہے جناب! اس طرح بات کرنے کی اور اپنی بات کو معتبر بنانے کی تحریک ملتی ہے۔ ہمیں بھی ہمارے علمی بزرگوں نے اس سے ملتے جلتے طریقے اختیار کر کے آدھا لفظ سیدھا کرنا سکھایا تھا۔

جناب آدم کا بیٹا صاحب! یہ مقدس اور عینی شاہ اور دیگر بچیاں ہمیں یوں بھی بہت عزیز ہیں کہ یہ ہماری ’’بزرگی‘‘ کی قائل ہیں۔ ہماری پرخلوص دعائیں ان کے ساتھ ہیں ( مدیحہ گیلانی کا ذکر تو ’’بائی نیم‘‘ ضروری ہے )، عینی شاہ کا کیا پتہ، کوئی آدھی الٹی آدھی سیدھی بنا کر اپیا کے کان بھر دیں جو پہلے ہی ان کی نام نہاد خاموشی کے باعث پک چکے ہوں گے۔ ہم نے آموں کا ذکر بالکل نہیں کیا، مگر یہ ضرور کریں گی اور اتنا کریں گی کہ ۔۔۔ :bomb:

ہنسی مذاق تو خیر چلتا رہے گا۔ ہم اپنے دوست حسن خان سے امید رکھتے ہیں کہ آپ کے ساتھ نہ صرف بہت اچھا وقت گزرے گا بلکہ کچھ سیکھنے سکھانے کک مواقع بھی میسر ہوں گے۔ اس محفل میں چراغ سے چراغ جلتے ہیں اور روشنی بڑھتی چلی جاتی ہے۔

جملہ شرکائے گفتگو کی خدمت میں مکرر آداب عرض ہے۔
 
Top