ایران سے پاکستان کے سرحدی علاقے میں 12گولے فائر

یوسف-2

محفلین
بہت ساری تکالیف ہیں ایران کو ۔ گوادر پورٹ اور شہر اگر سیٹ ہو گیا ایک بار تو ایران کی پورٹ اور شپنگ کا نا قابل تلافی بزنس لاس ہو گا۔ پاکستان کی ڈرلنگ سے ایران سمجھتا ہے اس کے ملک سے تیل اور گیس زیر زمین پاکستان نکل جائے گا اور اس کے تیل کے ذخائر پر اثر پڑے گا ۔ ایران کے سنی بلوچ جو جنگ میں مصروف ہیں ان کی وجہ سے ایران پاکستان سے شاکی ہے ۔ اور بھی بہت کچھ ۔
صد فیصد متفق۔ میرا تعلق بھی پاکستان میں تیل اور گیس سیکٹر سے ہے۔ ایرانی نژاد بیگم نصرت بھٹو کو کن ”مقاصد“ کے تحت ابھرتے ہوئے پاکستانی سیاستدان (بھٹو) کے ساتھ نتھی (پلانٹ) کیا گیا، یہ تو ایک ”تحقیق طلب“ کام ہے، لیکن ایران اور ایرانی کاز کے لئے محترمہ کی ”شاندار خدمات“ الم نشرح ہے۔ بھٹو ہی کے عہد میں بلوچستان میں تیل کے کھدے ہوئے کنوں کو ایران کے ”مطالبہ“ اور خاتون اول کے اثر و رسوخ کی بنیاد پر اس طرح ”سیل“ کیا گیا کہ ان کنوں کو دوبارہ ”کھولنا ممکن“ نہ تھا۔ یہ بات خود مجھے ان کنوں پر کام کرنے والے ایک صاحب نے بتلائی تھی، جب میں ابھی اسٹوڈنٹ ہی تھا۔ آئل اینڈ گیس سیکٹر میں بنیادی سوجھ بوجھ رکھنے والا بھی جانتا ہے کہ پاکستان میں سارا ذخیرہ بلوچھتان میں ہے اور ہم جو سندھ اور پنجاب میں تیل و گیس نکال رہے ہیں، وہ ایرانی ذخائر کے مقابلہ میں نہ ہونے کے برابر ہے۔ اگر ایران بلوچستان مین اندرونی و بیرونی مداخلت بند کردے تو چین کی مدد سے پاکستان تیل کی پیداوار میں ایران ہی کی طرح مالا مال ملک بن جائے گا۔ ایٹمی پاور تو یہ پہلے سے ہی ہے۔ دشمنوں کو پاکستان جیسے ایتمی ملک کو دولت سے مالا مال کبھی نہیں دیکھنا چاہتا۔:)
 

یوسف-2

محفلین
یہ سازشی نہیں انتیلیجنس رپورٹس ہیں میں نے پہلے ہی کہا مجھے بے مقصد کسی کے خلاف کچھ نہین کہنا سننا ۔ ایران پاکستان مین مداخلت کر رہا ہے کئی بار انہوں نے باڈر کراس کیا اور ایک بار تو 10 سویلین مار ڈالے اسی طرح فائرنگ اور کئی اموات ہو چکی ان کے ہاتھوں ۔ہم نے تو وہاں انفنٹری تک نہین لگائی ہوئی اور انہوں نے ہمارے اوپر کئی بار حملے کیے ہیں اور تو اور 2003 میں جو کچھ آئی اے ای اے میں کیا لیبیا اور ایران نے جب عراق پر حملے کے بعد ان کی پینٹ گیلی ہو رہی تھی وہ بھی ہم سب جانتے ہیں ۔ ایران ابھی پھر سے اٹھ کھڑا ہوا ہے ورنہ جب تک عراق افغانستان میں گوریلا جنگ شروع نہیں ہوئی تھی اور امریکی +اتحادیوں کے ناک میں دم نہیں ہوا تھا ایران بھیگی بلی بنا بیٹھا تھا کئی ٹن مواد اور بہت کچھ آئی اے ای اے کو جو دیا تھا کسی ڈر سے ہی دیا تھا ۔ اگلا نمبر والے دن یاد ہیں؟
صد فیصد درست۔
اگلا نمبر ایران کا کہہ کر پاکستان پر ”حملہ“ کردیا جو آج تک جاری ہے، ڈرون کی صورت میں، سی آئی اے اور راء کی سرپرستی اور بیکنگ سے کام کرنے والے مبینہ طالبان کےی دہشت گرد کاروائیوں کی صورت میں اور پاک حکومت و آرمی کے ”بلیک میل“ کر کر کے قبائلیوں پر بمباری کی صورت میں تاکہ متاثرہ خاندان کے بچے کھچے لوگوں کو خود کش بمبار بننے کے لئے تیارکیا جاتا رہے۔
 

