یہ کون سا فونٹ ہے؟

دوست

محفلین
یہ جن صاحب کا ذکر خیر ہورہا ہے ایسی عظیم ہستی کو تو اردو محفل پر ہونا چاہیے یار۔
 
محترم دوستو جيسا كہ ميں ذكر كر چكا ہوں ضيا طور صاحب كو نہ تو پبلسٹي پسند ہے اور نہ وہ كسي محفل كا حصہ بن سكتے ہيں۔
جناب سعادت بھائي شاہكار، نقاش، ہماله، سقراط، جميل نستعليق، علوي نستعليق، جوهر نستعليق، حتي كہ پاك نستعليق ميں بھي تقريبا ايك جيسا خط ہي استعمال ہوا ہے اسلئے كوئي فائدہ نہيں ہے۔ ﴿تقريبا ايك جيسا﴾ تو ميں نے صرف احتياطا استعمال كيا ہے تاكہ مندرجہ بالا فونٹ بنانے والوں كي دل آزاري نہ ہو ورنہ ان فانٹس اور پروگرامز كے تخليق كنندگان حقيقت بہت اچھي طرح جانتے ہيں۔ نوري نستعليق كے ٩٠ فانٹ فائلز كو ايك فائل ميں يكجا كرنے كي كوشش ميں 5 سال پہلے كر چكا ہوں جب ميں نے ليگيچر بيس قرآني فانٹ بنايا تھا تاكہ دونوں فانٹ نستعليق اور نسخ ايك ساتھ ورڈ ميں استعمال ہوسكيں اور ميري اس سلسلے ميں مانوٹائپ انگلينڈ والوں سے خط و كتابت بھي ہوئي تھي ليكن ميں ان كو اس سلسلے ميں قائل نہ كرسكا اور كاپي رائٹ كي وجہ سے ميں نہ يہ كام ادھورا ہي چھوڑ ديا۔
جب سے ميں اس فيلڈ ميں آيا ميري خواہش يہي تھي اور اب بھي ہے كہ كيوں نہ ہم پاكستاني نستعليق يا لاہوري نستعليق كا ايك فونٹ بنائيں۔ ہمارے پاس ماشاءالله جناب رشيد بٹ، جناب خالد يوسفي، جناب عبدالرحمن، جناب محمد علي زاہد وغيرہ وغيرہ كي طرح كے بہت سے مايہ ناز خطاط موجود ہيں اور ہميں ان مايہ ناز خطاط سے ليگيچر لكھوا كر نيا نستعليق كا فونٹ بنانا چاہئے۔ ميں شروع دن سے ہي جوائنٹ بيس فانٹ كے حق ميں نہيں ہوں كيونكہ جو خوبصورتي ليگيچر ميں ہے جوائنٹ بيس فانٹ تو ميرے خيال ميں اسكا عشر عشير بھي نہيں ہے۔ ايك مثال ہمارے پاس نفيس نستعليق بھي ہے۔ انہوں نے اس فانٹ كے جوائنٹ لكھوائے اور شايد ايك يا ڈيرھ سال ميں اسكے وولٹ ٹيبل لكھے اور الفاظ كو جوڑنے اور ٹكرائو كو روكنے كے لئے انہيں اتنے رول لكھنے پڑے كہ فانٹ كو بھي ايك دفعہ لوڈ ہوتے وقت سمجھ آجائے۔
يہ فانٹ كسي كتابي كام كے لئے تو ميري ناقص رائے ميں كام نہيں آسكتا اور ابھي تك ويب پر بھي اسكا استعمال نظر نہيں آيا۔
آپ اس محفل كو ہي لے ليں ہر تھريڈ ميں آپكو tahoma ہي نظر آئے گا۔ ماشاءالله اتنے فانٹ ڈويلپر اس محفل كے ركن ہيں اور خطاط بھي شايد ركن ہيں كيوں ہم نستعليق نہيں تو كم از كم اس فورم كے لئے ہي كوئي اچھا فانٹ بناليں تاكہ اس محفل كے تھريڈز كو tahoma سے نجات مل جائے۔
بہرحال انشاءالله مجھے اميد ہے كوئي نہ كوئي ساتھي نئے ليگيچر لكھوانے كے بارے ميں سيريس ضرور ہوگا۔ ويسے ميں نے ايك تھريڈ ميں پڑھا تھا كہ كوئي دوست پيسے اكٹھے كر كے ليگيچر لكھوانے كي تجويز دے رہے تھے۔ ماشاءالله بہت اچھي تجويز ہے اور اسكے بارے ميں ضرور سوچنا چاہئے۔
ميرے خيال ميں منتظم اعلي صاحب كو چاہئے كہ اس discussion كو كوئي اور موضوع دے كر كہيں اور منتقل كر ديں تاكہ مزيد لوگ اس موضوع ميں شامل ہوسكيں۔ كيونكہ پوچھا تو يہ گيا تھا كہ يہ كونسا فانٹ ہے ليكن لگتا ہے ميں نے اس موضوع كو ضيا طور اور فانٹس كي يكسانيت كي طرف موڑ ديا ہے۔ بہرحال جيسا منتظم اعلي بہتر سمجھيں۔
 
