انٹرویو نوائے منزل کے چیف ایڈیٹر محمد کامران اختر کے ساتھ ایک گفتگو

نایاب

لائبریرین
محترم کامران بھائی

وہ کونسی آہٹ تھی ؟ جس نے آپ کے " اندر " سویے اک لکھاری کو جگا دیا ۔۔۔۔؟
جب آپ لکھتے ہیں تو کوئی فارمیٹ کوئی منصوبہ بنا کر لکھتے ہیں ۔
مطلب لکھتے وقت " قلم " آپ کے تابع ہوتا ہے ۔
یا " قلم " آپ کو اپنے تابع کر لیتا ہے ۔ ؟
 
محترم کامران بھائی

وہ کونسی آہٹ تھی ؟ جس نے آپ کے " اندر " سویے اک لکھاری کو جگا دیا ۔۔۔ ۔؟
جب آپ لکھتے ہیں تو کوئی فارمیٹ کوئی منصوبہ بنا کر لکھتے ہیں ۔
مطلب لکھتے وقت " قلم " آپ کے تابع ہوتا ہے ۔
یا " قلم " آپ کو اپنے تابع کر لیتا ہے ۔ ؟

میرے خیال میں اپنے ملک اور مذہب کے ساتھ جنون کی حد تک محبت نے لکھنے پر مجبور کیا۔ جس کا ثبوت میرے تثری کالم اور پہلا مجموعہ کلام ہے۔
میرے خیال میں جب لکھتا ہوں تو میرے جذبات مجھے اور میرے قلم کو اپنے تابع کر لیتے ہیں۔ میں یہی سوچ کر بیٹھتا ہوں کہ جو لکھوں گا سچ لکھوں گا
 
نایاب

لائبریرین
اس " جنون " میں مبتلا ہونے کی بنیاد کہاں سے اٹھی ۔ ؟
کیا " جنون " انسان کو نقصان نہیں دیتا ۔ ؟
کہ " جنون " کے زیر اثر وہ اک کونے میں لگا دفاع میں الجھا رہتا ہے ۔
اور اپنی " محبت " کو سچا ثابت کرنے کے لیئے " جنگ و محبت " میں سب جائز قرار دیتے
انصاف کے ترازو کو برابر رکھنے سے معذور ہوتا ہے ۔ ؟
آپ کی نظر میں " قلم " کی حقیقت کیا ہے ۔ ؟
محترم بھائی اگر کچھ گراں گزرے تو معذور جان درگزر کیجئے گا کہ
" بیٹھ جاتا ہوں جہاں چھاؤں گھنی پاتاہوں " کے مصداق " گداگر ہوں ۔۔۔۔۔۔۔
 
اس " جنون " میں مبتلا ہونے کی بنیاد کہاں سے اٹھی ۔ ؟
کیا " جنون " انسان کو نقصان نہیں دیتا ۔ ؟
کہ " جنون " کے زیر اثر وہ اک کونے میں لگا دفاع میں الجھا رہتا ہے ۔
اور اپنی " محبت " کو سچا ثابت کرنے کے لیئے " جنگ و محبت " میں سب جائز قرار دیتے
انصاف کے ترازو کو برابر رکھنے سے معذور ہوتا ہے ۔ ؟
آپ کی نظر میں " قلم " کی حقیقت کیا ہے ۔ ؟
محترم بھائی اگر کچھ گراں گزرے تو معذور جان درگزر کیجئے گا کہ
" بیٹھ جاتا ہوں جہاں چھاؤں گھنی پاتاہوں " کے مصداق " گداگر ہوں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔

1۔ مرا خیال ہے یہ جنوں موروثی تھا۔ والد مرحوم کا تعلق پاک فوج سے تھا۔ 1971 کی پاک بھارت جنگ میں بنگلہ دیش کے محاذ پر انہوں نے جنگ میں حصہ لیا اور غازی بن کر لوٹے۔ ان کی ملک و قوم سے محبت کا کچھ حصہ مجھے بھی ملا۔
2۔ جی بظاہر جنون تقصان پہنچا تا ہے۔
3۔ آپ کی باقی باتوں سے مجھے جزوی طور پر اختلاف ہے۔
4۔ قلم میرا تو ہمدرد دوست ہے۔ ویسے کچھ لوگ اسے تلوار سے مضبوط ہتھیار بھی تصور کرتے ہیں۔
5۔ باقی تو کچھ گراں نہیں گذرا مگر آپ نے گداگر کا جو لفظ استعمال کیا ہے وہ مناسب نہیں لگ رہا
 
