مہمان اس ہفتے کے مہمان "محفل میں اژدہے سدھانے والے سماج سیوک"

تعبیر

محفلین
ہم یہاں آئے تو اس قصد سے تھے کہ محب علوی سے اپنی قدیم شناسائی کا تذکرہ کر کے ان کی بزرگی میں چار چاند لگاتے لیکن وائے قسمت کہ قصدا یا سہوا محب کی جنس ہی بدلائی جا چکی ہے۔ اب ہم نئے یا نئی محب پر کیا لکھیں کہ ڈرتے ہیں ہمارے عدو ہمیں باباجی کی صف میں نہ کھڑے کر دیں ۔ اس عداوت میں قیصرانی بھائی پیش پیش ہیں اور ہم مومنوں کے خلاف مغربی عداوت تو اظہر من الشمس ہے۔:D
:blushing::noxxx: اف اللہ بجائے اسکے کہ آپ اس غلطی کو صحیح کرتے آپ نے تو اشتہار ہی لگا دیا یہاں :laugh:
ساجد بھائی میرا تو پتہ ہے آپکو کہ میں محفل کی عقلبند ہوں اور غلطیوں اور بلنڈرز سے میری پکی پکی دوستی ہے :p
لیکن سچ میں ۔میں نے اسے یہاں پوسٹ کرنے سے پہلے تین عقلمندوں سے اسے چیک کرویا تھا
اور تینوں کا ایک ہی کمنٹ تھا کہ زبردست :)
 
ساجد

آپ کو کیا پتا کہ آج کل ایڈورٹائزنگ کتنی مہنگی ہو گئی ہے شکر کریں کہ میں نے اشتہار مفت میں لگا دئیے۔:)
 
تعبیر

محفلین
1)-محب کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟؟؟​
پہلے رائے کچھ اور تھی اور اب کچھ اور ہے​
ہوا کچھ یوں کہ جب میں نے محفل نئی نئی جوائن کی تھی تب یہاں بہت خاموشی تھی بلکہ تب میں محفل کو سویا ہوا محل کہتی تھی ۔میں نے پہلے یہاں کافی کچھ پڑھ رکھا تھا سو دل کرتا تھا کہ ان سب سے بات بھی کی جائے لیکن یہاں بہت خاموشی تھی اور مجھ سے خاموشی زیادہ دیر تک برداشت نہیں ہوتی سو میں نے یہاں کے جو جو گوشے کافی عرصے سے ویران تھے ان پر قبضہ کرنا چاہا اور شروعات انٹرویو سیکشن سے کرنا چاہی لیکن وہاں سب سے پہلے ماورا نے اعتراض کیا اور پھر محب نے کہ امن ایمان کا کام ہے یہ تب یہ دونوں موڈریٹر تھے یہاں۔کوئی اور کہتا تو شاید اتنا برا نا لگتا لیکن انتظامیہ کی طرف سے اعتراض بہت برا لگا اور میں نے بھی جواب میں کچھ کہ دیا اور پھر حالات ایسے ہو گئے تھے کہ شمشاد بھائی کو لگا کہ میں شاید محفل چھوڑ دونگی اور انہوں نے دوسرے دن مجھے پھر ڈھیٹوں کی طرح محفل پر دیکھ کر حیرت کا اظہار بھی کیا تھا :p اسکے بعد قیصرانی نے مجھ سے پوچھا تھا کہ کیا بات ہے اور میں کیوں اتنی اپ سیٹ ہوں(تب قیصرانی یہاں کے ایڈ من ہوا کرتے تھے)میں نے انہیں ساری بات بتائی اور وہ پیغام بھی دکھایا تو قیصرانی کا کہنا تھا کہ مجھے غلط لگا ہے ایسا کچھ نہیں ہے اور اچھے سے سمجھایا بھی تب میں پھر سے ٹھنڈی ٹھنڈی کول کول ہوئی تھی دوبارہ :p
لیکن محب سے میں نے دور رہنا شروع کر دیا تھا اور شاید محب نے بھی۔ تب میری نطر میں محب ُروڈ اور اکھڑ مزاج تھے اور ہماری کافی عرصے سے بات بھی نہیں ہوئی تھی لیکن ابھی کچھ عرصے سے اچھی خاصی بات چیت ہونے لگی ہے تو میری رائے ایک دم بدل گئی ہے اور میں سوری کہتی ہوں محب کو کہ انہیں میں نے غلط سمجھا اور افسوس بھی ہے کہ اتنے اچھے اور پرانے محفلین سے یہاں میری بات چیت اتنا لیٹ ہو رہی ہے۔​
flowers-desi-glitters-23.gif

