پروگرامنگ پروگرامنگ میں رہنمائی

اشتیاق علی

لائبریرین
اصل میں یہ دھاگہ پہلے ایک ذاتی پیغام تھا مگر اس کے بارے میں رائے ملی کہ اس کا بھی دھاگہ کھولا جانا چاہئے تاکہ دوسرے اراکین بھی اس سے استفادہ حاصل کر سکیں۔
میں چونکہ ڈیزائننگ کے شعبہ سے منسلک ہوں اور 2005ء سے اب تک اسی پیشے سے منسلک ہوں اور وقتا فوقتا ویب ڈیزائننگ کے سلسلہ میں بھی کام کرنے کی ضرورت پڑتی رہتی ہے۔ چونکہ ڈیزائننگ کے علاوہ میں کسی بھی ویب لینگوئج کے بارے میں نہیں جانتا تھا۔ اس کے لیے ایچ ٹی ایم ایل سے شروعات کی ۔ ایچ ٹی ایم ایل کے بعد سی ایس ایس جس میں ڈیزائننگ کے کافی فیچرز کے بارے میں پڑھا ، تجربات کیے اور کامیاب بھی رہا ۔ ان دونوں زبانوں پر تقریبا ایک سال سے پریکٹس کر رہا ہوں اور متعدد بار ٹیمپلیٹ بھی بنا چکا ہوں۔
اس کے بعد مجھے ضرورت محسوس ہوئی کیوں نہ سرور سائیڈ کسی لینگوئج کے بارے میں پڑھا جائے اور اس سے استفادہ حاصل کیا جائے۔ اسی سلسلے میں میری بات ابن سعید سعود بھائی سے ہوئی تو انہوں نے گراں قدر رہنمائی کی ۔
کیونکہ میں ایچ ٹی ایم ایل اور سی ایس ایس کے علاوہ کسی اور زبان سے آگاہی نہیں رکھتا تھا اس لیے یہ دھاگہ کھولنا مناسب سمجھا کہ دوسرے احباب جو میری طرح اس فیلڈ میں نئے ہیں انہیں خاطر خواہ رہنمائی فراہم کی جائے۔
امید ہے کہ احباب اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔
 
اشتیاق علی

لائبریرین
اس سلسلہ میں میری اور سعود بھائی کی جو بات ہوئی تھی وہ شامل محفل کر دیتا ہوں۔
السلام علیکم!
سعود بھائی پروگرامنگ کے بارے میں کچھ بتائیے ۔ میں ایچ ٹی ایم ایل اور سی ایس ایس پر تجربات کر چکا ہوں اور ذاتی طور پر ان پر پریکٹس بھی کی ہے۔ اور خاطر خواہ نتائج بھی حاصل ہوئے ہیں۔
اب ان سے آگے کسی پروگرامنگ لینگوئج کو سیکھنا چاہتا ہوں جیسے پی ایچ پی اور مائی ایس قیو ایل وغیرہ۔

کیا آپ اس مد میں رہنمائی کر سکتے ہیں۔ چونکہ میں پروگرامنگ کی فیلڈ سے وابستہ نہیں ہوں پھر بھی اور سمجھیے کہ ابھی دور سے دیکھا ہے اس شعبہ کو، مگر سیکھنے کا جذبہ ہے ۔

امید ہے کہ آپ کی طرف سے تسلی بخش جواب موصول ہو گا۔

والسلام
وعلیکم السلام

ایک مکمل ویب پروگرامنگ اسٹیک میں درج ذیل چیزیں شامل ہوتی ہیں:

1: ایچ ٹی ایم ایل (مواد کی تحمیل کے لیے)
2: سی ایس ایس (ڈیزائن و نمائش کے لیے)
3: جاوا اسکرپٹ (تفاعل یا انٹریکٹیوٹی کے لیے)
4: سرور سائڈ زبان (ڈائنامک مواد کی تیاری کے لیے۔ اس کے لیے پی ایچ پی، اے ایس پی، جاوا، روبی، پرل، پائیتھون، سی شارپ جیسی بے شمار زبانوں میں سے کسی کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔)
5: ڈیٹا بیس (مواد کا ذخیرہ کرنے کے لیے۔ اس کے لیے مائی ایس کیو ایل، پوسٹ گرے ایس کیو ایل، ایس کیو لائٹ، اوریکل، جے ڈی بی سی، مونگو ڈی بی جیسے بے شمار ڈیٹا بیس انجنوں میں سے کسی کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔)

ابتدائی تین اجزا کلائنٹ سائڈ یعنی براؤزر میں فعال ہوتے ہیں اور ان کا کوئی پریکٹیکل بدل نہیں ہے۔ (گو کہ فلیش وغیرہ کو بدل کہا جا سکتا ہے لیکن اب اس کے دن گنے جا چکے اس لیے اس کو شامل بحث کرنا عبث ہے۔ اس کی جگہ ایچ ٹی ایم ایل 5، سی ایس ایس 3 نے لے لی ہے۔) :)

