بلڈنگ نقشہ نویس دوست توجہ فرمائیں

محمدصابر

محفلین
مطلب یہ کہ اگر چھت پر اینٹوں کی تہہ لگا دی جائے تو یہ مسئلہ حل ہو جائے گا لیکن دیواروں پر موسل مادہ ہی لگانا پڑے گا
میں وہ چیز بتا رہا ہوں جو میں نے دیکھی ہے۔ اصل حل تو ماہرین ہی بتائیں گے۔ کیونکہ اینٹیں بھی ایک خاص ترتیب سے لگائی جاتی ہیں۔ کچھ لوگ اضافی مٹی کی تہہ بناتے ہیں۔ جس کے نیچے پانی وغیرہ سے بچنے کے لئے تارکول بچھاتے ہیں یا پولی تھین شیٹ استعمال کرتے ہیں۔
انسولیشن کے لئے سٹائروفوم کا بھی استعمال کیا جاتا ہے یا Polyurethane کا فوم سپرے بھی کروا سکتے ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین

موسل نہیں غیر موصل مادہ

دیہات میں یہ فائدہ ہے کہ ڈیڑھ فٹ یا زیادہ چوڑی مٹی کی دیوار بہت عمدہ طور پر اندر کو ٹھنڈا رکھتی ہے۔ اگر آپ کسی طرح کمرے میں سورج کی روشنی کو مکمل طور پر روک سکیں تو اس سے بہت فرق پڑ جاتا ہے۔ اگر ایستھیٹک سینس سے کام نہ لینا ہو تو عام دیوار پر باہر کی جانب مٹی کی موٹی تہہ یعنی پلاسٹر چڑھا دیں۔ اس سے بھی فرق پڑے گا۔ یا پھر گھر کی چھت پر غیر موصل مادے کی موٹی تہہ بچھا دی جائے؟ یاد رہے کہ جو اوپرہ تہہ ہوگی، وہ حرارت کو نچلی تہہ تک نہ پہنچائے۔ یعنی یا تو وہ غیر موصل مادہ ہو یا پھر اوپری تہہ اور نچلی تہہ کے درمیان کچھ خالی جگہ ہو
 
خرم شہزاد خرم

مٹی کی تہہ والی بات تو میں نے بھی سنی ہے کہ چھت پر مٹھی کی تہہ لگا کر پلاسٹک شیٹ کے ساتھ اور اس کے اوپر اینٹیں یا ٹائیل وغیرہ اچھی طرح لگا دی جائیں تو کمرہ ٹھنڈا ہوتا ہے۔ ویسے ایک آسان سا حل کسی نے بتایا تھا لیکن میں نے اس پر ابھی تک عمل نہیں کیا کیونکہ موسم اب ٹھیک ہو گیا ہے۔ وہ گرمیوں کے لیے ہے۔ چونے کو پانی میں ڈال کر ساری رات رکھ لیں اور اس میں گیلو ڈال دیں پھر جیسے دیوار پر پینٹ کرتے ہیں اس طرح چھت پر گرا کر جاڑو یا وایپر سے پورے چھت پر پھیلا دیں خشک ہونے کے بعد ایک ، دو یا اس سے زیادہ تہہ لگا دیں تو کافی فرق پڑتا ہے
 
کیا یہ عمل سردی کم کرنے کے لیے بھی مناسب رہے گا
 
میرا خیال ہے کہ یہ جتنے حل (یہ بھی پتا نہیں کہ ان میں سے کتنے قابل عمل ہیں) میں نے لکھے ہیں اس سے درجہ حرارت میں تین چار ڈگری کا ہی فرق پڑتا ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
کیا یہ عمل سردی کم کرنے کے لیے بھی مناسب رہے گا
جو تکنیک میں نے بتائی ہے وہ دراصل باہر کی گرمی کو اندر پہنچانے سے روکتی ہے۔ اگر آپ کمرہ گرم رکھنا چاہتے ہیں تو پہلی شرط یہ ہے کہ اس کمرے سے حرارت کو باہر نکلنے سے روکیں۔ دروازے کے نیچے اور جو عام پٹی سی بچی ہوتی ہے، کھلے روشندان وغیرہ، ایک طرح سے کمرہ ائیر ٹائٹ کر دیں۔ اگر گھر اس طرح کا بنا ہوا ہے کہ سارے کمرے ایک ہی جگہ ایک دوسرے کے ساتھ موجود ہیں تو سب کو ائیر ٹائٹ بنائیں۔ ورنہ مشکل ہو جائے گی۔ کام کی بات یہ بھی یاد رہے کہ سرد ہوا ہمیشہ نیچے جمع ہوتے ہوئے اوپر کو جاتی ہے اور گرم ہوا اوپر پہلے جاتی ہے اور پھر نیچے آتی ہے۔ یعنی پہلے اوپر والا حصہ گرم ہوگا تو پھر گرمی نیچے پہنچے گی
 
