انٹرویو انٹرویو وِد سیدہ شگفتہ

شمشاد

لائبریرین
ایک سوال میرا بھی :

کیا اردو محفل کے کسی رکن سے بالمشافہ ملاقات ہوئی؟

ذیلی سوال : اگر اردو محفل کے اراکین میں سے کسی سے ملنے کی سہولت ملی تو سب سے پہلے کس سے ملنا پسند کریں گی؟
 
ماوراء

محفلین
امن ایمان نے کہا:
شگفتہ آپ کے اندر ایک بہترین مصنفہ بننے کے سارے اوصاف موجود ہیں۔۔۔ اگر تھوڑی سی کوشش کریں تو وہ وقت دور نہیں جب ہم ہاتھوں میں باقاعدہ ڈائری لے کر آپ سے آٹوگراف لینے والوں کی لائن میں کھڑے ہوں گے ۔ : ) ( سچی میں جھوٹ بالکل بھی نہیں کہہ رہی۔۔کیوں ماوراء اور حجاب۔۔؟)
بالکل امن، لیکن اگر شگفتہ تب اتنی بڑی بن گئیں اور ہمیں انھوں نے پہچاننے سے انکار کر دیا۔ اور آٹو گراف بھی نہ دیا تو ہم کیا کریں گے؟ :(
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
شگفتہ :oops: ۔۔ میرے پاس تو شاعری کی ایک بھی کتاب نہیں ہے۔۔بابا کو پوئٹری اچھی نہیں لگتی اس لیے پھر میں نے بھی کبھی کتاب نہیں خریدی تھی۔۔اب نیٹ سے ہی پڑھ لیتی ہوں۔۔لیکن مجھے زیادہ کھلی اور عشقیہ شاعری بہت بری لگتی ہے۔۔ ابھی جو آپ نے یہاں لکھی۔۔

محبت ہو تو ایسی ہو۔۔

کمال خوبصورت ۔۔بے انتہا اچھی اتنی اچھی کہ بس۔۔۔: )

اور آپ کےاس جواب ۔۔۔بچپن میں کون سی کہانیاں اچھی لگتی تھیں پر صرف یہ کہوں گی کہ۔۔۔۔۔

شگفتہ آپ کے اندر ایک بہترین مصنفہ بننے کے سارے اوصاف موجود ہیں۔۔۔ اگر تھوڑی سی کوشش کریں تو وہ وقت دور نہیں جب ہم ہاتھوں میں باقاعدہ ڈائری لے کر آپ سے آٹوگراف لینے والوں کی لائن میں کھڑے ہوں گے ۔ : ) ( سچی میں جھوٹ بالکل بھی نہیں کہہ رہی۔۔کیوں ماوراء اور حجاب۔۔؟)

امن

کوئی مسئلہ ہی نہیں ، میرے پاس بھی شاعری کے چند ہی گنے چنے مجموعے ہیں۔ میں یہ سب یہاں چھاپ دوں گی :) اور لائبریری میں تو ہم سب ہی کچھ نہ کچھ شامل کر ہی رہے ہیں۔ آپ بس یہاں سے لے لیا کریں سب کچھ ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
بالکل امن، لیکن اگر شگفتہ تب اتنی بڑی بن گئیں اور ہمیں انھوں نے پہچاننے سے انکار کر دیا۔ اور آٹو گراف بھی نہ دیا تو ہم کیا کریں گے؟ :(

پس ضروری ہے کہ مجھے بڑا نہ ہونے دیا جائے بس بچپن کافی ہے اس سے باہر نہیں آنا ۔

میں کون سا آپ کو دیکھا ہے اس لئے پہچاننے سے تو میرا ابھی سی ہی انکار سمجھیں :)

آٹو گراف بے شک ابھی لے لیں ۔ بعد میں تو میں دیکھنا بھی نہیں چھوٹے چھوٹے لوگوں کو :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین

