عوام کی آواز: کیا کالے جادو کی کوئی حقیقت ہے؟

arifkarim

معطل
جبکہ غیر مسلم چونکہ اللہ واحد کی بجائے مشاہداتی طور پر نظر آنے والے ہر طاقتور کے سامنے جھکنے کے عادی ہوتے ہیں ۔ اور وہ اپنے سوچ وخیال میں جادو کے اثرات کو اپنے مال و وجود پر پوری قوت سے اثرانداز ہونے پر یقین رکھتے ہیں ۔ اس لیئے وہ اس جادو سے مالی و جسمانی ہر طرح کا نقصان اٹھاتے ہیں ۔ اور یہ یقین رکھتے ہیں کہ " جادو سے سب کچھ ممکن ہے "
یہ میری ذاتی اکتسابی سوچ ہے جس سے معلوماتی اختلاف میرے لیئے بہر صورت " نافع " ہوگا
جو شخص جادو کے وجود ہی کو تسلیم نہیں کرتا، اسپر جادو کیا خاک اثر کرے گا؟ جیسا کہ آپنے اوپر کہا کہ جادو مادی نہیں ہے بلکہ باطنی ہے تو مطلب اگر کسی شخص کا باطن کالے جادو کو تسلیم نہیں کرتا، تو پھر اسپر یہ ’’علم‘‘ ہرگز اثر نہیں کرے گا! اسکے برعکس مادیاتی علوم یعنی سائنس کسی بھی جسم کے ایمان، یقین اور عقائد کا محتاج نہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ لوگ کہتے ہیں کہ ’’جادو‘‘ کمزور لوگوں پر تو اثر ڈالتا ہے لیکن طاقتور اور ثابت قدم لوگوں پر اس قسم کے بھونڈے ’’علوم ‘‘ اور ’’عملیات‘‘ کام نہیں کرتے۔ اسکی بہترین مثال بھارتی ملحد سنال ایداماروکو ہیں جنہوں نے لائو ٹیوی پر ایک تانتریک کے ’’جادو‘‘ کو پچھاڑ دیا:
 
نایاب

لائبریرین

میرے محترم بھائی شاید میری تحریر کچھ الجھی ہوئی تھی جو آپ سے سلجھ نہ سکی ۔
میرے بھائی جادو اپنی اثر پذیری میں تسلیم کرنے یا نہ کرنے سے بے نیاز ہے ۔
جادو اس کا ہی چلے گا جس کی قوت ارادی جس کی سوچ و خیال کی قوت پرواز مستحکم توانا اور طاقتور ہو گی ۔
اور اس پر چلے گا جس کی قوت ارادی کمزور اور سوچ و خیال منتشر ہوں گے ۔
کوئی جادو کو تسلیم کرتا ہو مگر وہ اپنی قوت ارادی اور سوچ و خیال بیدار رکھے تو جادو کا اس پر اثر انداز ہونا اک مشکل امر ہوگا ۔
آیات قرانی کا یقین سے ورد انسان کی قوت ارادی کو مضبوط کرتا ہے اوراس کی سوچ و خیال کو فاعل حقیقی کی جانب متوجہ کرتا ہے ۔
اور جادو اپنا اثر کرنے سے قاصر ہوجاتا ہے ۔
سائنس ہو یا کہ جادو ۔۔۔۔ ہر دو کی بنیاد " تخیل " پر استوار ہوتی ہے ۔
جادو سوچ و خیال کے مرکب تخیل کو اپنی سیڑھی بنا کر معمول پر پورے یقین کے ساتھ اثر انداز ہونے کی کوشش کرتا ہے
اور سائنس بھی اسی سوچ و خیال کے مرکب تخیل کو سیڑھی بنا مشاہداتی صورت گری کرتے پورے یقین کے ساتھ اپنا مقصود حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے ۔
ویسے اگر آپ چاہیں تو بذات خود اک چھوٹا سا عمل کرکے علوم و عملیات کو " بھونڈے " کی صف سے نکال سکتے ہیں ۔
کرنا چاہیں گے اک تجربہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
 
شمشاد

لائبریرین
مندرجہ بالا پروگرام میں نے بھی دیکھا تھا۔ دیئے گئے وقت کے ختم ہونے پر جادوگر نے کئی دفعہ مقررہ وقت سے زائد وقت مانگا اور ہر دفعہ دعوے کے باوجود اس کا جادو کچھ بھی نہ کر سکا۔
 