نایاب

لائبریرین
مشرق مغرب شمال جنوب،سامنے کیا ہے دائیں بائیں اور پیچھے کیا ہے؟ جس جگہ بننا ہے وہاں کوئی خاص قوانین تو موجود نہیں ہیں؟ کمرے زیادہ چاہئیں کہ کھلی جگہ؟ ہوا دار، روشنی، منزلیں، سیکورٹی، یا کوئی بھی اپنی خاص ریکوائرمنٹ
یہ سب پوچھنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ میں کوئی انجینئر ہوں۔
مغرب شمال جنوب گھر بنے ہوئے ہیں ۔ صرف مشرق کی جانب گلی ہے محترم بھائی
کوئی قوانین نہیں گاؤں شہر کی صورت ہوچکا ہے ۔
کوئی خاص ریکوائرمنٹ نہیں ۔
بس چھ افراد پر مشتمل فیملی آرام سکون سے وقت گزار سکے ۔
نایاب آپ ذرا اس کی کراس پیمائش بھی لکھ دیں تو اچھا ہو۔ گلی کسی سائیڈ پر ہے ؟ اور نارتھ کس طرف ہے ؟؟ آس پاس کیسی عمارتیں ہیں مکان ہیں یا کمرشل ؟؟ یہ پلاٹ آپ نے غلط بنایا ہے۔ میں کوشش کرتا ہوں ایک دو سکیچ آپ کو بھیجنے کی۔ آپ ذرا مزید تفصیل بتا دیں ۔۔۔
گاڑی کے لیے پورچ چاہئے ؟؟ 2 کمرے یا 3 ؟؟ کچن اوپن ؟؟ سائیڈ پر اوپن گلی چھوڑ سکتے ہیں ؟؟ فرنٹ پر لان ؟؟ ایسی چیزیں بتانی چاہئیں ۔۔۔ ۔
محترم بھائی وہ پلاٹ کا نقشہ ہی غلط اپلوڈ کر دیا تھا ۔
اب درست ہے ۔ پورچ وغیرہ کی ضرورت نہیں ۔ نہ ہی سائیڈ پر گلی چھوڑ سکتے ہیں ۔ فرنٹ پر صحن چھوڑنا ہے جو کہ
8 فٹ ضرب 21 فٹ ہوگا ۔
نایاب بھائی! بیسمنٹ ضرور بنوائیے گا۔
جی بہنا بیسمنٹ تو مجبوری سے بن گیا ہے ۔
اگر لاگت مسئلہ نہیں ہے تو!
لاگت تو لگ چکی بیسمنٹ پر محترم بھائی
نایاب بھائی بندہ یہ کام کرتا ہے مگر اس پوسٹ پر آپکی فراہم کردہ معلومات ناکافی ہیں ذاتی پیغام میں سیل نمبر دے رہا ہوں امید ہے کچھ کام آ سکوں گا
جزاک اللہ خیراء محترم بھائی
میں آپ سے رابطہ کرتا ہوں ۔
دراصل یہ پلاٹ مشرق کی جانب گلی کے علاوہ باقی اطراف سے گھروں میں گھرا ہوا ہے ۔
اور گلی کی سطح سے قریب 7 فٹ نیچے تھا ۔ اگر اسے گلی کے لیول پر لایا جاتا تو " بھرتی " کا اندازہ قریب 5 لاکھ روپے کا تھا ۔
اس لیئے اتنی ہی گہرائی میں زمین پر قریب اک فت اینٹوں کی روڑی کٹوا کر اس پر 6 انچ بائی 18 انچ سائز کے کالم بنوا کر بچھا دیئے ۔

201.jpg

یہ تمام کالم زمین سے 10 فٹ بلند ہیں
گلی سے 4 فٹ اونچا لینٹر ڈال لیا ہے ۔ اور یہ اب بیسمنٹ کی صورت کام آئے گا ۔ ۔
 
محمدصابر

محفلین
مغرب شمال جنوب گھر بنے ہوئے ہیں ۔ صرف مشرق کی جانب گلی ہے محترم بھائی
کوئی قوانین نہیں گاؤں شہر کی صورت ہوچکا ہے ۔
کوئی خاص ریکوائرمنٹ نہیں ۔
بس چھ افراد پر مشتمل فیملی آرام سکون سے وقت گزار سکے ۔

