تاج نستعلیق کی حالیہ پیش رفت!

arifkarim

معطل
السلام علیکم،​
جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ تاج نستعلیق کی پہلی عوامی ریلیز عنقریب ہے۔ اس سلسلہ میں خاکسار کو محترم شاکر القادری صاحب کے تعاون سے کچھ معلومات یہاں پیش کرنی ہیں۔ اول تو یہ کہ فانٹ ریلیز سے قبل ہمیں دنیائے اردو کے مشہور ترین پلیٹ فارمز، سائٹس، بلاگز وغیرہ پر اسکی زیادہ سے زیادہ تشہیر کرنی چاہیئے۔دوئم، محفل کے ناظمین اور ماہرین گرافکس کے تعاون سے فانٹ ریلیز پیج، ٹائمر، بینرز وغیرہ بنانے کی بھی ضرورت پیش آئے گی۔ اس سلسلہ میں آپ اپنی خدمات یہاں پیش کر سکتے ہیں۔ اب باتیں بہت ہو گئیں۔ لیجئے حالیہ پیش رفت کے چند مناظر مختلف پلیٹ فارمز پر:​
b285.gif
جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ فانٹ الحمدللہ تمام پلیٹ فارمز پر درست کام کر رہا ہے۔ ابھی اس کی نوک پلک پر کام جاری ہے۔ احباب سے درخواست ہے کہ اس دھاگہ میں اپنی آراء سے ہمیں آگاہ کرتے رہیں نیز مندرجہ بالا اہتمام ریلیز میں ہمارا ساتھ دیں۔​
والسلام​
 
مدیر کی آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
ماشاءاللہ
بہت خوب تازہ ترین پیش رفت
میں اس اہتمام ریلیز میں کیا حصہ ڈال سکتا ہوں ؟
 
دوست

محفلین
بہت اچھا لگ رہا ہے۔ ہونا تو یہ چاہیئے کہ اس کی نوک پلک بھی سنورتی رہے اور صارف کے استعمال میں بھی رہے۔ صارفین اس کے بگ رپورٹ کرتے رہیں اس سے نوک پلک سنورنے میں آسانی ہو گی۔ مثلآ کرننگ کے مسائل (اوپر ترکی میں تر اور کی میں زیادہ فاصلہ نظر آ رہا ہے) اور ترسیموں میں املاء کی غلطی وغیرہ صارفین ہی پکٹر سکتے ہیں۔ چونکہ جتنا زیادہ استعمال ہو گا اتنا ہی ان چیزوں کا زیادہ پتا چلے گا۔ آگے جو خالقین بہتر سمجھیں۔
ریلیز کریں اور دھوم دھڑکا خوب کر دیں گے انشاءاللہ۔ پہلے اس کے ماشاءاللہ مناسب سی تشہیر ہوتی رہی ہے ساتھ ساتھ۔
 
آپکی رائے کا شکریہ۔ ک اور گ کے ساتھ اصل میں کرننگ کا نہیں بلکہ گلفس کی بیئرنگز کا مسئلہ ہے جو کہ بہت باہر کی جانب نکلی ہوئی ہیں۔ میں نے اس سلسلہ میں شاکر القادری صاحب کو توجہ دلائی ہے۔ اب یہ مجھے نہیں پتا کہ یہ بیئرنگز کسی خاص مصلحت کے تحت اس طرح رکھی گئی ہیں یا کسی اسڈیرڈ طریقہ سے خودکار طور پر سیٹ کی گئی ہیں۔ باقی جہاں تک ترسیموں میں املاء کی غلطی کا تعلق ہے تو اسکے امکانات جمیل نوری نستعلیق یا علوی نستعلیق کے مقابلہ میں بہت کم ہوں گے۔ یہ اسلئے کہ تمام ترسیمہ جات پہلے ہاتھ سے لکھ کر اور پھر کمپیوٹر پر ڈیزائن کر کے بنائے گئے ہیں۔ ہاں اگر کوئی اکا دکا ترسیمہ غلط ہو بھی گیا تو وہ بہت جلد پکڑا جائے گا۔
 
نعیم سعید

محفلین
ماشاء اللہ بہت اچھا لگ رہا ہے۔
نمونے کے چند صفحات پی ڈی ایف فارمیٹ میں بھی پیش کر دیں تو بڑی مہربانی ہوگی۔
 
باسم

محفلین
بہت خوب ماشاء اللہ
نوری نستعلیق کی عادی آنکھوں کو اس سے اجنبیت محسوس ہوگی اس لیے اس کا موازنہ نوری کے بجائے لاہوری نستعلیق میں ہاتھ کی کتابت سے کیا جانا چاہیے۔
 
arifkarim

معطل
ماشاء اللہ بہت اچھا لگ رہا ہے۔
نمونے کے چند صفحات پی ڈی ایف فارمیٹ میں بھی پیش کر دیں تو بڑی مہربانی ہوگی۔
فی الحال جلدی میں ایک ہی صفحہ پوسٹ کرسکتا ہوں:
http://arifkarim.no/Public/Taj_sample.pdf