arifkarim

معطل
آپ اس محفل كو ہي لے ليں ہر تھريڈ ميں آپكو tahoma ہي نظر آئے گا۔ ماشاءالله اتنے فانٹ ڈويلپر اس محفل كے ركن ہيں اور خطاط بھي شايد ركن ہيں كيوں ہم نستعليق نہيں تو كم از كم اس فورم كے لئے ہي كوئي اچھا فانٹ بناليں تاكہ اس محفل كے تھريڈز كو tahoma سے نجات مل جائے۔
چونکہ آپ اس فارم پر نئے ہیں، اسلئے شاید یہاں پر موجود فارم اسٹائلز سے واقفیت نہیں رکھتے۔ نبیل بھائی نے ہر نستعلیق فانٹ کے اجراء کے بعد اسی فانٹ کا ایک اسٹائل شیٹ یہاں شامل کر دیا تھا، لیکن چونکہ تاہوما اسٹائل ڈیفالٹ ہے اسلئے آپکو یقیناً اسی میں‌پورا فارم پہلی بار رجسٹر ہونے کے بعد نظر آئے گا۔ اگر آپ اس فارم کو علوی، جمیل یا فیض کے جلوہ میں دیکھنا چاہتے ہیں تو فارم پیج کے عین دائیں طرف اور نیچے دیکھئے:
b170.gif
یہاں اپنا من پسند اسٹائل منتخب کیا جا سکتا ہے۔
باقی جہاں تک نئے اردو لگیچرز لکھوا کر انہیں فانٹ میں ڈھالنے کا سوال ہے تو اس سلسلہ میں‌شاکرالقادری صاحب پہلے ہی کام کر رہے ہیں۔ باقی یہیں محفل پر نفیس نستعلیق کو مکمل لگیچر بیسڈ کرنے پر کام بھی ہو رہا ہے تاکہ اسکی رفتار و خوبصورتی میں‌قدرے اضافہ لایا جا سکے۔
اسوقت سب سے بڑا مسئلہ جو چل رہا ہے، وہ کسی ایسے نستعلیق کیریکٹر فانٹ کی تخلیق / تلاش ہے، جو کراس پلیٹ فارم: مائکروسافٹ، لینکس، میک، اڈوب پر ۱۰۰ فیصد درست چل سکتا ہو۔ جسکے بعد اسمیں مزید خوبصورتی کیلئے لگیچرز کو داخل کرنا زیادہ مشکل کام نہیں ہوگا۔ اور اس سلسلہ میں ہم آپکی ماہرانی رائے کے محتاج ہیں۔
یاد رہے کہ موجودہ لگیچر بیسڈ نستعلیق فانٹس زیادہ تر جوہر نستعلیق کے سورس پر بیسڈ کئے گئے ہیں، جو کہ مائکروسافٹ پلیٹ فارم پر تو ٹھیک کام کرتا ہے، پر باقیوں پر جاتے ہی تھوڑا ٹیڑا ہو جاتا ہے۔:(
 
مدیر کی آخری تدوین:

arifkarim

معطل
اشفاق نیازی صاحب
بہت خوب پرانا وقت یاد دلا دیا کیونکہ میں نے بھی راقم شاھکار پلس سرخاب ھمالہ صفحہ ساز وغیرہ پر بہت کام کیا۔
والسلام
منظورعباس نیازی