جادو کی تاثیر کا تو میں بھی دل و جان سے قائل ہوں ۔کیونکہ یہ تجربہ مجھے بھی چند ایک بار ہوا ہے ۔
اگر آپ بھی زندگی میں کسی بتِ طنّاز کے عشق میں گرفتار ہوئے ہیں تو یقیناّ آپکو بھی یہ تجربہ ہوا ہوگا ۔ ذرا بتائیے تو کہ اگر ایسےکسی شخص سے ایک لمحے کیلئے نظریں چار ہوں اور آپکو حقیقتاّ یوں محسوس ہوکہ گو یا وقت تھم گیا، سب کچھ وہیں رک گیا، ذہن گڑبڑا سا گیا، آوازیں معدوم ہوگئیں اور آپ کی کل کائنات سمٹ سمٹا کر ان دو آنکھوں تک ہی محدود ہوکر رہ گئی۔۔۔تو یہی تو جادو ہے۔ اس سے بڑا جادو اور کیا ہوگا۔۔۔اسکی کیا سائنسی توجیہہ پیش کی جاسکتی ہے؟ :roll:۔۔ ۔۔کیوں جی فاتح صاحب۔۔۔:p:D
 
عثمان

محفلین
جادو کی تاثیر کا تو میں بھی دل و جان سے قائل ہوں ۔کیونکہ یہ تجربہ مجھے بھی چند ایک بار ہوا ہے ۔
اگر آپ بھی زندگی میں کسی بتِ طنّاز کے عشق میں گرفتار ہوئے ہیں تو یقیناّ آپکو بھی یہ تجربہ ہوا ہوگا ۔ ذرا بتائیے تو کہ اگر ایسےکسی شخص سے ایک لمحے کیلئے نظریں چار ہوں اور آپکو حقیقتاّ یوں محسوس ہوکہ گو یا وقت تھم گیا، سب کچھ وہیں رک گیا، ذہن گڑبڑا سا گیا، آوازیں معدوم ہوگئیں اور آپ کی کل کائنات سمٹ سمٹا کر ان دو آنکھوں تک ہی محدود ہوکر رہ گئی۔۔۔ تو یہی تو جادو ہے۔ اس سے بڑا جادو اور کیا ہوگا۔۔۔ اسکی کیا سائنسی توجیہہ پیش کی جاسکتی ہے؟ :roll:۔۔ ۔۔کیوں جی فاتح صاحب۔۔۔ :p:D

:thinking::unsure:
 
عثمان

محفلین
میرے محترم بھائی شاید میری تحریر کچھ الجھی ہوئی تھی جو آپ سے سلجھ نہ سکی ۔
میرے بھائی جادو اپنی اثر پذیری میں تسلیم کرنے یا نہ کرنے سے بے نیاز ہے ۔
جادو اس کا ہی چلے گا جس کی قوت ارادی جس کی سوچ و خیال کی قوت پرواز مستحکم توانا اور طاقتور ہو گی ۔
اور اس پر چلے گا جس کی قوت ارادی کمزور اور سوچ و خیال منتشر ہوں گے ۔
کوئی جادو کو تسلیم کرتا ہو مگر وہ اپنی قوت ارادی اور سوچ و خیال بیدار رکھے تو جادو کا اس پر اثر انداز ہونا اک مشکل امر ہوگا ۔
آیات قرانی کا یقین سے ورد انسان کی قوت ارادی کو مضبوط کرتا ہے اوراس کی سوچ و خیال کو فاعل حقیقی کی جانب متوجہ کرتا ہے ۔
اور جادو اپنا اثر کرنے سے قاصر ہوجاتا ہے ۔
سائنس ہو یا کہ جادو ۔۔۔ ۔ ہر دو کی بنیاد " تخیل " پر استوار ہوتی ہے ۔
جادو سوچ و خیال کے مرکب تخیل کو اپنی سیڑھی بنا کر معمول پر پورے یقین کے ساتھ اثر انداز ہونے کی کوشش کرتا ہے
اور سائنس بھی اسی سوچ و خیال کے مرکب تخیل کو سیڑھی بنا مشاہداتی صورت گری کرتے پورے یقین کے ساتھ اپنا مقصود حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے ۔
ویسے اگر آپ چاہیں تو بذات خود اک چھوٹا سا عمل کرکے علوم و عملیات کو " بھونڈے " کی صف سے نکال سکتے ہیں ۔
کرنا چاہیں گے اک تجربہ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔؟
کیا ہپنا ٹزم کو آپ "جادو" گردانیں گے ؟
 
arifkarim

معطل
کیا ہپنا ٹزم کو آپ "جادو" گردانیں گے ؟
ہپناٹزم بھی ہر جسم پر اثر نہیں کرتا۔ مطلب قوت ارادی اور اعصابی لحاظ سے مضبوط انسانوں پر ہپنا ٹزم کام نہیں کرتا۔ بچپن میں ہم ایک دوسرے پر ہپناٹزم کی ٹرکس کرتے تھے اور ہر بچے پر مختلف نتائج آتے تھے۔ بعض پر اسکا گہرا اثر ہوتا تھا جبکہ بعض ایسے قہقہے لگا رہے ہوتے جیسا وہ مندرجہ بالا پوسٹ میں ملحد لگا رہا ہے۔
 
