صوفی تبسم اور اشفاق احمد کی ایک یادگار تصویر

نایاب

لائبریرین
بہت خوب شراکت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چچا غالب نے ان جیسی ہستیوں کے بارے کیا خوب کہا ۔۔۔۔

سب کہاں؟ کچھ لالہ و گل میں نمایاں ہو گئیں
خاک میں کیا صورتیں ہوں گی کہ پنہاں ہو گئیں!
 

تلمیذ

لائبریرین
بٹ جی، بے حد شاندار تصویر ڈھونڈی ہے آپ نے یہاں پر پوسٹ کرنے کے لئے۔ جزاک اللہ۔ اب جیسا کہ آپ نے اوپر تحریر کیا ہے، تصویر میں شامل دیگر مشاہیر کے اسمائے گرامی بھی حاصل کر کے لکھئے گا۔
مجھے یاد پڑتا ہے کہ کافی عرصہ پہلے جناب محمد وارث صاحب نے بھی ادبی مشاہیر کی تصاویر پر مشتمل ایک دھاگہ شروع کیا تھا جن میں پاک و ہند کے ادبی مشاہیر کی نادر تصاویر دیکھنے کو ملی تھیں۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
زبردست۔
شیئرنگ کے لئے بہت شکریہ عاطف بٹ :)
میں نے پچھلے ہفتے محترمہ بانو قدسیہ کی اشفاق احمد صاحب کے بارے میں کتاب 'راہِ رواں' مکمل پڑھ لی ہے۔ اس میں بھی بہت سی نایاب تصویریں موجود ہیں۔
 
Top