شکریہ عباس بھائی۔ اگر ان پروگرامز کی انسٹالیشن فائلز کہیں دستیاب ہوں، تو براہ کرم مطلع کردیں-
 
شاکرالقادری

لائبریرین
محترم دوستو جيسا كہ ميں ذكر كر چكا ہوں ضيا طور صاحب كو نہ تو پبلسٹي پسند ہے اور نہ وہ كسي محفل كا حصہ بن سكتے ہيں۔

-------------
جب سے ميں اس فيلڈ ميں آيا ميري خواہش يہي تھي اور اب بھي ہے كہ كيوں نہ ہم پاكستاني نستعليق يا لاہوري نستعليق كا ايك فونٹ بنائيں۔ ہمارے پاس ماشاءالله جناب رشيد بٹ، جناب خالد يوسفي، جناب عبدالرحمن، جناب محمد علي زاہد وغيرہ وغيرہ كي طرح كے بہت سے مايہ ناز خطاط موجود ہيں اور ہميں ان مايہ ناز خطاط سے ليگيچر لكھوا كر نيا نستعليق كا فونٹ بنانا چاہئے۔ ميں شروع دن سے ہي جوائنٹ بيس فانٹ كے حق ميں نہيں ہوں كيونكہ جو خوبصورتي ليگيچر ميں ہے جوائنٹ بيس فانٹ تو ميرے خيال ميں اسكا عشر عشير بھي نہيں ہے۔ ايك مثال ہمارے پاس نفيس نستعليق بھي ہے۔ انہوں نے اس فانٹ كے جوائنٹ لكھوائے اور شايد ايك يا ڈيرھ سال ميں اسكے وولٹ ٹيبل لكھے اور الفاظ كو جوڑنے اور ٹكرائو كو روكنے كے لئے انہيں اتنے رول لكھنے پڑے كہ فانٹ كو بھي ايك دفعہ لوڈ ہوتے وقت سمجھ آجائے۔
يہ فانٹ كسي كتابي كام كے لئے تو ميري ناقص رائے ميں كام نہيں آسكتا اور ابھي تك ويب پر بھي اسكا استعمال نظر نہيں آيا۔
آپ اس محفل كو ہي لے ليں ہر تھريڈ ميں آپكو tahoma ہي نظر آئے گا۔ ماشاءالله اتنے فانٹ ڈويلپر اس محفل كے ركن ہيں اور خطاط بھي شايد ركن ہيں كيوں ہم نستعليق نہيں تو كم از كم اس فورم كے لئے ہي كوئي اچھا فانٹ بناليں تاكہ اس محفل كے تھريڈز كو tahoma سے نجات مل جائے۔
بہرحال انشاءالله مجھے اميد ہے كوئي نہ كوئي ساتھي نئے ليگيچر لكھوانے كے بارے ميں سيريس ضرور ہوگا۔ ويسے ميں نے ايك تھريڈ ميں پڑھا تھا كہ كوئي دوست پيسے اكٹھے كر كے ليگيچر لكھوانے كي تجويز دے رہے تھے۔ ماشاءالله بہت اچھي تجويز ہے اور اسكے بارے ميں ضرور سوچنا چاہئے۔