سرور سائڈ زبانوں میں کئی ایک دستیاب ہیں اور ان میں سے کسی ایک کا انتخاب اپنی دلچسپی، پروجیکٹ کی ضروریات اور ہوسٹنگ کے لیے دستیاب وسائل کو نگاہ میں رکھ کر کیا جانا چاہے۔ یہی حال ڈیٹا بیس کے انتخاب کا بھی ہے۔ :)

پی ایچ پی اور اور مائی ایس کیو ایل کئی ویب پروجیکٹوں میں ایک ساتھ استعمال ہوتے آئے ہیں۔ جس کی وجہ سے آج یہ ہر جگہ نظر آتے ہیں خواہ وہ ڈسکشن بورڈ کے مفت یا پرو سافٹوئیر ہوں، بلاگنگ انجن ہوں، سی ایم ایس ہوں یا کوئی اور ویب پورٹل، پی ایچ پی اور مائی ایس کیو ایل کا تال میل ہر جگہ نظر آ جائے گا۔ اس کی مقبولیت کے چلتے اس کی ہوسٹنگ بھی سہل ہو گئی ہے۔ کسی بھی (یا بیشتر) ویب ہوسٹنگ کمپنی کے پاس اور کوئی فیچر ہو نہ ہو پی ایچ پی اور مائی ایس کیو ایل کا سپورٹ ضرور دستیاب ہوگا۔ لیکن اب دوسری زبانیں سامنے آ رہی ہیں جنھوں نے ڈیویلپمنٹ کا کام سہل کر دیا ہے۔ مثلاً روبی آن ریلز یا ڈی جینگو وغیرہ کی مثال لیں تو ان میں آپ کو علیحدہ سے ایس کیو ایل (ڈیٹا بیس کوئیری کی زبان) سیکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اور ڈیویلپمینٹ بھی کافی دیزی سے ہوتی ہے۔ گو کہ ابتداء میں کچھ چیزوں سے مانوس ہونے میں وقت لگے گا۔ کیوں کہ ان میں عمومی رائج طریقے کے بر عکس آپ ایک فائل سے کام شروع کرنے کے بجائے ایک مکمل پروجیکٹ کے ڈھانچے پر مشتمل ڈائریکٹری اسٹرکچر سے شروعات کرتے ہیں۔ :)

بہر کیف آپ ان باتوں سے خود کو ذہن میں رکھتے ہوئے اپنی ایک راہ متعین کر لیں پھر آپ کے لیے مزید وسائل کی نشاندہی کی جا سکتی ہے۔ :) :) :)

ایسے سوالات ذاتی پیغام کے بجائے متعلقہ فورم میں پوچھا کریں تو دوسرے بھی استفادہ کر سکیں گے۔ ہمارا مشورہ ہے کہ آپ اپنے پہلے مراسلے کا مواد نقل کر کے مناسب زمرے میں ایک دھاگہ شروع کریں تاکہ ہم وہاں اپنا جواب نقل کر سکیں۔ :)

والسلام
 
بہت اچھا دھاگہ شروع کیا ہے اور میرے خیال سے اس سے بہت سے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔

اب ایک چیز جسے سیکھ رہے ہیں یا سیکھنے کا ارادہ ہے ، اس پر کام شروع کریں اور دھاگہ میں پوسٹ کرتے رہیں۔
 
میرا کام ڈیکور کا ہے دراصل میں کسی تصویر کو صرف لائن میں دیکھنا چاہتا ہوں
اگر میرے پاس ایک ڈیزائن کی تصویر ہے اس کو صرف لائن کی ضرورت ہوتی ہے تو کیسے بنا یا جاے گا
اگر کوئی دوست میری مدد فرما دے تو نوازش ہو گی ۔
 
آپ کا سوال سمجھنے سے قاصر ہیں۔ :)
 
اشتیاق علی

لائبریرین
بہت اچھا دھاگہ شروع کیا ہے اور میرے خیال سے اس سے بہت سے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔

اب ایک چیز جسے سیکھ رہے ہیں یا سیکھنے کا ارادہ ہے ، اس پر کام شروع کریں اور دھاگہ میں پوسٹ کرتے رہیں۔
سیکھنے چاہتے تو ہیں مگر ابھی شروع نہیں کیا۔ پی ایچ پی اور مائی ایس قیو ایل سیکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ مگر پھر وہی بات آڑے آ جاتی ہے کہ ان زبانوں سے ناآشنا ہیں۔ :(
 
سیکھنے چاہتے تو ہیں مگر ابھی شروع نہیں کیا۔ پی ایچ پی اور مائی ایس قیو ایل سیکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ مگر پھر وہی بات آڑے آ جاتی ہے کہ ان زبانوں سے ناآشنا ہیں۔ :(

پی ایچ پی کی بجائے اب بہتر ہوگا کہ روبی یا پائتھون سیکھ لیں ۔

مائی ایس کیو ایل بہت اچھی ڈیٹا بیس ہے مگر اب اوریکل کے پاس جانے کے بعد اس کا مستقبل تابناک نہیں ہے۔