نایاب

لائبریرین
محترم بھائی
گداگر ہوں کہ ہر اس دروازے پر صدا لگانے کی عادت ہے ۔ جہاں سے " علم " کی مہک آتی محسوس ہو ۔
ملک و قوم کی محبت میں " فرد " کس مقام پر کھڑا ہوتا ہے ÷؟
" محب یا محبوب "
اور ہر دو صورتوں میں " فرد " کیسے اپنی اس " محبت " کو سچ ثابت کر سکتا ہے ۔ ؟
" قلم " بلا شبہ دوست بھی ہوتا ہے اور اک بہترین قابل اعتماد ہتھیار بھی ۔
سرجن اپنے نشتر پر اعتماد رکھتا ہے تو قلم کار اپنے قلم پر
اک انفرادی فرض انجام دیتا ہے اور دوسرا معاشرتی ۔
آپ کیا کہیں گے کہ اللہ سبحان و تعالی نے جو " والقلم " ارشاد فرماتے قلم کو خاص فرمایا ہے ۔ ؟
اختلاف اگر اصولوں کے دائرے میں رہے تو اتفاق کی بنیاد قائم کرتا ہے ۔
 
1۔ میرے خیال میں علم کی صدا لگانے کا گدا گر نہیں طالب علم ہوتا ہے جی
2۔ بظاہر محب ہوتا ہے ۔ عملی طور پر محبوب تو سارے ہی ہوتے ہیں
3۔ اس طرز کے رشتہ محبت میں کسی ثبوت کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ یہ محبت جتنی خفیہ ہوگی اتنی ہی خالص
4۔جی قلم کو خاص فرمایا میرے خیال میں ۔
5۔ اللہ کر ے اختلافات ایسا ہی روپ دھارنے لگ جائیں۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
ٹیگ کے ایک سرے سے بندھا ہوا یہاں آیا تو آپ کا انٹر ویو دیکھنے کو ملا، شروع سے بڑھا ۔ ماشا ٔاللہ انٹرویوو کو خوبصورت انداز میں آگے پڑھایا جا رہا ہے۔ گوکہ گفتگو کہیں آگے پہنچ چکی ہے لیکن مجھے ابتدائی نوعیت کا ایک سوال کرنا ہے ۔
آپ نے گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر ۲ ناڑہ گاؤں کا ذکر کیا تو میں نے یہ رائے قائم کر لی کہ آپ ناڑہ کے رہائشی ہیں ۔ ناڑہ سے میرا بھی ایک قلبی اور روحانی سا تعلق ہے ۔۔ میرے والد و مرشد وہیں آسودۂ خاک ہیں، میرے محترم استاد سعداللہ خان کلیم کا تعلق وہیں سے ہے، رفعت اقبال آف ناڑہ میرا دوست ہے۔
آگے بڑھے سے پہلے کچھ ناڑہ گاؤں کے بارے میں لکھیے ۔۔ آپ سے باتیں تو ہوتی رہیں گی اس طرح اٹک کے ایک گاؤں کے بارے میں کچھ مستند معلوماتا جمع ہو جائیں گی، یہ ضرور بتایئے گا کہ ناڑہ کو ناڑہ کیوں کہتے ہیں؟ آپ نے اپنے بچپن کا کتنا حصہ ناڑہ میں گزارہ، آجکل کہاں ہے؟ اس مردم خیز گاؤں کے ساتھ آپ کی کچھ یادیں وابستہ ہونگی انہیں یہاں پر لکھیئے گا۔ اس طرح آپ کے ماضی میں آپ کے ایک معصوم، بھولے بھالے، نٹ کھٹ، شرارتی آشنا کامران عرف کامی کے کچھ حالات سامنے آجائیں گے
 
