Yahoo رے Yahoo

منصور مکرم

محفلین
اردو زبان میں ایک ضرب المثل ہے کہ
اونٹ رے اونٹ تیری کونسی کُل سیدھی۔اونٹ کو صحرا کا جہازبھی کہا جاتا ہے۔کیونکہ اونٹ ہی وہ واحد جانور ہے جو کہ انسان صحرا میں باربرداری کیلئے استعمال کرتا ہے۔
بالکل ایسے ہی برقی خط کی رفتار بھی کسی جہاز سے کم نہیں ہوتی بلکہ جہاز تو کیا راکٹ تک اسکا مقابلہ نہیں کرسکتی ۔ بس چند ہی لمحوں کی بات ہوتی ہے اور برقی خط مل جاتا ہے۔
yahoo-adchoices.jpg

یاہو میل والے تو اپنے سروس کے اشتھار میں بھی برقی خط کو جہاز کے روپ میں پیش کرتے ہیں۔
اب آتے ہیں موضوع کی طرف تو جناب من عرصہ قبل اپنی بعض ضروریات کے سبب یاہو میل میں ایک دو برقی خط کے پتے بنائے تھے اپنے نام کے، اور انکو گاہے بگاہے استعمال بھی کیا کرتا تھا۔ جن میں سے ایک برقی پتہ تو عام طور پر بلاگستان میں کمنٹس کیلئے استعمال کرتا ہوں۔
لیکن ایک دو ہفتوں سے ایک عجیب سی حالت محسوس کر رہا تھا کہ جب بھی بر قی خط پڑھنے کیلئے اپنا اکاونٹ کھولتا تھا ، تو اکاونٹ تو کُھل جاتا تھا لیکن خط نہیں پڑھا جاتا،بلکہ پڑھنا تو کیا خط کھلنے کا نام ہی نہیں لیتا تھا۔ یہ مسئلہ تقریبا ایک دو ہفتے تک تھا ۔لیکن پھر خود ہی یہ مسئلہ حل ہوگیا۔
لیکن ابھی ایک دو دن قبل اردو محفل پر ایک کرشماتی پودئے سوہانجنا یا مورنگا کے بارئے میں جان کر جب مزید معلومات کیلئے اسکے فیس بک گروپ میں شامل ہونے کیلئے نا چاہتے ہوئے بھی اپنے فیس بک اکاونٹ کو کھولنے کی کوشش کی تو ایرر کا سامنا کرنا پڑا۔ دوبارہ کوشش کی تو فیس بک نے مزید معلومات کے اندراج کا پیغام دیا،اب ظاہر ہے کہ جو اکاونٹ 2010 میں بنا ہو تو اسکے مزید معلومات کب کے ذہن سے مٹ چکے تھے، اسلئے اضافی معلومات کیلئے اپنے یاہومیل اکاونٹ کی طرف رجوع کرنے کا ارادہ کیا۔
اب جب میں نے چاہا کہ اپنے یاہو کے اکاونٹ سے فیس بک کے معلومات حاصل کرلوں تو وہاں بھی ایک عدد ایرر کا سامنا کرنا پڑا۔ شدید حیرانی بھی ہوئی کہ یا اللہ یہ کیا ماجرا ہو گیا ہےکہ نہ تو فیس بک اکاؤنٹ کھل رہا ہے اور نا ہی یاہو میل کے اکاونٹ۔
ایک دو بار مزید کوشش کی لیکن وہی ایرر صاحب سامنے سے اپنی شکل دِکھا دیتے۔
اسکے بعد جب جی میل کے اکاونٹ چیک کئے تو گوگل والوں نے مطلع کردیا کہ کسی نے نامعلوم جگہ سے آپکے اکاونٹ تک رسائی کی کوشش کی گئی ہے ،جسکو گوگل والوں نے روک دیا تھا۔
گوگل نے مجھ سے پوچھا کہ یہ کوشش آپکی تو نہیں تھی،لیکن جب میں نے انکار کیا تو انہوں نے جوابا پیغام دیا کہ یہ شائد کوئی ہیکر صاحب تھے ،جسکی اکاونٹ اغوا کی کوشش گوگل نے ناکام بنا دی۔
اب سمجھ نہیں آرہی کہ یہ کسی وائرس کی کارستانی ہے یا واقعی کسی ہیکر صاحب کو ہمارئے اکاونٹ کی اغوا کی ضرورت پڑی تھی ۔
سمجھ میں نہیں آرہا کہ یاہو میل کے اکاونٹ نیز فیس بک کے اکاونٹ کو کس طرح واپس بحال کیا جائے ۔
فیس بک اکاونٹ کھولنے کی کوشش پر ایرر کچھ یوں آتا ہے
Your account is temporarily locked.
We don’t recognize the device you’re using.
اسی طرح یاہو میل اکاونٹ کھولنے پر ایرر کچھ یوں تشریف فرما ہوتا ہے۔
You are logging in from a device we don’t recognize
اب اکاونٹ سے ہاتھ دھونے کے ساتھ ساتھ ڈر اس بات کا بھی ہے کہ کوئی میرئے اکاؤنٹس کا غلط استعمال نہ کرلے۔یا ایسا نہ ہو کہ کسی یار دوست کو نقصان پہنچ جائے یا اسکے ساتھ کسی قسم کی بد تمیزی کی جائے۔
 

