آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

نوائے وقت راولپنڈی کے ادبی صفحات میں ایک مضمون چھپا تھا کبھی:

’’شبیر حسن خان‘‘ اور ’’جوش ملیح آبادی‘‘ آمنے سامنے ۔۔۔۔ یا اس سے ملتا جُلتا عنوان تھا، بہت خاصے کی چیز تھا۔

کسی دوست کے پاس ہو تو شیئر کریں۔
 
یہ سلسلہ بہت عمدہ ہے ، میں آپ سبھی کے اقتباسات و افکار و خیالات کا مطالعہ کر ہا ہوں ، یقنا یہ محفل اپنے مقصد کے لحاظ سے بہت کامیاب ہے ۔
 
قراۃ العین حیدر کے بہترین افسانے

537405_4928602705514_1898816299_n.jpg
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کتاب کا کچھ تعارف؟

تلمیذ انکل دلچسپ کتاب ہے۔ یہ دراصل تاریخ سندھ معروف بہ "تاریخ معصومی" اور چہار حصوں پر مشتمل ہے۔
یہ کتاب سندھ ادبی بورڈ کی اسکیم "قومی تاریخ و ادب کی ترقی و فروغ" کے تحت شایع کی گئی تھی۔ سندھ کی لکھی گئی تواریخ میں فتح نامہ (چچ نامہ) کے بعد تاریخ معصومی پہلی تالیف ہے کہ جس میں محمد بن قاسم کی فتوحات تا شہنشاہ اکبر کے سندھ پر تسلط ہونے تک کے حالات مجتمع ہیں۔ اس کی تاریخی حیثیت اس لحاظ سے بھی ہے کہ اس کے مولف میرزا عبد الرحیم خانخاناں کے ساتھ تھے جو اکبر کی طرف سے سندھ کی تسخیر کے لیے مامور کیے گئے تھے، خانخاناں اور سندھ کے حکمران میرزا جانی بیگ کے درمیان جو جنگیں ہوئیں ان کے متعلق میر معصوم نے چشم دید واقعات بیان کیے ہیں ۔
 
تلمیذ

لائبریرین
شب دیدہ از بابامحمد یحییٰ خان ۔
زبان و بیان اور طرز تحریر کے لحاظ سے ایک نہایت دلچسپ کتاب ہے اور قاری کی توجہ کو جکڑے رکھتی ہے۔ باباصاحب کے بارے میں ان کے ایک روحانی شخصیت ہونے ک بارے میں ادھر ادھر سے حاصل کردہ ناکافی معلومات کی بنا پر، سچی بات تو یہ ہے، کہ یہ کتاب پڑھ کر اس تصور کو ذرا دھچکا سا لگا ہے لیکن میں اپنی حتمی رائے کو زیر التوا رکھنا چاہتا ہوں، تاوقتیکہ ان کی دوسری کتابیں جیسے 'پیا رنگ کالا'اور ' کالا کوٹھا' نہ پڑھ لوں۔
 
ملائکہ

محفلین

میرے بھائی ان بابا جی کے بڑے فین ہیں جبکہ میں نے انکی کوئی کتاب نہیں پڑھی ۔۔۔۔ آپ باقی دو کتابیں پڑھیں ضرور پھر اس پر بھی تبصرہ کیجئے گا۔۔۔ :)
 
موجو

لائبریرین
چند دن پہلے "محبوب خدا" سیرت النبی پر چوہدری افضل حق کی کتاب ختم کی ہے
بہت خوبصورت نثر ہے جیسے موتی پروئے ہوں
 
کچھ خاص نہیں ہے ،ا لبتہ ملکی و بین الاقوامی امور پر سیاسی تجزیوں سے متعلق صالح مواد پر مبنی کتب مطالعے میں رہتی ہیں ،ان دنوں اروندھتی رائے زیر مطالعہ ہیں ۔
 
Top