گردن میں گولی لگنے کے بعد ملالہ ہسپتال میں

عسکری

معطل
مجھے افسوس ہے اگر میں نے دل دکھانے والی بات کی ہو۔ لیکن آج کے دن دل بہت اداس ہے۔ چونکہ آرمی کے پاس پاور بہت زیادہ ہے اس لئے ان کی ذمہ داری بھی بہت بڑی ہے۔
اس وقت کی آرمی اور پچھلے 60 سال کی آرمی میں بہت بڑا فرق ہے آپ کو اتنا تو پتا ہو گا ۔ اب تو آرمی کے دشمن بھی کہنے لگے ہیں

10-9-2012_123165_1.gif
 
فاتح

لائبریرین
پاکستان آرمی اپنا بجٹ اور اپنے سول بزنس سے پورا کرتی ہے جو کہ اب 20 ارب ڈالر کا کہلانے لگا ہے ۔
جی تبھی تو تو پاکستان آرمی کو ملک کی سب سے بڑی کارپوریشن کہا جاتا ہے۔۔۔ جب ملک کی ہر ریسورس ان کے باوا کی جاگیر ہو گی تو اس میں سے کمائیں گے نہیں کیا؟ میں زرعی زمینیں ٹھیکے پر دینے کی مثال پہلے ہی دے چکا اور علاوہ ازیں جتنی ریزیڈنشل سوسائٹیاں بناتی ہے فوج اس زمین کے مالکان کو کیسے بے دخل کرتی ہے ذرا اس کی تفصیل بھی مہیا کیجیے گا۔
ویسے یہ پاکستان آرمی کارپوریشن جو سول بزنس کرتی ہے اس کی اکثر ہیومن ریسورس حاضر سروس فوجی ہوتے ہیں جو دفاعی بجٹ سے تنخواہ لے کر بزنس فرما رہے ہیں پاکستان آرمی کارپوریشن کے لیے۔
 
فاتح

لائبریرین
ٹربیون جتنا پاکستانی سیکیورٹی کو بھونکتا ہے کون نہیں جانتا؟ میں نے آپ کو جو چیز نہیں کہی وہ آپ سننے پر آ گئے ہیں
2002 سے 2008 تک آپ کو فیگر دے چکا میں اب آگے کا چاہیے تو بتائیں باقی 75 فیصد سے بڑی بکواس کوئی نہیں ان فیکٹ سب سے بڑی رقم قرضوں کی سود میں دیا جاتا ہے جو کہ اب 60 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں ۔ پاکستان آرمی اپنا بجٹ اور اپنے سول بزنس سے پورا کرتی ہے جو کہ اب 20 ارب ڈالر کا کہلانے لگا ہے ۔
جو فوج کی اصلیت سامنے لانے کی کوشش کرے وہ "بھونکتا" ہے۔ مثلاً "جاہل" کا خطاب تو پا چکا ہوں ابھی ابھی آپ سے۔۔۔ ہو سکتا ہے یہ "بھونکنے" کا رتبہ بھی اگلے دو چار مراسلوں میں آپ اس جاہل کو عطا فرما دیں۔ :laughing:
 
فاتح

لائبریرین
دنیا کا کوئی ادارہ برے لوگوں سے پاک نہیں میں نے کبھی سولیین کو مارنے کو سپورٹ نہیں کیا پر مجھے آپ ان اکا دکا واقعات کے علاوہ جو پچھلے سال ہوئے کتنے ایسے بندے چیک پوسٹوں پر مارے گئے نمبر میں بتائیں ذرا۔
بڑی محبت ہے آپ کی۔۔۔ لیکن چیک پوسٹوں پر مارے جانے والوں کا بدلہ لیا جا رہا ہے ماورائے عدالت ہم معصوموں کو قتل کر کے؟ یہ تو کوئی جواب نہ ہوا اس بربریت اور غنڈہ گردی کا کہ چونکہ چیک پوسٹوں پر مارے جانے والوں کی تعداد زیادہ ہے لہٰذا معصوم شہریوں کا فوجیوں کے ہاتھوں ٹارچر ہو کر قتل ہونا اگنور کر دیا جائے۔
 
