انٹرویو نوائے منزل کے چیف ایڈیٹر محمد کامران اختر کے ساتھ ایک گفتگو

آپ کو پاکستانی سیاست دانوں میں سے کون پسند ہے؟

کسی دور میں نواز شریف کا فین رہا ہوں۔ابھی عمران خان سے امیدیں وابسطہ ہیں۔ تاہم حتمی رائے کے لیے پاور میں آنے کے بعد اس کے سیاسی کردار کو دیکھنا ہو گا۔

آپ کی اولین زندگی میں ہیرو سیاسی پارٹی کون سی تھی؟

کیا آپ سیاسی شخصیات کے بارے میں اپنے واضح تاثرات دینا پسند کریں گے؟
میں تو بس اتنا ہی کہوں گا کہ پاکستان میں سیاسی نظام اگر درست ہو جائے تو ایماندار اور جرات مند لیڈر شپ کی کمی نہیں۔

کیا آپ انقلابی لیڈروں کو ایک خاص سیاسی پارٹی کے کارندے سمجھتے ہیں؟
میرے خیال میں اس وقت ہمارے ہاں کوئی انقلابی لیڈر موجود نہیں۔ نہ ہی قوم انقلاب کے لیے تیار ہے۔

آپ کے خیال میں انقلاب کیسا ہونا چاہیئے؟
میرے خیال میں انقلاب ، انقلاب ہی ہوتا ہے۔ اس کی کوئی قسم تو نہیں۔

انقلاب کے محرکات اور عوامل پر افادءہ عام کے لیے روشنی ڈال دیں۔
میرے خیال میں انقلاب کے لیے ظلم اور عوامی شعور کا ہونا ہی کافی ہے۔ ہمارے ہاں ظلم تو بہت ہے، عوام میں سیاسی شعور اس قدر نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم ہر اس شخص کے ساتھ چل پڑتے ہیں جو انقلاب کا نعرہ لگاتا ہے۔ اور بالآٌخر اس کے ہاتھوں دھوکا ہی کھاتے ہیں۔
 
آپ چائے کے کس حد تک شوقین ہیں؟
اس کا جواب تو یہی ہے کہ ضرورت سے زیادہ ہی شوقین ہوں چائے کا۔اور یہ شوق مجھے ورثے میں ملا ہے۔

اگر آپ کو زبیر مرزا چائے پیش کریں تو کس چیز کے ساتھ پسند فرمائیں گے؟
مرزا صاحب کا زیادہ خرچہ نہیں کراؤں گا۔ بس چائے کے ساتھ پراٹھے بہت اچھے لگتے ہیں۔

اگر حسیب نذیر گِل کسی سیاست دان کے ساتھ تشبیہ دینا چاہیں تو کیا بننا پسند کریں گے؟
میرے خیال میں ایک نیت سیرت نوجوان کو اس گروپ سے دور ہی رکھا جائے تو مناسب ہو گا۔

اگر محترم شاکرالقادری آپ سے القلم تاج نستعلیق فونٹ کی مزید تیاری میں کوئی خدمت لینا چاہیں تو کیا کرنا پسند کریں گے؟
اس مشن کے لیے محترم قادری صاحب جوحکم فرمائیں وہ بجا لانے کو تیار ہوں ۔ بس مارکیٹنگ کرنا مجھے نہیں آتی اور تو سب کچھ کرنے کی کوشش کی جاسکتی ہے۔ علاوہ ازیں میں خود کو شاکر القادری صاحب کا ایک معاملے میں خود کو مقروض بھی تصور کرتا ہوں ۔ وہ قرض بھی اتارنے کی کوشش کروں گا۔

اگر عسکری آپ کو واچ کریں تو کس خفیہ جگہ سے پکڑے جانا پسند کریں گے؟
اللہ تعالیٰ محفوظ رکھے جی فوجیوں سے۔ میں ایک عسکری کے ہاتھو ں پکڑے جانے کا سوچ بھی نہیں سکتا جی۔

اگر یوسف-2 آپ پر کوئی فتویٰ لگانا چاہیں تو کس بناء پر لگوانا چاہیں گے؟
مجھے ثانی صاحب کے مزاج کا درست اندازہ تو نہیں تو تاہم مجھے اکثر ایسے مواقع پر فتوے سہنے پڑتےہیں جب میں اپنے روشن خیالی کے نظریات کا اظہار کرتا ہوں۔

آپ اردو محفل فورم میں انتہائی کم فعال کیوں ہیں؟
اس سوال کو دیکھ کر مجھے شرمندگی بھی ہو رہی ہے۔ تا ہم ان غیر حاضریوں کا سبب یہ ہے کہ میں انٹر نیٹ کم استعمال کرتا ہوں۔ اس لیے جب ضروری کام ہی کرتے کرتے وقت گزر جاتا ہے۔ اور لائٹ چلی جاتی ہے۔ تا ہم اردو محفل ہماری محبت ہے اور محبت کبھی بھولتی نہیں۔ وصال اور ہجر بہر حال چلتے ہی رہتے ہیں۔

