آپ کب مرنے والے ہیں؟

زبیر مرزا

محفلین
موت کب آئے گی اس کا پتا کرنے ضرورت نہیں کہ
باب العلم حضرت علی رضی اللہ عنہ کا فرمان مبارک ہے
"میری زندگی کی حفاظت میری موت کرتی ہے"
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
زندگی کی قدر کرنی چاہیئے
کیونکہ یہ اللہ تعالی کی عطا کردہ ہے ۔۔۔!
میں اس وجہ سے یہ جاننے کی کوشش نہیں کر رہی کہ جس بات کی خبر اللہ نے ہی نہیں دی اس سے آگے کیسے بڑھوں۔۔۔!
باقی زندگی کھیتی ہے اور ہم اس کے ہاری ہماری محنت توجہ ہی سب معنی رکھتی ہے چاہیں کھیت جلادیں۔۔۔۔
چاہیں خیر کثیر کمالیں۔۔۔!
 
عسکری

معطل
زندگی کی قدر کرنی چاہیئے
کیونکہ یہ اللہ تعالی کی عطا کردہ ہے ۔۔۔ !
میں اس وجہ سے یہ جاننے کی کوشش نہیں کر رہی کہ جس بات کی خبر اللہ نے ہی نہیں دی اس سے آگے کیسے بڑھوں۔۔۔ !
باقی زندگی کھیتی ہے اور ہم اس کے ہاری ہماری محنت توجہ ہی سب معنی رکھتی ہے چاہیں کھیت جلادیں۔۔۔ ۔
چاہیں خیر کثیر کمالیں۔۔۔ !
تو زندگی کے ساتھ باقی سامان بھی دیتے نا خالی زندگی کا اچار ڈالیں کیا ؟:atwitsend: یہ تو ایسے ہی موبائیل دے دیا چارجر دیا نا گارنٹی کارڈ نا سم کارڈ :D
 
ساجد

محفلین
یہ اپنے حساب کتاب سے ہماری موت کا وقت متعین کرتے رہیں اور ادھر کوئی خود کش ہمارا قبل از وقت قیمہ بنا دے۔ اس لئے میں تو اس ورچوئل نجومی کے چکر میں نہیں پڑوں گا :)
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
تو زندگی کے ساتھ باقی سامان بھی دیتے نا خالی زندگی کا اچار ڈالیں کیا ؟:atwitsend: یہ تو ایسے ہی موبائیل دے دیا چارجر دیا نا گارنٹی کارڈ نا سم کارڈ :D
سب کچھ ساتھ دیا ہے ہم استعمال نہ کریں تو ہمارا قصور ہوا اب ڈبے میں بند ھدایات پڑھے بغیر مشین کو استعمال کر رہے ہیں تو مشین خراب ہوگئی قصور اپنا ہوا
 
عسکری

معطل
سب کچھ ساتھ دیا ہے ہم استعمال نہ کریں تو ہمارا قصور ہوا اب ڈبے میں بند ھدایات پڑھے بغیر مشین کو استعمال کر رہے ہیں تو مشین خراب ہوگئی قصور اپنا ہوا
ہم کیا اندھے ہیں جو نظر نہیں آتی ہمیں؟ یا ہم کاکے ہیں جو ڈبہ نہیں کھولا؟ ہم نے زندگی کھنگھال ماری کچھ نہیں نکلا جب بھی نکلا کوئی نا کوئی مسئلہ ہو تھا ۔:D
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
ہم کیا اندھے ہیں جو نظر نہیں آتی ہمیں؟ یا ہم کاکے ہیں جو ڈبہ نہیں کھولا؟ ہم نے زندگی کھنگھال ماری کچھ نہیں نکلا جب بھی نکلا کوئی نا کوئی مسئلہ ہو تھا ۔:D
میں تو کبھی اس بات کو نہیں مان سکتی بس اس بے دلی نے آپ کو مار ڈالا بھیا۔۔۔!
 
عسکری

معطل
تو آپ ان پرابلمز کے اژدھوں کو ڈریگن بن کر نگل جائیں
ہم سے سویاں نہیں نگلی جاتی :ROFLMAO: ہم نے کیا خاک نگلنا ہے انن کو وہ سر پر چڑھ کر ڈانس کرتے ہین ہمارے اور ہم اندر ہی اندر کھلتے رہتے ہین آدھے بال سفید ہو گئے اس چکر میں :eek:
 
Top