e=mc2 (نظم از عاطف بٹ)

عائشہ عزیز

لائبریرین
یہ صوفیا کے ہاں ایک concept ہے۔ کہ تمام موجودات اصل میں ایک ہی ہیں۔ اور خدا کی ذات کے علاوہ کچھ بھی موجود نہیں۔ یہ بات اتنی سادہ نہیں کہ چند لائنوں میں اس کو سمجھایا جا سکے، کیونکہ اس پر کافی کتابیں لکھی گئی ہیں۔
انٹرسٹنگ لگ رہا ہے بھیا آپ اس پر لکھی ہوئی کوئی کتاب بتائیے گا؟
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
واہ جی :zabardast1:
ویسے یہ دن بھی آنا تھا۔ اب کسی دن کوئی اپنے محبوب کو سنا رہا ہوگا۔ کہ
تیرے قائمتہ الزاویہ جیسی ناک
تیرے پیار کا میں این لاگ لے لوں
اور رقیب کے حسد کا فیکٹوریل لے کر۔۔۔۔۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہ :ROFLMAO:
 
سید ذیشان

محفلین
حضور، یہ دنیائے ممکنات ہے۔ ناممکن صرف ایک وہم کا نام اور کچھ نہیں۔

بہرحال آپ کی نظم ہے اور آپ کی مرضی ہے۔ :)
ویسے بھی شاعروں کے پاس poetic card تو ہوتا ہی ہے۔ میں نے صرف ایک بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ جو نظریہ آپ کا اپنا ہے اس کو آئنسٹائن کی طرف منسوب نہ کریں تو بہتر ہو گا۔ چونکہ یہ نظم آپ نے عوامی فورم پر پیش کی ہے اسی لئے تنقید کر رہا ہوں۔ اگر آپ کو برا لگا ہو تو مجھے افسوس ہو گا اور آئندہ احتیاط کروں گا۔
 
سید ذیشان

محفلین
انٹرسٹنگ لگ رہا ہے بھیا آپ اس پر لکھی ہوئی کوئی کتاب بتائیے گا؟
اس پر تو بہت سی کتابیں لکھی گئی ہیں۔ ایک بہت مشہور کتاب جو کہ حضرت داتا گنج بخش نے لکھی ہے اس کا نام ہے کشف المحجوب جو کہ بآسانی دستیاب ہو سکتی ہے۔
 
عاطف بٹ

محفلین
بہرحال آپ کی نظم ہے اور آپ کی مرضی ہے۔ :)
ویسے بھی شاعروں کے پاس poetic card تو ہوتا ہی ہے۔ میں نے صرف ایک بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ جو نظریہ آپ کا اپنا ہے اس کو آئنسٹائن کی طرف منصوب نہ کریں تو بہتر ہو گا۔ چونکہ یہ نظم آپ نے عوامی فورم پر پیش کی ہے اسی لئے تنقید کر رہا ہوں۔ اگر آپ کو برا لگا ہو تو مجھے افسوس ہو گا اور آئندہ احتیاط کروں گا۔
مجھے ہرگز برا نہیں لگا اور ہم سب کے ملنے جلنے کا مقصد سمجھنا سمجھانا ہی تو ہے۔ میں تو آپ کا ممنون ہوں کہ آپ نے ایک اہم نقطے کی جانب میری توجہ دلائی ہے اور میری راہنمائی بھی کی ہے کہ میں اس بارے میں مزید پڑھوں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
رفتار والی شرط پوری نہیں ہو سکتی۔ آینسٹائن نے یہی کہا ہے۔ آپ کا نتیجہ ناممکنات میں سے ہے۔
دراصل آئن سٹائن کا نظریہ کائنات کی ابتداء کے فلیٹ یونیورس نظریے سے متصادم ہے۔ لیکن چونکہ دونوں ہی پر تحقیق چل رہی ہے، اس لئے کسی ایک کی حمایت نہیں کی جا سکتی :)
 
قیصرانی

لائبریرین
دراصل آئن سٹائن کا نظریہ کائنات کی ابتداء کے فلیٹ یونیورس نظریے سے متصادم ہے۔ لیکن چونکہ دونوں ہی پر تحقیق چل رہی ہے، اس لئے کسی ایک کی حمایت نہیں کی جا سکتی :)
اور بگ بینگ نظریئے سے بھی

ویسے سائنس بہت دلچسپ بھی ہے اور بہت مزاحیہ بھی :)
 
سید ذیشان

محفلین
دراصل آئن سٹائن کا نظریہ کائنات کی ابتداء کے فلیٹ یونیورس نظریے سے متصادم ہے۔ لیکن چونکہ دونوں ہی پر تحقیق چل رہی ہے، اس لئے کسی ایک کی حمایت نہیں کی جا سکتی :)