کوئی وعدہ نہیں ہم میں
نہ آپس میں بہت باتیں
نہ ملنے میں بہت شوخی
نہ آخرِ شب مناجاتیں
مگر اِک اَن کہی سی ہے
جو ہم دونوں سمجھتے ہیں
عجب اِک سرخوشی سی ہے
جو ہم دونوں سمجھتے ہیں
یہ سارے دلربا منظر
طلسمی چاندنی راتیں
سنہری دھوپ کے موسم
یا ہلکے سکھ کی برساتیں
سبھی اک ضد میں رہتے ہیں
مجھے پیہم یہ کہتے ہیں
محبت یوں نہیں اچھی !
محبت یوں نہیں اچھی !

ماوراء

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
پس ضروری ہے کہ مجھے بڑا نہ ہونے دیا جائے بس بچپن کافی ہے اس سے باہر نہیں آنا ۔
یہ تو سب آپ کے ہاتھ میں ہے۔ اور آپ ایسا کر بھی رہی ہیں۔:)

میں کون سا آپ کو دیکھا ہے اس لئے پہچاننے سے تو میرا ابھی سی ہی انکار سمجھیں :)
aww۔۔ دیکھنے کا تو نہیں کہا تھا۔ نام اور اردو محفل کے حوالے سے تو جان ہی جائیں گی نا کہ وہ بھی نہیں۔۔؟ :?

آٹو گراف بے شک ابھی لے لیں ۔ بعد میں تو میں دیکھنا بھی نہیں چھوٹے چھوٹے لوگوں کو :)
یہ چھوٹے چھوٹے لوگوں سے کیا مراد ہے آپ کی؟؟ :roll: :laugh:
شکر ہے میں تو بچپن سے نکل آئی۔lol۔

آٹو گراف تو روز ہی آپ دیتی ہیں۔ مزید کیا لیں۔:p
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
کوئی ایسی کتاب جیسے بہت بار پڑھا اور ہر بار پہلے سے زیادہ اچھی لگی؟
۔۔۔

کوئی ایک نہیں ایسی کئی کتابیں ہیں اگر ممکن ہوا تو میں ایسی کچھ کتب کے نام یہاں لکھوں گی۔ اس وقت قرۃالعین حیدر کی گردشِ رنگِ چمن کا ذکر۔ یہ دراصل ناول ہے مجھے اس کا موضوع بہت پسند ہے اور تحریر کا انداز بھی ۔ قرۃ العین کے اسلوب (یہاں اسلوب سے مراد اندازِ تحریر) کو سمجھنے کے لئے بیک وقت قاری کو اردو ، ہندی ، فرانسیسی، ترکی ، فارسی ، انگریزی (عربی بھی کسی حد تک) وغیرہ یہ زبانوں پر اگر عبور نہ ہو تو کم از کم ان سے شناسائی ضرور ہو۔ میں اس ناول کو جب پہلی بار پڑھا تو مجھے صحیح طرح نہیں سمجھ میں آیا تھا۔ لیکن اب میں کئی بار اسے پڑھ چکی ہوں اور ہر بار مجھے اس میں نیا لطف ملتا ہے۔ یہ ناول مجھے جو ہماری اردو کی استاد تھیں انھوں نے پڑھنے کے لئے دیا تھا پھر جب میں چھ ماہ :oops: بعد یہ ناول انھیں واپس کرنے گئی تو انھوں نے چند ایک سوال کئے اسی ناول کے بارے اور واپس لینے کی بجائے مجھے تحفہ کر دیا :)

امن یہ بہت بہت اچھی تحریر ہے کبھی موقع ملے تو اسے ضرور پڑھیں۔

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ماوراء

مجھے بھی دکھائیں آٹو گراف، یہ کون سا ہے روز روز کا :)

اور یاد آیا ، بچپن میں پہلی جو کہانی پڑھی تھی ہجے کر کر کے وہ بھی تو بتانا ہے ابھی :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
حجاب نے کہا:
شگفتہ خیریت تو ہے ،آپ نے لکھا کہ آپ اب تیز رفتار نہیں رہیں ،کیا بڑھاپا آ گیا ابھی سے :wink: :p