نیلم کی لکھی ہوئی حکایات میں سے کون سی پسند کریں گے؟
محترمہ نیلم کے جو انتخاب میں نے ابھی تک دیکھے ہیں ان میں سے عمیرہ احمد کے ناول "زندگی گلزار " کا اقتباس بہت اچھا لگا۔

انیس الرحمن کی ارسال کردہ کہانیوں میں سے پسندیدہ کہانی کون سی ہے؟
انیس صاحب کی ایک کہانی مغرور لومڑی کے عنوان سے تھی ۔ اس کہانی کو پڑھ کر اچھا لگا۔ شاید یہی پسندیدگی کی علامت تھی۔

انکل الف عین کی لائبریری میں سے پسندیدہ کتاب کون سی ہے؟
محترم الف عین صاحب نے اس لائبریری میں علم کے انمول موتی رکھے ہیں۔ سبھی بہت اچھے ہیں تاہم مجھے کشف المحجوب اچھی لگی ۔ کیونکہ یہ کتاب میں ڈاؤن لوڈ بھی کی اور اس کا مطالعہ بھی کیا۔ اور فیض بھی پایا۔

م بلال م کے بلاگ میں سے آپ کی پسندیدہ تحریر؟
یہ بلاگ تو مجھے پورے کا پورا پسند ہے۔ کیونکہ اس میں کمپیور کے حوالے سے اور اردو کے حوالے سے نایاب معلومات پڑی ہیں۔ جو ہم جیسے ان پڑھ لوگوں کی رہنمائی کرتی ہیں۔

نیز تمام پسندیدگیوں کی دو دو وجوہات بیان کریں
میرے خیال میں پسند کی کوئی وجہ نہیں ہوتی۔ محبت کی طرح پسند بھی اندھی ہوتی ہے۔
 
کیا آپ ابن سعید اور خاور کھوکھر کے ملکوں کے نام بتا سکتے ہیں؟
جی ان دونوں حضرات کے ملکوں کے نام میں نے دریافت کر لیے ہیں۔
نارفاک، ورجینیا اور خاور کھوکھر صاحب جاپانی ہیں۔

اردو محفل فورم کی تاریخ کے بارے آپ کیا جانتے ہیں؟
معذرت مجھے اتنا زیادہ معلومات نہیں۔ آپ رہنمائی فرما دیں تو بہتر ہوگا۔

کیا آپ نے انکل نایاب ، تلمیذ کی موجودہ عمر بتا سکتے ہیں؟
او ہو۔ عمروں کے راز افشاں کراکر کیوں لڑائی کروانا چاہتے ہیں آپ

آپ محفلین کی گپ شپ اور مجلسوں میں کبھی کوئی تذکرہ کرتے کیوں نہیں پائے جاتے؟
مزاج ہی ایسا ہے۔ زیادہ خاموش ہی رہتا ہوں۔ جہاں زیادہ ضروری ہو وہاں کرتا بھی ہوں تبصر ے۔ جن چیزوں کا علم نہ ہو وہاں خاموشی اختیار کرنے میں ہی عافیت سمجھتا ہوں۔ اس حوالے سے ایک دلچسب امر یہ بھی ہے کہ کچھ دوست میری اس عادت کو تکبر کی علامت بھی قرار دیتے ہیں۔ مگر میں ان کے اس الزام سے ہمیشہ محظوظ ہوتا ہوں۔

آپ کی اردو محفل سے مسلسل غیر حاضری کی وجہ کیا رہی؟
یہ وجہ تو بیان کی جا چکی ہے۔ کہ انٹر نیٹ ریگولر استعمال نہیں کرتا۔ سو

کیا آپ نے مندرجہ سوالات کے بعد یہ محسوس کیا کہ آپ ایک ضروری امر سے کوتاہی کے مرتکب ہوئے ہیں؟
مجھے تو محفل سے غیرحاضری والی کوتاہی کا احساس ہی کھائے جا رہا ہے جی۔
 

مہ جبین

محفلین
اتنے سارے کے ساتھ ساتھ اتنے مشکل کا اضافہ بھی فرما لیں تو شاید قادری صاحب کو کچھ رحم آ جائے۔
ہاں وہ تو اندازہ ہو رہا ہے کیونکہ آپ نے "مشکل " سوالات کے جوابات ہی نہیں دیئے :)
ویسے سب جوابات اچھے انداز میں دیئے ہیں ماشاءاللہ
اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ محفل کی سرگرمیوں میں چاہے حصہ لیں یا نہ لیں لیکن ہر خبر پر نظر رکھتے ہیں :D
 
ہاں وہ تو اندازہ ہو رہا ہے کیونکہ آپ نے "مشکل " سوالات کے جوابات ہی نہیں دیئے :)
ویسے سب جوابات اچھے انداز میں دیئے ہیں ماشاءاللہ
اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ محفل کی سرگرمیوں میں چاہے حصہ لیں یا نہ لیں لیکن ہر خبر پر نظر رکھتے ہیں :D
 
Top