حکومتِ پاکستان کا جمعہ کو یوم عشق رسولﷺمنانے اور عام تعطیل کا فیصلہ

Muhammad Qader Ali

محفلین
قدم تو ٹھیک ہے
محبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم ہر نماز میں اتحیات اور درود ابراہیمی پڑھ کر اور سنت پر چل کر روز ادا کرتے ہیں
اس جمعے کو امن کے ساتھ گستاخوں کے خلاف اسٹرائک ہونا چاہیے
آئی فون 5 مت خریدیں جو میں سوچا تھا خریدنے کے لیے۔
یعنی اس کا متبادل دوسرے برانڈ ملتے ہیں
ایپل کمپنی کے کوئی برانڈ مت خریدیں۔
جو امریکن پروڈکٹ ہمارے لیے فائدہ دیتے ہیں اگر متبادل مارکیٹ میں دستیاب ہے توامریکن کی جگہہ وہ لیں۔
اگر پوری مسلم امت اسطرح کرے تو ان کی مارکیٹ کو تھوڑا نقصان پہنچاسکتے ہیں دوسری طرف وہ
ابھی چائنہ کے مقابلے میں بہت گرگئے ہیں تو اسطرح ایک چھوٹا سا جھٹکا سب مل کر دینگے تو دیوار ان شاء اللہ ضرور
گر جائیگی۔
ویسے بھی اللہ کے ہاں سب کچھ لکھا ہوا ہے بس ہمیں فکر اور تدبر کی ضرورت ہے ہوگا ان شاء اللہ وہی جو اللہ کو منظور
ہوگا۔
انتہی۔
 

Muhammad Qader Ali

محفلین
چائنا والے مسلمان ہیں ؟؟
ویسے یہ سوال بہت اچھا ہے کیونکہ دنیا میں دو قومیں ہیں جسطرح ہم متعدد بار سنتے ہیں
ایک مسلمان نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا راستہ اور اتباع

دوسرا کافر شیطان کی اتباع۔

جب کفار مکہ مسلمانوں پر ہنس رہے تھے کہ فارس اور روم دوبڑی حکمرانی حکومتی طاقتیں تھیں
تو اللہ نے سورہ روم نازل فرمایا اور خوشخبری دی۔
تو اس وقت ہمارے نزدیک چائنہ ہے بے شک وہ ہوگا کیسا بھی لیکن ابھی وہ چھایا ہوا ہے عالمی معیشت میں اور پاکستان کے ساتھ روابط اچھے ہیں اور وہ یہود و نصاری جیسی حرکتیں بھی نہیں کررہے ہیں تو ہمیں چپ چاپ
دنیاوی امور میں ساتھ دینا چاہیے۔
انتہی۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
الحمد اللہ۔ حرمتِ رسول (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) کی بات آئے تو کمزور سے کمزور عقیدے کا مسلمان بھی پیچھے نہیں رہ سکتا۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اس نئے فتنے سے بہ احسن نمٹنے کی توفیق اور مسلمانوں کو صراطِ مستقیم پہ چلنے کی ہدایت عطا فرمائیں۔ آمین
لیکن اس کے ساتھ ساتھ اتنے دنوں سے ایک سوال یہ بھی ذہن میں آ رہا ہے کہ کیا ہم خود رسول اللہ (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) کی تعلیمات پر عمل کر رہے ہیں؟ اگر ہاں تو پھر کیا وجہ ہے کہ ہم زوال پذیر ہیں؟ اگر نہیں تو کیا ہم لوگ بھی ان (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) کی شان میں گستاخی یا بے ادبی نہیں کر رہے؟ ایسی صورت میں ہماری سزا کیا ہونی چاہئیے؟
 
الحمد اللہ۔ حرمتِ رسول (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) کی بات آئے تو کمزور سے کمزور عقیدے کا مسلمان بھی پیچھے نہیں رہ سکتا۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اس نئے فتنے سے بہ احسن نمٹنے کی توفیق اور مسلمانوں کو صراطِ مستقیم پہ چلنے کی ہدایت عطا فرمائیں۔ آمین
لیکن اس کے ساتھ ساتھ اتنے دنوں سے ایک سوال یہ بھی ذہن میں آ رہا ہے کہ کیا ہم خود رسول اللہ (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) کی تعلیمات پر عمل کر رہے ہیں؟ اگر ہاں تو پھر کیا وجہ ہے کہ ہم زوال پذیر ہیں؟ اگر نہیں تو کیا ہم لوگ بھی ان (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) کی شان میں گستاخی یا بے ادبی نہیں کر رہے؟ ایسی صورت میں ہماری سزا کیا ہونی چاہئیے؟
بہت خوب !
 