ساجد

محفلین
اب ٹھکرا کر دکھائے سائنس اسے۔۔۔ ۔:D
Untitled_1.png
لو کر لو گل۔ یہ کام تو ہمارے ایک بٹن دبانے سے ہو جائے گا ۔ جادو اپنی کالک سمیت ایسا غائب ہو گا جیسے کسی شریف جانور کے سر سے سینگ۔:)
 
نایاب

لائبریرین
کیا ہپنا ٹزم کو آپ "جادو" گردانیں گے ؟
میرے محترم بھائی " ہپناٹزم " بھی جادو کی ہی اک شاخ ہے ۔ سو جادو میں شامل کہلائے گی ۔
اور اس عمل ہپناٹزم میں عامل کو یہ آسانی ہوتی ہے کہ اس کا معمول اپنی مکمل رضامندی کے ساتھ شامل ہوتا ہے ۔
اگر یہی کسی اک فرد کو معمول بنا کر ہپناٹائز کرنے والا عامل اگر پورے مجمع کو بلا ان کی رضامندی کے ہپناٹائز کردے تو حقیقی جادوگر کہلائے گا ۔
 
نایاب

لائبریرین
آپ ہپنا ٹزم کو جائز سمجھتے ہیں یا حرام ؟ :)
یوگا اور مراقبہ وغیرہ کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے ؟
بطور علاج ہپناٹزم میری نگاہ میں کسی طور غلط نہیں ۔
کسی کی کوئی بری عادت چھڑانے کے لیئے اسے معمول بنانا اس کے ساتھ بھلائی ہی کہلائے گی ۔
یوگا کے چکروں میں الجھنے سے بہتر پنج وقت نماز اور دیگر نوافل ادا کرنے بہتر ۔
ویسے یوگا جسم کی ساخت کو متوازن و متناسب رکھنے میں اہم رول ادا کر سکتا ہے ۔
مراقبہ بہت اچھی عادت ہے ۔ خود اپنے اندر اترنا اور اپنی شناخت تلاش کرنی ۔
جسم خاکی کی مادیت کو محسوس کرنا اس کی تاریکی میں قید روح کے نور کو سمجھنا ۔
اک اچھا عمل ہے
 
عثمان

محفلین
بطور علاج ہپناٹزم میری نگاہ میں کسی طور غلط نہیں ۔
کسی کی کوئی بری عادت چھڑانے کے لیئے اسے معمول بنانا اس کے ساتھ بھلائی ہی کہلائے گی ۔
گویا آپ ایک حرام عمل کو رعایت دیتے ہوئے اسے کچھ مقاصد کے لئے حلال قرار دے رہے ہیں؟
اگر کوئی جادوگر جنتر منتر پڑھ کر کسی معمول کا علاج کرنا چاہیے تو اس کا عمل بھی آپ نے نزدیک اسی منطق کی رو سے حلال ہوگا ؟
ایک حرام عمل پر یہ رعایت آپ نے کیسے حاصل کی ؟

یوگا کے چکروں میں الجھنے سے بہتر پنج وقت نماز اور دیگر نوافل ادا کرنے بہتر ۔
ویسے یوگا جسم کی ساخت کو متوازن و متناسب رکھنے میں اہم رول ادا کر سکتا ہے ۔
مراقبہ بہت اچھی عادت ہے ۔ خود اپنے اندر اترنا اور اپنی شناخت تلاش کرنی ۔
جسم خاکی کی مادیت کو محسوس کرنا اس کی تاریکی میں قید روح کے نور کو سمجھنا ۔
اک اچھا عمل ہے

کیا یوگا اور مراقبہ جادو کے زمرہ میں آتے ہیں ؟
 
نایاب

لائبریرین
گویا آپ ایک حرام عمل کو رعایت دیتے ہوئے اسے کچھ مقاصد کے لئے حلال قرار دے رہے ہیں؟
اگر کوئی جادوگر جنتر منتر پڑھ کر کسی معمول کا علاج کرنا چاہیے تو اس کا عمل بھی آپ نے نزدیک اسی منطق کی رو سے حلال ہوگا ؟
ایک حرام عمل پر یہ رعایت آپ نے کیسے حاصل کی ؟

