“ وفا “

شمشاد

لائبریرین
وفا کا کاغذ تو بھیگ جائے گا بدگُمانی کی بارشوں میں
خطوں کی باتیں تو خواب ہوں گی پیام ممکن نہیں رہے گا
(نوشی گیلانی)
 

سارہ خان

محفلین
کسی بے وفا کی خاطر، یہ جنوں فراز کب تک
جو تمہیں بُھلا چُکا ہو، تم اُس کو بھول جاؤ
 

عمر سیف

محفلین
نہ وہ آوارگی مجھ میں، نہ وہ آشفتگی مجھ میں
میں کس معیار پہ اپنی وفا کو تول کر دیکھوں
 

شمشاد

لائبریرین
وہ پھُول اُگاتی زمیں اور گیت گاتی زمیں
وفا کے رنگ محبت سے مُسکراتی زمیں
(نوشی گیلانی)
 

عمر سیف

محفلین
جو حرف لوحِ وفا پہ لکھے ہوئے ہیں ان کو بھی دیکھ لینا
جو رائیگاں ہو گئیں وہ ساری عبادتیں بھی شمار کرنا
 

شمشاد

لائبریرین
یہ دستِ قتل وفا جتنا بڑھتا جائے گا
ترے وقار کی گردن تلک بھی آجائے گا
(نوشی گیلانی)
 

شمشاد

لائبریرین
کوئی حرفِ وفا ناں حرفِ سادہ
میں خاموشی کو سُننا چاہتی ہوں
(نوشی گیلانی)
 

ظفری

لائبریرین
چاہت کا رنگ تھا نہ وفا کی لکیر تھی
قاتل کے ہاتھ میں تو حنا کی لکیر تھی

( محسن نقوی)‌
 

سارہ خان

محفلین
خانہ زادِ زلف ہیں زنجیر سے بھاگیں گے کیوں؟
ہیں گرفتارِ وفا، زنداں سے گھبرائیں‌گے کیا ؟

(غالب)
 

محمد وارث

لائبریرین
تالیفِ نسخہ ہاے وفا کر رہا تھا میں
مجموعہء خیال ابھی فرد فرد تھا

(امامِ وفا شعاراں)
 

عمر سیف

محفلین
وفا کریں گے نبھائیں گے بات مانیں گے
تمھیں بھی یاد ہے کچھ، یہ کلام کس کا تھا
 

شمشاد

لائبریرین
وَفا گُمنام ہونے دو، جفا کو عام کرنے دو
ہواؤں کو یہ سارا کام کرنے دو
(فاخرہ بتول)
 
Top