مہ جبین

محفلین
یہ اک جان کیا ہے اگر ہوں کروڑوں
تِرے نام پر سب کو وارا کروں میں
تِرے نام پر سر کو قربان کرکے
تِرے سر سے صدقے اتارا کروں میں
صلی اللہ علیک یا رسول اللہ
وسلم علیک یا حبیب اللہ
 

مہ جبین

محفلین
دل ہے وہ دل جو تِری یاد سے معمور رہا
سر ہے وہ سر جو تیرے قدموں پہ قربان گیا
الصلواۃ والسلام علیک یا سیدی یا رسول اللہ
وعلی آلک و اصحابک یا سیدی یا حبیب اللہ
 

الف نظامی

لائبریرین
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے گستاخانہ فلم کو عالم اسلام کے خلاف سازش قراردیتے ہوئے جمعہ کو یوم عشق رسول ؐمنانے اورملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
جبکہ وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ عوام پر امن احتجاج کا راستہ اختیار کریں، قومی املاک کو نقصان نہ پہنچائیں، حکومت مسئلے کو ہر فورم پر اٹھائے گی، امریکی سفیر سے ملاقات کروں گا اور قوم کو معاملے پر جلد اعتماد میں لوں گا۔ کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کی صدارت میں ہوا جس میں معمول کا ایجنڈا موخر کر کے صرف گستاخانہ فلم کے معاملے پر غور کیا گیا اور اسے خصوصی اجلاس میں تبدیل کر دیا گیا۔
مذمتی قرارداد بھی منظور کی گئی۔
کابینہ نے جمعہ کو اسلام آباد میں عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس بلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس سے وزیراعظم خطاب کریں گے اور مسلم سفرا، اتحادی جماعتوں کے قائدین اور وزراء شریک ہوں گے۔ صوبائی دارالحکومتوں میں بھی ایسی کانفرنسیں ہوں گی۔ وزیراعظم نے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہونے والی عشق رسول ﷺ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
وزیر اعظم نے مطالبہ کیا کہ شرانگیز فلم کو فوری طور پر یوٹیوب سے ہٹایا جائے۔ انھوں نے کہا وہ عالمی برادری کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اس توہین آمیز فلم نے مسلم دنیا میں بے چینی پیدا کر رکھی ہے جس کی پاکستانی حکومت اور عوام بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ وفاقی وزراء نے اجلاس کے دوران کہا کہ گستاخانہ فلم بنانے پر امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے امریکا سے احتجاج کیا جائے۔ وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا کہ اس معاملے پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو احتجاج ریکارڈ کرایا جائے۔ وزیر اعظم نے سیلاب کے دوران ہلاکتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔
کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کابینہ نے صدرآصف زرداری سے اس معاملے کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اٹھانے کی درخواست کی ہے۔ اجلاس میں گستاخانہ فلم کے خلاف قرارداد مذمت منظور کی گئی جس میں کہا گیا کہ وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس رسول پاک ؐ کی شان مبارک کے خلاف بنائی جانے والی گستاخانہ فلم کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور اسے اسلام کے خلاف ایک ناپاک اور مذموم حرکت قرار دیتا ہے۔ اقوام عالم اور بین الاقوامی ادارے اس مذموم حرکت کا فوری نوٹس لیں اور اس کی پرزور مذمت کریں اور آئندہ اس طرح کی حرکات کی روک تھام کے لیے قانون سازی اور دیگر ضروری اقدامات کریں۔
وفاقی کابینہ نے اس بات کو بھی نوٹ کیا کہ پورا پاکستان، امت مسلمہ اور مہذب دنیا کے ساتھ مل کر سراپا احتجاج ہے، حکومت عوام کے ان جذبات کی ہر سطح پر ترجمانی کرے گی اور علمائے کرام اور دیگر طبقات فکر سے مشاورت کے بعد ہر وہ قدم اٹھائے گی جس سے مستقبل میں ناموس رسول ؐ کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ کابینہ نے کہا کہ ہم آزادی اظہار پر یقین رکھتے ہیں مگر اس کے ذریعے سے کسی فرد یا تنظیم کو اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ نفرت و حقارت پر مبنی تقاریر کرے تحریر لکھے، فوٹیج بنائے اور جاری کر کے جو کسی دوسرے فرد، مذہب یا عقیدہ کے جذبات کو مجروح کر سکے۔
وزیر اطلاعات نے کہا وزیر اعظم نے ’’یو ٹیوب‘‘ کی بندش کا حکم دیا، ہم آزادی اظہار رائے کے حامی ہیں اور اس کا احترام کرتے ہیں لیکن کوئی بھی ادارہ جو ہمارے لوگوں کے جذبات کا احترام نہ کرے گا تو ہم اسے رسائی نہیں دیں گے خواہ دنیا کچھ بھی کہے۔ ہولو کاسٹ کے حوالہ سے سوال پر انھوں نے کہا کہ مسلم امہ کو متحد ہو کر اس طرز کی قانون سازی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
 

