مصطفی مجتبی (صلی اللہ علیہ وسلم) نعت

مصطفی ، مجتبیٰ (صلی اللہ علیہ وسلم)
رہ بر و رہ نما مصطفی ، مجتبیٰ(صلی اللہ علیہ وسلم)
دل بر و دل ربا مصطفی ، مجتبیٰ(صلی اللہ علیہ وسلم)
شاہِ ہر دو سرا مصطفی ، مجتبیٰ(صلی اللہ علیہ وسلم)
ماہِ صدق و وفا مصطفی ، مجتبیٰ(صلی اللہ علیہ وسلم)
ساری مخلوق میں کون ہے بہتریں؟
دل سے نکلی صدا مصطفی ، مجتبیٰ(صلی اللہ علیہ وسلم)
کلمہ پڑھ کر ہمیں دو سے الفت ہوئی
اک خدا(جل جلالہ) ، دوسرا مصطفی ، مجتبیٰ(صلی اللہ علیہ وسلم)
نیکی کچھ جز امیدِ شفاعت نہیں
شافعِ کل وریٰ مصطفی ، مجتبیٰ(صلی اللہ علیہ وسلم)
یاد رکھا ہمیں اپنی معراج میں
تھے سراپا وفا مصطفی ، مجتبیٰ(صلی اللہ علیہ وسلم)
نعت میں قافیے دل نشیں بن گئے
ساتھ لگتا رہا مصطفی ، مجتبیٰ(صلی اللہ علیہ وسلم)
نہ رہے ہوش میں سن کے عشاق سب
سَرسَرؔی جب کہا مصطفی ، مجتبیٰ(صلی اللہ علیہ وسلم)
 
Top