عوام کی آواز: کیا کالے جادو کی کوئی حقیقت ہے؟

arifkarim

معطل
ابھی سماء چینل پر یہ پروگرام دیکھ کر حیران رہ گیا کہ کیا آج بھی اتنی تعداد میں لوگ نہ صرف جادو ٹونے پر یقین رکھتے ہیں بلکہ نام نہاد عاملین اور ساحرین وغیرہ کی بھی ہمارے معاشرہ میں کوئی کمی نہیں ہے۔ میری تمام محفلینز سے عاجزانہ گزارش ہے جو آج بھی جادو ٹونے کو مانتے ہیں کہ براہ کرم چھٹی صدی عیسوی سے باہر نکلئے اور 21 ویں صدی کے جدید علوم سیکھنے کی کوشش کریں:
 
شمشاد

لائبریرین
اس میں کوئی شک و شبے والی بات نہیں کہ جادو ہے اور برحق ہے۔ جادو کرنے والا اور کروانے والا مسلمان نہیں۔

جہاں تک بات نام نہاد عاملین اور ساحرین کی ہے تو اس میں سراسر دھوکہ اور فریب ہے اور یہ نام نہاد عاملین لوگوں کو خوب لوٹتے ہیں، جن میں زیادہ تعداد خواتین کی ہوتی ہے۔

جادو 21ویں صدی تو کیا آگے آنی والی صدیوں میں بھی ہوتا رہے گا۔

سعودی عرب میں جادو اور سفلی علم کرنے والے کی سزا موت ہے۔
 
جادو تو ہوتا ہے اب بھی ہوتا ہے اور شائد ہوتا رہے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جادو کیسے کام کرتا ہے اور کب کام کرتا ہے یہ ایک الگ موضوع ہے اور بہت وسیع اور دقیق موضوع ہے اور اس موضوع کا احاطہ کرنا شائد میرے لیئے ممکن نہ ہو لیکن بہرحال اللہ نے اتنا علم دیا ہوا ہے کہ پتہ چل جاتا ہے کہ اسوقت جادو اثر کرے گا یا نہیں۔۔۔۔۔ اس حدیث شریف کے مفہوم کے مطابق " کل امر مرہون باوقتہا " تمام کام تابع ہیں ایک اوقات کے۔۔۔۔۔اور وہ اوقات شائد مخصوس اوقات ہی ہوتے ہیں ان کو عربی میں دور اکبر دور اصغر اور دور اوسط کے نام سے جانا جاتا ہے۔۔۔۔ قرآن شریف میں جادو کے بارے میں لکھا ہے جس کا مفہوم اسطرح ہے کہ یہ کبھی کام کرتا ہے اور کبھی نہیں کرتا ہے اور اس میں ایمان والوں کی آزمائش ہے۔
 
arifkarim

معطل
"دانشمندانہ" جوابات کا شکریہ۔ اگر کالا جادو کبھی کام کرتا ہے اور کبھی نہیں تو پھر ایسے فضول "علم" پر بحث کرنا ہی فضول ہے۔ جدید قدرتی سائنس اس قسم کے" علوم" سے نالاں ہے جو کبھی تو کام کرتے ہیں اور کبھی نہیں۔ اگر یہ نام نہاد عملیات ہمیشہ کام کرتے ہوتے تو شاید اس قسم کے "علم" کو سیکھنے کیلئے اسکول یا مدرسہ وغیرہ بنائے جا سکتے تھے۔ لیکن چونکہ اس قسم کا کوئی اسکول جادو سکھانے یا اتروانے کیلئے آج تک کہیں نہیں بنا، اس سے یہی ثابت ہوتا ہے یہ کوئی ایسا قابل "علم" نہیں جسکے سیکھنے سیکھانے کا انسانیت کو کوئی فائدہ ہوا ہو!
 
شمشاد

لائبریرین
سیکھنے سیکھانے کا عمل تو جاری ہے لیکن فائدہ مند نہیں ہے۔ یہ ہمیشہ دوسروں کو نقصان پہنچانے کا ہی ذریعہ بنتا ہے۔
 
عسکری

معطل
جادو مائی فٹ میں سارے جادوگروں کو ایک لائن میں کھڑا کر کے ہیوی مشین گن سے مار سکتا ہوں اگر نا میں طاقت ہے تو میری انگلی روک لیں ۔ یہ سب بکواس ہے جاھل عوام کو بے وقوف بنانے کی
 
ساجد

محفلین
جادو مائی فٹ میں سارے جادوگروں کو ایک لائن میں کھڑا کر کے ہیوی مشین گن سے مار سکتا ہوں اگر نا میں طاقت ہے تو میری انگلی روک لیں ۔ یہ سب بکواس ہے جاھل عوام کو بے وقوف بنانے کی
مجھے شک ہے کہ تُم پر کسی نے جادو کر دیا ہے تبھی جادوگروں پر مشین گن تانے کھڑے ہو :)
 
