تاج نستعلیق کی حالیہ پیش رفت!

aladdin

محفلین
لیکن ان پیج میں یہ فانٹ سست رفتار ہے
تو اِسکا کیا حل ہے؟

نیچے والی پی ڈی ایف فائل تو آپکے پاس ہوگی ہی، اسمیں جہاں پرلال گولا بنا ہے وہاں پر٪2400 زوم کرکے دیکھیں کہ کچھ "ک" کی ڈِزائن میں صفائی میں کمی ہے۔
p26xf4_zps8a7056e3.jpg
 
شاکرالقادری

لائبریرین
شکریہ اللہ دین! جن دو کشتیوں کی آپ نے نشاندہی کی ہے ان دو کشتیوں سے تیار ہونے والے لگیچرز میں یہ مسئلہ تھا جو ٹھیک کر دیا گیا ہے
ان شأ اللہ ریلیز کے بعد اس قسم کے مسائل کی نشاندہی ہوتی رہے گی اور ان کو فوری طور پر درست کیا جاتا رہے گا
 
شاکرالقادری

لائبریرین
کبا کئی کیو کیٹ کیڈ کیر کیس کبہ و کین کیف کبے
مندرجہ بالا کشتیوں سے تیار ہونے والے تمام لگیچرز میں بھی یہی مسئلہ تھا درست کر دیا گیا ہے
 
شاکرالقادری

لائبریرین
میں تو لائینو ٹرانک پرنٹر کی مدد سے ایک فائل پرنٹ کروا لیتا ہوں جس کی ایکسٹینشن پی آر این ہوتی ہے مثلا
test.prn اور اس پرنٹ فائل کو کورل میں امپورٹ کر لیتا ہوں
 
aladdin

محفلین
ٹھیک ہے ۔ لیکن کیا کوالیٹی میں کوئی لاس ہوتا ہے۔ ای پی ایس فائل کو کورل میں امپورٹ کرنے پر کوئی بھی لاس نہیں ہوتا ہے۔ پی آر این فائل بنانے کا طریقہ بھی بتادیں۔

شکریہ۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
نہیں بھائی کوئی کوالٹی لاس نہیں ہوتا ۔ آپ آزما کر دیکھین بہت ایزی اور شاندار ہے
انسٹالیشن کا طریقہ:
۔پرنٹرز اینڈ فیکسز
۔۔ایڈ پرنٹر
۔۔۔مینو فیکچرز۔۔۔۔۔ لائنو ٹرانک
۔۔۔۔پرنٹر ۔۔۔۔530-- v52.30

اس کے بعد آپ ایم ایس ورڈ کی کسی بھی فائل کو پرنٹ کروائیں اور پرنٹر کے طور پر اسی پرنٹر کو منتخب کر کے ۔۔ پرنٹ ٹو فائل کا آپشن استعمال کریں ۔۔۔ اوکے کرنے پر یہ آپ سے فائل کا نام اور پاتھ پوچھے گا ۔۔۔ فائل کو نام دے کر سیو کر لیں ۔۔۔ کورل میں جاکر فائل کو امپورٹ کر لیں
اب آپ اسے بالکل اسی طرح ان گروپ۔۔۔ بریک اے پارٹ وغیرہ کے ساتھ ہینڈل کر سکتے ہیں جس طرح پرانے ان پیج سے فائل امپورٹ کر کے کرتے تھے ۔۔۔ کوئی کوالٹی لاس نہیں ۔۔۔
نوٹ : پی آر این فائل امپورٹ کرے کے لیے کورل کا ورزن ۹ سب سے زیادہ بہترین ہے ۔۔۔ اگر آپ نے ورڈ کی ۵۰ صفحات پر مشتمل فائل پی آر این فائل میں پرنٹ کروائی ہے تو کورل نائن اسے امپورٹ کرتے وقت اتنے ہی صفحات خودکار طور پر تیار کر لیتا ہے اور تمام مواد کو صفحہ بہ صفحہ امپورٹ کر لیتا ہے جبکہ کورل پندرہ اور سولہ ایسا نہیں کر پاتے اور تمام مواد کو گھچڑ مچڑ ایک ہی جگہ پر امپورٹ کر دیتے ہیں :)
ہاں اگر دو چار الفاظ یا ایک دو لائنوں کی حد تک مواد امپورٹ کرنا ہو تو کورل ۱۵ اور ۱۶ میں بھی کیا جا سکتا ہے
 