2)۔ پہلی دفعہ محب سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟؟؟
محب نام سے تو میں بہت پہلے واقف تھی انکے مزے دار کمنٹس،تھریڈز پڑھ کر​
ہاں بات چیت کا آغاز کچھ کچھ ابھی ہوا ہے کہ محب کا کہنا ہے جب میں محفل کو اتنی اہمیت اور ٹائم دیتی ہوں تو کچھ اسکی بہتری کے لیے کیوں نہیں کرتی۔بے تکلفی اور اجنبیت کی دیوار گرنا انگلش سیکشن میں اور تصاویر سیکشن میں تاج محل تھریڈ سے شروع​
ہوئی تھی ۔واقعی بھئی مان گئے کہ تاج محل محبت اور امن کی نشانی ہے :p
flowers-desi-glitters-23.gif

3 )۔ آپکو محب کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟؟؟
ایک تو محب کا بے تکلفانہ اور دوستانہ مزاج اور اس میں محب عمر کے فرق کو بھی نہیں دیکھتے اور انکی ذہانت اور ہر وقت کچھ نا کچھ سکھانے کے عادت​
flowers-desi-glitters-23.gif

4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے محب کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟؟؟
@زبیرمرزا کا کہنا ہے کہ آپ کسی کو بھی کندن بنا سکتے ہیں تو مجھے انتطار ہے کہ آپ مجھے کب کچھ سکھا کر کندن بناتے ہیں۔
flowers-desi-glitters-23.gif

5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی رائے؟؟؟
اسی طرح محفل کی رونقیں بڑھاتے رہیں اور پہلے کی طرح یہاں پھر سے ہلہ گلہ کیا کریں پلیز
flowers-desi-glitters-23.gif

6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )
یہی کہ مجھے بھی کچھ سکھائیں پلیز اور آپ نے مجھے اتنی خوش فہمی دلائی ہے کہ مجھ میں قابلیت ہے کچھ کرنے کی تو وہ قابلیت مجھے کب نظر آئے گی اور کچھ ایسا شروع کریں جس سے میں بھی کچھ سیکھ سکوں اور جو میرے انٹرسٹ کا بھی ہو
flowers-desi-glitters-23.gif

7)محب کے اوتار ، پیغامات کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟؟؟
آپ کے اوتار میں ہمیشہ قدرتی مناظر کیوں ہوتے ہیں خاص کر رات​
جو کہ خاصہ اداس سا تاثر دیتی ہے جبکہ محب آپ خود کافی باتونی ہیں؟​
کافی عرصے سے آپ نے کوئی نیا سلسلہ یا تھریڈ کیوں نہیں شروع کیا؟​
اب محفل پر کیا نیا کرنے کا ارادہ ہے؟کچھ نئے پراجیکٹس کے بارے میں بتائیں​
میں کافی جگہوں پر آپ کو دیکھنا چاہتی ہوں وہ بھی ریگولر خاص کر گپ شپ کے زمروں میں :)
flowers-desi-glitters-23.gif

8 ) مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے ٹاپکسس میں آپ کو پسندیدہ ترین دھاگہ یا انکے کمنٹس جو آپ کو یا درہ گئے ہوں؟؟؟
کوئی خاص ٹاپک تو یاد نہیں آرہا اس وقت لیکن پرانے جتنے بھی دیکھے ہیں بہت اچھے لگے ہیں
خاص طور پر آپکے لکھنے کا انداز بہت دلچسپ ہے اور کمنٹس تو اس سے بھی زیادہ زبردست ہوتے ہیں
اللہ آپکے مزاج کو یونہی دلچسپ اور شگفتہ رکھے
flowers-desi-glitters-23.gif
9) اگر آپ کو انہیں کوئی ٹائیٹل یا پیغام دینا چاہیں یا کچھ
dedicate کرنا چاہیں

آخر میں آپ کا ڈھیروں ڈھیر شکریہ کرنا چاہونگی کہ آپ لوگ ہی ہیں جنہوں نے محفل کو سچ میں محفل بنایا اور اسے اتنا صاف ستھرا گھریلو ماحول جیسا بنایا کہ ہم نئے آنے والوں کے لیے کوئ مشکل ہی نہیں ہوئی اسے اپنانے میں
ایک ہی جگہ پر ہمارے لیے ایک ساتھ سب کچھ اکٹھا کر دیا خواہ وہ علم و ادب و معلومات ہوں یا خوبصورت و بے لوث رشتے
اللہ آپ کے علم میں مزید اضافی کرے اور آپ کو صحت اور سلامتی کے ساتھ لمبی زندگی اور ہمیشہ خوش آور آباد رہیں
ایک بار پھر ڈھیر سارا شکریہ :):):)
flowers-desi-glitters-23.gif
 