عسکری

معطل
جی تبھی تو تو پاکستان آرمی کو ملک کی سب سے بڑی کارپوریشن کہا جاتا ہے۔۔۔ جب ملک کی ہر ریسورس ان کے باوا کی جاگیر ہو گی تو اس میں سے کمائیں گے نہیں کیا؟ میں زرعی زمینیں ٹھیکے پر دینے کی مثال پہلے ہی دے چکا اور علاوہ ازیں جتنی ریزیڈنشل سوسائٹیاں بناتی ہے فوج اس زمین کے مالکان کو کیسے بے دخل کرتی ہے ذرا اس کی تفصیل بھی مہیا کیجیے گا۔
ویسے یہ پاکستان آرمی کارپوریشن جو سول بزنس کرتی ہے اس کی اکثر ہیومن ریسورس حاضر سروس فوجی ہوتے ہیں جو دفاعی بجٹ سے تنخواہ لے کر بزنس فرما رہے ہیں پاکستان آرمی کارپوریشن کے لیے۔
اسی لیے وہ جواب نہیں دیا تھا میں نے آپ آگے سے یہی الزام لگاتے ۔ پاکستان کے ہر فیل ادارے کو آرمی چبھتی ہے اپنے کامیاب پروجیکٹس کے وجہ سے این ایل سی کے ٹریلر بھی عوام سے چھینے ہیں؟ شاھین ائیرکے جہاز پی آئی اے سے چھینے ہیں؟فوجی فرٹیلائزر کی کھاد مردہ پاکستانیوں سے بنی ہے؟ یا ایف ڈبلیو او دوسروں سے برا کام کرتی ہے؟ میں یہ ہزار بار سن چکا اور مجھے یہ کہتے کوئی شرم نہیں کہ انگور گھٹے ہیں بس ۔ ذرا رکیں پاکستان ائیر فورس کی ائیر لائن کے بعد پاک آرمی کی ائیر لائن آنے والی ہے این ایل سی جلد جہاز خریدے گی :laugh:
 
عسکری

معطل
جو فوج کی اصلیت سامنے لانے کی کوشش کرے وہ "بھونکتا" ہے۔ مثلاً "جاہل" کا خطاب تو پا چکا ہوں ابھی ابھی آپ سے۔۔۔ ہو سکتا ہے یہ "بھونکنے" کا رتبہ بھی اگلے دو چار مراسلوں میں آپ اس جاہل کو عطا فرما دیں۔ :laughing:
ٹربیون اینٹی سٹیٹ ہے یہ بچہ بچہ جانتا ہے
 
عسکری

معطل
بڑی محبت ہے آپ کی۔۔۔ لیکن چیک پوسٹوں پر مارے جانے والوں کا بدلہ لیا جا رہا ہے ماورائے عدالت ہم معصوموں کو قتل کر کے؟ یہ تو کوئی جواب نہ ہوا اس بربریت اور غنڈہ گردی کا کہ چونکہ چیک پوسٹوں پر مارے جانے والوں کی تعداد زیادہ ہے لہٰذا معصوم شہریوں کا فوجیوں کے ہاتھوں ٹارچر ہو کر قتل ہونا اگنور کر دیا جائے۔
وہی تو مجھے جہاں تک پتا ہے چیک پوسٹوں پر غلطی سے یا شک کی بنیاد ہر ایک بار فائرنگ ہوئی ہے بلوچستان میں ۔ رینجرز نے ایک لڑکے کو کلفٹن میں شوٹ کیا تھا اور کچھ ایس انہیں ۔ اپ ہی بتا دیں
 