یوسف-2

محفلین
ایران پاکستان کیلئے تیل اور گیس کی پائپ لائن بنا رہا ہے۔ پھر یہ گولے کسنے مارے ہیں؟ کسی کلعدم دہشت گرد جماعت نے؟ کیا آپ جانتے ہیں کہ اس تیل پائپ لائن کی مخالفت کسنے کی؟ امریکہ اور سعودی عرب نے! اب بھی کسی کو دوست اور دشمن کی سمجھ نہ آئے تو پھر بندہ کیا کرے؟
http://en.wikipedia.org/wiki/Iran–Pakistan_gas_pipeline

ایران ہمارا دشمن نہیں ہے۔ امریکہ اور سعودیہ ہے۔
یہ لولی پاپ ہے کہ تم ڈرلنگ نہ کرو بلوچستان میں :)
 

عسکری

معطل
خود تو بڑا فخر کرتے ہو پاک فوج کی قابلیت پر۔ اپنے ہی ملک کی سرحدیں جن کے کنٹرول میں نہ ہوں۔ انپر فخر کیسا؟ اس پاک فوج سے ہزار گنا بہتر ہے ایرانی افواج۔ 20 سال سے حضرت امریکہ اسکے ہمسایہ ملکوں میں مسلسل یلغار کر رہا ہے لیکن مجال ہے کہ کوئی ایک بھی امریکی یا انکا کوئی ایجنٹ کوئیت، عراق، کردستان یا افغانستان سے ایرانی سرحد پر پتھر مار کر کے بھی دیکھے؟ ابھی پچھلے سال ہی ایرانی سرحد کا معائنہ کرنے والا امریکہ کا بہترین جاسوس ڈرون اغوا ہو گیا اور صحیح سالم ایرانی حدود میں اتر گیا۔ ایران سے اس کا خوب فائدہ اٹھایا اور پوری دنیا میں اس صحیح سالم امریکی جدید جاسوس ڈرون کی تصاویر شائع کر دیں جسپر مجبورا حضرت امریکہ کو تسلیم کرنا پڑا کہ یہ خبر بالکل درست ہے اور یہی نہیں بالکل ان الووں نے ایران سے اپنا جنگی ڈرون "واپس" بھی مانگا۔ ہاہاہا! اسکا یہ جواب دیا ایران نے:

یہ ہوتا ہے ایک زندہ اور دلیر قوم کا اپنے سے ہزار گنا زیادہ طاقتور لیکن انتہائی بزدل قوم کے سامنے جواب! ہمارا تو یہ حال ہے کہ اول ڈرون ہمیں ریڈار پر نظر ہی نہیں آتے۔ اگر آجائیں تو ہمسے انہیں گرانے کی مردانگی نہیں ہے۔ اور تو اور اقوام متحدہ میں جاکر حضرت امریکہ کیخلاف مقدمہ کروانی کی بھی غیرت نہیں ہے۔ اس بے غیرت اور بے حس ڈرپوک قوم کیساتھ یہی ہونا چاہئے جو آجکل ہو رہا ہے!​
میں نے یہ پوسٹ کل رپورٹ کی تھی کیونکہ ایک ٹکے کا یہ لوفر جو پاکستانی بھی نہیں اور نا پاکستان میں رہتا ہے اسے کوئی حق نہیں کہ پاکستانیوں کو اپنے خاندانی القابات بے غیرت اور ڈرپوک بے حس 17 کروڑ پاکستانیوں پر تھونپے پر لگتا ہے آجکل اس فورم پر کوئی ولی وارث نہیں ہے ۔ کیا اس کو میں جواب دوں یا ابھی انتظار کروں؟ یا پھر گالیاں دینا ان الاؤڈ ہے یہاں؟
 

حسان خان

لائبریرین
ایرانی نژاد بیگم نصرت بھٹو کو کن ”مقاصد“ کے تحت ابھرتے ہوئے پاکستانی سیاستدان (بھٹو) کے ساتھ نتھی (پلانٹ) کیا گیا، یہ تو ایک ”تحقیق طلب“ کام ہے، لیکن ایران اور ایرانی کاز کے لئے محترمہ کی ”شاندار خدمات“ الم نشرح ہے۔

