بچپن کا سب سے پسندیدہ کھیل ؟

باباجی

محفلین
ہممممممممم
بچپن میں کرکٹ، فٹ بال، سائیکل کا ٹائر چلانے کا مقابلہ کرنا، سائیکل ریس بہت کھیلی بی ایم ایکس پر ، ویڈیو گیم کا شیدائی تھا اور اب بھی ہوں 'نیڈ فار اسپیڈ' کا، پھر فٹنس ایکسر سائز کا بہت شوق ہے لیکن وقت نہیں ملتا لہٰذا آفس میں آن لائن گیمز کھیلتا ہوں
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
برف پانی کونسا کھیل ہے ؟
بھیا کافی دیر سے نہیں کھیلا اس لیے اچھے سے یاد نہیں
شاید یوں تھا کہ ایک ممبر نے سب کو پکڑنا ہوتا تھا اور جب کوئی پکڑا جاتا تھا (یا یہ کہ پکڑنے والا کسی کے پاس آتا تھا) تو وہ برف بن جاتا تھا یعنی اپنی جگہ پر جم جاتا اور پھر پکڑنے والا دوسروں کو اس طرف نہیں آنے دیتا تھا۔ اگر کوئی دوسرا اس کے مدد کے لیے آجاتا تو اس کو ہاتھ لگانے سے برف بنا ہوا ممبر پھر سے بھاگنے لگتا دوسروں کے ساتھ
 
زین

یاد آیا ۔
ہم پشتو میں اس کھیل کو کچھ اور کہتے تھے ، نام یاد نہیں آرہا۔ شاید ’’اناگئی‘‘
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
چھپن چھپائی!
پکڑم پکڑائی
اونچ نیچ
برف پانی
ٹی وی کٹ
کرکٹ
لڈو
کیرم
اونو
کانگو جن
دارک نائٹ
بیڈ منٹن
نشانہ بازی
یہ سب ہی میرے پسندیدہ کھیل تھے اور میں نے انہیں کھیلا بھی خوب خوب یعنی دل بھر کے لیکن تمام کھیلوں میں سب سے زیادہ میں نے کرکٹ کھیلی اور بیڈمنٹن بھی۔:angel:
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
یہ سب ہی میرے پسندیدہ کھیل تھے اور میں نے انہیں کھیلا بھی خوب خوب یعنی دل بھر کے لیکن تمام کھیلوں میں سب سے زیادہ میں نے کرکٹ کھیلی اور بیڈمنٹن بھی۔:angel:
اپیا مجھے بھی بیڈ منٹن بہت پسند ہے ہم لوگ گھر میں بھی کھیلا کرتے تھے اور کالج میں بھی
اور کرکٹ بھی کھیلی میں نے باقر کے ساتھ
اپیا باقر بہت اچھا کھیلتا ہے اتنی مشکل بال کرواتا ہے ناں کہ کھیلی نہیں جاتی ۔۔میں اس کے ساتھ کھیلنے کو مس کررہی ہوں میں باقر اور چھوٹی دونوں کھیلے تھے آخری بار
 
واہ بھئی
آپ کو پتا ہے اپیا بھی بہت اچھی بالنگ کرتی تھیں
اور بہت اچھی بیٹنگ بھی
چھکے لگاتی تھی:happy:
 
عثمان

محفلین
شطرنج ، کرکٹ
اور دوسروں کی گیند یا فریسبی لے کر بھاگ جاتا تھا۔ وہ اپنی گیند یا فریسبی واپس لینے اور میری پھینٹی لگانے کے لئے میرے پیچھے دوڑتے رہتے تھے۔
ثابت ہوا کہ مابدولت بچپن سے ہی ٹانگ کھینچ واقع ہوئے ہیں۔
 
تعبیر

محفلین
تھینک یو ناعمہ بچے ٹیگ کرنے کے لیے
مجھے بچپن میں لڑکوں والے کھیل زیادہ اٹریکٹو لگتے تھے اور وہ کزن بھائیوں کی منتیں کر کے کھیلے بھی جیسے کرکٹ
بنٹے یا کنچے
گلی ڈنڈا
پتنگ بہت کوشش کی سیکھنے کی لیکن نہیں آئی اڑائی (ویسے یہ بچپن کا دور نہیں تھا بلکہ ٹین ایج تھی تیرہ،چودہ سال )چھت پر بھری دوپہر میں سیکھتے تھے میں اور باجی وہ بھی پیسے دیکر اور اس سے رنگ اتنا کالا ہوا کہ خاندان میں سب نے ہمیں بھنگن رام کلی کہنا شروع کر دیا تھا :p
اس کے علاوہ
کھوکھو
برف پانی
کیرم
لوڈو
بیڈمنٹن
چھپن چھپائی
پکڑن پکڑائی
پٹھو گرم
فریسبی
سائیکل ریس لگانا
گھر گھر کھیلنا
ڈارک روم

پرچیوں والی گیمز جیسے
چور۔سپاہی،وزیر،بادشاہ
اس کے علاوہ ایک اور جس میں رنگ منتخب کرتے ہیں اس کے بعد نمبر اور پھر جو لکھا ہوتا تھا اسے وہی کہ کر چھیڑتے تھے
کاغذ کی کشتیاں بنانا اور کاغذ کے جہاز اڑانا جس کا دور تک جاتا وہ جیت جاتا
ہاتھوں کے کھیل
دھاگے سے مسہری بنایا اور ایک کے ہاتھ سے دوسرے کے ہاتھ میں اسے منتقل کرنا
لسو پنجو ہار کبوتر والا گیم
چیل اڑی وار کوا اڑا والا گیم

اس کے علاوہ بھی بہت سارے ہیں اف کیا کیا بتاؤں اور کیا کیا لکھوں :)
 
Top