الف نظامی

لائبریرین
یا رسُول اللہِ اُنظُر حَالَناَ
یا حَبِیب اللہِ اِسمَع قالَناَ
اِنَّنی فِی بَحرِ ہَم مُّغرَقُ
خُذ یَدِی سَھِّل لَّناَ اَشکاَلَناَ

میرے پاس عربی کی بورڈ نہیں ہے اس لئے عربی لکھنے میں جہاں جہاں غلطی کا امکان ہے اس کو کوئی ٹھیک کردے تو مہربانی ہوگی ۔۔۔ ۔۔ جیسے 'مغرق ' لفظ ہے اسکا تلفظ مُغرَقُن ہوگا ۔ جزاک اللہ
اِنَّنی فِی بَحرِ ہَم مُّغرَقُ
 

ملائکہ

محفلین
میں نے کہیں پڑھا تھا کہ لندن میں احتجاج کے طور پر کچھ لاکھ مفت اسلامی کتابیں عوام میں تقسیم کی گئی ہیں جو کہ اسلام کا اصل پہلو لوگوں کے سامنے لانے میں مددگار ہونگی اور مجھے یہ قدم ریلی نکالنے، یوٹیوب بند کرنے یا چھٹی دینے سے لاکھ درجے بہتر لگا لیکن ابھی ہماری قوم بہت اممچیور ہے
 

arifkarim

معطل
حکومت پاکستان کے اس عقل و فہم پر مبنی فیصلہ کا نتیجہ ہمیں آج 19 بےگناہ پاکستانیوں کے قتل کی صورت میں مل گیا۔ اللہ تعالیٰ اس حکومت کو دن دگنی رات چگنی ترقیات عطا کرے۔ اٰمین!
 

ساجد

محفلین
سابق وزیر حامد سعید کاظمی صاحب کل فرما رہے تھے کہ مسلمانوں کو احتجاجی طور پر امریکہ سے تجارت روک دینا چاہئیے۔ جب اس کے اپنے لوگ بے روز گار ہوں گے تو وہ اپنی حکومت پر دباؤ ڈالیں گے۔ اعداد شمار سے خالی ان کا یہ بچگانہ بیان سُن کر میں مُسکرائے بنا نہ رہ سکا۔
انہوں نے مزید فرمایا کہ عرب امریکہ کو تیل کی فراہمی بند کر دیں۔ جیسا کہ شاہ فیصل نے کیا تھا۔ شاید علامہ صاحب بھول گئے کہ ان عرب آمریتوں کی بقا امریکہ ہی کی مرہونِ منت ہے اور ان کی تمام دولت و جائداد امریکہ و مغرب میں ہے وہ کیوں کر اپنے آقا سے پھڈا لے کر اپنی آمریتوں کا دھڑن تختہ کروائیں گے؟۔
جتنے احتجاج امریکہ کے خلاف ہوئے ہیں اگر ان میں تشدد نہ ہوتا تو بہت اچھا ہوتا۔ مسلمانوں کو ان کے اپنے آمروں کے چنگل سے جب تک نجات نہیں ملے گی ان کا اپنا سرمایہ اور قدرتی وسائل انہی کے مذہب و ممالک کے خلاف استعمال ہوتے رہیں گے۔ نجات کے حصول کا کام کبھی تشدد نہیں ہوتا بلکہ اپنی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں اپنی قوم و وطن پر صرف کرنے سے ہی ایسے آمروں کے مقابلے میں کھڑا ہوا جا سکتا ہے۔
 

