ایک ہچکی اور بس

عاطف بٹ

محفلین
میں نے آپ کے ملک کو کچھ بھی نہیں کہا۔۔ آپ نے بات سمجھے بغیر اتنی لمبی تقریر کر دی جو مجھے سمجھ تک نہ آئی
جو چیز میں استعمال نہیں کر سکتی اس کی اہمیت کیا ہو سکتی ہے۔ آگر میں پاکستان میں رہ رہی ہوں تو ڈالرز پاؤنڈ بھی میرے لیے ایسے ہی ہوں گے۔۔
آئی وش مجھے بھی آپ کی طرح اتنا رُوڈلی جواب دینا آتا ۔۔۔
مقدس، عمران بھائی کی طرف سے میں معذرت کرتا ہوں۔ یہ ذرا سے سڑیل قسم کے بھائی ہیں، تم برا مت مانو! ;)
اور یہ ملک ان کا ہی نہیں، تمہارا بھی ہے۔
 
عاطف بٹ

محفلین
یہ برٹش کا کام ہے کہ اپنے شہریوں کو اپنی اکانومی کی صورت حال سے باخبر رکھے تا کہ وہ دوسرے ملکوں کے شہریوں سے رسوا نا ہوں ۔ :roll: جب برطانیہ نیگیٹیو 04۔0 جی ڈی پی کے ساتھ پیچھے جا رہا ہے اس کے ملک کے شہریوں کو حق نہیں کہ وہ بری سے بری اکانومی کے ٹائم میں بھی ساڑھے تین فیصد ترقی کرنے والوں کو کچھ کہیں ۔ پاکستان کی کرنسی کی ناحق توہین کی جا رہی ہے تو میرا فرض بنتا ہے کہ بتاؤں ان کو چاہے وہ جو بھی ہیں ۔ آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ پاکستان میں منافع کی شرح اور کاروباری منافع یورپ کے تمام ملکوں سے زیادہ ہے ۔
میرے بھائی، مجھے یہ سب پتا ہے مگر وہ بچی صرف برطانوی ہی نہیں پاکستانی بھی ہے اور اس نے جو کچھ کہا اس سے وہ کسی کو رسوا یا ذلیل نہیں کرنا چاہ رہی تھی۔ آپ اس بات کو لے کر حد سے زیادہ سنجیدگی اور ضرورت سے زیادہ ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔
 
عسکری

معطل
میں نے آپ کے ملک کو کچھ بھی نہیں کہا۔۔ آپ نے بات سمجھے بغیر اتنی لمبی تقریر کر دی جو مجھے سمجھ تک نہ آئی
جو چیز میں استعمال نہیں کر سکتی اس کی اہمیت کیا ہو سکتی ہے۔ آگر میں پاکستان میں رہ رہی ہوں تو ڈالرز پاؤنڈ بھی میرے لیے ایسے ہی ہوں گے۔۔
آئی وش مجھے بھی آپ کی طرح اتنا رُوڈلی جواب دینا آتا ۔۔۔
میرے لیے ساری کرنسیوں کی ایک ویلیو ہے کوئ بھی کرنسی کاغز کا ٹکڑا نہیں ہے چاہے وہ یوگنڈا کی ہی کیوں نا ہو ۔ کیونکہ ہر ایک کی اپنی ریٹنگ اور تبدیلی کی شرح ہے ۔ جو کہ قدر رکھتی ہے ۔اور کرنسی کو ملک خود مستحکم یا تبدیل بھی کر سکتے ہیں حال ہی میں لاکھوں نوٹ کا ایک ڈالر بنانے والی کرنسیوں والے ملکوں نے دوبارہ سے نئی پاورفل کرنسی بنائی ہے جیسے ترکی افغانستان کے پہلے ایک لاکھ کا ڈالر بنتا تھا اب ترکی کے 2 نیو لیرا کا ڈالر بنتا ہے
 
عسکری

معطل
میرے بھائی، مجھے یہ سب پتا ہے مگر وہ بچی صرف برطانوی ہی نہیں پاکستانی بھی ہے اور اس نے جو کچھ کہا اس سے وہ کسی کو رسوا یا ذلیل نہیں کرنا چاہ رہی تھی۔ آپ اس بات کو لے کر حد سے زیادہ سنجیدگی اور ضرورت سے زیادہ ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔
تو نا پسند کر تو دیا ہے انہوں نے اور کیا آر پی جی مارنا ہے :laugh:
 