محترم بھائی وہ پلاٹ کا نقشہ ہی غلط اپلوڈ کر دیا تھا ۔
اب درست ہے ۔ پورچ وغیرہ کی ضرورت نہیں ۔ نہ ہی سائیڈ پر گلی چھوڑ سکتے ہیں ۔ فرنٹ پر صحن چھوڑنا ہے جو کہ
8 فٹ ضرب 21 فٹ ہوگا ۔

جی بہنا بیسمنٹ تو مجبوری سے بن گیا ہے ۔

لاگت تو لگ چکی بیسمنٹ پر محترم بھائی

جزاک اللہ خیراء محترم بھائی
میں آپ سے رابطہ کرتا ہوں ۔
دراصل یہ پلاٹ مشرق کی جانب گلی کے علاوہ باقی اطراف سے گھروں میں گھرا ہوا ہے ۔
اور گلی کی سطح سے قریب 7 فٹ نیچے تھا ۔ اگر اسے گلی کے لیول پر لایا جاتا تو " بھرتی " کا اندازہ قریب 5 لاکھ روپے کا تھا ۔
اس لیئے اتنی ہی گہرائی میں زمین پر قریب اک فت اینٹوں کی روڑی کٹوا کر اس پر 6 انچ بائی 18 انچ سائز کے کالم بنوا کر بچھا دیئے ۔

201.jpg

یہ تمام کالم زمین سے 10 فٹ بلند ہیں
گلی سے 4 فٹ اونچا لینٹر ڈال لیا ہے ۔ اور یہ اب بیسمنٹ کی صورت کام آئے گا ۔ ۔
اب میں کہوں کہ چھ افراد کو آرام و سکون سے وقت گزارنے کے گھر نہیں بلکہ کسی اور چیز کی ضرورت ہوتی ہے تو آپ نے پھر بتانا ہے کہ کتنے کمرے کافی ہونگے۔ کیونکہ چھ افراد کو علیحدہ علیحدہ کمرہ بھی دیا جا سکتا ہے اور ایک کمرے میں بھی گزارہ کیا جا سکتا ہے۔ بجٹ بھی بتا دیں تو پپو بھائی کو سہولت ہو گی۔ :)
 
پپو

ابھی بھی کچھ سوال ہیں کالم بالکل درست ہیں بیسمنٹ کی دیواریں کس چیز کی بنائی گئی ہیں یا ابھی کالم ہی ہیں جن پر لنٹر ڈالا گیا یقینی طور پر RCCہوگا
جو لنٹر ڈالا گیا ہے اس میں نیچے بیسمنٹ تک جانے کے لئے کہاں سے راستہ دیا گیا اور کتنی چوڑائی ہے
پورچ وغیرہ کی ضرورت نہیں ۔ نہ ہی سائیڈ پر گلی چھوڑ سکتے ہیں ۔ فرنٹ پر صحن چھوڑنا ہے جو کہ
8 فٹ ضرب 21 فٹ ہوگا ۔
اسطرح تما م کمرے ہوادار کیسے ہونگے اور دن کی روشنی کیونکر تمام کمروں تک جا سکے گی کیونکہ بہترین نقشہ جو بنایا جا سکے وہی ہوگا جس میں تما م کمروں کو ہوا اور روشنی مل سکے ساتھ باتھ کو بھی ونٹی لیٹر دیا جاسکے اور کیا ابھی گراؤنڈ فلور ہی تیار کرنا ہے یا اوپر بھی کچھ تعمیر کرنا ہے
 
عمر سیف

محفلین
یہ کالم آپ نے کہیں سے ڈیزائن کروائے ہیں یا پھر مستری کے "آکھے لگے ہیں "؟؟؟
میرے خیال سے اتنی جگہ کے لیے اتنے بڑے کالمز کی ضرورت ہی نہیں تھی۔ دو فٹ دائرہ تین فٹ دائرہ ؟ آپ کہیں چار پانچ منزلہ پلازہ بنانے کا ارادہ تو نہیں رکھتے ؟؟؟
 
مکان گھر جب ہی کہلاتے ہیں جب افراد خانہ میں محبت چاہت ہو ۔ میرے بھائی
اور اس بارے بہت فضل ہے رب سچے کا ۔
محترم بھائی یہیں پر آکر میری نقشہ نویسی جواب دے جاتی ہے ۔
اک بڑا سا کمرہ اٹیچ باتھ کے ساتھ میری مالکن کا
اک کمرہ اٹیچ باتھ کے ساتھ میری بٹیا رانی کا
دونوں بیٹے اک ہی کمرے میں گزارہ کر لیں گے ۔ اٹیچ باتھ
نہیں تو خود کمائیں گے تو بنائیں گے ۔ ان شاءاللہ
کچن بھی بڑا سا ہو ۔
اور اک دیسی سی بیٹھک جس سے ڈرائنگ و ڈائنگ کا کام لیا جا سکے ۔اور باتھ روم اٹیچ ہو ۔
بوقت ضرورت مہمانوں کے لیئے بیڈ روم کا بھی کام دے ۔
بجٹ کی پرواہ نہیں وہ اللہ سچا رازق دیئے جائے گا لگائے جاؤں گا ۔ ان شاءاللہ
 