قیصرانی

لائبریرین
1)-محب کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟ وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟؟؟
پہلا تائثر یہی تھا کہ بہت ہنس مکھ اور قالین ٹائپ بندہ ہے۔ ابھی تک وہی چل رہا ہے۔ تاہم اس کے دوست ہونے، ٹیم ورک، موٹیویشن کا کام وغیرہ وغیرہ اور خاص طور پر اس کی سپیشلائزیشن یعنی اشعار کی تشریح بہت کمال کی ہے
2)۔ پہلی دفعہ محب سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟؟؟
محب نے خوش آمدید کہا تھا شاید

3 )۔ آپکو محب کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟ (انکی پسندیدہ عادت) یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟؟؟
قالین بننا (اسے زبر اور پیش، دونوں کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں۔ بشکریہ نبیل بھائی)

4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے محب کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟؟؟
قالین بننا (اسے زبر اور پیش، دونوں کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں۔ بشکریہ نبیل بھائی)

5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی رائے؟؟؟
قالین بننا (اسے زبر اور پیش، دونوں کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں۔ بشکریہ نبیل بھائی) کا کورس شروع کراؤ یار

6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )
قالین بننا (اسے زبر اور پیش، دونوں کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں۔ بشکریہ نبیل بھائی) کا کورس شروع کراؤ یار
7)محب کے اوتار ، پیغامات کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟؟؟
مذہب اور سیاست

8 ) مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے ٹاپکسس میں آپ کو پسندیدہ ترین دھاگہ یا انکے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟؟؟
بہت سارے ہیں، محب کے شروع کئے گئے تقریباً سارے ہی دھاگے عمدہ ہوتے ہیں
9) اگر آپ کو انہیں کوئی ٹائیٹل یا پیغام دینا چاہیں یا کچھ
dedicate کرنا چاہیں​
قالین بننا (اسے زبر اور پیش، دونوں کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں۔ بشکریہ نبیل بھائی) کا کورس شروع کراؤ یار
 
1)-محب کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟؟؟
محب ّعلوی اچھی گفتگوکرتےہیں اورملک اورمذہب سے محبت رکھتے ہیں- ہمارے خیالات کافی ملتے جلتے ہیں کچھ باتوں میں زبرست مخالفت بھی ہے -
ایک پُرسکون اور صبروتحمل والی شخصیت ہے ان کی - یہ تاثرات گاہے بگاہے قائم ہوئے
محب صاحب مشورے دینے میں ماہرات رکھتے ہیں اور ہم مشوروں پرعمل نا کرنے میں :)

2)۔ پہلی دفعہ محب سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟؟؟
محب نے فورم پر علاقے اوررہائش کی بابت دریافت کیا تھاپھرفون پرگفتگورہی محب علوی انٹرنیٹ کی واحد سخصیت جن سے میں مل چکا ہوں :)
3 )۔ آپکو محب کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟؟؟
سادہ بندہ ہے اورسب کی خیرخواہی چاہنے والا- ًنام شخصیت سے مطابقت رکھتا ہے​
4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے محب کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟؟؟
صبروتحمل محب سے سیکھا جاسکتا ہے
5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی رائے؟؟؟
محفل پرباقاعدگی سے آیا کریں
6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )
نہیں ایسی کوئی بات نہیں جو پوچھنی ہو
7)محب کے اوتار ، پیغامات کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟؟؟
محب علوی کے بیشتردھاگوں اورمراسلوں پرمیری پسندیدگی اورمتفق ہونے کی مہرثبت
ہوتی رہی ہے -
8 ) مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے ٹاپکسس میں آپ کو پسندیدہ ترین دھاگہ یا انکے کمنٹس جو آپ کو یا درہ گئے ہوں؟؟؟
پاکستان کے تعلیمی نظام پرمحب نے ایک دھاگے میں سیرحاصل اورمثبت گفتگو کی تھی
9) اگر آپ کو انہیں کوئی ٹائیٹل یا پیغام دینا چاہیں یا کچھ
dedicate کرنا چاہیں
محبِ وطن