اور ایک کام تو کیجئے آپ اپنے انٹرویو کو پہلے صفحے سے چیک کریں ، اور تمام بقیہ سوالوں کے جوابات ایک ایک کرکے دیتی جائیں ،لاسٹ کیئے گئے سوالوں کے جواب بعد میں :)

حجاب ، بڑھاپا تو نہیں آیا، البتہ مجھے شک ہے بلکہ یقین ہے کہ فرشتوں نے لوحِ محفوظ میں کوئی (تیکنیکی) بگ نہ ڈال دیا ہو میرے باب میں :) اسی لئے ہوا یہ ہے کہ سب کچھ ٹھیک ٹھاک چل رہا تھا تو ایک دم سے بتایا گیا کہ بس بہت چل لیا۔ دوسرے لفظوں میں میری چلنے پھرنے کی صلاحیت آہستہ آہستہ ختم ہوتی جا رہی ہے۔ کچھ تفصیل آپ کو یہاں مل جائے گی۔

تلاشِ گمشدہ

امن ، آپ بھی اس لنک کو دیکھ لیں۔ آپ کے کئی سوالوں کے جواب مجھے اسی پس منظر میں دینا ہوں گے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
ہ شگفتہ تو جو لوگ کسی وجہ سے پڑھ نہیں سکتے توکیا اللہ تعالی اُن لوگوں سے راضی نہیں ہوتے یا اُن کی قسمت میں ہی علم سے محرومی درج ہوتا ہے؟

۔۔۔۔

دلچسپ سوال ہے لیکن امن میں تو خود ابھی سیکھنے کے مراحل طے کر رہی ہوں اس سوال کا جواب میں صرف اپنے ذاتی تجربے کی صورت میں ہی دے سکتی ہوں۔ لیکن ابھی نہیں بلکہ گھر واپس آ کے ، ابھی مجھے جانا ہے ۔۔۔

حجاب ، جب بھی آپ مجھے یہ تھریڈ یاد دلاتی ہیں مجھے جاگنا پڑتا ہے صبح تک :)
 
ماوراء

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
ماوراء نے کہا:
اگر آپ کو کہا جائے کہ اپنے آپ کو تین الفاظ میں بیان کریں تو کیا کہیں گی؟

ایک معذور شگفتہ

یا پھر یوں کہہ لیں۔۔۔ شگفتہ ایک معذور
میرا مطلب آپ کی خوبیاں،خامیاں تھیں۔ :?

خیر۔۔۔ ویسے شگفتہ۔۔ ایک بات کہنی ہے؟؟ کہہ دوں کیا؟؟ :roll:
 
امن ایمان

محفلین
بالکل امن، لیکن اگر شگفتہ تب اتنی بڑی بن گئیں اور ہمیں انھوں نے پہچاننے سے انکار کر دیا۔ اور آٹو گراف بھی نہ دیا تو ہم کیا کریں گے؟

ماوراء>> ویسے تو ایسا ہوگا ہی نہیں۔۔۔لیکن اگر شکفتے بدل گئیں تو ہم بھی انھیں دھمکی آمیز ای-میلز لکھیں گے اور کہیں گے کہ ہمیں فورا پہچان لیں ورنہ آپ کے انٹرویو کو جیو پر چلادیں گے۔۔کیوں کیسا آئیڈیا۔۔؟ :lol:
 
امن ایمان

محفلین
امن ، آپ بھی اس لنک کو دیکھ لیں۔ آپ کے کئی سوالوں کے جواب مجھے اسی پس منظر میں دینا ہوں گے۔

شکفتے میں نے یہ لنک دیکھ لیا ہے۔۔اس میں سب سے زیادہ تکلیف دہ یہ لگا اور پڑھ کے بہت دکھ ہوا۔۔۔