ضیا حمید طور سے 80 کی دہائی میں میری بھی چند ملاقاتیں ہو چکی ہیں مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ ماڈل ٹائون میں ایک نوجوان لیکن فربہی مائل خوش اخلاق شخصیت سے میں نے بک کیپنگ کے لیے ڈاس بیسڈ پروگرام لکھوایا تھا اور اس وقت میں نے انہیں اس چھوٹے سے پروگرام کے لیے آٹھ ہزار روپے ادا کیے تھے۔
کامپسی انٹر نیشنل سے تعلق توڑے کے بعد ضیا حمید طور اور انکے دوسرے بھائی جنکا مجھے نام یاد نہیں انہوں نے سقراط اور ہمالہ کے نام سے سافت ویئر متعارف کروائے ہمالہ سقراط کی ہی ترقی یافتہ صورت تھی اور اس میں کئے نئے خطوط کے ساتھ ہمالہ جادوگر بھی متعارف کرایا گیا تھا میں نے شاہکار سقراط اور ہمالہ تینوں استعمال کیے ہیں میں نے سقراط 35 ہزار روپے میں خریدا تھا۔ اس کے بعد انعام علوی صاحب میدان میں آئے اور انہوں نے بھی گلوبل نامی ایک سافٹ ویئر متعارف کرایا جس کا سلور اور گولڈن ورژن علیحدہ علیحدہ تھے انعام علوی میرے گھر اٹک میں تشریف لائے تھے اور انہوں نے مجھے گلوبل کے استعمال کی ترغیب دلائی تھی اور ایک ماہ کے لیے بطور ٹرائل گلوبل گولڈن ورزن کا ڈونگل مجھے دیے رکھا
مجھے سقراط والوں سے کچھ شکایات تھیں فونٹ میں بعض الفاظ کے درست نہ لکھے جانے کی جب انہیں معلوم ہوا کہ میں گلوبل کو ٹرائی کر رہا ہوں اور اس میں دلچسپی رکھتا ہوں تو انہوں نے مجھے کچھ اضافی ٹولز بھی فراہم کر دیے جن میں ایک ٹول خط کو سکین کر کے سقراط کے نوری نستعلیق میں لگیچرز ڈالنے کے لیے بھی تھا چنانچہ میں نے اسی ٹول کی مدد سے گلوبل میں موجود خط رقعہ کی تحریر کو ہینڈی سکینر کے ذریعہ سکین کر کے سقراط کے خط رقعہ میں شامل کیا تھا کیونکہ سقراط کے خط رقعہ سے گلوبل کا خط رقعہ کہیں بہتر تھا
میرے پاس شاہکار اور سقراط دونوں کے ڈونگل اور ٹول موجود تھے لیکن ان پیج کے آنے کے بعد ان پروگراموں کی ایسی ناقدری ہوئی کہ وہ ہزاروں روپوں مالیت کی چیزین کچرے کے ڈرم میں پھینک دی گئیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جناب اشفاق نیازی
آپ کی لاہوری نستعلیق کی خواہش بالکل بجا ہے اور یہ آپ کی ہی نہیں ہم سب کی خواہش ہے محفل پر لگیچر لکھوانے اور اس کے لیے فنڈ کی فراہمی کے لیے مشاورتی دھاگہ شروع کیا گیا تھا لیکن میں بعض وجوہ کی بنا پر فنڈ جنریشن کے حق میں نہیں تھا لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں اس کام سے دست بردار ہوگیا
میں نے اس سلسلہ میں کام شروع کیا ہوا ہے میں نے خطاط الملک استاد تاج الدین زریں رقم کی خطاطی سے بنیادی اشکال اخذ کی ہیں اور ایک ایسا کیریکٹر بیس فونٹ بنالیا جو ہمیں لگیچرز کی تیاری کے لیے الفاظ لکھ دیتا ہے گوکہ اس میں نقاط کی جا بجائی اور حروف کے جوڑ بہت بہتر نہیں ہیں تاہم اس کے ذریعہ لگیچر لکھوا کر انہیں کورل ڈرا کے ذریعہ درست کیا جا رہا ہے اور اب تک ایک ہزار سے زائد لگیچرز تیار کر کے فونٹ میں ڈال چکا ہوں ۔
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=28871
اس طرح کسی خطاط سے لگیچر لکھوانے کی بجائے ہم خود لگیچر لکھنے اور تیار کرنے کے قابل ہیں البتہ کورل ڈرا میں کام کرنا ایک دقت طلب مرحلہ ہے اس اہم کام کے سلسلہ میں اگر کوئی دوست عطیات دینا چاہیں تو بخوشی قبول کیے جائیں گے تاہم فنڈ جنریش کے لیے اپیل برائے چندہ کا میں قائل نہیں ہوں
 
