"دھوکے"

ن

نامعلوم اول

مہمان
زبردست مزاح تخلیق کیا ہے۔ آخری مصرعے تک پہنچنے سے پہلے کچھ پتا نہیں چلتا شاعر کیا کہنا چاہ رہا ہے۔ پھر ایک دم سے جھماکا ہوتا ہے اور بات سامنے آ جاتی ہے۔
 
زبردست مزاح تخلیق کیا ہے۔ آخری مصرعے تک پہنچنے سے پہلے کچھ پتا نہیں چلتا شاعر کیا کہنا چاہ رہا ہے۔ پھر ایک دم سے جھماکا ہوتا ہے اور بات سامنے آ جاتی ہے۔
کاشف بھیا تعریف کے لئے شکرگزار ہوں، اور تشریح کرنے کے لئے ڈبل شکریہ (اگر کسی کو قطعہ پڑھ کر سمجھ نہ بھی آئی تو تشریح سے تو سمجھ آ ہی جائے گی ;)۔
 
شوکت پرویز

محفلین
عقل بڑھ جاتی ہے دھوکے کھانے سے انسان کی
جب کبھی موقع ملے، بھرپور دھو کے کھائیئے
فلسفہ گہرا ہے اس کا عقل کی یہ بات ہے
سیب ہو، امرود یا انگور دھو کے کھائیئے[/USER]
جناب آپ آئندہ کبھی بازار جائیں تو ہمارے لئے بھی کچھ پھل وغیرہ لے لیجیے گا کہ ہمیں ڈاکٹر نے کچھ دنوں تک صرف دوستوں کے دئے گئے پھل کھانے کو کہا ہے۔
مزاح بر طرف۔ بہت اچّھا قطعہ ہے۔ ہم تو لفظ "دھوکے" پر دھوکہ کھا گئے- خیر لنچ کا وقت ہو چلا ہے، اب دیکھتے ہیں کہ ہم ہاتھ دھو کے کھائیں گے یا صرف دھوکے ہی کھائیں گے۔

یہ تو خود اپنے ہی ہاتھوں میں تھا کھائیں یا نہ کھائیں
ہم نے ہنس کر کھا لیے جو کچھ ہمیں "دھوکے" ملے
 
شکریہ شوکت پرویز بھیا! دیکھ لیں میں آپ کو ٹیگ کرنا نہیں بھولا :)
لنچ میں اگر چکن ہو تو دھو کے کھانے کی ضرورت نہیں، البتہ مرضی آپ کی اپنی ;)
 
بہت عمدہ:love:آخری مصرے میں پتہ چلتا ہے کہ یہاں تو "دھو" کے کھانے کی بات ہو رہی ہے:cool:
داد قبول کیجیے:applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause:
شکریہ محسن وقار علی بھیا! آپ کی داد شروع دن سے ہی بہت جاندار رہی ہے، بہت engergy ملتی ہے جب آپ تعریف کرتے ہیں، شکریہ قبول کیجئے۔
 
شکریہ محسن وقار علی بھیا! آپ کی داد شروع دن سے ہی بہت جاندار رہی ہے، بہت engergy ملتی ہے جب آپ تعریف کرتے ہیں، شکریہ قبول کیجئے۔
آپ کی شاعری ہوتی ہی اتنی جاندار ہے کہ اسے جاندار داد دینا اس کا حق ہوتا ہے:)
 
Top