فاتح

لائبریرین
وہ بھی جنرل ہیں تب ان کو جنرلوں کو کچھ کہتے سوچ نہیں آتی ؟
بھائی میرے گندے انڈے بھی یہیں موجود ہیں۔۔۔ خیر چھوڑیں۔۔۔ آپ خود مجھ سے زیادہ مثالیں جانتے ہوں گے دفاعی سودوں میں اربوں کھانے والوں کی۔ :)
یہی جرنیل ایک سپورٹنگ کور کے انجینئر فوجی کو گوجرانوالہ کور کی کمان دے دیتے ہیں تو کبھی اسے آئی ایس آئی کا ڈائریکٹر جنرل لگا دیتے (یہاں تک کا کام تو فوجیوں نے ہی کیا تھا)۔۔۔ بعد میں ایک بلڈی سویلین نے چیف بھی بنا دیا تھا لیکن وہ تو بھلا ہو کہ چیف آف آرمی سٹاف بن کر بھی بجائے جی ایچ کیو کے جیل پہنچا دیا اسے ورنہ وفاداری میں آسمان سے نہ سہی مگر کندھوں سے ستارے اتار کر تو اسے بھی پیش کر ہی دیے گئے تھے۔ :laughing:
 
اربوں نہیں کھائے جا سکتے ہمارے بڑے سودے جن سے ہوئے ڈی ایس سی اے نے نوٹیفائی کیے اور حکومت کی فائنانس منسٹری نے پیسے دیے ۔ 2001 کے بعد ہونے والے تمام سودے اوپن ہیں تمام بڑے سودے جو امریکہ کے ساتھ ہوئے

یہاں جا کر سرچ کر لیں
http://www.dsca.mil/

رہی بات دوسری تو آجتک لیفٹینٹ جنرل سے کم کسی عہدے والے کو فرسٹ کور کو کمانڈ نہیں دی گئی آپ کی بات عجیب ہے کہ انجینئیر فوجی کو کمانڈ دی گئی تو اور کیا صرف آرمرڈ اور انفٹری کو حق ہے کمانڈ کا ؟
 
فاتح

لائبریرین
یہ رہے بجٹ چارٹ کچھ اور
BudgetAtGlance.jpg

budget-at-a-glance-sg.jpg
یہ تو آپ نے کافی آسانی کر دی۔۔۔
اس گراف سے بھی یہی پتا چل رہا ہے کہ کل بجٹ کا 9 فیصد قرضوں اور 29 فیصد سود کی ادائیگی میں چلا گیا اور یوں ملک میں استعمال ہونے والے 62 فیصد میں سے 18 فیصد فوج کے پاس چلا گیا جو ملک میں استعمال ہونے والا بجٹ کا تقریباً 30 فیصد بنتا ہے۔
یہ 2011 کا گراف ہے اور 2012 میں 10 فیصد اور 2013 کے بجٹ میں بھی دس فیصد کا اضافہ ہوا ہے فوجی بجٹ میں جب کہ سیکیورٹی سے متعلق بجٹ اس میں شامل نہیں اور فوجیوں کی پینشنیں بھی سول بجٹ میں سے جاتی ہیں اور فوجی اسپتال اور کچھ تعلیمی ادارے بھی سول بجٹ سے چلتے ہیں۔
 
او بھائی جی پھر 75 والا نمبر کہاں گیا 8)
 
محمد امین

لائبریرین
ایک بات سے انتہائی غیر متفق ہوں کہ اپنے کینٹ کو محفوظ رکھے گا۔۔۔ ان بے چاروں سے تو یہ بھی نہیں ہوتا۔۔۔ جی ایچ کیو کے اندر جا کر تباہی پھیلا آتے ہیں وہ لوگ اور ان کا زور آپ پر اور مجھ پر چلتا ہے صرف۔۔۔ معصوم شہریوں کو نیشنل سیکیورٹی اور انویسٹی گیشن کے نام پر اغوا کر کے قتل کر سکتے ہیں یہ صرف کہ مزاحمت نہیں ملتی یہاں سے۔