جناب عارف صاحب۔ جہاں تك ميرا تجربہ ہے نفيس نستعليق اور جوہر نستعليق ميں اتنے رول استعمال كئے گئے ہيں جنہيں ورڈ تو ہينڈل كر ليتا ہے ليكن باقي كوئي پليٹ فارم اسے قبول نہيں كرتا۔ كيونكہ ہم زيادہ تر كام وولٹ ميں كرتے ہيں جو كہ مائكروسافٹ نے ہي بنايا ہے۔ جوہر اور نفيس ميں سب سے بڑي خامي نقطوں كو الگ سے ركھنا اور وولٹ رولز كے ذريعے جوڑنا ہے۔ اس ميں اتني پيچيدگياں ڈالي گئي ہيں كہ وولٹ اور ورڈ تو اسكو ہينڈل كر ليتا ہے ليكن ابھي تك دوسرے پليٹ فارم اسكو ہينڈل نہيں كرسكتے۔ ميرا فونٹ عثمان طه نسخ جس ميں چند جگہ پر كرننگ كے لئے ميں نے صرف cursive attachment كا استعمال كيا ہے مجھے ياد ہے كہ Adobe CS 3 اس فيچر كو بھي استعمال نہيں كرتا تھا اور الفاظ گڈ مڈ كر ديتا تھا ليكن Adobe CS 4 ميں اب يہ ٹھيك كام كرتا ہے۔ آپ صرف اس سے سمجھ ليں كہ اوپن ٹائپ كو ہينڈل كرنے ميں كتني مشكلات ہيں خاص طور پر دائيں سے بائيں استعمال ہونے والي زبان ميں۔ كورل ڈرا كا X5 ورژن آگيا ليكن كسي صاحب نے لكھا تھا كہ اس ميں ابھي تك Lig Substitute كي بھي سہولت نہيں ہے۔ مجھے اميد تھي كہ شايد اس ورژن ميں وہ يہ سہولت دے ديں ليكن ناپيد۔ آپ خود سمجھ ليں كہ اگر اتنے بڑے سافٹ وئير صرف Lig Sub بھي نہيں كرسكتے تو اتنے پيچيدہ رولز كيسے سيٹ كريں گے۔
جناب شاكر صاحب يہ سن كر خوشي ہوئي كہ آپ بھي 80 كي دہائي سے تعلق ركھتے ہيں اور ڈاس بيس پروگرام بھي استعمال كر چكے ہيں۔ بہرحال ضيا صاحب كے بھائي كا نام ڈاكٹر فاروق حميد طور ہے اور آجكل انگلينڈ ميں كنسلٹنٹ سرجن ہيں۔ ميرا مشورہ ہے كہ جوہر نستعليق كو چھوڑ كر زيادہ سے زيادہ ليگيچر ڈالے جائيں اور جيسا كہ آپكو معلوم ہوگا كہ شاہكار، ہمالہ، سقراط وغيرہ ميں جو الفاظ نہيں آتے تھے كمپيوتر ان كو جوڑ والے نسخ فونٹ ميں بنا ديتا تھا اور پھر آپ جيسے فنكار ان كے ليگيچر بنا كر ہمالہ يا سقراط ميں ايڈ كر ليتے تھے۔ في الوقت عارف صاحب كے لئے سب سے بہتر حل يہ ہے كہ جوہر سے جان چھڑا كر اگر اس تيكنيك پر كام كر سكيں تو فانٹ تقريبا تمام پليٹ فارم پر بہتر كام كر سكے گا۔ ويسے اگر كورل ڈرا lig subs كي سہولت دے ديتا تو ہمارے كمپوزر حضرات كو جميل نستعليق استعمال كركے كورل ڈرا كو اردو كے لئے بھي استعمال كر سكتے تھے اور انپيج سے كاپي پيسٹ سے بھي جان چھوٹ سكتي تھي۔ چليں اب انہيں X6 تك انتظار كرنا پڑے گا۔
 