کیا یوگا اور مراقبہ جادو کے زمرہ میں آتے ہیں ؟
میرے محترم بھائی
علم کوئی بھی غلط نہیں ہوتا ۔ علم کا استعمال اسے اچھا یا برا بناتا ہے ۔
حرام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ الکوحل حرام ہے ۔ مگر جان بچانے کی ادویات میں شامل ہوتے جائز و حلال ہے ۔
اگر کوئی جادوگر جنتر منتر پڑھ کر فلاح انسانیت میں مصروف ہے تو اس میں برائی کیا ہوگی ۔۔۔۔
اگر اک انسان کوئی مذہبی کتاب کی عبارت کو پڑھتے معاشرے میں فساد پھیلا رہا ہے تو اس میں اچھائی کیا ہوگی ۔۔۔
عمل تو علم پر استوار نیت پر قائم ہے ۔ میرے بھائی
یوگا اور مراقبہ میں نے انہیں جادو کی کوئی صنف و شاخ قرار نہیں دیا ۔
یوگا اور مراقبہ دونوں جسم و روح انسانی کو روشن کرنے کی ورزشیں ہیں ۔
بحیثیت مسلمان یوگا کا بدل پنج وقتہ نماز بہترین ورزش ہے جو کہ جسم و روح کو روشن و توانا رکھتی ہے ۔
مراقبہ تو خاص مسلم اکابر سے منسوب ہے ۔
 
عثمان

محفلین
میرے محترم بھائی
علم کوئی بھی غلط نہیں ہوتا ۔ علم کا استعمال اسے اچھا یا برا بناتا ہے ۔
حرام ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ الکوحل حرام ہے ۔ مگر جان بچانے کی ادویات میں شامل ہوتے جائز و حلال ہے ۔
اگر کوئی جادوگر جنتر منتر پڑھ کر فلاح انسانیت میں مصروف ہے تو اس میں برائی کیا ہوگی ۔۔۔ ۔

گویا جادو ، کالا جادو اگر اچھی نیت سے کسی کو فائدہ پہنچانے کے لئے کیا جائے تو حلال ہوگا ؟
یعنی جادو از خود حرام نہ ہوا اس کا برا استعمال حرام ہوا۔
جیسے مادی علوم مثلاً سائنس حرام نہ ہوئی بلکہ اس کا غلط استعمال جیسے بڑے پیمانے پر مہلک ہتھیار قابل مذمت و نفرت ہوئے۔
جان بچانے کے لئے حرام چیز نگلنے کی رعایت کا علم تھا۔ لیکن یہ رعایت اس قدر وسیع ہوسکتی ہے ، معلوم نہ تھا۔

جادو پر یقین رکھنے والے اور کتنے احباب نایاب بھائی کی اس رائے سے متفق ہیں ؟
 
قہقہوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرنے پر ازحد شکریہ
میرے محترم بھائی ۔ ہپناٹزم کو حلال حرام قرار دیتے دلواتے آپ کالےجادو اور عام جادو کو اچھی نیت کے تابع کرتے حلال قرار دلوانے لگے ۔
میرے محترم بھائی جان بچانے کے لیئے تو ایمان سے منکری بھی قابل گرفت نہیں ۔ اس سے بڑھ کر رعایت میں وسعت کہاں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
میں جائز کی رعایت صرف بطور علاج تحریر کی تھی ۔
جہاں تک از خود جادو کے حرام و حلال ہونے کی بات ہے تو " ہاروت ماروت " کیوں اس علم کے حامل کر کے رب سچے نے زمین پر بھیجے تھے ۔ اس سوال کا جواب اپنی بصیرت سے تلاش فرمائیں ۔ کیونکہ اس واقعے سے جادو کے علم کا نزول بھی حق تعالی " سمیع العلیم " کی جانب سے ہی ہے ۔۔۔۔۔ اور اللہ کی جانب سے نازل شدہ کوئی علم بھی ازخود برا نہیں ہو سکتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
عمراعظم

محفلین
جادو کے بحیثیت علم کاانکار نہیں کیا جا سکتا۔ البتہ اس سے فواعد یا دوسروں کو نقصان پہچانےکی خواہش رکھنے والے زیادہ تر کم علمی اور کم عقلی کا شکار ہوتے ہیں۔ اسی لیے جھوٹے اور شعبدہ بازوں کا آسان شکار بن جاتے ہیں۔ یقینناُ ایسے شعبدہ بازوں کو سزاے موت دینی چاہیے۔
 
Top