جی شکریہ سر
آپ کی رائے 100 فیصد ٹھیک ہے جی۔
میں پیدائش سے میٹرک تک مستقل گاؤں میں ہی رہا۔ میرے لئے ایک فخر کی بات ہے کہ میں نے سعداللہ کلیم کی دھرتی پہ جنم لیا۔شرمندگی کی بات یہ کہ میں اپنی دھرتی کی تاریخ کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں رکھتا ۔
میں نے گورنمنٹ ہائی سکول ناڑہ سے 2005میں میٹرک کیا۔یہ وہ دور تھا جب ہم سردیوں میں کھلے میدان میں بیٹھ کر پڑھتے تھے اور گرمیوں میں ٹاہلی کے درختوں کے نیچے بیٹھ کر پڑھتے تھے۔اول سے لیکر ساتویں کلاس تک ہم کلاس روم سے محروم رہے۔ حتی کہ ٹاٹ تک نہیں تھے، ٹھنڈی صاف ریت پر بیٹھ کر پڑھتے تھے۔ نہم کلاس تک میں گاؤں کے اس محلے میں رہتا تھا جہاں بجلی کی سہولت نہیں تھی۔ ہمارا ایک کچا مکان تھا۔ اور لالٹین کی روشنی۔
ناڑہ ایسا گاؤں ہے کہ جہاں آج بھی فصلوں کو پانی دینے کے لیے رہٹ پر بیلوں سے کام لیا جاتا ہے۔ چند سال قبل تک ہل چلانے کے لیے بھی بیل ہی استعمال ہوتا تھا۔ خود ہمارے والد مرحوم نے بھی فوج سے واپس آکر بطور مضارع کھیتی باڑی کا پیشہ اپنایا۔ اور آج بھی میرے بڑے بھائی اعجاز صاحب بطور مضارع اسی پیشے سے منسلک ہیں۔
زیادہ لوگ سرکاری نوکری کو ترجیح دیتے ہیں۔ خصوصا فوج کی طرف زیادہ رجحان ہے۔میر ے والد ، چاچو، کزن اور 2 بھائی فوجی ہیں۔ تعلیم کا بہت چرچا ہے۔ اب تو پرائیوٹ سکول اور کالج بھی کھل گیا ہے۔ تاہم علاقے کے مکینوں میں سادگی کم نہیں ہوئی۔ آج بھی گارے کے مکان اور پرانے لکڑی کے دروازے خود ہمارے گھر میں نصب ہیں۔ شدید بارش میں اب بھی ہمارے مکان ٹپکنے لگتے ہیں۔
شمال ، جنوب اور مغرب کی طر ف نگاہ اٹھائیں تو خشک پہاڑوں کی فصیل نظر آتی ہے۔ گاؤں امن کا گہوارہ ہے۔ سال دو سال میں اگر کبھی کہیں کوئی قتل ہو جائے تو شدید بے چینی پھیل جاتی ہے۔
شادی کی رسوم دلچسپ ہیں۔ بذریعہ کارڈ دعوت دینے کا رواج نہیں۔ خود جا کر دعوت دینا ضروری تصور کیا جاتا ہے۔
میرا خیال ہے اتنا کافی ہے۔ اگر آپ بور نہ ہوئے تو ہو سکتا ہے مزید باتیں بھی شیئر کر وں۔
 
بلا اجازت چمٹ گئی ہیں جی نام کے ساتھ۔
ویسے میں نے بھی آج ہی دیکھی ہیں۔
چلیں پھر ہم نے اسے بلا اجازت درست کر دیا ہے۔ یہ چیز عرصہ سے ہماری آنکھوں میں چبھ رہی تھی لیکن ہم سوچ رہے تھے کہ شاید آپ نام ٹائپ کر کے ہی لاگن ہوتے ہوں اور یہ ہجے دانستہ رکھی گئی اس صورت میں آپ کو پریشانی ہوگی۔ :) :) :)
 
جزاک اللہ سر
اللہ تعالی آپ کو اجر عظیم عطا فرمائیں اس بلا اجازت اصلاح پر
میں تو روز اول سے براستہ فیس بک وارد ہوتا ہوں ۔ آج پتا چلا کے نام کے ذریعے بھی لاگ ان ہو سکتے ہیں۔
 
جزاک اللہ سر
اللہ تعالی آپ کو اجر عظیم عطا فرمائیں اس بلا اجازت اصلاح پر
میں تو روز اول سے براستہ فیس بک وارد ہوتا ہوں ۔ آج پتا چلا کے نام کے ذریعے بھی لاگ ان ہو سکتے ہیں۔
نام، ای میل یا فیس بک! تین طریقے ہیں لاگ ہونے کے۔ :) :) :)
 
Top