تعارف ہم غیر مقیم حیدرآبادی

عندلیب

محفلین
سلام وعلیکم
اردو مجلس کے ایک ممبر کی دعوت پر یہاں بھی آنا ہوا۔
ہمارا تعلق حیدراباد، انڈیا سے ہے
کچھ عرصہ سے سعودی عرب میں قیام ہے

امید کرتی ہوں کہ اپ تمام کے ساتھ بھی اچھا وقت گزرے گا، شکریہ۔
 

damsel

معطل
خوش آمدید عندلیب :)

ہم بھی اس بات کی امید کرتے ہیں کے آپ کو ہم اور ہماری یہ محفل پسند آئے گی۔ ویسے بڑا شاعرانہ سا نام ہے آپ کا

37969.jpg
 

تعبیر

محفلین
وعلیکم السلام خوش آمدید

مئیں آپ لوگاں کو خوش آمدید کیتے ہیں
آپ سے باتاں کر کے مزا آئے گا

عندلیب آپ لوگ ایسے بولتے ہین نا :)
 

عندلیب

محفلین

شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید عندلیب

بہت خوشی ہوئی کہ ایک اور رکن حیدر آباد اردو محفل کی زینت بنیں۔
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید عندلیب۔ ادھر ادھر نام دیکھ کر میں خوش آمدید کا سلسلہ شروع کرنے کا سوچ ہی رہا تھا کہ یہاں تعارف نظر آ گیا۔
ہم مقیم حیدر آبادی اگرچہ حیدر آبادی نہیں۔
اور مجلس ادب سے آئی ہیں تو یقیناً شعر و سخن سے دل چسپی ہوگی۔ اکبر الہ آبادی کا بھی ابھی دیکھا ہے۔
 
عندلیب اپیا گلستان اردو محفل میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ یہاں کے خوش رنگ پھولوں اور خوش ذائقہ پھلوں کے لطف لیں اور اپنی چہکار بکھیریں۔

ارے ہاں کہیں آپ کو پنجڑے تو پسند نہیں؟ (میں نے سوچا عندلیب ہی ٹھہریں) :)

جواب میں یہ نہ کہیے گا کہ

الحبس لیس مذہبی و لیس فیہ طربی! :)
 

ابوشامل

محفلین
عندلیب! اردو محفل پر خوش آمدید! میرے خیال میں ہندوستان سے تعلق رکھنے والوں میں سے بیشتر اہلیانِ محفل کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔ میں درست کہہ رہا ہوں نا؟
 

ایم اے راجا

محفلین
وعلیکم السلام، عندلیب صاحبہ۔
آپ کو اس محفل میں خوش آمدید امید ہیکہ آپ سے ہمیں اور ہم سے آپ کو یہاں بہت کچھ سیکھنے سکھانے کو ملے گا۔ شکریہ۔
 

عندلیب

محفلین
عندلیب! اردو محفل پر خوش آمدید! میرے خیال میں ہندوستان سے تعلق رکھنے والوں میں سے بیشتر اہلیانِ محفل کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔ میں درست کہہ رہا ہوں نا؟
مجھے کیا پتا بھائی۔ میں تو یہاں نئی ہوں۔ اعجاز صاحب نے تو ابھی بتایا ہے کہ وہ بھی حیدرآباد سے ہیں اور کوئی حیدرآبادی صاحب بھی یہاں محفل پر پائے جاتے ہیں
 
Top