شکریہ بھائی جان۔ میں بھی کم و بیش اسی نتیجہ پر پہنچا تھا، جہاں آپ ہیں۔ یہ زیادہ سے زیادہ لگیچرز والا حل مناسب بھی ہے اور تمام پلیٹ فارمز پر چلنے کی گیرینٹی بھی۔
جہاں تک سوال ہے کورل ڈرا کا، تو وہاں پر X4 ورژن تک میں نے خود لگیچرز کو چلتے دیکھا ہے۔ پر جہاں کہیں curs آجائے وہیں، انگریزی ترجمہ کے مطابق ’’لعنت‘‘ زدہ ہو جاتا ہے۔:)
باقی اڈوبی انڈیزائن cs3 میں کرس کی اسپورٹ نہیں تھی، البتہ cs4 میں ہے۔ اور وہاں پیشتر ایرانی نستعلیقی خطوط بخوبی کام کرتے ہیں (کرس کیساتھ)۔ نیز نفیس نستعلیق اپنی تمام تر ’’مشکلات‘‘ کیساتھ کافی حد تک کام کر جاتا ہے۔
میں سوچ رہا ہوں کہ اگر کسی ایرانی نستعلیق خط کو ماڈل بنا کراسمیں لگیچرز داخل کر دئے جائیں تو کیسا رہے گا؟ کیونکہ کچھ سال قبل مرکز فضیلت والے ’’نستعلیق نما‘‘ نسخ فانٹ میں نوری نستعلیق کے ۱۶۰۰۰+ لگیچرز ڈال کر، اسکے نمونے دکھا کر غائب ہو چکے ہیں۔ اور بظاہر انکو دیکھ کر یہی لگتا ہے کہ یہ والا طریقہ کچھ عرصہ تک تو چل سکتا ہے پر ہمیشہ نہیں۔ کیونکہ میرے خیال میں انپیج کی مقبولیت کی اصل وجہ اسکا نوری نستعلیق تو تھا ہی، پر اسکا نوری کیریکٹر زیادہ بنا۔ جو ان (تمام) الفاظ کو لکھ سکتا تھا، جنکے لگیچر موجود نہیں تھے۔
آپ اگر موجودہ صورت حال پر نظر دوڑائیں تو اسوقت فیض لاہوری نستعلیق میں اردو، عربی، انگریزی، فارسی کے ۴۲۰۰۰ لگیچرز موجود ہیں، مگر اسکے باوجود ایک تحریر میں کئی ایک بار ایسے الفاظ آجاتے ہیں جنکو اسکا کیریکٹر فانٹ بدصورت ہی سہی، کم از کم نستعلیق میں دکھا دیتا ہے۔
 
سویدا

محفلین
اتنی بہترین تحریریں اور یادیں‌پڑھ کر بہت مزہ آیا

ایک سے بڑھ کر ایک

مجھے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ اساتذہ فن کے درمیان میں‌ایک طفل مکتب ہوں‌
اللہ آپ سب کو خوش رکھے اور مجھے آپ سب سے استفادے کی توفیق دے ،آمین
عارف بھائی کے طفیل وولٹ کو تختہ مشق بنایا ہوا ہے دیکھیے کمند کہاں‌جاکے ٹوٹتی ہے !!!
 
دوست

محفلین
حل یہی نظر آتا ہے کہ ایک کیرکٹر بیسڈ فانٹ بنا لیا جائے اور اس کے بعد اس سے لگیچر اخذ کرنا بچوں کا کھیل ہوگا۔ اگر نفیس نستعلیق کو استعمال کرتے ہوئے لگیچر اخذ کرنے والا کام پایہ تکمیل تک پہنچ جائےتو۔۔ویسے وہ دھاگہ بند کیوں‌ پڑا ہے اب؟
 
