تعارف ہم غیر مقیم حیدرآبادی

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل کے صرف تین اراکین ایسے ہیں جن کا تعلق ہندوستان سے ہے، جن میں عندلیب آپ خود بھی شامل ہیں۔

ابن سعید دلی میں مقیم ہیں۔ اعجاز بھائی کا تعلق ہے تو حیدر آباد سے لیکن واسطہ حیدر آباد سے دلی تک رکھتے ہیں بشمول علیگڑھ۔
 
شمشاد بھائی جب محفل کی بات ہو تو قومیت کی حثیت ثانوی ہو کر رہ جاتی ہے۔ :)

عندلیب اپیا آپ محفل کے اراکین کے بارے میں جاننا چاہیں تو تازہ ترین تانا بانا اردو محفل (آپ کی نظر میں) ملاحظہ فرما لیں۔ بلال بھائی نے بہت اچھی اور دلچسپ شروعات کی ہے۔

والسلام
 

الف عین

لائبریرین
بھائی میں نے کہیں لکھا تھا کہ یہ کہنا بہت مشکل ہے کہ ہم ہیں کہاں کے۔ اب تو یہ حالت ہے کہ جو پعوچھتا ہے، اسے یہی جواب دینے کو جی چاہتا ہے کہ
تم جہاں کے ہو واں کے ہم بھی ہیں
والد بتاتے تھے کہ تعلق اجمیر کے پاس نصیر آباد سے ہے، لیکن ’نقوشَ خاموش‘ میں ’حیاتِ شعری‘ کے تحت( جسے پوسٹ کر چکا ہوں لائبریری میں( لکھا ہے کہ ڈانڈے دہلی سے ملتے ہیں۔ بچپن مدھیہ پردیش میں گزرا۔۔ حالیہ وطن علی گڑھ ہے سرکاری طور پر۔۔۔ پچھلے سال تک ناگپور میں تھا اگرچہ اہلیہ یہاں حیدر آباد میں ہی تھیں کہ اس سے پہلے ہم یہاں سیٹل کر گئے تھے۔ اب میں بھی یہاں ہوں۔ سیٹل ضرور کر چکے ہیں، لیکن خود کو حیدر آبادی نہیں سمجھتے۔۔
 

حیدرآبادی

محفلین
اردو محفل کے صرف تین اراکین ایسے ہیں جن کا تعلق ہندوستان سے ہے، جن میں عندلیب آپ خود بھی شامل ہیں۔

ابن سعید دلی میں مقیم ہیں۔ اعجاز بھائی کا تعلق ہے تو حیدر آباد سے لیکن واسطہ حیدر آباد سے دلی تک رکھتے ہیں بشمول علیگڑھ۔



کیا اتنا جلدی یہاں خاکسار کو بھلا دیا گیا؟؟
سولہ موضوعات اور 44 پوسٹس کے بعد کسی مصروفیت کے سبب تعطل آ جانے کا مطلب یہ تو نہیں ہوتا کہ ہم یہاں سے رخصت ہو چکے ہیں۔ روزانہ نہیں تو ہفتہ میں ایک بار حاضری ضرور لگاتے ہیں محفل پر ہم مگر کچھ پوسٹ کرنا نہیں ہوتا۔
 

محسن حجازی

محفلین
خوش آمدید عندلیب۔ امید ہے آپ کا وقت یہاں اچھا گزرے گا۔
وہ کیا ہے کہ مجھے مصرعہ یاد آ گیا۔

آ عندلیب مل کر کریں آو و زاریاں

یا کچھ اسی قسم کا۔
خیر یہ تو خوامخواہ آن پڑا بیچ میں، ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
 

پپو

محفلین
جی آیاں نوں
میں پپو ہوں اردو محفل آپکو جانے نہیں دے گی شرط یہ ہے کہ آپ بھی آتی رہیں
 

damsel

معطل
ضرور سسٹر ، کیوں نہیں :)
مگر پہلے مجھے یہاں کے ماحول اور یہان کی مشہور ہستیوں سے مانوس تو ہونے دیں

ضرور کیون نہیں۔ ۔ ۔ ۔ ۔ایک تو مجھ سے مل لیں میں بھی یہاں کی مشہور ہستی تھی:grin: کیونکہ ایک تو آئینہ مجھے جانتا ہے اور اب آپ بھی مجھے جاننیں لگیں گی تو جلد مشہور کے ساتھ معروف بھی ہو جاوں گی:rolleyes:

اور بے بیاں کیسی ہیں؟؟؟:)
 

ظفری

لائبریرین
عندلیب صاحبہ ۔۔۔ اردو محفل پر بہت بہت خوش آمدید ۔ امید ہے محفل کیساتھ سارے دوست بھی پسند آئیں گے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
سلام وعلیکم
اردو مجلس کے ایک ممبر کی دعوت پر یہاں بھی آنا ہوا۔
ہمارا تعلق حیدراباد، انڈیا سے ہے
کچھ عرصہ سے سعودی عرب میں قیام ہے

امید کرتی ہوں کہ اپ تمام کے ساتھ بھی اچھا وقت گزرے گا، شکریہ۔

آپ نے بتایا ہی نہیں کہ اردو مجلس کے وہ کون سے رکن ہیں جن کی دعوت پر آپ یہاں آئیں؟
 
Top