زبیر مرزا

محفلین
میں آج واپس آ رہا تھا تو ڈرائیونگ کے دوران یہ سوچ رہا تھا کہ یار پچھلے مہینے کے پیسے اور اس مہینے کے بھی جیب میں پڑے ہیں 12 ہزار کچھ سو ریال ان کو کہیں رکھ دوں جا کر ایسا نا ہو گر جائیں یا ادھر ادھر ہو جائیں بٹوے سے ۔کیونکہ اب میری سیلری بنک اکاؤنٹ کی بجائے پے رول کارڈ سے اے ٹی ایم سے نکلتی ہے تو اسے وہاں رکھا نہیں جا سکتا میرا اکاؤنٹ بلاک ہوا تو میں نے دوسرا نہیں کھلوایا ۔ ابھی یہ سوچ ہی رہا تھا کہ مجھے ہچکی آئی پھر ایک کے بعد دوسری آتی گئی تو میرے دماغ میں خیال آیا ایک دن ایسی ایک ہچکی آئے گی اور سب ختم نا یہ پیسے نا یہ سانسیں نا یہ باتیں نا کام کاج نا گاڑی نا گھر سب مٹی میں مل جائے گا میرے لاکھوں روپے ایسے پڑے رہے ہیں گے ۔ ان سوچوں نے ناک میں دم کر دیا پر جان نہیں چھوڑ رہی حتی کہ سر میں درد ہو گیا ہے میرے اب ۔ہم لوگ صرف ایک ہچکی کے سہارے زندہ ہیں
آپ کی ایسی سوچیں اکثر مجھے حیران کردیتی ہیں اور مجھے آپ پر رشک آتا ہے
 
عسکری

معطل
یہ فوجی اشٹائل نہیں غلط بات تھی، آپ کو اس بچی سے ایسے بات نہیں کرنا چاہئے تھی۔ :rolleyes:
صرف یہ بات چھوڑ کر مجھے کوئی کچھ بھی کہے میں نے کبھی ریپلائی کرنے کا تکلف نہیں کیا ۔ اچھا کیا میں نے مقدس کو پرسنل کچھ کہا؟ اس نے میری نظر میں کرنسی کی بات کی تو میں نے اکانومی کا چٹھا کھول دیا اس میں برا کیسا منانا :rolleyes:
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین

آپ اسی بات کو تھوڑا سا اچھے انداز میں بھی تو کہہ سکتے تھے بھیا
 
عاطف بٹ

محفلین
صرف یہ بات چھوڑ کر مجھے کوئی کچھ بھی کہے میں نے کبھی ریپلائی کرنے کا تکلف نہیں کیا ۔ اچھا کیا میں نے مقدس کو پرسنل کچھ کہا؟ اس نے میری نظر میں کرنسی کی بات کی تو میں نے اکانومی کا چٹھا کھول دیا اس میں برا کیسا منانا :rolleyes:
آپ کا بات کرنے کا انداز بہت رُوڈ تھا اور اب آپ کو چاہئے کہ آپ اس سے معذرت کریں۔
 
نایاب

لائبریرین
ہاں خاموشی چھا گئی فوجی اشٹائیل سے 4 مراسلے لکھے تو ہوا نکل گئی دھاگے سے :bighug:
تو کونسا دیر ہوئی ہے محترم بھائی ۔ بھائی بن بہن کو ذرا خلوص سے اک آواز دو ۔ غبارہ پھر پھول جائے گا ۔
یہ بہنیں بیٹیاں بہت ہی نازک اور وسیع دل کی حامل ہوتی ہیں ۔
 
ساجد

محفلین
عمران یار اب بس کر دو۔ مقدس نے پاکستان کی کرنسی کو مذاق میں ایسا کہا تھا ۔ آپ بھی نرم انداز میں اپنی بات کہہ سکتے تھے۔
جیسے آپ میرے چھوٹے بھائی ہو ویسے ہی وہ بھی بہنوں جیسی ہے ۔ اب اسے کچھ مت کہنا۔
 
عسکری

معطل
تو کونسا دیر ہوئی ہے محترم بھائی ۔ بھائی بن بہن کو ذرا خلوص سے اک آواز دو ۔ غبارہ پھر پھول جائے گا ۔
یہ بہنیں بیٹیاں بہت ہی نازک اور وسیع دل کی حامل ہوتی ہیں ۔
ویل مجھے اس کا تجربہ نہیں ہے میں تو بس ایک ہی زبان سمجھتا ہوں :laugh:
 
نایاب

لائبریرین
صرف یہ بات چھوڑ کر مجھے کوئی کچھ بھی کہے میں نے کبھی ریپلائی کرنے کا تکلف نہیں کیا ۔ اچھا کیا میں نے مقدس کو پرسنل کچھ کہا؟ اس نے میری نظر میں کرنسی کی بات کی تو میں نے اکانومی کا چٹھا کھول دیا اس میں برا کیسا منانا :rolleyes:
محترم بھائی آپ نے غلط سمجھا مقدس بہنا کے مراسلے کا مطلب ۔
اور پھر دماغ فوجی گھوم گیا ۔ ایسے ہی تو فوجی بارے لطیفے نہیں بنے نا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top