مبارکباد میرے بھیا بنے ہیں دولہا

بہت :congrats: ہو محمد امین بھائی

59.jpg

wedding-congratulations-2-jpg.22447
 
محمد وارث

لائبریرین
بھئی میں صبح سے انا للہ و انا ۔۔۔۔۔۔۔ لکھ رہا ہوں مختلف تھریڈز میں، سید رضی ترمذی انتقال فرما گئے، گلوکار مہناز بیگم فوت ہو گئیں اور سہیل احمد کی والدہ چل بسیں، ہر جگہ یہی لکھ رہا تھا کہ یہ خوشخبری والا دھاگہ نظر پڑا سو کشاں کشاں چلا آیا لیکن دیکھا تو معلوم ہوا کہ یہاں بھی ایک نوجوان کی "آزادی" انتقال فرما گئی سو ۔۔۔۔۔۔۔۔

تفنن برطرف، آپ کو بہت مبارک ہو امین صاحب، اللہ تعالیٰ آپ کو ازدواجی زندگی کی راحتیں عطا فرمائیں۔:)
 
عمران اسلم

محفلین
مبارکاں۔ اللہ سوہنا آپ کی زندگی کو بھی سوہنا اور مزید سوہنا کر دے۔ محبت، الفت، موددت میں اضافہ ہوتا رہے۔
سدا ہنستے مسکراتے رہئے۔ دونوں جہانوں کی کامیابیاں کامرانیاں آپ کے قدم چومیں اور پھلتے پھولتے رہیں امین :)
 
مہ جبین

محفلین
میں فرداً فرداً سب محفلین کی محبتوں کا شکریہ ادا کرنے سے قاصر ہوں لہٰذا ایک ہی مراسلہ کافی سمجھا جائے

تمام معزز ، محترم ، مکرم اور مخلصین محفلین بھائیوں ، بہنوں ، بیٹوں ، بیٹیوں ، بھانجوں ، بھانجیوں ، بھتیجوں بھتیجیوں اور خصوصا امین کے وہ دوست جنہوں نے ولیمے میں شرکت کرکے ہماری تقریب کو رونق بخشی، سب کی تہہِ دل سے ممنون و مشکور ہوں ۔

اللہ اس اخلاص اور محبت کو قائم و دائم رکھے
اردو محفل کے توسط سے میں ایک جہان سے روشناس ہوئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اردو محفل کا شکریہ کہ مجھے اتنے پرخلوص رشتے ملے جو شاید میں خواب میں بھی نہیں سوچ سکتی تھی۔
جن جن محفلین نے اس خوشی کے موقع پر مبارکباد دی سب کی محبتوں کے لئے مشکور ہوں خصوصام مقدس چندا کی پرخلوص محبت کے لئے بہت مشکور و ممنون ہوں جیتی رہو ، خوش رہو چندا بیٹی ، اللہ تمہارے دامن کو دنیا وآخرت کی ہر دولت و نعمت سے مالامال فرمائے آمین۔
 
مہ جبین

محفلین
انیس الرحمن ، حسان خان اور فہیم کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرنا چاہوں گی کہ انہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر امین کی خوشی میں شرکت کی ۔ لیکن افسوس اس بات کا ہوا کہ میں ان سب لوگوں سے مل نہ سکی۔۔۔۔۔۔ یہ لوگ دروازے سے نکل رہے تھے جب مجھے پتہ چلا ، لیکن اس وقت روکنا ممکن نہ تھا ۔۔۔۔۔ سو بہت بہت معذرت بچوں ۔۔۔۔ اصل میں یہ وقت ایسا ہوتا ہے کہ فرداً فرداً سب سے ملنا ناممکن سا ہوجاتا ہے ۔
 
انیس الرحمن ، حسان خان اور فہیم کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرنا چاہوں گی کہ انہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر امین کی خوشی میں شرکت کی ۔ لیکن افسوس اس بات کا ہوا کہ میں ان سب لوگوں سے مل نہ سکی۔۔۔ ۔۔۔ یہ لوگ دروازے سے نکل رہے تھے جب مجھے پتہ چلا ، لیکن اس وقت روکنا ممکن نہ تھا ۔۔۔ ۔۔ سو بہت بہت معذرت بچوں ۔۔۔ ۔ اصل میں یہ وقت ایسا ہوتا ہے کہ فرداً فرداً سب سے ملنا ناممکن سا ہوجاتا ہے ۔
اپنے بچوں کا بھی کوئی شکریہ ادا کرتا ہے۔۔۔:rolleyes:
میں نے بھائی امین سے کہا تھا، "انٹی کہاں ہیں میں نے ان سے ملنا ہے۔"
امین بھائی نے کہا، "یار امی مجھے بھی کافی دیر سے نظر نہیں آرہیں۔۔۔":laugh:
 
فہیم

لائبریرین
انیس الرحمن ، حسان خان اور فہیم کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرنا چاہوں گی کہ انہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر امین کی خوشی میں شرکت کی ۔ لیکن افسوس اس بات کا ہوا کہ میں ان سب لوگوں سے مل نہ سکی۔۔۔ ۔۔۔ یہ لوگ دروازے سے نکل رہے تھے جب مجھے پتہ چلا ، لیکن اس وقت روکنا ممکن نہ تھا ۔۔۔ ۔۔ سو بہت بہت معذرت بچوں ۔۔۔ ۔ اصل میں یہ وقت ایسا ہوتا ہے کہ فرداً فرداً سب سے ملنا ناممکن سا ہوجاتا ہے ۔
آنٹی اس میں معذرت والی تو دور دور تک کوئی بات نہیں :)
اور امین فہیم تو دونوں بھائیوں جیسے ہیں تو بھائیوں کے لیے وقت نکالا نہیں جاتا بلکہ وقت تو ہوتا ہے بھائیوں کے لیے ہے :)
 
مہ جبین

محفلین
آنٹی اس میں معذرت والی تو دور دور تک کوئی بات نہیں :)
اور امین فہیم تو دونوں بھائیوں جیسے ہیں تو بھائیوں کے لیے وقت نکالا نہیں جاتا بلکہ وقت تو ہوتا ہے بھائیوں کے لیے ہے :)
خوش رہو فہیم بیٹا
اب تم کب کھونٹے سے بندھ رہے ہو؟؟؟ :)
 
Top