اعداد، رومن یا اردو

کیا اعداد کو اردو میں کیا جائے؟

  • Total voters
    14

نکتہ ور

محفلین
محترم انیس الرحمن نے اس صفحے پر اعداد کو اردو میں کرنے کا کہا تھا لیکن ایسا نہیں کیا جا سکا۔احباب محفلین سے سوال ہے کہ اعداد کو اردو میں کیا جائے یا یونہی رہنے دیا جائے؟ میری رائے تو یہ ہے کہ اردو میں کردیا جائے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
اس موضوع پر نیا موضوع شروع کرنے کا شکریہ۔ لیکن یہ تکنیکی مسئلہ ہے، اسے محض اکثریتی رائے کے تابع نہیں کیا جا سکتا۔ مسئلہ یہ ہے کہ اردو اعداد کی سپورٹ تمام اردو فونٹس میں یکساں نہیں ہے۔ اس لیے اگر اردو ہندسے استعمال کیے جائیں تو امکان موجود ہے کہ کچھ فونٹس پر یہ سرے سے ظاہر ہی نہ ہوں۔ اب اگرچہ نئے فونٹس میں صورتحال قدرے بہتر ہے لیکن مستقبل قریب میں کم از کم انگریزی ہندسوں کا استعمال ہی جاری رہے گا۔
 
فونٹ کے مسائل کے علاوہ جب بعض چیزوں کو خود کار نظام کے تحت لانے کی کوشش کی جاتی ہے تو وہاں بھی اردو ہندسے مشکل پیدا کرتے ہیں۔ گو کہ اس میں اردو ہندسوں کا کوئی جرم نہیں بلکہ یہ کوتاہی پروگرامنگ زبانوں یا دیگر یوٹلیٹیز میں پائی جاتی ہے کہ وہ سوائے 1234567890 کے کسی اور زبان کے ہندسوں سے بنے اعداد کو عدد ماننے کو تیار نہیں ہوتے۔ یہ بات اردو محفل میں چل رہے پائتھون پروگرامنگ کورس سے جڑے احباب اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں اس کے علاوہ اردو ویب ڈیجیٹل لائبریری کے لیے کتابوں کی فارمیٹنگ کے لیے مارک ڈاؤن استعمال ہوتا ہے، اس میں بھی ان اعداد کا بڑا کردار ہے۔ اسی طرح اگر سرور کا لوکیل بدل کر تمام تاریخیں، دن، ماہ، سال اور وقت وغیرہ کو اردو کر دیا جائے، پیجینیشن وغیرہ کے اعداد کو بھی لوکیل کی مدد سے اردو اعداد سے بدل دیا جائے تو کوئی بھی فیڈ ریڈر اردو ویب کے مواد کو مناسب انداز میں نہیں سمجھ سکے گا۔ ویب کے بے شمار اسٹینڈرڈ جن میں ایچ ٹی ٹی پی پروٹوکول، ایٹم فیڈ، اور بعض آئی ایس او اسٹینڈرڈز و آر ایف سیز وغیرہ میں ڈیٹ ٹائم کی جو ساخت درکار ہوتی ہے ان میں اردو عربی ہندی یا کسی بھی ایسی زبان کے ہندسے کام نہیں آ سکتے۔ :) :) :)

آپ اپنی تحریریں لکھتے ہوئے اردو اعداد کا استعمال کرنا چاہیں تو بصد شوق کریں لیکن تکنیکی مسائل کے باعث پورے نظام کو اس کے تابع کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ :) :) :)
 
الف عین

لائبریرین
البتہ مجھے شروع سے یہ احساس ہے کہ اردو اڈیئٹر میں انگریزی اعداد رکھنے کا جواز نہیں۔اردو محفل میں تو نہیں، لیکن ارکان کو لکھنے کے لئے اعداد اردو میں ہونے چاہئیں۔ وہ چاہے کسی بھی یونی کوڈ سیٹ کے ہوں
 
ہمم۔۔
آپ کی بات میں وزن معلوم ہوتا ہے۔
ابن سعید ، کیا فورم کے مراسلات میں اب اردو ہندسے استعمال کرنے میں کوئی تکنیکی رکاوٹ ہے؟
 
