ہندوستان بمقابلہ بنگلہ دیش:چیمپئنز ٹرافی،سیمی فائنل

ابن توقیر

محفلین
مقابلہ پاکستان کی بائولنگ اور انڈیا کی بیٹنگ کا ہے۔
جی بالکل،سامنے سامنے تو یہی صورتحال ہے۔
گروپ میچز وغیرہ میں تو ہمارے شہزادے اکثر پریشر ہینڈل نہہں کرپاتے، 2011 کے سیمی فائنل میں بھی یہی ہوا پر اس طرح فائنل میں روایتی حریفوں کو آمنے سامنے دیکھنا یقیناً دلچسپی سے بھرپور ہوگا۔ ٹی ٹوئنٹی 2007ء کے ورلڈ کپ فائنل کے بعد دونوں ٹیمیں آئی سی سی کے بڑے ایونٹ کے فائنل میں ٹکرا رہی ہیں۔ بلاک بسٹر مقابلہ ہے۔
 

ابن توقیر

محفلین
ویرات کوہلی کی جانب سے ون ڈے کرکٹ کے تیزترین 8000 رنز بھی مکمل ہوگئے ہیں۔183ویں میچ اور 175 ویں اننگز میں ان کی جانب سے یہ کارنامہ سرانجام دیا گیاہے۔ بہت عمدہ
 
آخری تدوین:

ابن توقیر

محفلین
ہاشم آملہ کو ویرات جی کے ساتھ اس ریکارڈ میں شامل ہونے کے لیے 22 اننگز میں 814 رنز مزید درکار ہیں۔
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
ہاشم آملہ کو ویرات جی کے ساتھ اس ریکارڈ میں شامل ہونے کے لیے 27 اننگز میں 814 رنز مزید درکار ہیں۔
آملہ جی بتدریج پھسڈی ہوتے جا رہے ہیں۔ شاید 8000 کا ریکارڈ اتنی آسانی سے نہ توڑ سکیں، جس آسانی سے گزشتہ ہزاریوں کا ریکارڈ توڑتے چلے آ رہے ہیں۔
 

ابن توقیر

محفلین
جی بالکل۔
اوسطاً دیکھا جائے تو 30 سے 31 رنز فی اننگز بنانا کوئی مشکل ہدف نہیں ہے مگر اسے پانے کے لیے انہیں پرانے ردھم کو بحال کرنا ہوگا جو فی الحال کافی مشکل نظر آرہا ہے۔
 
تمام ہندوستانی محفلین کو ہندوستان کی فائینل تک رسائی مبارک ہو۔اب صرف دو ہی ممکنات ہیں اور اتفاق سے دونوں کا تعلق پاکستانی ٹیم کی ناقابل بھروسہ اور ناقابلِ یقین کارکردگی پر منحصر ہے:

۱۔ یا مقابلہ یکطرفہ ہوگا اور پاکستانی ٹیم ڈھیر ہوجائے گے۔

۲۔ یا کانٹے کا مقابلہ ہوگا اور آخری اوور میں کامیابی کسی ایک ٹیم کے حصے آئے گی۔
 

فرقان احمد

محفلین
اب صرف دو ہی ممکنات ہیں اور اتفاق سے دونوں کا تعلق پاکستانی ٹیم کی ناقابل بھروسہ اور ناقابلِ یقین کارکردگی پر منحصر ہے:

۱۔ یا مقابلہ یکطرفہ ہوگا اور پاکستانی ٹیم ڈھیر ہوجائے گے۔

۲۔ یا کانٹے کا مقابلہ ہوگا اور آخری اوور میں کامیابی کسی ایک ٹیم کے حصے آئے گی۔

اعصاب کی جنگ ہے ۔۔۔!!!
 
Top