جی ڈبلیو بیسک کے بارے میں معلومات چاہے

نبیل

تکنیکی معاون
جی ڈبلیو بیسک زمانہ قبل از مسیح میں چلنے والا بیسک لینگویج انٹرپریٹر ہے۔ اسے بھول جائیں۔ اگر بیسک لینگویج سکھانا مقصود ہے تو اب کئی بہتر بیسک لینگویج سسٹم دستیاب ہیں۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
جی ڈبلیو بیسک زمانہ قبل از مسیح میں چلنے والا بیسک لینگویج انٹرپریٹر ہے۔ اسے بھول جائیں۔ اگر بیسک لینگویج سکھانا مقصود ہے تو اب کئی بہتر بیسک لینگویج سسٹم دستیاب ہیں۔
اصل میں نبیل بھائی ہمارے ہاں میٹرک کے پریکٹی کل میں جی ڈبلیو بیسک لینگویج بھی ہے۔ میں نے آج پریکٹیکل نوٹ بک دیکھی ہے جس میں تقریبا آدھے سے زیادہ جی ڈبلیو بیسک کا ہی لکھا ہوا تھا اور یہ مجھے نہیں آتی میرے کزن بھی میٹرک میں ہیں اور وہ بھی مجھ سے پوچھ رہے ہیں میں چاہتا ہوں اس پر مجھے ایک آسان سا لیکچر مل جائے جو میں ان کو اور ساتھ ساتھ میٹرک کے بچوں کو بھی کروا سکوں۔ محمد امین بھائی کے پاس شاہد وقت نہیں ہے ورنہ ابھی تک وہ بنا دیتے
 
محمد امین

لائبریرین
جی ڈبلیو بیسک زمانہ قبل از مسیح میں چلنے والا بیسک لینگویج انٹرپریٹر ہے۔ اسے بھول جائیں۔ اگر بیسک لینگویج سکھانا مقصود ہے تو اب کئی بہتر بیسک لینگویج سسٹم دستیاب ہیں۔

نبیل بھائی جیسا کہ خرم بھائی نے کہا نویں دسویں جماعت میں بورڈ کی طرف سے جی ڈبلیو بیسک ہی نصاب میں شامل ہے۔ دیکھ لیں پاکستان ابھی تک قبل از مسیح میں جی رہا ہے :)

میرے خیال میں تو چھٹی ساتویں میں جی ڈبلیو بیسک پڑھانے کے بعد نویں میں سی آرام سے پڑھائی جا سکتی ہے خیر۔۔ :)

خرم بھائی میں کوشش کرتا ہوں۔ نویں کا نصاب دیکھ کر کچھ شامل کرنے کی۔۔۔ورنہ کچھ دوسرے بھائیوں سے بھی مدد کی درخواست کی جاتی ہے۔۔۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
یہ تو بتائیں جناب کہ جی ڈبلیو بیسک رن کہاں پر ہوتی ہے؟ یہ تو پرانی 16 بٹ اپلیکیشن ہے جو اب شاید ہی کسی سسٹم پر رن ہو سکتی ہو۔
 
محمد امین

لائبریرین
یہ تو بتائیں جناب کہ جی ڈبلیو بیسک رن کہاں پر ہوتی ہے؟ یہ تو پرانی 16 بٹ اپلیکیشن ہے جو اب شاید ہی کسی سسٹم پر رن ہو سکتی ہو۔

ایکس پی پر تو ہوجاتی ہے۔ 7 کا مجھے یاد نہیں آرہا چھوٹے بہن بھائیوں کے لیے میں نے رن کی تھی ایک دو بار۔۔
 
قیصرانی

ایگزی فائل کی پراپرٹیز میں جا کر اس کا کمپیٹیبلیٹی سیٹ کر لیں کہ ونڈوز 98 کے مطابق چلے :)
 
اوشو

لائبریرین
ہائے کیا زمانہ یاد دلا دیا۔ پروگرامنگ سے میرا تعارف بھی بیسک کی شکل میں ہوا تھا۔ جس میں جی ڈبلیو بیسک، ٹربو بیسک، کوئک بیسک شامل تھے۔ پرگرامنگ کانسپٹس کلیئر کرنے کے لیے بہترین چیز ہے۔ ویسے اس کو موجودہ سسٹمز پر چلانے کے لیے میرا خیال ہے ڈاس باکس نامی ایمولیٹر کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یا پھر ورچوئل مشین کی مدد بھی لی جا سکتی ہے۔ میں تو ابھی بھی پرانی ڈاس بیسڈ گیمز کھیل کر پرانی یادیں تازہ کرتا ہوں۔ :)

DOSBox is a DOS-emulator that uses the SDL-library which makes DOSBox very easy to port to different platforms. DOSBox has already been ported to many different platforms, such as Windows, BeOS, Linux, MacOS X...
DOSBox also emulates CPU:286/386 realmode/protected mode, Directory FileSystem/XMS/EMS, Tandy/Hercules/CGA/EGA/VGA/VESA graphics, a SoundBlaster/Gravis Ultra Sound card for excellent sound compatibility with older games...
You can "re-live" the good old days with the help of DOSBox, it can run plenty of the old classics that don't run on your new computer!
DOSBox is totally free of charge and OpenSource.
 
Top