تلمیذ

لائبریرین
کئی سال قبل جب سے ہمارے نصابی مضامین (مثلا ریاضی) میں اردو کی بجائے انگریزی اعداد متعارف کروائے گئے تھے، اس وقت کے بعد سے تعلیم یافتہ لوگ اردو اعداد کے بارے میں بالکل کچھ نہیں جانتے۔ اور فی زمانہ صرف وہی لوگ انہیں سمجھ سکتے ہیں جنہیں اپنی تعلیم کے دوران ان اعدا سے واسطہ پڑا تھا یا وہ فارسی میں کچھ دلچسپی رکھتے ہیں۔ اس لئے اردو محفل میں ان کو متعارف کروانا کچھ زیادہ فائدہ مند نہیں رہے گا بلکہ میرے خیال کے مطابق مخالفت و تنقید کو جنم دے گا۔ مجھے اپنے انگریزی سے اردو میں ترجمے کے دوران خاص طور پر کہا جاتا ہے کہ میں انگریزی اعداد کو جوں کا توں رہنے دوں۔
 
ہمم۔۔
آپ کی بات میں وزن معلوم ہوتا ہے۔
ابن سعید ، کیا فورم کے مراسلات میں اب اردو ہندسے استعمال کرنے میں کوئی تکنیکی رکاوٹ ہے؟
فورم کے مراسلات میں استعمال کرنے کی حد تک سوائے بعض فونٹ کے مسائل کے اور کوئی مشکل نہیں ہونی چاہیے اور ہمیں نہیں معلوم کہ یہ مسئلہ اب کتنا سنگین رہ گیا ہے۔ سرچ انجن وغیرہ بھی کئی دفعہ فری ٹیکسٹ سے اعداد و تاریخیں وغیرہ سمجھ کر نتائج متاثر کر سکتے ہیں جو کہ اردو اعداد کی صورت میں فقط یونیکوڈ اسٹرنگ کی طرح شمار ہوں گے حتیٰ کہ اتنا زیادہ مواد ہو کہ ایسے کلاسیفیکیشن انجن ان کو بھی سمجھنا شروع کر دیں۔ بہر کیف ہم انفرادی طور پر مراسلات میں اردو اعداد کے استعمال کی حوصلہ شکنی کرنے کے حق میں نہیں ہیں لیکن یہاں اعتدال سے کام لیا جانا چاہیے۔ اگر لوگ حد سے زیادہ اردو اعداد کا استعمال شروع کر دیں اور عنوانات وغیرہ میں بھی کثرت سے لکھنے لگیں تو ہمیں تشویش ہوگی۔ اسی طرح اردو ویب ڈیجیٹل لائبریری کی کتابوں میں اردو ہندسوں کو محض تب استعمال کیا جائے گا جب بات ہی اردو ہندسوں کی ہو رہی ہو ورنہ قطعی نہیں! :) :) :)

ہم نے ذاتی پیغام کے ذریعہ اردو ایڈیٹر کے حوالے سے کسی فیڈ بیک میں غالباً اردو اعداد کی شمولیت کے بارے میں بھی لکھا تھا، شاید آپ کو یاد ہو۔ لیکن یہ اعداد اولین اور طے شدہ انتخاب نہ ہوں بلکہ بوقت ضرورت استعمال کرنے کے لیے موجود ہوں۔ مثلاً آن اسکرین کی بورڈ میں دونوں طرح کے ہندسے موجود ہوں۔ اسی طرح اردو ایڈیٹر میں کنٹرول یا آلٹ کیز کے ساتھ ہندسوں والے بٹن دبانے پر اردو اعداد لکھے جائیں۔ :) :) :)

ان سب کے باوجود تکنیکی معاملات کے پیش نظر ہم موجودہ ہندسوں کو ہی عام رواج میں رکھنے کا مشورہ دیں گے۔ :) :) :)
 