عسکری

معطل
مجھے شک ہے کہ تُم پر کسی نے جادو کر دیا ہے تبھی جادوگروں پر مشین گن تانے کھڑے ہو :)
بھائی جان یہ سب بکواس ہے جادو وادو ۔ جب لمبی گولیاں پار ہوں تو جادو سے روک لیں :grin:
اور یقین مانیں آپکے مدینے میں 7 اشاریہ 62 مجھے 2 کلو میٹر دور ملی ہیں فائرنگ کی جگہ سے :p بڑی ظالم چیز ہے

400_F_7843742_z3ouyLen79kiFpO39Pt62xM2rw0UW4mL.jpg
 
ساجد

محفلین
اچھا عسکری یہ جو محبوب کو قدموں میں لانے کے دعویدار ہوتے ہیں کہ مؤکلوں اور تعویذوں کے زور پر ایسا کر سکتے ہیں ان کے بارے میں کیا خیال ہے؟۔
 
عسکری

معطل
اچھا عسکری یہ جو محبوب کو قدموں میں لانے کے دعویدار ہوتے ہیں کہ مؤکلوں اور تعویذوں کے زور پر ایسا کر سکتے ہیں ان کے بارے میں کیا خیال ہے؟۔
بالکل بکواس کوئی محبوب نہیں ہوتا جب تک کہ وہ مل نا جائے اور بانحوں میں نا ا جائے اور قدموں کی تو بات ہی غلط ہے
 
ساجد

محفلین
بالکل بکواس کوئی محبوب نہیں ہوتا جب تک کہ وہ مل نا جائے اور بانحوں میں نا ا جائے اور قدموں کی تو بات ہی غلط ہے
ارے بابا محبوب بانہوں میں آئے یا نگاہوں میں اس کی بات نہیں کر رہا ۔ عاملین کے دعوے کی بابت پوچھا ہے۔
 
عسکری

معطل
ارے بابا محبوب بانہوں میں آئے یا نگاہوں میں اس کی بات نہیں کر رہا ۔ عاملین کے دعوے کی بابت پوچھا ہے۔
عاملین سڑکوں اور حجروں میں نا زلیل ہو رہے ہوتے اگر وہ کچھ کر رہے ہوتے ۔ اور دوسروں کی بیویوں بیٹیون کا جنسی اسالٹ نا کر رہے ہوتے اگر خود مطمعن ہوتے اپنے جنسی زندگی سے :grin: یہاں پھر ایک ایک گولی سب کا نصیب بنتی ہے
 
arifkarim

معطل
دعا اور جادو میں کیا فرق ہے؟ اگر دعا خدا کے حکم سے پوری ہوتی ہے تو جادو کس کے حکم پر کام کرتا ہے؟ اگر جادو بھی خدا کے حکم کے تابع ہے تو پھر اسکو جھٹلانا ممکن نہیں کیونکہ پھر بندہ نعوذباللہ دعا کا جو کہ تین ابراہیمی مذاہب: یہودیت، عیسائیت اور اسلام کاخلاصہ ہے کا انکاری بن جاتا ہے۔
 
دعا کا تو پتہ نہیں بد دعا میری ٹھیک نشانے پر لگتی ہے مجھے کئی لوگوں نے کہا تمہاری زبان بہت کالی ہے کسی کو بد دعا نا دیا کرو۔ سوچ رہا ہوں نوکری کے بعد میں عمل عسکری بابا بد دعا والے کے نام سے ایک آستانہ کھولوں :D جہاں عورتیں اپنی ساس نند اور بہو کے لیے بد دعائیں کرانے ائیں مجھ سے :laughing:
 
نایاب

محترم بھائی اگر وقت مہلت دے تواس فرمان الہی کی غرض و غایت جاننے کے لیئے کچھ تفسیر کا مطالعہ کر لیجئے گا ۔۔۔۔
شاید کی جادو کی حقیقت کو پالیں آپ ۔۔۔۔۔۔۔
وَمِن شَرِّ النَّفَّاثَاتِ فِي الْعُقَدِ ( 4 ) فلق - الآية 4. اور گنڈوں پر (پڑھ پڑھ کر) پھونکنے والیوں کی برائی سے
 
قیصرانی

لائبریرین
دعا کا تو پتہ نہیں بد دعا میری ٹھیک نشانے پر لگتی ہے مجھے کئی لوگوں نے کہا تمہاری زبان بہت کالی ہے کسی کو بد دعا نا دیا کرو۔ سوچ رہا ہوں نوکری کے بعد میں عمل عسکری بابا بد دعا والے کے نام سے ایک آستانہ کھولوں :D جہاں عورتیں اپنی ساس نند اور بہو کے لیے بد دعائیں کرانے ائیں مجھ سے :laughing:
اوہو، یعنی آپ کے جہاز میں "عسکرائیڈ بوزن کمپیوٹرائزڈ" نشانے کا نظام لگا ہے :)
 
Top