زبیر ، مشورے تو دونوں نے کافی دیے تھے، میں نے کیا زیادہ دے دیے تھے۔ اب تو باقاعدگی سے آتا ہوں۔
پرخلوص جذبات کا شکریہ
 
3 )۔ آپکو محب کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟؟؟
اس کی سب سے اچھی عادت یہ لگتی ہے کہ یہ سنتا کسی کی نہیں ہے اور وہی کرتا ہے جو اس کا دل چاہے۔ کئی لوگوں کو یہ خامی لگے گی لیکن ہمیں یہ بہت بڑی خوبی لگتی ہے۔

سنتا ہوں مگر کچھ معاملات پر انسان شاید کسی کی نہیں سنتا ، ایسے ہی چند معاملات پر تم سے بات ہوئی ہے اور تم نے یہ تاثر لیا ہے ورنہ عام معاملات میں بہت سنتا ہوں اور سنتے سنتے ہی اب نہ سننے کا سبق سیکھا ہے۔

5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی رائے؟؟؟
اللہ کے بندے فون تو اٹینڈ کر لوگ

فون تمہارا اکثر کسی غیر معروف نمبر سے آتا ہے اس لیے رہ جاتا ہے یا اسکائپ پر مس ہو جاتا ہے۔

7)محب کے اوتار ، پیغامات کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟؟؟
فلسفے جھاڑنا، میرا مطلب ہے، فلسفے کے موضوع پر لکھنا کیوں بند کر دیا؟؟

فلسفے اب سنتا زیادہ ہوں اور لکھ اس لیے نہیں رہا کہ اس کے لیے سنجیدگی اور وقت کی کمی کا شکار ہوں۔ اس کے علاوہ اردو کی کتابیں بھی یہاں نہیں ہیں جن سے مدد لے سکوں مگر ارادہ ہے کہ اگلے سال کچھ موضوعات کو شروع کروں گا۔
 
1)-محب کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟؟؟
شریف آدمی ہیں۔ یہ تو بعد میں پتہ چلا کہ کونسلر کا الیکشن ہارے ہوئے ہیں۔۔۔ :laugh:
لیکن رائے پہلی والی ہی قائم ہے۔۔:)
2)۔ پہلی دفعہ محب سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟؟؟
بات ہوئی شاید امریکی جملے والے دھاگے میں۔​
3 )۔ آپکو محب کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟؟؟
حضرت اپنے کام سے ہی دلچسپی رکھتے ہیں۔​
4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے محب کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟؟؟
شرافت۔۔۔ :laugh:
5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی رائے؟؟؟
اب بزرگوں کو مشورہ دیتے اچھا لگوں گا کیا۔۔:rolleyes:
6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )
فرمائش: "MATLAB" کا بھی کوئی کورس کروادیں۔​
7)محب کے اوتار ، پیغامات کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟؟؟
محب بھائی کو اپنے اوتار پر پائتھون لگانا چاہیے۔۔​
8 ) مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے ٹاپکسس میں آپ کو پسندیدہ ترین دھاگہ یا انکے کمنٹس جو آپ کو یا درہ گئے ہوں؟؟؟
کوئی یاد نہیں۔​
9) اگر آپ کو انہیں کوئی ٹائیٹل یا پیغام دینا چاہیں یا کچھ
dedicate کرنا چاہیں
بابائے پائتھون۔۔۔ ۔:biggrin:

MATLAB کی الف بے کا بھی مجھے نہیں پتہ تو کورس کا تو کہنا ہی کیا۔

پائتھون کو کم کردیا ہے اب بھی افاقہ نہ ہوا تو اور کم کردوں گا۔ :)

اور خدارا پائتھون کا میرے نام کے ساتھ نتھی نہ کرو۔
 
MATLAB کی الف بے کا بھی مجھے نہیں پتہ تو کورس کا تو کہنا ہی کیا۔

پائتھون کو کم کردیا ہے اب بھی افاقہ نہ ہوا تو اور کم کردوں گا۔ :)

اور خدارا پائتھون کا میرے نام کے ساتھ نتھی نہ کرو۔
بھائی جان پھر ہم ٹیکنالوجی کے پیاسے کدھر جائیں؟؟؟:cry:
 
بھائی جان پھر ہم ٹیکنالوجی کے پیاسے کدھر جائیں؟؟؟:cry:

میں تو مقدور بھر کوشش کر رہا ہوں ، محفل پر کئی عالم موجود ہیں مختلف علوم کے جن میں چند ایک کے نام یہ ہیں

ابن سعید
فاتح
نبیل

اس کے علاوہ محمد سعد ، ببلو ، الف نظامی ، شعیب سعید شوبی اور بھی کئی لوگ ہیں۔

آپ ان لوگوں سے سیکھ سکتے ہیں اگر یہ سکھا دیں تو۔ ;)
 
1)-محب کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟؟؟
ایک اچھےانسان ہیں اوراچھی گفتگوکرتےہیں ،،،نالج بہت ہےان کےپاس،،،پہلا تاثر بھی یہ ہی تھا

2)۔ پہلی دفعہ محب سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟؟؟
یہ تویاد نہیں:)
3 )۔ آپکو محب کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟؟؟
زیادہ تر اپنے کام سےکام رکھتےہیں

4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے محب کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟؟؟
صبروتحمل ،،خوش مزاجی
5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی رائے؟؟؟
محفل پرباقاعدگی سے آیا کریں
6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )
نہیں ایسی کوئی بات نہیں جو پوچھنی ہو
7)محب کے اوتار ، پیغامات کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟؟؟
ان کادستخط سےاسلام سےان کی محبت کااندازہ ہوتاہے
8 ) مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے ٹاپکسس میں آپ کو پسندیدہ ترین دھاگہ یا انکے کمنٹس جو آپ کو یا درہ گئے ہوں؟؟؟
ویسےتویہ بہت کم دھاگےپوسٹ کرتےہیں آج کل،، لیکن
ملکہ حسن میکسیکو ڈرگ مافیا فائرنگ میں ہلاک
والادھاگہ انٹرسٹنگ تھا
9) اگر آپ کو انہیں کوئی ٹائیٹل یا پیغام دینا چاہیں یا کچھ
dedicate کرنا چاہیں
محبِ وطن،محب پائتھون

بہت شکریہ نیلم

میں ویسے اب تو باقاعدگی سے محفل پر آتا ہوں اور آپ کے لیے کچھ کام تو میں نے سوچے ہیں مگر میں خود ہی دلجمعی سے کوئی کام نہیں کر پا رہا ، اس لیے آپ کو بھی نہیں کہہ سکا مگر انشاءللہ اگلے سال ضرور کسی نہ کسی پراجیکٹ پر آپ کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بھرپور موقع ملے گا۔
 
نیلم

ہیں کام میرےلیے،،،یاد سے آسان والےکام ہوں:D
لیکن مجھےمیں توکوئی صلاحیت ہےہی نہیں،،،آپ کوہی اپنی صلاحیت دان کرنی پڑھےگی:)
 
محترم محب علوی بھائی
چاہنے والا اور وہ بھی بلند درجے کا حامل
کوئی کیا ان کی تعریف و توصیف کرے ۔
علم کے روشن چراغ جو خود تو جلتے ہیں مگر علم کے مسافروں کے لیئے راہوں کو روشن کرتے ہیں ۔
یہ ان شخصیات میں شامل ہیں جن کی گفتگو نے مجھے اردو محفل کا اک مستقل خاموش قاری بننے پر مجبور کر دیا ۔
آیا تو تھا اردو محفل پر محترم ظفری بھائی کی شاعری کے تعاقب میں ، مگر یہاں تو اک علم و ادب و فلسفے کا نگر آباد پایا ۔
سو چپ چاپ اک کونے میں لگ ان صاحبان علم و ادب کی گفتگو پڑھتے اپنے ذہن و دل کی پیاس مٹانے لگا ۔ شروع شروع میں محب بھائی کی فلسفے کے بھرپور تڑکے والی گفتگو پڑھ کر اک بوڑھے جہاندیدہ بزرگ کا تاثر ابھرا تھا ۔ لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ تاثر بدلتا گیا ۔ اور محفل کے دیگر دھاگوں میں بہن بھائیوں دوستوں کے ساتھ کی نرم و گرم مخلصانہ گفتگو پڑھتے ان کی نوک جھونک ان کے ہمہ صفت و اقسام کھلنڈرانہ تبصروں سے " بڑھاپے کے حامل " کا تاثر بدل گیا ۔ با ادب با اخلاق بامراد وقت پر نماز پڑھنے والی ہستی کا تاثر مستقل ہو گیا ۔ اور ابھی تک قائم ہے ۔
موصوف سے میری ذاتی تو کبھی کوئی گفتگو نہیں ہوئی ۔ لیکن اجنبیت بھی کبھی محسوس نہیں کی ۔
محترم بھائی محفل کی ان چنیدہ ہستیوں کی صف میں ہیں جن سے میں نے بہت علم حاصل کیا ۔ بہت کچھ سیکھا ۔ اور جو سیکھا وہی آگے بڑھایا ۔
ان کا برجستہ مہذب طنز و مزاح متاثر کن ہے ۔ سب کچھ سنا پڑھا جاتے ہیں ۔ اور پکڑ میں بھی نہیں آتے کہ الفاظ کا انتخاب ہی لاجواب ہوتا ہے ۔
محب بھائی سے فرمائیش یہی ہے کہ آپ اس محفل اردو پر اک روشن چراغ ہیں ۔ مانا کہ زندگی کی مصروفیات بہت کم مہلت دیتی ہیں ۔ مگر آپ جیسی صاحب علم ہستیوں کو وقت نکال کر محفل اردو پر آگہی کا نور پھیلاتے رہنا چاہیئے ۔ جیساکہ ابھی آپ کا پائیتھون بارے دھاگہ کچھ اراکین کے لیئے علم حاصل کرنے کا سبب بنا ۔
اور کبھی کبھار فلسفے کی محفل بھی سجایا کریں ۔
" محب محفل اردو " سے بہتر خطاب تو ممکن نہیں ۔ میری نگاہ میں
اللہ تعالی محترم بھائی کو جملہ اہل و عیال سمیت سدا اپنی پناہ میں رکھے ۔ آمین