آپ پائتھون والے دھاگے پر ذرا زیادہ توجہ دیں تو آپ کے بہت سے شکوے دور ہو جائیں گے۔ پائتھون سیکھنے کے بعد روبی سیکھنا کافی سہل ہے۔

مائی ایس کیو ایل یا پوسٹ گریس پر مستقبل میں ایک دھاگہ شروع کرنے کا میرا ارادہ ہے مگر ابھی پائتھون پر توجہ مرکوز ہے۔

آپ HTML اور CSS پر دھاگہ شروع کریں وہ بھی بہت دلچسپ ہیں اور اس میں شروع کرکے آپ کافی کچھ مزید سیکھیں گے۔
 
محمدصابر

محفلین
میں نے کوئی تحقیق تو نہیں کی لیکن اس دھاگے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پوچھ لیتا ہوں کہ بڑے موبائل آپریٹنگ سسٹم جیسے اینڈرائیڈ یا آئی او ایس کے ساتھ کونسی ڈیٹا بیس چل سکتی ہیں۔ پھر میں وہی سیکھوں :)
 
میں نے کوئی تحقیق تو نہیں کی لیکن اس دھاگے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پوچھ لیتا ہوں کہ بڑے موبائل آپریٹنگ سسٹم جیسے اینڈرائیڈ یا آئی او ایس کے ساتھ کونسی ڈیٹا بیس چل سکتی ہیں۔ پھر میں وہی سیکھوں :)
ہماری معلومات کی حد تک ان میں ایس کیو لائٹ ڈیٹا بیس استعمال ہو رہا ہوتا ہے۔ جو کہ کلائنٹ سرور ماڈل پر کام نہیں کرتا اور پوری طرح ریلیشنل ڈیٹا بیس ہے۔ پورٹیبل بھی ہے یعنی اس کا ڈیٹا ایک ایس کیو لائٹ فائل کی شکل میں ذخیرہ ہو رہا ہوتا ہے اور اس کو آسانی سے بیک پا کیا جا سکتا ہے۔ عموماً آپ ایک کیو لائٹ سے براہ راست انٹریکٹ نہیں کرتے بلکہ ان ڈیوائسیز کی اے پی آئی استعمال کرتے ہوئے ڈیٹا اسٹور اور ریٹریو کر رہے ہوتے ہیں۔ اس صورت میں آپ کو او آر ایم یعنی آبجیکٹ ریلیشنل میپنگ کے کانسیپٹ کا مطالعہ کرنا چاہیے۔ :) :) :)
 
یعنی سرور سے ڈیٹا کسی اور طرح سے آئے گا اورموبائل میں کنورٹ کیا جائے گا اور ایس کیو لائٹ میں محفوظ کیا جائے گا۔
 
یعنی سرور سے ڈیٹا کسی اور طرح سے آئے گا اورموبائل میں کنورٹ کیا جائے گا اور ایس کیو لائٹ میں محفوظ کیا جائے گا۔
ویسے سرور سے ڈیٹا موبائل میں حاصل کرنے کے لئےکون کون سے طریقے ہیں ؟
اوہ! تو آپ اس لحاظ سے پوچھ رہے تھے۔ ہم سمجھے کہ ان ڈیوائسیز میں ہی ڈیٹا بیس استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ ویسے تو مختلف ڈیٹا بیسیز سے کنکٹ کرنے کے لیے لائبریریز موجود ہوں گی جن کی مدد سے آپ ریموٹ ڈیٹا بیس سرور سے کنکٹ کر کے اس سے براہ راست انٹریکٹ کر سکیں گے لیکن ویب اسٹائل میں اس کام کو کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ ڈیٹا بیس سرورع سے ڈائریکٹ کنیکٹ کرنے کے بجائے ایک عدد اے پی آئی سروس لکھ کر کہیں ہوسٹ کر لیں جو آپ کے ڈیٹا بیس سرور سے رابطے میں رہے اور وہاں سے حاصل شدہ ڈیٹا کو اسٹینڈرڈ جے سان یا ایکس ایم ایل وغیرہ جیسے فارمیٹ میں تبدیل کر کے موبائل ایپلیکیشن کو مہیا کرائے جو اسے کنزیوم کر سکے۔ :) :) :)
 
محمدصابر

محفلین
یعنی اگر میں ایسی فیس بک ایپلیکیشن ڈیزائن کرنا چاہ رہا ہوں جو میرے کچھ چنے ہوئے دوستوں کی "حرکات و سکنات" کو فیس بک میں سے لے کر محفوظ کرے اس کے لئے میں ڈیٹا فیس بک کے اے پی آئی کی مدد سے حاصل کروں گا۔ اور اپنے موبائل کے ایس کیو لائٹ میں اے پی آئی کی مدد سے محفوظ کروں گا۔ :)
 
Top