Muhammad Qader Ali

محفلین
السلام علیکم
امریکہ سے کیا منگواتا ہے پاکستان۔
جو اس کی معیشت کو نقصان پہنچاسکتا ہے
ایک لبنانی نے پہلا آئی فون کے لئے ایک لاکھ ڈالر دینےکی پیش کش کی۔
سٹیف تو مرگیا، آئی فون اوپر چڑھ گیا۔
یہاں پاکستان میں ایسا ہورہا تھا اور میونیخ میں لوگ رات سے آئی فون
خریدنے کے لئے لائن میں لگے ہوئے تھے۔
کم از کم ہم مسلمان اس طرح کے پروڈکٹ کا متبادل طریقہ اختیار کرسکتے ہیں
ویسے بھی ٹویوٹآ نے جی ایم سی کا صدیوں کا ریکارڈ توڑدیا۔
اسی طرح سے اسٹینلیس اسٹیل کی کئی فیکٹریاں بند ہوگئ
پہلےامریکن ٹولز بہت چلتے تھے لیکن اب تائیوان کے ٹولز بازی ماررہے ہیں
ایک کیمیکل لیب ہے جسکا توڑ ابھی تک کوئی نہیں کرسکا "ڈو پونڈ"
اس سے امریکہ کے دیگر کیمکل کمپنیاں چلتی ہے۔ اور آج بھی اس کی سب کمپنی
"مولی کوٹ " جس کو بھی انڈسٹری چلانی ہے اس کے لوبریکیٹنک پروڈکٹ
کے بغیر صحیح نہیں چلا سکتا۔ سب موو ہونی والی پاڑس کے اسکے پاس
لونگ لاسٹ علاج ہے۔ ویسے تو دیکھا جائے تو انگلنڈ کی "مولی سلپ" کمپنی بھی
کچھ کم نہیں۔ یہ اعتماد کی بات ہے۔ ان دونوں کمپینوں کی طرح کا کیمکل اور دنیا میں
پیدا نہیں کرتے۔ تو ہم لوگ یہاں اس کا متبادل نہیں ڈھونڈ سکتے۔
کہنے سے مراد کہ عوام الناس خود اپنے طور پر اس طرح کے فیصلے کرے کہ
کہ ان کو ہاتھی کے برابر نہیں تو کم از کم بلی کے برابر فرق پڑے۔ یہ مسلمان
کرسکتے ہیں۔
الحمدللہ
اگر فلمیں دیکھنا بند کردیں تو آٹومیٹک ایک فائدہ ہوجائیگا۔
فخاشی کو نظروں میں لانے سے بچ جائنگے۔
انتہی۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
حکومت پاکستان کے اس عقل و فہم پر مبنی فیصلہ کا نتیجہ ہمیں آج 19 بےگناہ پاکستانیوں کے قتل کی صورت میں مل گیا۔ اللہ تعالیٰ اس حکومت کو دن دگنی رات چگنی ترقیات عطا کرے۔ اٰمین!
یہ کیسا بیان ہے آپ کا اور ساتھ میں دعا ؟؟
 

نیلم

محفلین
دو تین بڑے شہروں میں احتجاج بیشک پرامن نہیں رہاہے..اس کے علاوہ باقی تمام شہروں میں پرامن احتجاج کیاگیا..ہمارے شہر میں مسجد میں اعلان ہوا اور ظہر کی نماز کے بعد ایک بہت بڑی ریلی نکلی اور پرامن طریقےسےاختحتام پذیر ہوئی....مٹھی بھر لوگ ہیں ایسے جنہوں نے پاکستان کوبدنام کیا..لیکن اچھےلوگوں کی بھی کمی نہیں..انہیں بھی ہیڈلائن کرنا چاہیے
 
دو تین بڑے شہروں میں احتجاج بیشک پرامن نہیں رہاہے..اس کے علاوہ باقی تمام شہروں میں پرامن احتجاج کیاگیا..ہمارے شہر میں مسجد میں اعلان ہوا اور ظہر کی نماز کے بعد ایک بہت بڑی ریلی نکلی اور پرامن طریقےسےاختحتام پذیر ہوئی....مٹھی بھر لوگ ہیں ایسے جنہوں نے پاکستان کوبدنام کیا..لیکن اچھےلوگوں کی بھی کمی نہیں..انہیں بھی ہیڈلائن کرنا چاہیے
میرے قریبی شہر اور قصبے میں بھی انتہائی پرامن ریلی نکلی تھی۔کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں کیا بلکہ سڑک کےایک طرف ہو کر دھرنا دیا اور ٹریفک کو بھی بلاک نہیں کیا۔پاکستانی میڈیا والے مصالحہ چاہتے ہیں اس لیے وہ صرف شدت پسند عناصر کو دکھاتے ہیں
 
پاکستانی عوام اپنی حکومتوں پر دباو ڈال سکتے ہیں
اگر حکومت نہ مانے تو اس حکومت کو بدل سکتےہیں
پاکستانی خفیہ ایجنیساں صرف عمران فاروق جیسے لوگوں کے قتل اور شاہنواز بھٹو کے خاتمے جیسی کاروائیوں تک محدود نہ رہیں
یہ وقت ہے دنیا کے بدلنے کا ۔ عوام بہت کچھ بدل سکتی ہے۔ پاکستانی عوام درست راہ پر ہے۔ ہر قسم کے اقدامات اٹھانے چاہیں جو بھی ممکن ہو۔ معاملہ بہت نازک ہےاور بہت اقدامات چاہتا ہے
یہ وقت کھرے اور کھوٹے کو پہچاننے کا ۔ کون دشمن کا ایجنٹ ہے اور کون دوست۔ سب پتہ لگ سکتا ہے
 

نیلم

محفلین
817E6D26_zps350ab677.jpg
 
Top