بند تو نہیں پڑا، تجربات کی کمی ہے۔
 
جناب عارف صاحب۔ اگر كوئي دوست محسن حجازي يا عاطف گلزار كو راضي كر سكے تو ميرے خيال ميں نفيس نستعليق يا پاك نستعليق سے بہتر اور كم سے كم رولز ميں جوائنٹ بيس فانٹ بن سكتا ہے۔ اگر درج بالا دونوں فانٹ ميں سے نقطوں كو الفاظ كے ساتھ سيٹ كر ديا جائے بجائے عليحده ركھنے كے تو فانٹ كچھ تيز اور بہتر ہوجائے گا۔ اسي طرح ترسيموں كي تعداد كر دي جائے جيسا كہ شايد نفيس ميں ہر الفاظ كي 10 يا 12 اشكال ہيں مجھے اب صحيح ياد نہيں آپ كنفرم كر ليں۔ اگر ان تعداد كو 4 يا 6 تك لے آئيں اور زيادہ سے زيادہ سادہ رولز لكھے جائيں جيسے صرف curs وغيرہ اور وہ بھي كم سے كم conditions كے ساتھ تو نفيس ميں كافي بہتري آسكتي ہے۔ اور پھر اسي كو بيس بنا كر جميل نستعليق كے ليگيچر اس ميں ايڈ كر دئے جائيں تو ميرا خيال ہے كراس پليٹ فارم كا مسئلہ كافي حل ہو سكتا ہے۔ نفيس نستعليق كو مندرجہ بالا ترميم كرنے كا واحد مقصد اسكے رولز اور آسان اور بہتر كرنا ہے اور اسكا واحد استعمال صرف وہاں ہوگا جہاں فانٹ كو ليگيچر نہيں مل سكے گا۔
اب جو شكل نفيس يا پاك يا مجھے نام ياد نہيں فرانس كے ايك دوست نے فانٹ بنايا گيا ہے اسكو تمام كتاب يا متن ميں استعمال كے لئے بنايا گيا ہے اور الفاظ جڑنے يا خوبصورت نستعليق كو جوڑنے كي تمام خوبياں شامل كي گئي ہيں۔ اگر صرف يہ مدنظر ركھا جائے كہ باقي نستعليق ليگيچر سے سيٹ ہوگي اور صرف missing الفاظ ہي ان جوڑوں سے لكھے جائيں گے تو ميرا خيال ہے درج بالا فانٹ ميں تبديلياں كركے انہيں كراس پليٹ فارم پر چلنے كے قابل بنايا جا سكتا ہے۔
تقريبا دو سال پہلے ميں نے محسن حجازي صاحب سے درخواست كي تھي كہ اگر وہ پاك نستعليق كي طرح كا كوئي سادہ فانٹ بنائيں ليكن انہوں نے شايد اس وقت گورنمنٹ كي جاب چھوڑ دي تھي۔ ان كي طرف سے حوصلہ افزا جواب بھي آيا تھا ليكن اسكے بعد ايك دو ميل ميں نے كي ليكن كوئي جواب نہيں آيا۔
نفيس نستعليق كا سورس بہت بڑا ہے اور اس ميں جوڑ بھي بہت زيادہ ہيں اسلئے اس پر اگر ڈويلپر كے علاوہ كوئي كام كرے تو بہت محنت كرنا پڑے گي۔ ويسے يہ قابل عمل ہے فرق صرف اتنا ہے كہ نيا ڈويلپر اسكو پہلے اچھي طرح سمجھے گا اور پھر مرمت كرے گا جبكہ ماہر كے لئے يہ شايد جلدي كرنا ممكن ہو۔ پاك نستعليق كي تعداد ميں اگر جوڑ استعمال كريں تو شايد كم وقت لگے۔ جوہر نستعليق ميں ابھي تك ديكھ نہيں سكا اسلئے اس بارے ميں كوئي رائے نہيں دے سكتا۔
اميد ہے اگر محسن حجازي يا عاطف گلزار صاحب پڑھيں تو ضرور غور فرمائيں گے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
نیازی صاحب، موجودہ نوری نستعلیق فونٹس جیسے کہ علوی نستعلیق یا جمیل نوری نستعلیق بھی اسی آئیڈیا کی مرہون منت ہیں جو کہ محسن حجازی کا برین چائلڈ تھا۔ جہاں تک پاک نستعلیق کو بہتر بنانے کا تعلق ہے تو اس میں کچھ قانونی پیچیدگی ہے کہ اس کا سورس مرکز فضیلت کی ملکیت ہے۔ علاوہ ازیں محسن کو کسی پراجیکٹ پر کام کے لیے آمادہ کرنا خاصا مشکل کام ہے کیونکہ وہ اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں خاصے مصروف ہیں۔ البتہ میں انہیں فورم پر مختلف معاملات پر تبصروں کے لیے بعض اوقات کھینچ لاتا ہوں۔ فرانس کے جن صاحب کا آپ ذکر کر رہے ہیں ان کا نام عباس ملک ہے اور انہوں نے فجر نستعلیق فونٹ بنایا ہے۔ میرا ان سے ایک مرتبہ فون پر رابطہ ہوا ہوا ہے اور انہوں نے اس جانب اشارہ کیا تھا کہ فجر نستعلیق کو بھی اوپن سورس کر دیا جائے گا۔ ان سے دوبارہ رابطہ کرکے اس بارے میں پوچھا جا سکتا ہے۔
 
arifkarim

معطل
شکریہ نبیل بھائی۔ عبدالمجید ،فجر نوری نستعلیق کے مکمل سورس کو حاصل تو نہیں کر پائے۔ مگر جتنا حاصل ہوا تھا، اسکو دیکھ کر یہی لگتا ہے کہ اسمیں بھی جوہر اور نفیس کی طرح کشتیاں اور نکتے الگ الگ شامل کئے گئےہیں:
b171.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

سعادت

تکنیکی معاون
Top