بہت خوب ماشاء اللہ
نوری نستعلیق کی عادی آنکھوں کو اس سے اجنبیت محسوس ہوگی اس لیے اس کا موازنہ نوری کے بجائے لاہوری نستعلیق میں ہاتھ کی کتابت سے کیا جانا چاہیے۔
شکریہ باسم۔ پچھلے بیس سالوں سے نوری نستعلیق کا مشینی انداز پڑھ پڑھ کر آنکھیں تک چکی تھیں۔ ایسے میں شاکر القادری صاحب کا یہ انمول کارنامہ تاریخ اردو میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ اس فانٹ میں جو بھی اردو متن پڑھتا ہوں تو بچپن کی وہ یادیں تازہ ہو جاتی ہیں جب ہم گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران بچوں کے ناول اس خط کتابت میں بہت شوق سے پڑھا کرتے تھے۔ فیض لاہوری نستعلیق اور اس خط میں زمین آسمان کا فرق ہے۔
 
مدیر کی آخری تدوین:
لیں ایک تازہ نمونہ میری طرف سے بھی D: , آج جناب شاکرالقادری صاحب نے ٹیسٹ ڈرائیو کا موقع دیا، اور اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ ٹایپنگ کے لحاظ سے یہ اب تک کا سب سے سموتھ اور تیز فانٹ ہے۔ :whistle:

taj.png
 
شاکرالقادری

لائبریرین
عبدالرؤف بھائی! آپ کا امیج تو نظر ہی نہیں آرہا

ذیل میں ایک تصویر میں اس فانٹ کو ان پیج میں چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے

taj%20in%20Inpage.jpg
 
زین

لائبریرین
شاکر القادری بھائی
ان پیج میں اس فونٹ کو استعمال کرنے کا طریقہ کار کیا ہوگا؟؟
 
نایاب

لائبریرین
محترم بھائی اس بینر کی تحریر میں کیا لکھنا ہے ۔ ؟
اور یہی فونٹ ملے گا تو بینر بن سکے گا ۔۔۔
 
لیں ایک تازہ نمونہ میری طرف سے بھی D: , آج جناب شاکرالقادری صاحب نے ٹیسٹ ڈرائیو کا موقع دیا، اور اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ ٹایپنگ کے لحاظ سے یہ اب تک کا سب سے سموتھ اور تیز فانٹ ہے۔ :whistle:

عبدالرؤف بھائی! آپ کا امیج تو نظر ہی نہیں آرہا

ذیل میں ایک تصویر میں اس فانٹ کو ان پیج میں چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے

میں معذرت خواہ ہوں، وہ دراصل ، میں نے تصویر DL کے پبلک فولڈر میں نہیں رکھی تھی۔ یہ لیں جناب :

taj.png
 
aladdin

محفلین
عبدالرؤف بھائی! آپ کا امیج تو نظر ہی نہیں آرہا

ذیل میں ایک تصویر میں اس فانٹ کو ان پیج میں چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے

taj%20in%20Inpage.jpg
شاکر صاحب! آپ ذرا اِسی فائل کی پی ڈی ایف جینیریٹ کریں فائل میں جاکر Save As PDF پر کلک کرکے۔ اور پی ڈی ایف یہاں پوسٹ کریں۔ اِس سے اندازہ ہوگا کہ انپیج کا جی پی ایل گھوسٹ اسکرپٹ تاج نستعلیق پر کتنا درست کام کر رہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ اِس پی ڈی ایف کو کورل میں بھی امپورٹ کر کے دیکھلیں کہ الفاظ وغیرہ امپورٹ ہونے پر درست دکھرہیں ہیں کی نہیں۔
 
ماشا اللہ تبارک اللہ۔۔ میں نے دکیھا کہ انڈیزائن میں یہ بہترین چل رہا ہے، میں نے دیگر خطوط کے متعلق پوچھنا ہے کہ کون سی نستعلیقی فونٹ ان ڈیزائن میں بہتر طور پر چل رہی ہیں اور ان ڈیزائن کے کس ورژن پر؟
شکریہ
 
شاکرالقادری

لائبریرین
شاکر صاحب! آپ ذرا اِسی فائل کی پی ڈی ایف جینیریٹ کریں فائل میں جاکر Save As PDF پر کلک کرکے۔ اور پی ڈی ایف یہاں پوسٹ کریں۔ اِس سے اندازہ ہوگا کہ انپیج کا جی پی ایل گھوسٹ اسکرپٹ تاج نستعلیق پر کتنا درست کام کر رہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ اِس پی ڈی ایف کو کورل میں بھی امپورٹ کر کے دیکھلیں کہ الفاظ وغیرہ امپورٹ ہونے پر درست دکھرہیں ہیں کی نہیں۔
یہ رہی پی ڈی ایف فائل

اور یہ پی ڈی ایف کورل میں امپورٹ ہونے کے بعد کیا گل کھلاتی ہے دیکھیئے:
pdf2corel.jpg
 
Top