غور کرکے مناسبت بتائیں

مندرجہ ذیل جو کچھ تحریر کر رہا ہوں اسے غور سے پڑھیں اور ان تمام میں چھپی ہوئی مناسبتوں کو آشکارا کریں۔
میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ جو مناسبت میرے ذہن میں ہے وہ فورم کے باقی تمام افراد میں سے کوئی نہیں بتاسکے گا۔
اگر کسی نے بتادیا تو میں اپنی اس بات سے رجوع کرلوں گا۔

اپنائیت انسان سے
رحمت رحمان سے
درگت دربان سے
وحدت وجدان سے
محبت مسلمان سے
حیرت حیوان سے
فرحت فرمان سے
لکنت لسان سے
فراست فرسان سے
واقفیت وابستگان سے
روحانیت رمضان سے
مروت مہمان سے
 

متلاشی

محفلین
جی جناب جس حرف سے پہلا لفظ شروع ہو رہا ہے اسی دوسرا لفظ بھی شروع ہو رہا ہے یعنی
اپنائیت ۔۔ الف ۔۔۔ انسان ۔۔۔ الف
مروت۔۔م۔۔۔۔۔ مہمان۔۔۔۔۔م
 

متلاشی

محفلین
اور ایک اور مناسبت یہ ہے کہ
تمام جملے کے شروع والے الفاظ لیں ۔۔۔ تو یہ لفظ بنتا ہے ۔۔۔ اردو محفل فورم ۔۔۔۔!
 

متلاشی

محفلین
اوہ کاشف بھیا آپ نمبر لے گئے ۔۔۔! میرے نیٹ کی سپیڈ سلو تھی ۔۔۔ کب سے جواب لکھ کر بھیجنے کی کوشش کر رہا تھا مگر پوسٹ نہیں ہو رہا تھا۔۔۔ اسی لئے جواب بھی ڈبل پوسٹ ہو گئے ہیں ۔۔۔!
 
اور ایک اور مناسبت یہ ہے کہ
تمام جملے کے شروع والے الفاظ لیں ۔۔۔ تو یہ لفظ بنتا ہے ۔۔۔ اردو محفل فورم ۔۔۔ ۔!
اور ایک اور مناسبت یہ ہے کہ
تمام جملے کے شروع والے الفاظ لیں ۔۔۔ تو یہ لفظ بنتا ہے ۔۔۔ اردو محفل فورم ۔۔۔ ۔!
ڈبل کا فائدہ آپ کو یہ ہوا کہ میں نے دونوں پر زبردست کا اسٹار لگادیا ہے۔:)نیکی کر دریا میں ڈال کے بجائے غلطی کر اور فائدہ اٹھا۔
 

متلاشی

محفلین
اس کے علاوہ ہر جملہ کا پہلا لفظ ت پر ختم ہو رہا ہے اور ہر دوسرا لفظ ن پر ۔۔۔! اور سے کا لفظ تو ویسے ہی ہر مصرعہ میں آ رہا ہے ۔۔۔!
 
میرے دل میں تو یہ والا جواب تھا جس کی مجھے کسی سے توقع نہیں تھی مگر متلاشی صاحب کی حس تلاش بڑی کارآمد ثابت ہوئی، لہذا میں اپنی بات سے رجوع کرتا ہوں۔
مزید دس مناسبتیں جو میرے ذہن میں تھیں اور کسی نے نہیں بتائیں:
1۔ہر ایک کے پہلے لفظ کا آخر سے پہلا حرف مفتوح ہے۔
2۔ ہر ایک کے دوسرے لفظ کا آخر سے پہلا حرف الف ہے۔
3۔ہر ایک کے دوسرے لفظ کے آخر سے پہلے کا ماقبل مفتوح ہے۔
4۔ہر ایک میں کل تین الفاظ ہیں۔
5۔ہر ایک کے پہلے لفظ میں کوئی نہ کوئی حرف منقوط ہے۔
6۔ہر ایک کے دوسرے لفظ میں کوئی نہ کوئی حرف منقوط ہے۔
7۔ہر ایک کا تیسرا لفظ غیر منقوط ہے۔
8۔ہر ایک کے پہلے لفظ کا آخری حرف دو نقطے والا ، دوسرے لفظ کا آخری حرف ایک نقطے والا اور تیسرے لفظ کا آخری حرف غیرمنقوط ہے۔
9۔ہر ایک کے پہلے دونوں لفظ معنوی لحاظ سے کسی نہ کسی درجے میں ایک دوسرے سے مربوط ہیں۔
10۔ ہر ایک میں ”سناتے“ یا ”انتیس“ یا ”تانیس“ کے حروف موجود ہیں۔

تلک عشرۃ کاملۃ۔
 
Top