چلیں یہ تو شکر ہے کہ جہاندیدہ بزرگ سے کھلنڈرانہ ہستی ہو گیا ہوں۔ آپ نے ماشاءللہ اتنی تعریف کر دی ہے کہ نہ سنبھالی جا سکتی ہے اور نہ واپس کی جا سکتی ہے ، اس لیے بہتری یہی ہے کہ آزمائشی وقتوں کے لیے سنبھال ہی لوں۔ آپ کا بڑا پن ہے جو مجھ سے بھی آپ نے سیکھ لیا ورنہ مجھے تو حسرت ہی رہی ہے کہ میں بھی آپ کی طرح کسی بھی پوسٹ پر "کھڑک" سے دس بارہ تہذیب و تمدن میں لپٹے جملے نظر محفل کر سکوں۔ آپ کا یہ آداب سے بھرپور جملوں کا قابل رشک خزانہ میری حسرتوں میں ہے اور میرا مصمم ارادہ ہے کہ وقت ملنے پر اس پر بھرپور تحقیق کروں گا اور پھر اپنی مرضی کے جملے کانٹ چھانٹ کر حسب توفیق استعمال کر لیا کروں ۔
پہلی دفعہ ہے کہ آپ سے براہ راست مخاطب ہوں اور امید ہے کہ آپ سے مفید گفتگو جاری رہے گی۔
فلسفہ کی محفل سجانے کی میری بڑی تمنا ہے مگر اس کے لیے سنجیدگی اور وقت کی کمی کا عذر میرے پاس کم سے کم اور چند ماہ کے لیے قائم رہے گا۔
آپ کی دعاؤں کے لیے آپ کا ممنون ہوں۔
 
میں تو مقدور بھر کوشش کر رہا ہوں ، محفل پر کئی عالم موجود ہیں مختلف علوم کے جن میں چند ایک کے نام یہ ہیں

ابن سعید
فاتح
نبیل

اس کے علاوہ محمد سعد ، ببلو ، الف نظامی ، شعیب سعید شوبی اور بھی کئی لوگ ہیں۔

آپ ان لوگوں سے سیکھ سکتے ہیں اگر یہ سکھا دیں تو۔ ;)
حضرت ان ماہرین میں سے کوئی منہ ہی نہیں لگاتا مجھے۔۔۔:D
 
ہیں کام میرےلیے،،،یاد سے آسان والےکام ہوں:D
لیکن مجھےمیں توکوئی صلاحیت ہےہی نہیں،،،آپ کوہی اپنی صلاحیت دان کرنی پڑھےگی:)

یہ بات تو ماننے والی ہے ہی نہیں ، کسی بھی شخص کو اپنی ساری صلاحیتیوں کا نہیں پتہ ہوتا اور عموما یہ دوسرے ہی بتایا کرتے ہیں۔
اس لیے یہ تو بے فکر ہو کر مجھ پر چھوڑ دیں۔ :)
 
Top