فونٹ کے مسائل کے علاوہ جب بعض چیزوں کو خود کار نظام کے تحت لانے کی کوشش کی جاتی ہے تو وہاں بھی اردو ہندسے مشکل پیدا کرتے ہیں۔ گو کہ اس میں اردو ہندسوں کا کوئی جرم نہیں بلکہ یہ کوتاہی پروگرامنگ زبانوں یا دیگر یوٹلیٹیز میں پائی جاتی ہے کہ وہ سوائے 1234567890 کے کسی اور زبان کے ہندسوں سے بنے اعداد کو عدد ماننے کو تیار نہیں ہوتے۔ یہ بات اردو محفل میں چل رہے پائتھون پروگرامنگ کورس سے جڑے احباب اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں اس کے علاوہ اردو ویب ڈیجیٹل لائبریری کے لیے کتابوں کی فارمیٹنگ کے لیے مارک ڈاؤن استعمال ہوتا ہے، اس میں بھی ان اعداد کا بڑا کردار ہے۔ اسی طرح اگر سرور کا لوکیل بدل کر تمام تاریخیں، دن، ماہ، سال اور وقت وغیرہ کو اردو کر دیا جائے، پیجینیشن وغیرہ کے اعداد کو بھی لوکیل کی مدد سے اردو اعداد سے بدل دیا جائے تو کوئی بھی فیڈ ریڈر اردو ویب کے مواد کو مناسب انداز میں نہیں سمجھ سکے گا۔ ویب کے بے شمار اسٹینڈرڈ جن میں ایچ ٹی ٹی پی پروٹوکول، ایٹم فیڈ، اور بعض آئی ایس او اسٹینڈرڈز و آر ایف سیز وغیرہ میں ڈیٹ ٹائم کی جو ساخت درکار ہوتی ہے ان میں اردو عربی ہندی یا کسی بھی ایسی زبان کے ہندسے کام نہیں آ سکتے۔ :) :) :)

آپ اپنی تحریریں لکھتے ہوئے اردو اعداد کا استعمال کرنا چاہیں تو بصد شوق کریں لیکن تکنیکی مسائل کے باعث پورے نظام کو اس کے تابع کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ :) :) :)
پھر فارسی ویکیپیڈیا والے کس طرح فارسی اعداد استعمال کرتے ہیں پائیتھون پروگرامنگ کے ذریعہ :) :)
جو حل انہوں نے نکالا ہے ہم بھی نکال سکتے ہیں، انہوں نے تو میڈیاویکی سوفٹویئر میں بھی یہی اعداد استعمال کیے ہیں :) :)
 
ان اعداد کا استعمال غیر ممکن نہیں ہے لیکن کئی معامالات میں بے حد مشکل ہے۔ کئی دفعہ متعلقہ لوکیل کی مدد سے تھوڑی بہت انٹرنیشنلائزیشن ممکن ہوتی ہے یا پھر پروگرامر حضرات کسٹم ہیش میپ بنا کر کام چلاتے ہیں۔ مثال کے طور پر ریگیلر ایکسپریشن کی مدد سے کسی ملک کا فون نمبر فارمیٹ چیک کرنا چاہیں جبکہ اعداد اردو میں لکھے ہوئے ہوں تو اعداد کے لیے شارٹ کٹ استعمال نہیں کر سکیں گے بلکہ ہر ہندسے کی فہرست فراہم کرنی ہوگی۔ اسی طرح ایچ ٹی ایم ایل کی مدد سے آرڈرڈ لسٹ (نمفر شمار والی فہرست) بنانا چاہیں جو کہ بہت ہی عام ہے، تو کوئی کراس براؤزر حل نہیں ملے گا۔ پھر ماضی میں اردو فونٹ میں اعداد کے حوالے سے کچھ غیر مطابقت پائی گئی تھی، اس لئے بھی اس کو ترک کیا گیا۔ :) :) :)
 
زبردست اور انتہائی شکریہ! :) :)
اردو ویکیپیڈیا پر بھی اردو اعداد استعمال نہ کرنے کی ہی ہدایت موجود ہے، اور جو صارفین اعداد اردو میں ہی دیکھنا چاہیں، ان کے لیے ایک گیجٹ جاواسکرپٹ کا بنادیا گیا ہے۔ جب اس کو فعال کیا جائے تو تمام اعداد اردو میں تبدیل ہوجاتے ہیں :) :)
 
Top