شمشاد بھائی اگر اجازت دیں تو آپ کی بات سے جزوی طور پر اختلاف کروں گی ۔ میں نے معذوری پانے کے بعد ہی نفرت اور محبت کو بالکل خالص شکل میں دیکھا ہے اور سیکھ رہی ہوں کہ رویے کس طرح بدل جاتے ہیں ۔ لوگوں کے رویّوں کے بدل جانے کے لحاظ سے یہ مجھے حادثہ لگتا ہے ورنہ مجھے پُورا یقین ہے کہ اللہ جس حال میں رکھے وہی بہترین ہے میرے لئے اور اس احساس کے ساتھ میں اپنی حالت پہ صبر نہیں کرنا چاہتی بلکہ اللہ کا شکر ادا کرنے کی کوشش کرتی ہوں ۔ پھر مجھے نہیں لگتا کہ یہ حادثہ ہے

اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ بہت باہمت ہیں۔۔جس صبر سے آپ یہ سب سہنے جا رہی ہیں اور سہہ بھی رہی ہیں۔۔قابل تعریف ہے۔۔لیکن ہماری اصل آزمائش اپنوں کے رویے سہنا ہے۔۔اللہ تعالی آپ کو ہمیشہ دکھوں سے دور رکھیں۔ آمین

ایک معذور شگفتہ

شکفتے بہت بری بات۔۔۔خود کو اچھے اور تین مکمل لفظوں میں بیان کریں۔۔۔جس سے کھٹ سے آپ کی پوری شخصیت ہمارے سامنے آجائے ۔۔اب ایسا کچھ کہا تو آپ کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جی

حجاب ، جب بھی آپ مجھے یہ تھریڈ یاد دلاتی ہیں مجھے جاگنا پڑتا ہے صبح تک

حجاب چندا، سونے آپ کا بے حد شکریہ جو آپ شکفتے کو یہ تھریڈ یاد دلاتی رہتی ہیں۔: )
 
امن ایمان

محفلین
ماوراء نے کہا:
ہاہاہاہا۔ زبردست امن۔ ویسے میرا دل ہے دھمکی پی ٹی وی کی دیں۔ :lol:

lol:

ماوراء آپ کو تو پتہ ہے کہ پی ٹی وی نے جھوٹی خبریں دیکھا دیکھا کر خود کو بڑا جھوٹا مشہور کروالیا ہے۔۔اس لیے میں نے سوچا کہ پی ٹی وی پر اس تھریڈ کو چلانے کا کوئی فائدہ نہیں۔۔۔شکفتے پر اثر کم ہوگا۔۔سیدھا جیو کی دھمکی دیتے ہیں۔۔جو مشرف صاحب بھئ دیکھتے ہیں۔ :
 
چلو جیسی تمھاری مرضی۔۔ ورنہ پی ٹی وی۔۔۔خیر جانے دو۔۔ :D
پرویز مشرف جیو دیکھتے ہیں۔ اس کا نعرہ تو پی ٹی وی پرائم والے لگاتے ہیں۔ “سب سے آگے، سب سے پہلے پرائم ٹی وی“ :shock: lol
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
بالکل امن، لیکن اگر شگفتہ تب اتنی بڑی بن گئیں اور ہمیں انھوں نے پہچاننے سے انکار کر دیا۔ اور آٹو گراف بھی نہ دیا تو ہم کیا کریں گے؟

ماوراء>> ویسے تو ایسا ہوگا ہی نہیں۔۔۔لیکن اگر شکفتے بدل گئیں تو ہم بھی انھیں دھمکی آمیز ای-میلز لکھیں گے اور کہیں گے کہ ہمیں فورا پہچان لیں ورنہ آپ کے انٹرویو کو جیو پر چلادیں گے۔۔کیوں کیسا آئیڈیا۔۔؟ :lol:

امن ، ماوراء

یہ آپ دونوں مجھے ڈرائیں تو نہیں :)
 
Top