واہ جی! آپ کو تو اب اس شادی میں بھی سازش کی بو آ رہی ہے۔ :)
ویسے، گلوکار عدنان سمیع کی سابقہ منکوحہ زیبا بختیار بھی ایرانی نژاد ہیں۔ شاید اُن دونوں کی شادی بھی کسی بیرونی سازش کا نتیجہ ہو۔
 

یوسف-2

محفلین
واہ جی! آپ کو تو اب اس شادی میں بھی سازش کی بو آ رہی ہے۔ :)
ویسے، گلوکار عدنان سمیع کی سابقہ منکوحہ زیبا بختیار بھی ایرانی نژاد ہیں۔ شاید اُن دونوں کی شادی بھی کسی بیرونی سازش کا نتیجہ ہو۔
بھئی آپ نصرت بھٹو کے خاندانی پس منظر سے ناواقف ہیں، اس لئے آپ اسے مزاحیہ انداز میں لے سکتے ہیں۔:) سچ ہے بے خبری کبھی کبھی بڑی نعمت ہوتی ہے۔ :p
 

شمشاد

لائبریرین
اس کے لیے خاندانی مؤرخ ہونا ضروری نہیں، بس آنکھیں کھلی اور کان کھلے رکھنے کی ضرورت ہے۔
تاریخ بہت کچھ بتاتی ہے۔
ہو سکتا ہے یہ آپ کی پیدائش سے پہلے کی باتیں ہوں۔
 

حسان خان

لائبریرین
اس کے لیے خاندانی مؤرخ ہونا ضروری نہیں، بس آنکھیں کھلی اور کان کھلے رکھنے کی ضرورت ہے۔
تاریخ بہت کچھ بتاتی ہے۔
ہو سکتا ہے یہ آپ کی پیدائش سے پہلے کی باتیں ہوں۔

سائیں شمشاد، جتنی آپ کی آنکھیں کھلی ہیں اتنی ہی میری بھی۔ تاریخ کا میں بھی طالبِ علم ہوں۔ صرف دیکھنے کے انداز میں فرق ہے، آپ کی نظر میں ایران برائی اور سازش کی علامت ہے، جبکہ میری نظر میں ایران عجمیت اور تمدن کی علامت۔ :) یہی وجہ ہے ہم لوگ ایران کی ارزیابی اتنے مختلف انداز میں کر رہے ہیں۔
 

یوسف-2

محفلین
اور آپ یقینا نصرت بھٹو کے خاندانی مورخ ہونگے جبھی آپ اتنی 'اندر' کی باتیں جانتے ہیں۔ :)
لو کرلو گل۔ او بھائی جی مؤرخ نے ہماری آنکھوں کے سامنے ہی تو تاریخ لکھی ہے، جانیں گے کیسے نہیں۔:) چلیں اب موڈ ٹھیک کرلیں اور خوش ہوجائیں کہ برادرم عسکری نے زیادہ ”انکشافات“ سے منع کردیا ہے :)
 

حسان خان

لائبریرین
اس ملک کا المیہ یہی ہے کہ یہاں ایرانی افغانی ہندی چینی عربی سب ملیں گے پر پاکستانی بہت کم ۔:rolleyes:

پاکستانی ہونے کا مطلب یہ ہے کہ میں اپنی پاکستانیت کی تشکیل میں شامل مختلف عناصر کی نفی کرنا شروع کر دوں۔ نہ ہی میرا پاکستانی ہونا اس بات پر وادار کرتا ہے کہ میں ترکی یا ایران کا پرستار نہ ہوں۔
 

عسکری

معطل
سائیں شمشاد، جتنی آپ کی آنکھیں کھلی ہیں اتنی ہی میری بھی۔ تاریخ کا میں بھی طالبِ علم ہوں۔ صرف دیکھنے کے انداز میں فرق ہے، آپ کی نظر میں ایران برائی اور سازش کی علامت ہے، جبکہ میری نظر میں ایران عجمیت اور تمدن کی علامت۔ :) یہی وجہ ہے ہم لوگ ایران کی ارزیابی اتنے مختلف انداز میں کر رہے ہیں۔
یار تم سارے معاملے کو مارو گولی صرف مارٹر ھملے پر بات کرو نا پھر وہی رام کہانی ۔ شکر ہے میں مورخ سیاستدان کسی کا وفادار (سوائے پاکستان) نہیں ہوں ورنہ تو جینا عذاب ہو جاتا ہمیں ہمارے ملک پر ہونے والی بمباری سے غرض ہے بس ۔یا جو ہمارے ملک ے ساتھ ہوا ۔ اے بھگوان یہ کیسی قوم ہے :grin:
 
Top