aladdin

محفلین
بہت اچھا کیا آپنے جو بتا دیا کہ کورل 9 اِس معاملے میں بہتر ہے۔ اب میں کورل 9 ہی ڈائنلوڈ کروں گا۔ :)

اسکے ساتھ ایک کام ہم اور بھی کرسکتے ہیں اور وہ یہ کہ کورل 9 میں 50 صفحات والی یا اس سے بڑی فائل کو کورل 9 میں امپورٹ کرنے کے بعد ہم اُسے کورل کے فارمیٹ میں Save کرلیں یعنیٰ CDR اور پھر اِسے کورل X5/X6 میں اوپین کرسکتے ہیں مزید فارمیٹنگ کرنے کے لیے :)
 
جی ہاں میں ایسا ہی کرتا ہوں
 
شاکر القادری صاحب جو آپ تاج نستعلیق کی مدد سے شاہکار طغرے تیار کرتے ہیں تو کیا وہ اسی طرح کورل ڈرا میں کرتے ہیں؟ اور اگر اس سلسلے میں مجھے آپ کی کچھ رہنمائی درکار ہو تو آپ مدد فرمائیں گے؟ اور لائینو ٹرانک کو براہ مہربانی رومن میں بھی لکھ دیجئے
 
اشتیاق علی

محترم انعام بھائی! جہاں تک تاج نستعلیق کا سوال ہے تو اس کی بیشتر اشکال کورل ڈرا میں ہی بنائی گئی ہیں اور طغرے وغیرہ لکھنے کا کام اب تو فونٹ کی مدد سے ہی کیا جاتا ہے اور اسی طریقہ کار کے تحت امپورٹ کی جاتی ہے۔
 
اشتیاق علی

لائبریرین
ابھی تو نہیں کیا کیونکہ میرے پاس کورل X5 یا کورل 9 موجود نہیں ہیں۔ :) پہلے کورل کا انتظام کرلوں پھر اِس پر ہاتھ صاف کرتا ہوں :)
جناب آپ کورل 9 پورٹیبل ڈاؤنلوڈ کر لیجئے گا۔ یہ وزن میں بھی ہلکا ہو گا اور انسٹال کرنے کی زحمت بھی نہیں کرنی پڑے گی۔ :)
 
اشتیاق علی صاحب جواب دینے کا شکریہ۔ لیکن پچھلے سوال کے حوالے سے ابھی بات تشنہ رہ گئی ہیں۔
۱۔جیسا کہ آپ نے فرمایا کہ طغرے وغیرہ لکھنے کا کام کورل ڈرا میں تاج نستعلیق کے ذریعے کیا جاتا ہے تو اس سلسلے میں وضاحت یہ فرمائیے کہ اس کا طریقہ کیا ہے۔ جب ہم ورڈ میں کوئی عبارت لکھ کر کورل میں انمپورٹ کر لیں تو اس کے بعد اس کی سیٹنگ وغیرہ یا جو حسن و خوبصورتی ہو وہ کیسے کورل میں پیدا کی جائے جیسا کہ جناب شاکر صاحب کے پوسٹ کیے ہوئے طغروں کا خاصہ ہے مطلب یہ کہ کورل میں اردو عبارات پر جو کام کرنے کا طریقہ ہے وہ کیا آپ مرحلہ وار ٹیوٹوریل کی شکل میں سمجھا سکتے ہیں
۲۔ شاکر صاحب نے
لائینو ٹرانک پرنٹر کی بات کی اس کی سائٹ کا آفیشل لنک کیا ہے۔
 