یعنی گھر دو تین منزلوں پر چلا جائے تو کوئی حرج نہیں۔ اور آج گھروں میں ایک بڑا صحن سامنے چھوڑنے کی بجائے مختلف حصوں میں تھوڑی تھوڑی جگہ چھوڑی جاتی ہے تاکہ ہوا اور روشنی کا گزر ٹھیک ہو۔ سیڑھیاں بھی بتائیں اندر والے حصے سے گزر جائیں یا باہر والوں کے لئے باہر سے ہونا ضروری ہے۔
 
نایاب

لائبریرین
ابھی بھی کچھ سوال ہیں کالم بالکل درست ہیں بیسمنٹ کی دیواریں کس چیز کی بنائی گئی ہیں یا ابھی کالم ہی ہیں جن پر لنٹر ڈالا گیا یقینی طور پر RCCہوگا
جو لنٹر ڈالا گیا ہے اس میں نیچے بیسمنٹ تک جانے کے لئے کہاں سے راستہ دیا گیا اور کتنی چوڑائی ہے
پورچ وغیرہ کی ضرورت نہیں ۔ نہ ہی سائیڈ پر گلی چھوڑ سکتے ہیں ۔ فرنٹ پر صحن چھوڑنا ہے جو کہ
8 فٹ ضرب 21 فٹ ہوگا ۔
اسطرح تما م کمرے ہوادار کیسے ہونگے اور دن کی روشنی کیونکر تمام کمروں تک جا سکے گی کیونکہ بہترین نقشہ جو بنایا جا سکے وہی ہوگا جس میں تما م کمروں کو ہوا اور روشنی مل سکے ساتھ باتھ کو بھی ونٹی لیٹر دیا جاسکے اور کیا ابھی گراؤنڈ فلور ہی تیار کرنا ہے یا اوپر بھی کچھ تعمیر کرنا ہے
جی بھائی RCC ہی ہے لینٹر ۔ دیواریں ابھی باقی ہیں ۔ خیال تو یہی ہے کہ اک اینٹ کا پردہ کروا دوں گا ۔
بیس منٹ کا رستہ صحن سے ہے ۔ جنوبی کونے پر 6 فٹ چوڑا اور 4 فٹ لمبا ۔
اصل پرابلم یہی کہ کمرے وینٹی لیٹ کیسے ہوں گے ۔
ابھی فی الحال گراونڈ فلور ہی مکمل کرنا ہے ۔ بعد میں اوپر کی تعمیر ہو گی ۔ ان شاءاللہ
یہ کالم آپ نے کہیں سے ڈیزائن کروائے ہیں یا پھر مستری کے "آکھے لگے ہیں "؟؟؟
میرے خیال سے اتنی جگہ کے لیے اتنے بڑے کالمز کی ضرورت ہی نہیں تھی۔ دو فٹ دائرہ تین فٹ دائرہ ؟ آپ کہیں چار پانچ منزلہ پلازہ بنانے کا ارادہ تو نہیں رکھتے ؟؟؟
محترم بھائی یہ اپنی سوچ سے ہی کام لیا ہے ۔ مستری تو ابھی بھی ڈرا رہا ہے ۔ کہ کالم کم ہیں ۔
دو منزلہ کا ارادہ ہے ۔ ان شاءاللہ
 
پپو

محفلین
یہ کالم آپ نے کہیں سے ڈیزائن کروائے ہیں یا پھر مستری کے "آکھے لگے ہیں "؟؟؟
میرے خیال سے اتنی جگہ کے لیے اتنے بڑے کالمز کی ضرورت ہی نہیں تھی۔ دو فٹ دائرہ تین فٹ دائرہ ؟ آپ کہیں چار پانچ منزلہ پلازہ بنانے کا ارادہ تو نہیں رکھتے ؟؟؟
بھائی یہ کالم باہر نہیں نکلیں گے یہیں ختم کر دیئے گئے ہو نگے پلازوں میں کالم آخری منزل تک ویسے ہی جاتے ہیں جیسے بیس سے شروع کیے جائیں
 
Top