مبارکباد La Alma بہن بھی ہوئی ہزاری ۔۔۔

لاریب مرزا

محفلین
پہلا ہزاری منصب بہت بہت مبارک ہو لاالمیٰ!! :) :)

یوسف سلطان بھائی!! گستاخی معاف، کتنے آپ کنجوس ہیں۔ یعنی پورا دھاگہ کھول لیا اور لکھا صرف ایک فقرہ۔ o_O آپ صرف عنوان ہی دے دیتے تو کافی تھا۔ :p
 

عاطف ملک

محفلین
La Alma جی،
آپ کو منصبِ ہزاری بہت بہت مبارک ہو۔
میں آپ کی نثری اور شعری تحریروں کا بہت معترف ہوں۔بالخصوص کائنات کے اسرار و رموز اور تصوف کے متعلق آپ کا علم قابلِ رشک ہے۔
دعا ہے کہ اللہ آپ کو زندگی کے ہر میدان میں کامیاب و کامران رکھے۔
آمین۔
 

La Alma

لائبریرین
La Alma بہن کو پہلا ہزاری منصب بہت بہت مبارک ہو :party:
حال ہی میں، ہمیں محفل سے اپنے Dope Test کی رپورٹ موصول ہوئی ہے کہ ہمیں " فورم کا نشہ ہو گیا ہے" . گویا یہ ہزار مراسلے نہ ہوئے، ہزار پیگ (Peg) ہوئے جو ہم چڑھا گئے ...اور وہ بھی سر ِ عام ...لا حول ولا قوة ...اور اوپر سے ہمارے ناکردہ جرم کی تشہیر کے لیے یہ لڑی بھی شروع ہو گئی. نہ جائے ماندن نہ پائے رفتن، اب اس الزام کی مبارکباد بھی وصول کرنا پڑے گی .
سو ہم اس تمغہِ حسنِ کارکردگی کے لیے محفل اور محفلین کا دلی شکریہ ادا کرتے ہیں ، بالخصوص یوسف سلطان بھائی کا جنہوں نے یہ اشتہاری دھاگہ کھولا . بہت شکریہ .:):):)
 
Top