میرے خیال میں ہبل کی ۱۹۲۰ کی دریافت کہ تمام کہکشائیں ایک دوسرے سے دور جا رہی ہیں اور اس کے بعد microwave background radiation کی ۱۹۶۴ میں دریافت کے بعد اب یہ بحث ختم ہو چکی ہے کہ کائنات فلیٹ ہے یا کہ بیگ بینگ کے ذریعے وجود میں آئی ہے۔ یہ دونوں دریافتیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ کائنات بیگ بینگ سے وجود میں آئی ہے نہ کہ ہمیشہ سے ایسی ہی تھی جیسے کہ اب ہے۔
 
ساجد

محفلین
عملِ عشق اور ردِ عملِ والدِ معشوق میں تناسب راست پایا جاتا ہے۔ عاطف بٹ بھائی اس قانون پر بھی تو کچھ لکھیں۔ تب تو zeesh بھائی بھی اعتراض نہیں کر سکیں گے۔:)
 
قیصرانی

لائبریرین
میرے خیال میں ہبل کی ۱۹۲۰ کی دریافت کہ تمام کہکشائیں ایک دوسرے سے دور جا رہی ہیں اور اس کے بعد microwave background radiation کی ۱۹۶۴ میں دریافت کے بعد اب یہ بحث ختم ہو چکی ہے کہ کائنات فلیٹ ہے یا کہ بیگ بینگ کے ذریعے وجود میں آئی ہے۔ یہ دونوں دریافتیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ کائنات بیگ بینگ سے وجود میں آئی ہے نہ کہ ہمیشہ سے ایسی ہی تھی جیسے کہ اب ہے۔
اصل مسئلہ تو یہی ہے جناب کہ بگ بینگ ہمیں یہ بتاتا ہے کہ بگ بینگ کے بعد کیا ہوا تھا، نہ کہ بگ بینگ کی وضاحت کرتا ہے اور نہ ہی یہ بتا سکتا ہے کہ اس سے پہلے کیا تھا :)

یعنی ایمان والا کہے کہ خدا ہے، تو سائنسدان کو وخت پڑ جاتا ہے کہ یہ لغو بات ہے۔ پھر ہمیں وہی سائنسدان یہ بھی کہتا ہے کہ دنیا بگ بینگ سے وجود میں آئی اور اس سے پہلے کیا تھا ہم یہ نہیں جان سکتے۔ یعنی ایک ہی بات ہے کہنے کا انداز مختلف ہے :)

ایڈون ہبل نے واقعی ریڈ شفٹ کی پیمائش کر کے یہ بات واضح کی تھی کہ کہکشائیں پھیل رہی ہیں اور ہر کہکشاں ہم سے دور بھاگ رہی ہے جیسے ہم کائنات کے عین مرکز میں ہوں۔ جو کائنات جتنی دور ہے وہ اتنی ہی تیزی سے دور جا رہی ہے وغیرہ وغیرہ۔ یہ باتیں ابھی بہت وضاحت طلب ہیں کہ ایک طرح سے ہماری جدید سائنس ابھی پالنے میں انگڑائیاں لے رہی ہے :)
 
سید ذیشان

محفلین
اصل مسئلہ تو یہی ہے جناب کہ بگ بینگ ہمیں یہ بتاتا ہے کہ بگ بینگ کے بعد کیا ہوا تھا، نہ کہ بگ بینگ کی وضاحت کرتا ہے اور نہ ہی یہ بتا سکتا ہے کہ اس سے پہلے کیا تھا :)

متفق، لیکن سٹیٹک یونیورس کی تو کہانی ختم ہو چکی ہے۔ اب یہ باتیں کہ بیگ بینگ سے بہت تھوڑے عرصے بعد(سیکنڈ کے 10پاور 34 ویں حصے) کیا ہوا تھا۔ اس سے پہلے کیا ہوا تھا موجودہ تھوریز اس کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتیں۔ اس کے لئے نئی تھوریز کی ضرورت ہے جو کہ آینسٹاین کی تھیوری اور کوانٹم تھیوری کا اشتراک ہو گا۔ سٹیفن ہاکنکز کے مطابق تو ایک تھیوری کافی نہیں ہے۔ بہرحال یہ سب چیزیں بہت ہی دلچسپ ہیں۔ :)
 