کراچی میں تو افواج کے بیسز کی دیواروں پر لکھا ہے "اندر داخل نہ ہوں ورنہ گولی مار دی جائے گی۔" اور یہ تنبیہ اردو، سندھی اور انگریزی زبانوں میں لکھی ہے کہ کسی کو گولی مار دی جائے تو سند رہے اور بوقتِ ضرورت کام آئے۔ حتیٰ کہ کورنگی کریک ائیربیس کے باہر فضائیہ قبرستان کی دیوار پر بھی یہی لکھا ہے اور قبرستان پر تالے لگا دیے گئے ہیں۔ اس قبرستان سے قبل ایک راستہ کورنگی کریک بیس کے گھوم کر سمندر کی طرف جاتا ہے جہاں سمندر کنارے حال ہی میں بیچارے جنگ کے ماروں اور تھکے ہاروں کے لیے ایک عدد "چھوٹا" سا گولف کورس بنایا گیا ہے۔ اس گولف کورس کی نگرانی کے لیے پہاڑی تلے دروازے پر سخت گرمی میں 3،4 جوانوں کو کھڑا رہنے کی سزا دی جاتی ہے۔ ایک آدھاگولف کورس مسرور سے آگے صحرا میں بنایا گیا ہے۔ ایک پاکستان کا سب سے بڑا گولف کورس تو سب کو پتا ہی ہے۔۔۔

یہ تو برسبیلِ تذکرہ بات آگئی خیر۔ میرے بہت سارے دوست افواج کے حاضر سروس افسران کے بیٹے ہیں۔ اور ان کی عیاشیاں افواج کے پیسوں پر اپنی آنکھوں سے دیکھی ہیں میں نے۔ خیر۔۔۔
 
حمید

محفلین
ان پر افسوس جو ان طالبان کو تو درندہ سمجھتے ہیں مگر یہی ظالمان ایسے کام افغانستان میں کریں تو مجاہد-
 
عسکری

معطل
کراچی میں تو افواج کے بیسز کی دیواروں پر لکھا ہے "اندر داخل نہ ہوں ورنہ گولی مار دی جائے گی۔" اور یہ تنبیہ اردو، سندھی اور انگریزی زبانوں میں لکھی ہے کہ کسی کو گولی مار دی جائے تو سند رہے اور بوقتِ ضرورت کام آئے۔ حتیٰ کہ کورنگی کریک ائیربیس کے باہر فضائیہ قبرستان کی دیوار پر بھی یہی لکھا ہے اور قبرستان پر تالے لگا دیے گئے ہیں۔ اس قبرستان سے قبل ایک راستہ کورنگی کریک بیس کے گھوم کر سمندر کی طرف جاتا ہے جہاں سمندر کنارے حال ہی میں بیچارے جنگ کے ماروں اور تھکے ہاروں کے لیے ایک عدد "چھوٹا" سا گولف کورس بنایا گیا ہے۔ اس گولف کورس کی نگرانی کے لیے پہاڑی تلے دروازے پر سخت گرمی میں 3،4 جوانوں کو کھڑا رہنے کی سزا دی جاتی ہے۔ ایک آدھاگولف کورس مسرور سے آگے صحرا میں بنایا گیا ہے۔ ایک پاکستان کا سب سے بڑا گولف کورس تو سب کو پتا ہی ہے۔۔۔

یہ تو برسبیلِ تذکرہ بات آگئی خیر۔ میرے بہت سارے دوست افواج کے حاضر سروس افسران کے بیٹے ہیں۔ اور ان کی عیاشیاں افواج کے پیسوں پر اپنی آنکھوں سے دیکھی ہیں میں نے۔ خیر۔۔۔

آپ کس چیز کو عیاشیاں کہتے ہیں کچھ ہمیں بھی تو پتا چلے :D
 
Top