ساجد

محفلین
Gmail اس وقت سب سے اچھا میل سرور ہے۔ اس کے Two step verification کی بدولت آپ کے اکاؤنٹ تک ہیکرز کی رسائی نہایت محدود ہے۔ اگر آپ نے یہ نظام فعال کر رکھا ہو تو اکاؤنٹ تک رسائی کا کوڈ آپ کے موبائل فون پر آئے گا۔ اور پاس ورڈ گم ہونے کی صورت میں بھی لمبے چوڑے سوالات کی بجائے صرف آپ کا فون نمبر طلب کیا جاتا ہے اور اسی پر ری سیٹ پاس ملتا ہے۔
Yahoo پر میرا اپنا ایک اکاؤنٹ بھی ایسے ہی مسائل سے دو چار ہو کر دم توڑ گیا جس کا ذکر آپ نے کیا ۔
 

منصور مکرم

محفلین
تحریر کو Select All کر کے نیچے کی تصویر میں سرخ دائرے میں نشان زدہ بٹن دبا دیں۔
Yahoo+--+Yahoo+++----+----+----.png
مدد فراہم کرنے کا شکریہ، ساجد بھائی
ایک دوسرا نکتہ جو میں نے نوٹ کیا ہے وہ یہ کہ فونٹ کے مینیو میں دوسرئے فونٹس کے نام تو ہیں لیکن نستعلیق کا نام واضح نہیں ہے۔بلکہ اسکی جگہ صرف فونٹ کو کلک کرنے سے تحریر نستعلیق میں تبدیل ہو جاتی ہے۔
تو اگر دوسرئے فونٹ کی طرح نستعلیق فونٹ کا نام بھی مینیو میں شامل کیا جائے تو کیسا رہے گا۔
 

منصور مکرم

محفلین
تو آپ ایسا کیوں نہیں کرتے کہ یاہو ہیلپ میں اپلیکیشن بھیجیں؟
قرۃ العین صاحبہ دراصل اسکے بعد میں نے گوگل پر اس بارئے سرچ کیا تو کافی زیادہ لوگوں کو یہی مسئلہ درپیش ہے۔
اور انہوں نے یاہو ہیلپ کو مطلع بھی کیا ہے ، لیکن ادھر سے فرضی ناموں سے بس ٹرخا دیا جاتا ہے۔
 

منصور مکرم

محفلین
Gmail اس وقت سب سے اچھا میل سرور ہے۔ اس کے Two step verification کی بدولت آپ کے اکاؤنٹ تک ہیکرز کی رسائی نہایت محدود ہے۔ اگر آپ نے یہ نظام فعال کر رکھا ہو تو اکاؤنٹ تک رسائی کا کوڈ آپ کے موبائل فون پر آئے گا۔ اور پاس ورڈ گم ہونے کی صورت میں بھی لمبے چوڑے سوالات کی بجائے صرف آپ کا فون نمبر طلب کیا جاتا ہے اور اسی پر ری سیٹ پاس ملتا ہے۔
Yahoo پر میرا اپنا ایک اکاؤنٹ بھی ایسے ہی مسائل سے دو چار ہو کر دم توڑ گیا جس کا ذکر آپ نے کیا ۔
جی ساجد بھائی اپ کا مشورہ اچھا ہے،لیکن مسئلہ یہ ہے کہ پاکستان میں گوگل کا کچھ زیادہ پتہ نہیں چلتا، کیونکہ گوگل کہیں نا کہیں ڈنڈی ماری کر لیتا ہے، جیسے یو ٹیوب کی مثال ہے۔
میں پہلے ہاٹ میل استعمال کرتا تھا ،لیکن اسکے مسنجر بند ہونے کے بعد یاہو مسنجر پر آیا تھا، اور شاید سکائیپ کے بعد یاہو مسنجر ہی براہ راست چیٹ اور کال کا ذریعہ ہے۔


ابھی باقی یاہو اکاونتس کو سیکورٹی سوالات کے ساتھ مضبوط کیا ہے ،تو امید ہے کہ اس بار یہ مسئلہ نہ ہوگا۔
سوالات ایسے آسان بنائے ہین کہ جیسے میں کہاں پیدا ہوا تھا۔۔۔ وغیرہ۔
 
Top