اچھا خیال ہے، کیا اس سرخ کی گئی بات کی وضاحت کریں گے کہ مادہ رفتار بڑھا کر نور میں کیسے تبدیل ہوتا ہے؟ میرے خیال میں تو یہ بات درست نہیں ہے۔ اور آینسٹائن نے بھی ایسا کچھ نہیں کہا۔
مادہ روشنی کی رفتار کو نہیں پہنچ سکتا اسی لئے تو وہ روشنی میں تبدیل بھی نہیں ہوسکتا۔ لیکن اگر رفتار والی شرط پوری ہوجائے تو نتیجہ وہی نکلے گا جو میں نے اوپر بیان کیا۔
میرا خیال ہے کہ مادہ روشنی کی رفتار کو کبھی نہیں پہنچ سکتا۔ اسی بات پر موجودہ فزکس کی بات رکی ہوئی ہے۔ زیادہ سے زیادہ مادہ روشنی کی رفتار کے نوے فیصد کے برابر تک جا سکتا ہے
یہ صوفیا کے ہاں ایک concept ہے۔ کہ تمام موجودات اصل میں ایک ہی ہیں۔ اور خدا کی ذات کے علاوہ کچھ بھی موجود نہیں۔ یہ بات اتنی سادہ نہیں کہ چند لائنوں میں اس کو سمجھایا جا سکے، کیونکہ اس پر کافی کتابیں لکھی گئی ہیں۔
دراصل آئن سٹائن کا نظریہ کائنات کی ابتداء کے فلیٹ یونیورس نظریے سے متصادم ہے۔ لیکن چونکہ دونوں ہی پر تحقیق چل رہی ہے، اس لئے کسی ایک کی حمایت نہیں کی جا سکتی :)

اگر تمام دوست e=mc2 سے انکاری ہیں تو پھر "براق" کے واقعے کی سائنسی تشریح کیا ہے :thinking:
 
قیصرانی

لائبریرین
متفق، لیکن سٹیٹک یونیورس کی تو کہانی ختم ہو چکی ہے۔ اب یہ باتیں کہ بیگ بینگ سے بہت تھوڑے عرصے بعد(سیکنڈ کے 10پاور 34 ویں حصے) کیا ہوا تھا۔ اس سے پہلے کیا ہوا تھا موجودہ تھوریز اس کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتیں۔ اس کے لئے نئی تھوریز کی ضرورت ہے جو کہ آینسٹاین کی تھیوری اور کوانٹم تھیوری کا اشتراک ہو گا۔ سٹیفن ہاکنکز کے مطابق تو ایک تھیوری کافی نہیں ہے۔ بہرحال یہ سب چیزیں بہت ہی دلچسپ ہیں۔ :)
سٹیٹک کی تو بات ہی کب کی گول ہو چکی۔ فلیٹ کی بات اس طرح کر رہا تھا کہ اگر آپ نے ایلن گُتھ کی Inflation Theory دیکھی ہو تو آپ کو یاد ہوگا کہ فلیٹ یونیورس اس حوالے سے کہہ رہا تھا کیونکہ Inflation Theory کا کوئی خاص متبادل اردو میں نہیں جچا۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ آئن سٹائن کی تھیوری کی بات کرتے ہیں تو بگ بینگ کی تھیوری غلط ثابت ہوتی ہے کہ روشی سے زیادہ تیز کوئی چیز نہیں جا سکتی کیونکہ جب کائنات کی ابتداء ہوئی تو طبعیات کی طاقتیں جیسا کہ کشش ثقل یعنی گریوٹی، کمزور اور طاقتور مرکزی قوتیں یعنی ویک اینڈ سٹرانگ نیوکلیئر فورسز وغیرہ فوراً بعد پیدا ہو گئی تھیں۔ اس کے باوجود کائنات کے پھیلنے کی رفتار روشنی کی رفتار سے بہت تیز رہی ہے۔ اب اگر اس نظریئے کو درست مانیں تو آئن سٹائن غلط اور اگر آئن سٹائن کی بات مانیں تو بگ بینگ کی تھیوری غلط ثابت ہوتی ہے
 
رانا

محفلین
اس مساوات کی بات چلی ہے تو اسی حوالے سے ایک بات شئیر کردوں کہ اسٹیفن ہاکنگ نے اپنی کتاب وقت کا سفر میں ذکر کیا ہے کہ کسی نے اسے مشورہ دیا کہ کتاب میں شامل ہر مساوات اس کی فروخت کو آدھا کردے گی۔ اس لئے اسٹیفن ہاکنگ نے تمام مساواتیں ہٹا کر عام پیرائے میں انہیں بیان کردیا۔ لیکن اس E=mc2 کو اسے آخر شامل کرنا ہی پڑا۔ :)
 
قیصرانی

لائبریرین
میرے حساب سے ابھی سائنس اس انتہا کو نہیں پہنچی کہ واقعہ معراج کی وضاحت کر سکے۔۔۔
واقعہ معراج کو ماننے اور جاننے کے لئے ہمیں بہت ساری باتیں ماننی ہوں گی۔ اب ورم ہول کی تھیوری پر تھوڑا سا غور کریں تو صاف پتہ چل جاتا ہے کہ واقعہ معراج کوئی ناممکن بات نہیں :)
 
Top