ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا پہلا ٹیسٹ، پونے

ابن توقیر

محفلین
کم از کم تین سو پلس تو ہونا ہی چاہیے وگرنہ بری ہوجائے گی آسٹریلیا کے ساتھ،تھوڑی سپورٹ ملی کوہلی کو تو اس نے چار سو کا بھی پیچھا پکڑ لینا ہے۔کیونکہ وقت بڑا ہے۔
 
چھتر کے معنی میں جوتا سمجھتا تھا آپ نے چپل کی تصویر دکھا دی باقی جو کچھ لکھا ہے اس ترجمہ درکار ہے
مطلب
461168-image-1456687749-581-640x480.jpg
 

محمد وارث

لائبریرین
سمتھ یہاں کیپٹنز اننگز کھیل رہا ہے۔ 280 کی لیڈ ہو گئی ہے اور ستر اسی اسکور مزید ہو گئے تو میچ انڈیا کے ہاتھ سے نکل جائے گا۔
 

یاز

محفلین
آسٹریلیا کی لیڈ تین سو کے قریب پہنچ چکی ہے. تاہم اس حقیقت کو بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا کہ ویرات کوہلی کے ہوتے ہوئے کوئی بھی ٹارگٹ ناقابلِ تسخیر نہیں ہے ۔
 

یاز

محفلین
آج کا کھیل اختتام پذیر ہوا. آسٹریلیا کی برتری 298 رنز اور ابھی ان کی چھ وکٹیں باقی ہیں ۔
 

ابن توقیر

محفلین
کپتان سمتھ 92 پر کھیل رہے ہیں جبکہ آسٹریلیا کی مجموعی برتری 369 رنز کی ہوچکی ہے،اس کی 4 وکٹیں باقی ہیں۔تیسرے دن کا پہلا سیشن ہے،ویسے تو میچ آسٹریلیا کے ہاتھ میں مکمل طور پر،مگر ہوم گراونڈ میں ہندوستانی بلے باز خاص ویرات کوہلی کچھ بھی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،لہذا کچھ انہونی کی امید بھی یہاں کی جاسکتی ہے۔
 

یاز

محفلین
80 اوورز پورے ہونے پر انڈین ٹیم کو پھر سے دو ریویوز دستیاب ہیں ۔ کوہلی جی! جلدی سے ان پہ بھی ہاتھ صاف کریں ۔
 
Top