aladdin

محفلین
کیا آپ نے لائینو ٹرانک پرنٹر کو ٹرائی کر لیا؟
جی اب میں نے اسے انسٹال کرلیا ہے۔ یہ واقعی میں درست کام کررہا ہے۔ جب یہ پرنٹر انسٹال کریں تو جہاں پر انسٹالیشن کے دوران یہ پرنٹر پوڑٹ پوچھتا ہے وہاں پر آپ اِسے LPT/COM پوڑٹ نہ دیکر File: Print to file کا پوڑٹ سیلیکٹ کرادیں جس سے فائدہ یہ ہوگا کہ جب آپ پرنٹ کرنے جائیں گے تو ہر مرتبہ آپ کو Print to file کا آپشن چیک نہیں کرنا پڑیگا۔ :)

ابھی تک تو کورل 9 پورٹیبل میں ٹیسٹ کیا ہے۔ اب کورل 15 میں چیک کرتا ہوں۔ :)
 
اشتیاق علی

لائبریرین
اشتیاق علی صاحب جواب دینے کا شکریہ۔ لیکن پچھلے سوال کے حوالے سے ابھی بات تشنہ رہ گئی ہیں۔
۱۔جیسا کہ آپ نے فرمایا کہ طغرے وغیرہ لکھنے کا کام کورل ڈرا میں تاج نستعلیق کے ذریعے کیا جاتا ہے تو اس سلسلے میں وضاحت یہ فرمائیے کہ اس کا طریقہ کیا ہے۔ جب ہم ورڈ میں کوئی عبارت لکھ کر کورل میں انمپورٹ کر لیں تو اس کے بعد اس کی سیٹنگ وغیرہ یا جو حسن و خوبصورتی ہو وہ کیسے کورل میں پیدا کی جائے جیسا کہ جناب شاکر صاحب کے پوسٹ کیے ہوئے طغروں کا خاصہ ہے مطلب یہ کہ کورل میں اردو عبارات پر جو کام کرنے کا طریقہ ہے وہ کیا آپ مرحلہ وار ٹیوٹوریل کی شکل میں سمجھا سکتے ہیں
۲۔ شاکر صاحب نے
لائینو ٹرانک پرنٹر کی بات کی اس کی سائٹ کا آفیشل لنک کیا ہے۔
اصل میں تاج نستعلیق کی اشکال یعنی ترسیمہ جات کورل ڈرا میں ہی بنائی گئی ہیں اس لیے وہاں سے الفاظ بنانے میں بس فائل در فائل کا سفر درکار ہوتا ہے تاکہ مطلوبہ الفاظ کا ذخیرہ اکٹھا کیا جا سکے۔ باقی بات رہی ورڈ سے کورل کے سفر کی تو وہ شاکر بھائی کے پرنٹ ٹو فائل والی کمانڈ کافی کارآمد ہے۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
لائینو ٹرانک پرنٹر کی بات کی اس کی سائٹ کا آفیشل لنک کیا ہے۔
لائینو ٹرانک پرنٹر آپ کی ونڈوز سی ڈی میں موجود ہوتا ہے وہیں سے انسٹال کیا جا سکتا ہے اوپر میں نے ایک پوسٹ میں اسکی انسٹالیش کا تفصیلی طریقہ لکھا ہے وہ دیکھ لیں
 
ونڈو7 میں یہ کس نام سے ہے میں نے اسے جب ونڈو 7 میں انسٹال کرنا چاہا تو یہ ۔فیچرمیں خالی لائنر کے نام سے ملا اور پرنٹر کے آپشن میں وہ ورژن نہیں ملا جو آپ نے بتایا ہے پھر بھی اسی
انسٹال کر کے دیکھا ورڈ سے فائل پرنٹ کرکے کورل 9 میں امپورٹ کی لیکن فائل امپورٹ نہیں ہوئی اس میں کہاں غلطی ہوئی شاکرالقادری صاحب یا دوسرے حضرات اس کی تصحیح فرمائیں
 
Top