ہندوستان بمقابلہ بنگلہ دیش:چیمپئنز ٹرافی،سیمی فائنل

ابن توقیر

محفلین
چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل کچھ دیر بعد شروع ہونے والا ہے۔آج ہندوستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں فائنل میں جگہ بنانے کے لیے آپس میں ٹکرارہی ہیں۔ٹائیگرز نے کافی حد تک اپنے کھیل کو بہتر کیا ہے پر دیکھنا یہ ہوگا کہ کیا آج وہ ایشیا کی ’’تگڑی‘‘ ٹیم کو ٹف ٹائم دے پاتے ہیں کہ نہیں۔
یہاں سے جیتنے والی ایشیائی ٹیم فائنل میں پہلے سے موجود ایشیائی ٹیم سے ٹکرائے گی جس کے بعد یقینی طور پر ٹرافی پر ایشیا کا قبضہ ہوجائے گا۔
 

Ali mujtaba 7

لائبریرین
جی اللہ کرے بنگلادیش سیمی فائنل جیت جائے تاکہ پاکستان بنگلادیش کو فائنل میں ہرا کر چمپئینز ٹرافی جیت جائے
 

ابن توقیر

محفلین
جی اللہ کرے بنگلادیش سیمی فائنل جیت جائے تاکہ پاکستان بنگلادیش کو فائنل میں ہرا کر چمپئینز ٹرافی جیت جائے
علی میاں بنگلہ دیش جیتے یا ہندوستان،فائنل میں ایک اچھا میچ دیکھنے کی تمنا ہے۔باقی ہار جیت تو کھیل کا حصہ ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
جی اللہ کرے بنگلادیش سیمی فائنل جیت جائے تاکہ پاکستان بنگلادیش کو فائنل میں ہرا کر چمپئینز ٹرافی جیت جائے

maxresdefault.jpg


اللہ سے آسانی طلب نہ کریں بلکہ مشکلوں سے نمٹنے کا حوصلہ طلب کریں۔ :)
 
اس ٹورنامنٹ میں تگڑی یا کمزور ٹیم کے جیتنے کی کوئی گارنٹی نظر نہیں آرہی ، کمزور ٹیمیں بھی جیت رہی ہیں اور ٹاپ کی ٹیمیں باہر نکل رہی ہیں۔
 
Top